راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا پوری طرح جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک کی اندرونی سلامتی، درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے پر تفصیلی غور کیا گیا اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فروری میں تنازع کے دوران بھارت کو بھرپور جواب دینے کوسراہا اور کہا کہ فروری میں پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو درپیش کسی بھی طرح کے خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ملک میں استحکام اور امن آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے ثمرات ہیں۔
Monthly Archives: June 2019
ٹاﺅنٹن:آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دےدی
ٹاﺅنٹن(ویب ڈیسک)ٹاﺅنٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 308 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 2 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جو صفر پر پویلین لوٹ گئے، ابتدائی نقصان کے بعد امام الحق اور بابر اعظم ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم بابر اعظم 56 کے مجموعے پر چلتے بنے، انہوں نے 30 رنز بنائے جس میں 7 چوکے بھی شامل تھے۔امام الحق اور محمد حفیظ کے درمیان 80 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی اور اس دوران امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 136 کے مجموعی اسکور پر 53 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے جب کہ 10 رنز کے اضافے سے محمد حفیظ بھی چلتے بنے، انہوں نے 46 رنز بنائے۔ تجربہ کار شعیب ملک مکمل ناکام رہے اور صفر پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ 160 کے مجموعے پر آصف علی 5 رنز بنا کر سرفراز احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔حسن علی نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر اسکور میں 40 رنز کا اضافہ کیا اور وہ 32 رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بن گئے۔ وہاب ریاض نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور 64 رنز جوڑ کر ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی، وہاب ریاض 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد محمد عامر بغیر کھاتہ کھولے بولڈ ہوگئے جب کہ سرفراز احمد 40 رنز پر رن آﺅٹ گئے اور یوں پوری ٹیم 266 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا ا?غاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز پر اعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور 146 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ایرون فنچ نے 84 گیندوں پر 82 رنز بنائے تاہم محمد عامر کی گیند پر وہ محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، ون ڈاﺅن آنے والے اسٹیو اسمتھ نے 10 رنز بنائے تاہم وہ حفیظ کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے، آسٹریلیا کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی گلین میکسویل تھے انہوں نے صرف 20 رنز بنائے جب کہ اوپننگ کے لیے آنے والے ڈیوڈ وارنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی، ڈیوڈ وارنر 107 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے۔40 ویں اوورز کے بعد پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا، شان مارش نے 23 اور عثمان خواجہ نے 18 رنز بنائے تاہم محمد عامر نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کولٹر نائل کو صرف 2 رنز پر وہاب ریاض نے آﺅٹ کیا۔ایک وقت پر ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 350 سے زائد رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوجائے گا تاہم محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔
مہوش حیات کو ایک بار پھر آئٹم نمبر کرنا مہنگا پڑگیا
کراچی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔مہوش حیات کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی اداکاری سے سب کی چھٹی کردی۔شوبز انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پرانہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورسوشل میڈیا پرمہوش کوتمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے کئی ماہ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ معاملہ کافی حد تک تھم چکا تھا کہ مہوش کے نئے آئٹم نمبرنے ایک بار پھر چنگاری بھڑکادی۔عید الفطرپرمہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم ”چھلاوا“ میں مہوش نے”چڑیا“ نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا آئٹم نمبر کرنا ایک آنکھ نہیں بھارہا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔ردا نامی خاتون نے مہوش حیات کی پرفارمنس پر طنز کرتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو۔ جب کہ صفدر لبنیٰ نامی صارف نے تو مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر کھری کھری سناتے ہوئے کہا اتنے گندے ماحول میں کیسے ڈانس کرلیتی ہو، جہاں تمام لوگ آپ کو گندی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، مطلب پیسے کے لیے آپ کچھ بھی کرلیں گی؟ اتنا حوصلہ کیسے آتا ہے آپ میں؟ ایک صارف نے تو مہوش حیات کو غریبوں کی کترینہ کیف قرار دے دیا۔جہاں کچھ صارفین نے مہوش حیات پر تنقید کی ہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں سراہا بھی ہے۔ گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع، گلوکارہ آئمہ بیگ اور بھارتی اداکار اور سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ علی کلی مرزا نے مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ”چھلاوا“ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور ریلیز کے 5 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
پاکستان کا ایک بار پھر بڑے پن کا مظاہرہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کل سے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے سربراہان مملکت بھی شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان کی حدود سے گزر کر بشکیک جائے گا اور نئی دہلی حکومت نے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پاکستان نے غور و خوض کے بعد بھارت کی درخواست قبول کرکے مودی کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کی اس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کردی تھی جس سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ دہلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں22فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اوسطاً 913کلومیٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہا ہے۔طویل پروازوں کے سبب ہونے والے اخراجات کے باعث بھارتی ایئرلائن جیٹ ایئر اپنے طیارے گراﺅنڈ کرچکی ہے یہاں تک کہ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے۔
ٹیکس دینے سے کوئی ناراض ہوگا تو اسے ناراض کریں گے، مشیر خزانہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے سے کوئی ناراض ہوگا تو اسے ناراض کریں گے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کو ٹیکس دینا ہوگا، ہمارے ملک میں امیر لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، اگر کوئی ٹیکس دینے سے ناراض ہو گا تو ہم اسے ناراض کریں گے، لیکن کسی صورت میں ٹیکس چھوٹ اب کسی کو نہیں دی جائے گی، امیروں کا ٹیکس نہ دینا قابل قبول بات نہیں ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کا فرق ختم کررہے ہیں، کوئی نان فائلر کچھ بھی خریدے گا اسے فائلر بننا ہوگا، گاڑی اور جائیداد خریدنے والے کو فائلر بننا پڑے گا اور ذریعہ آمدنی بتانا پڑے گا، نان فائلر بننا آسان ہے اور 6 منٹ میں آن لائن کمپیوٹر پر فائلر بن سکتے ہیں، اگر 45 دن میں فائلر نہ بنے گا تو اسکو خودبخود ٹیکس نظام میں لایا جائیگا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ غلط تاثر ہو گا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے کوئی چھیڑ چھاڑ ہوئی، تقریبا 12 سو ارب کی ڈومیسٹک ٹیکسٹائل سیل ہے لیکن اس سیل پر 6 سے 8 ارب ٹیکس ملتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا 12 سو ارب کی سیل پر 8 ارب ٹیکس دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈز کے نظام کی بہتری کیلئے ایک اور پریس کانفرنس کریں گے، مانتا ہوں ریفنڈز کے سلسلے میں بہت بہتری کی گنجائش ہے، بنگلہ دیش اور چین کے ریفنڈ نظام کو متعارف کرانیکی کوشش کریں گے۔عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ہم ماضی کے قرضوں کا سود دینے کیلئے قرض لے رہے ہیں، 5 ہزار 555 ارب ریونیو کلیکشن کا بوجھ میں نے ایف بی آر نہیں اپنے اوپر ڈالا ہے، اس میں سے 3 ہزار ارب تو قرضوں کے سود دینے میں چلے جائیں گے، سابق حکومت نے ٹیکس نظام سے آدھے پاکستان کو خارج کر دیا تھا، ملکوں کے درمیان عزت سے کھڑے ہونے کے لیے ہمیں ٹیکس اکٹھا کرنا ہے، کیا جو شخص ایک لاکھ روپے ماہانہ کما رہا ہے وہ ایک یا دو ہزار بھی ٹیکس نہ دے، اگر یہ غریب ہیں تو پھر ان کا کیا بنے گا جو واقعی غریب ہیں۔
بھارتی پولیس کا صحافی کو برہنہ کر کے انسانیت سوز تشدد
لکھنو(ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے ریل کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کی کوریج کرنے والے صحافی کو پہلے جائے وقوعہ پر مارا پیٹا پھر تھانے لے جا کر برہنہ کیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاملی میں ٹرین کے ڈبے اترنے کے واقعے کی ویڈیو بنانے والے مقامی خبر رساں ایجنسی کے صحافی امیت شاہ کو معمولی تلخ کلامی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تھانے لے گئی۔تھانے میں ایس او ایچ سمیت پولیس ٹیم نے صحافی امیت شاہ کو زبردستی برہنہ کیا اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ صحافی کے منہ پر پیشاب کیا اور صحافی کو کسی بھی صورت میں رہا کرنے سے انکار کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا، صحافیوں نے امیت شاہ کی ضمانت کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔صحافیوں کے احتجاج پر صوبائی انتظامیہ نے ایس ایچ او راکیش اپادھیا اور کانسٹیبل سنجے پنور کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
عامر کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا 307 پر آﺅٹ
ٹاﺅنٹن(ویب ڈیسک) بہتر آغاز ملنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کے باعث 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔محمد عامر نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا اور آسٹریلیا کو 307 رنز تک محدود کیا۔ٹاﺅنٹن کے کاﺅنٹی کرکٹ گراﺅنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ پر گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلیا نے 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے ہیں۔میچ کا باقاعدہ آغاز ہوا تو آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلے۔کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔اسٹیون اسمتھ 10 اور گلین میکسویل نے 20 رنز بنائے جب کہ عثمان خواجہ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں نے دباو¿ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں۔قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، گرین شرٹس نے 4 اور کینگروز نے 5 میچز میں کامیابی سمیٹی۔گزشتہ روز کی بارش کے بعد ٹاﺅنٹن میں موسم خشک اور سرد ہے جب کہ شہر میں ہوائیں چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعاو نیک تمنائیں
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاآسٹریلیاکیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعا۔امید ہے کہ قوم کی دعاﺅں اور کھلاڑیوں کی محنت سے پاکستانی ٹیم میچ جیتے گی۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آسٹریلیا کیخلاف کامیابی ضروری ہے۔قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف میچ والے جذبے اورمحنت سے کھیل کر آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کوزیرکرسکتی ہے۔ جیت کیلئے کھلاڑیوں کو میدان میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کامظاہر ہ کر کے دکھانا ہوگا۔
حکومت ایک بار پھر عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے :چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد
لاہور (صدف نعیم سے) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے 7ہزار 22ارب مالی حجم کے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ بجٹ دراصل آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا ہے جو الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے اور بڑے سے بڑا ماہر معاشیات بھی اس کو سمجھنے سے قاصر ہے.تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے حد تو یہ ہے کہ 35ہزار آمدنی والے گھرانے پر 55ہزار کے اخراجات مسلط کردیے گئے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پارٹی رہنماﺅں سے بجٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں حکومت نے جہاں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا جبکہ زرعی شعبے کے لےءمراعات کا اعلان بھی نہ کیا جانا کسان کش اور دیگر طبقات کے لئے زہر قاتل ہے اس موقع پر جواد احمد نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان بجٹ کو فی الفور مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ 99 فیصد کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ چینی گھی اور بجلی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقات سکھ کا سانس لے سکیں.
صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک )ہر کوئی یاد رکھے کہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے ۔پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر ایک کو منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا۔الطاف حسین کے خلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے۔ ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے۔ وزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیگا۔ عمران خان کا قوم سے خطاب ا±ن کے درد دل کی عکاسی ہے۔وزیر اعظم ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کے خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ماضی کی طرح اب بھی عوا م اپنے کپتان کا بھرپور ساتھ دینگے۔عوام کو قرض کی عادت سے نجات دلانا وقت کا تقاضا ہے۔ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے باہر موجود ہیں۔احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے۔
سنگین غداری کیس ،پرویز مشرف کا حق دفاع ختم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر خصوصی عدالت نے ان کا حق دفاع ختم کردیا۔جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔پرویزمشرف آج بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے خصوصی عدالت سے مشرف کی پیشی کے لیے ایک اور موقع دینے کی استدعا کردی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضری کے باعث پرویز مشرف کا حق دفاع ختم کردیا۔وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ ذہنی اورجسمانی طور پراس قابل نہیں کہ ملک واپس آسکیں، ان کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے، وہ وہیل چئیر پر ہیں اور پیدل بھی نہیں چل سکتے، ہر تاریخ سماعت پر کیس کے التواءکی استدعا پر ہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے، ان کے دل کی کیمو تھراپی ہورہی ہے جس کےبعد صحت مزید خراب ہوتی ہے، انہیں ایک موقع اور دیاجائے تاکہ وہ خودعدالت میں پیش ہوسکیں، انسانی ہمدردی کے تحت ایک اور موقع کی استدعا کررہا ہوں۔استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن نے عدالت سے درخواست کی کہ مشرف کا بیان ویڈیو لنک کے زریعے قلمبند کرنے کا موقع دیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا حق دفاع ختم کردیا۔عدالت نے فیصلہ کیا کہ مفرور ملزم پرویز مشرف وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کر سکتا اور اب قانون کے مطابق عدالت خود مشرف کےدفاع کیلئے وکیل مقرر کرے گی۔ عدالت نے وزارت قانون سے مشرف کے دفاع کیلئے وکلاءکے نام طلب کرلیے۔
حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی، فیصلہ محفوظ
لاہور(ویب ڈیسک )آمدن سے زائد اثاثہ اور رمضان شوگرمل کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔آمدن سے زائد اثاثہ اور رمضان شوگرمل کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کردیا، عدالت میں نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جب بھی ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا گیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا جب کہ بیرون ملک سے آنے والے اثاثوں کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا، نیب تفتیش کے مطابق 2003 تک سوا دو کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے گئے، 2006 میں اثاثے ظاہر نہیں اور 2011 میں یہ اثاثے 21 کروڑ تک پہنچ گئے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز نے آج تک نہیں بتایا کہ باہر سے پیسے کون اور کن ذرائع سے بھجوایا جا رہا ہے لہذا مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کے لیے حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر حمزہ شہباز کے وکلا نے مخالفت کی تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل کمرہ عدالت میں پہنچنے کے بعدحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب کا وقت پورا ہو چکا، میرا دامن صاف ہے اور ہم سرخرو ہوں گے جب کہ عدالتوں پر اعتماد ہے۔
آج شاہینوں اور کینگروز ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ، بارش کا خدشہ
ٹا?نٹن(آئی این پی)بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ (آج) بدھ کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بھی موسم کی مداخلت کا امکان ہے،پاک آسٹریلیا میچ کیلئے با?نسی وکٹ تیار کی گئی ہے، وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میںپاکستان نے 4 میچ جیتے اور 5میں شکست ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،قومیٹیم نے خوشگوار موسم میں طویل پریکٹس سیشن کیا۔پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میںبارش سے پاکستانی مہم پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں آسٹریلیا کیخلاف آج شیڈول ورلڈکپ میچ میں موسم کی مداخلت کا امکان ہے۔موسمیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق دن میں کم از کم دوبار موسم کی مداخلت کا امکان ہے،ٹانٹن میں صبح 7کے بعد 10اور پھر ایک بجے بارش ہوسکتی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور رات 8بجے بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2بار میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے۔


















