تازہ تر ین

لاہور میں جھلسا دینے والی گرمی‘ درجہ حرارت 45ڈگری ہوگیا

لاہور(خبر نگار) ملک بھر کی طرح پنجاب بالخصوص صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور صوبہ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے سمیت روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں شدیدمشکلات کا سامنا رہا۔محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید گرمی کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں ویرانے کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ لاہور کے وسط سے گزرنے والی نہر شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے پابندی کے باوجود دن بھر کچھا کچھ بھری رہی اس کے علاوہ شہر کے دیگر چھوٹے و بڑے سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس میں لوگوں کا جم غفیر تھا جو ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کو دورکرنے کی تک و دو میں لگا رہا۔شدید گرمی کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور شربت کی دکانوں کو بھی لوگوں نے پیاس بجھانے کا مسکن بنائے رکھا جبک شہر میں برف کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہیں ہیں اور شدید گرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برف فروشوں نے برف کی قیمتوں میں دو سو گنا اضافہ کر د یا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں ،مشرقی بلوچستان،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،اسلام آباد گلگت بلستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت28اور زیادہ سے زیادہ45ڈگری،فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ44،ملتان میں 45ڈگری سینٹی گریڈ اور سرگودھا ڈویڑن میں 44ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ موسم شدید گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرم رہا ہے۔ مالا کنڈ ڈویڑن کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv