تازہ تر ین

حکومت ایک بار پھر عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے :چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

لاہور (صدف نعیم سے) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے 7ہزار 22ارب مالی حجم کے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ بجٹ دراصل آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا ہے جو الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے اور بڑے سے بڑا ماہر معاشیات بھی اس کو سمجھنے سے قاصر ہے.تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے حد تو یہ ہے کہ 35ہزار آمدنی والے گھرانے پر 55ہزار کے اخراجات مسلط کردیے گئے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پارٹی رہنماﺅں سے بجٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں حکومت نے جہاں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا جبکہ زرعی شعبے کے لےءمراعات کا اعلان بھی نہ کیا جانا کسان کش اور دیگر طبقات کے لئے زہر قاتل ہے اس موقع پر جواد احمد نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان بجٹ کو فی الفور مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ 99 فیصد کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ چینی گھی اور بجلی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقات سکھ کا سانس لے سکیں.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv