لاہور (ویب ڈیسک)ریلوے میں پینتیس ٹرینیں چلانے کے بعد راولپنڈی لاہور فیصل آباد حیدر ٹو سکھر ایم ایل ون کےلئے ہائی سپیڈ پر لے جارہے ہیں ۔حیدر ایم ایل ون منگل کو پی سی ون میں داخل ہوں گے۔کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم کو گھر بیٹھے مقام دیکھیں گے ۔کال سنٹرز ون ون سیون یوفون کے ساتھ ملائیں گے ۔یوفون کے دو سو بیس کال سنٹر بغیر منافع کے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔تمام گاڑیوں میں وائی فائی اور ٹریکر سسٹم لگائیں گے۔30جون عمران خان سرسید ایکسپریس سے راولپنڈی سے افتتاح کریں گے۔ مصروفیات کی وجہ سے ایک دو روز آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے فیصل آباد اور کراچی جائے گی ۔چالیس کروڑ روپے منافع اس لئے ملا کہ ٹکٹوں کےلئے چوبیس گھنٹے دفاترکھلے رہے ۔چوبیس جون کو اپنے آپ کو پیش کروں گا خسارہ اور کمائی کتنی کی ہے۔چیئرمین سی ای او ایک دن کراچی اور دو دن لاہور میں ہوں گے۔اب ہمارے پاس بیس دن کی ڈیزل کاسٹاک ہے جسے تیس دن تک لے جائیں گے اب تک اکیس دن کا فیول ہے۔قیاس آرائی نہ کریں کہ ایک یا دو روز کا فیول رہ گیاہے۔فریٹ ٹرین میں دس فیصد قیمتوں میں اضافہ کیاہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہواہے۔کمیشن ایجنٹ کا تباہ کرنے کےلئے ٹینڈر کریں گے کوچز اور ویگنز خود بنائیں گے کوچز کی شارٹیج ہے دو سو سے کوچز میں سے بیس ویگنز ایمرجنسی کی طورپر سامنے لائیں گے ۔بانویں ہربنس پورہ میں کوچز اکٹھی کر لی ہیں ۔کوچز کی شارٹیج ہے کمیشن خوروں کو بتائیں گے پرانی ٹرینوں سے کا طرح نئی ٹرینیں لائے ۔پہلے پچانوے ہزار روپے میں فریٹ ٹرینیں دی جاتی تھیں اور آٹھ ٹرینیں فریٹ چلتی تھیں ایک لاکھ پندرہ ہزار پر فریٹ ٹرین دی ہے ۔اسد عمرنے وعدہ کیا تھا کہ میرے ساتھ ایک بجٹ تک ہو گا۔گینیز بک کا ریکارڈ ہے صدر اور وزیر اعظم جیل میں نہیں ہوتے۔کیسز عمران خان نے نہیں بنائے آصف زرداری اور نواز شریف نے خود ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے۔سلطانی گواہ خود ہی بن گئے ہیں ۔ان گندے انڈوں کو باہر پھینک دیں کہا تھا۔اللہ نے آصف زرداری اور نواز شریف کو خون چوسنے کےلئے پیدا کیا ان نسلوں کو بھی پیسہ نصیب نہیں ہو گا۔ڈیل شہبازشریف کو حاصل ہے ڈھیل فریال تالپور کو حاصل ہے۔بلاول کو بھینٹ چڑھانے پر لگا شہبازشریف اور زرداری کے خلاف بہت واضح ثبوت ہیں ۔ملک میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں تو یہ ٹک ٹکی پر چڑھ جائیں ۔جون سے پہلے جھاڑو پھرنے کی بات کی تھی پندرہ دنوں میں اور جھاڑو پھر جائے گا ۔مناظرہ کر لیں ثبوت دے دوں گا شہبازشریف نے پہلے نوازشریف کو نکلوایا تھا ۔گاجریں جس نے کھائیں درد بھی ان کے پیٹ میں ہو گا ۔غریب کی آواز ہوں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا علیحدہ بات ہے صرف ایک سیٹ ہے۔سیاسی مشورہ بلاول کو دیتا ہوں کہ آصف زرداری بہت بڑا کھلاڑی ہے چھاتی سے تاش لگاکر کھیلتاہے بیوی کی وصیت نوکرانی کے پرس نکل سکتی ہے ۔جس دن بلاول اپنے باہ اور فریال تالپورکے خلاف تحریک چلائے گا اس دن اس کی سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔عمران خان کےلئے ایک سال امتحان کا سال ہے ۔دو کالج لے کر جارہاہوں پنڈی کی بیٹی سب سے زیادہ پڑھی لکھی ہوگی پنجاب حکومت نے دویونیورسٹی کی اجازت دیدی ہے ۔صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن نواز، زرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی ۔کمیشن نہیں کھایا ۔چوبیس اگست تک اگر خسارہ ریلوے کا کم نہ کر سکا تو سیاست اور وزارت چھوڑ دوں گا۔
Monthly Archives: June 2019
وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ نے بھی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، چیئرمین برابری پارٹی
لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پنجاب کے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گونگا بہرہ بجٹ قرار دے دیاان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد اب صوبائی بجٹ نے بھی ملک کی 99فی صد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ورکنگ کلاس اور محنت کشوں پر 16فی صد سروس ٹیکس لگانا دراصل تحریک انصاف کی غریب عوام کش پالیسی کا حصہ ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے خصوصی گفتگو میں کیا جواد احمد کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کو بجٹ کے ذریعے ریلیف دیتی اور انکے کاروبار کے لیے اوپن مارکیٹ میں مواقع پیدا کئے جاتے مگر ملک کے سب سے بڑے صوبے کے 23سو ارب 57 کڑور کے بجٹ نے محنت کشوں کسانوں اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے طبقات کے سنہری مسقبل کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے تحریک انصاف کی حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو عوام کو سہولیات اور دیگر مواقع دینے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے مگر آج حکومت میں آکر بجٹ کے وقت انھوں نے اپنے ہی منشور کے خلاف کام کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ سے ایک دن پہلے ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد آٹا گھی چاول چینی اور روٹی سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہوا ہےاور اب آنے والے دنوں میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہی ہوگئی تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں اور ان ہر عائد کے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو فوری ختم کریںتاکہ ورکنگ کلاس اور محنت کش سکون کا سانس لے سکیں۔
افغانستان کے 126 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ
کارڈف(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا ہے۔کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس میچ کے لیے پروٹیز نے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، نجیب اللہ زردان کی جگہ اصغر افغان کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں اوورز کی کٹوتی کی گئی ہے، 2 اوورز کمی کے بعد فی اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔پروٹیز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، راشد خان 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نور علی زردان 32 اور حضرت اللہ زئی 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کے 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر عمران طاہر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کرس مورس نے 3، پھلکوایو نے 2 اور رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈکپ ،آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی
لندن(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کے بیسویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی۔لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 335 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرونارتنے اور کشال پریرا پر مشتمل جوڑی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم ابتدائی نقصان کے بعد بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کرونارتنے کے سوا کوئی بلے باز ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کرونارتنے 97 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے جب کہ پریرا 52 ، تھریمانے 16،مینڈس 30،میتھیوز 9،سیری وردنا3،پریرا 7،ادانا 8،ملنگا ایک اور پرادیپ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈسن 3، پیٹ کمنس 2 اور بہرینڈرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ کے سنچری میکر وارنر 26 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، عثمان خواجہ بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان ایرون فنچ نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اس دوران اسمتھ نے اپنی نصف سنچری اور فنچ نے اپنی سنچری مکمل کی، اسمتھ 73 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان فنچ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔شان مارش صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور وکٹ کیپر بیٹسمین الیکس کیرے بھی 4 رنز ہی بناسکے تاہم گلین میکس ویل نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے اسیرو اڈانا اور ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دہشت گردی ہر صو رت نا قابل قبول
شنگھائی :(ویب ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں دہشت گردی کی ہر شکل اور کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان بھی شامل تھے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں رکن ممالک کی جانب سے دہشت گردی کی ہر شکل اور کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں عالمی تعاون کو مضبوط کرنے پرزوردیاگیاہے۔وزیراعظم عمران خان کی نریندر مودی سے ملاقات اور مصافحہاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کاونٹر ٹیرر اسٹریٹجی کے تحت کیا جائے، دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون عالمی قوانین کے اصولوں کے تحت کیا جائے۔اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون دوہرے معیار اور اسے سیاست زدہ کیے بغیر کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تمام ریاستوں کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔اجلاس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکن ممالک دہشت گردی اور اس کے نظریے سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات پر عملدرآمد کو اہم سمجھیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کسی کارروائی کے لیے کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔بشکک: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کو سہولت پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب اور ختم کریں۔اجلاس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کی آڑ میں ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، دہشت گرد، انتہاپسند اور بنیاد پرست گروپوں کا جھتوں کی شکل میں اکھٹے ہونا ناقابل قبول ہے
میں تے میرا دلبر جانی ، اکٹھے سیر سپاٹوں کا وکھرا ہی مزہ
تھائی لینڈ:(ویب ڈیسک)اداکار و میزبان یاسر حسین اور ان کی قریبی دوست و اداکارہ اقرا ء عزیز تھائی لینڈ کی سیر ساتھ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس پر یاسر حسین نے ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ دے دیا۔یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔دونوں تقریبات میں اکثر ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس وقت دونوں گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے ایک ساتھ تھائی لینڈ کی سیر پر ہیں۔یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ جہاز کی تصاویر شیئر کیں اور تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر کچھ مداحوں نے دونوں کی جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے یاسر اور اقراءکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ شادی شدہ ہیں؟ یہ لوگ تو ایسے سیر کررہے ہیں جیسے شادی شدہ جوڑا، کیا ان کے والدین کچھ نہیں کہتے حیرت ہے۔ایسے میں یاسر حسین نے ناقدین کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ نفرت انگیز تبصرے بند کرو اور انجوائے کرو۔انہوں نے تھائی لینڈ کے خوبصورت سمندر پر اقراء عزیز کے ساتھ بالی وڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘کے ایک گانے ’ گھونگھٹ کی آڑ سے‘ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سب سے شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر حسین اقراء عزیز کیلئے گنگناتے ہیں اور وہ ان کے جواب میں گانے کے دوسرے بول گنگناتی ہیں۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے سب سے کہا کہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اس لیے میں نے یہ ٹک ٹاک بنایا۔انہوں نے کہا کہ انجوائے کریں اور نفرت انگیز تبصرے کرنا بند کردیں، جل جل کے جلد کیوں خراب کرنی ہے۔یاسر حسین نے آخر میں ناقدین کو مشورہ دیا کہ جیو اور جینے دو، ورنہ میرا اسسٹنٹ بلاک کردے گا، پھر کیسے دیکھو گے اور کہاں کمنٹ کروگے، اس لیے خوش رہیں اور خوش رہنے دیں
عمران خان مودی کے آنے پر کرسی پر بیٹھے رہے‘ بھارتی میڈیا آگ بگولہ
بشکیک (آن لائن) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت بشکیک کرغزستان میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ بشکیک میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران جب سبھی ممالک کے سربراہان آرہے تھے اس وقت پروٹوکول کے مطابق کھڑے ہونے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کرسی دیکھتے ہی اس پر براجمان ہو گئے۔جبکہ آس پاس موجود تمام لوگ کھڑے ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس رویے کو عالمی میڈیا بالخصوصی بھارتی ٹی وی چینلز کی توجہ بھی حاصل ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس برتا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو صرف اور صرف کرسی سے پیار ہے۔کیونکہ بشکیک کی بیٹھک میں جب تمام ممالک کے سربراہان ہال میں داخل ہو رہے تھے اور پہلے سے موجود سربراہان ایک دوسرے کے احترام میں اپنی نشستوں پر کھڑے تھے تب ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھنے کو ترجیح دی اور اپنی کرسی پر براجمان ہو گئے۔بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو عالمی کانفرنسز میں شرکت کے آداب تک نہیں آتے ، یہی وجہ ہے کہ وہ مودی سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پر اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کھڑے تک نہیں ہوئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کا تعارف کرواتے ہوئے دوبارہ سے نام لیا گیا جس پر وہ لمحہ بھر کے لیے کھڑے ہوئے اور پھر سے بیٹھ گئے۔ان کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر کا نام پکارا گیا جن کا سبھی سربراہان مملکت نے کھڑے ہو کر استقبال کیا لیکن عمران خان اپنی نشست پر بیٹھے رہے جو کہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ عمران خان کے ہمراہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ہال میں داخل ہوئے لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی اس بات پر کافی آگ بگولہ ہیں اور اسی لیے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں فریال تالپور گرفتار ، گھر سب جیل قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر انہیں ہاوس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پر اٹیچ باتھ اور ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی، ان سے تفتیش بھی یہیں ہوگی۔ واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا
مانچسٹر:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپناآئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو مانچسٹر میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں وقت اور تجربے کے ساتھ نکھار آیا ہے۔بابراعظم نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے میچ فنش کرنے کی عادت ڈالوں، ا±مید ہے جلد ویرات کوہلی کی طرح میچ جتوانے کی صلاحیت بھی آجائے گی۔پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین بابر اعظم کہتے ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو بھلایا نہیں جا سکتا، بھارت کے خلاف یادگار فتح کل ہی کی بات لگتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہرانے کے لئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم فوکس ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے اور یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے بلکہ جو آگے آ رہا ہے اس میچ پر توجہ ہے، امید ہے کہ بھرپور محنت اور پلاننگ کے ساتھ بھارت کو ہرائیں گے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ سب اچھے ٹچ میں اور پ±ر اعتماد ہیں کہ بھارت کو ہرا کر ہم ورلڈ کپ میں موجود رہنے کے اپنے امکانات کو روشن رکھیں گے
شاداب اور عمادکی پاک بھارت میچ میں انٹری ممکن ہے؟
مانچسٹر: (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بھارت کے خلاف میچ میں دو اسپنرز عما د وسیم اور شاداب خان کو کھلانے پر غور کررہی ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ میں کھیلا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عامر، حسن علی اور وہاب ریاض کے ساتھ دو اسپنرز کھیلیں گے۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی جب کہ عماد وسیم، آصف علی کی جگہ میچ کھیلیں گے شعیب ملک کی خراب فارم پر سب کو تشویش لاحق ہے لیکن انہیں ایک اور لائف لائن دی جاسکتی ہے، ایسے وقت میں جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے حارث سہیل باہر بیٹھے ہیں، شعیب ملک کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ میں خراب ریکارڈ کے باوجود ورلڈکپ کے لئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا، شعیب ملک ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے انصاف نہیں کر سکے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے کئی بار مس فیلڈنگ بھی کی لیکن بیٹنگ میں صفر پر آو¿ٹ ہونے سے ان کی فارم پر پھر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تھکاوٹ کا شکار نظر آرہے تھے۔ٹاو¿نٹن میں جب شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوئے تو 37 سالہ شعیب ملک کے ون ڈے کیرئیر میں یہ 14واں موقع تھا جب وہ کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر چکے ہیں کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہ دیں گے۔اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں البتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔سابق کپتان شعیب ملک نے 286 ون ڈے کی 257 اننگز میں 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریوں کی مدد سے 34.71 کی اوسط سے 7534 رنز بنا رکھے ہیں۔
پنجاب حکومت کا دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکیج کااعلان
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ”خراج شہداءپروگرام“ کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں شہید شہریوں کے خاندانوں کی کفالت کی جائے گی ۔شہید ہونے والے شہریوں کی بیواو¿ں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اس وقت تک یقینی بنایا جائے گا جب تک وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے نہ ہو جائیں۔ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ”خراج شہداءپروگرام“ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ہماری حکومت دہشت گردی کے واقعات میں شہید سرکاری اہلکاروں کی طرح عام شہریوں کے اہل خانہ کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔”احساس پروگرام“ کے تحت دہشت گردی کے واقعہ میں شہید عام آدمی کا خاندان بھی بے سہارا نہیں رہے گا۔خراج شہداءپر عملدرآمد باقاعدہ پالیسی کے تحت ہوگا۔
غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ، نیب نے وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو گرفتار کر لیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) نیب لاہور نے کارروائی کے دوران سابق صوبائی وزیر برائے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور موجودہ صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم سابق وزیر پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن عور کے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہناہے کہ ملزم کی دیگر شریک ملزمان سے ملی بھگت سے ٹھیکہ ای آر پی ایل کو مروجہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا‘ ملزم کیجانب سے جولائی 2007 میں میسرز ارتھ ریسورس پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کرنیکے غیرقانونی احکامات جاری کئے۔ای آر پی ایل نامی کمپنی ماضی میں کان کنی کے تجربہ کی حامل نہ تھی پھر بھی ملزم نے ملی بھگت سے اسے کنٹریکٹ فراہم کیا۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے کیس ریفر کرنے پر نیب لاہور نے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جبکہ پنجاب مائنز ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ٹھیکہ کی بڈنگ کے مراحل میں کسی دوسری کمپنی کو شامل ہی نہ کیا گیا جبکہ پنجاب مائنز نے بظاہرصرف 20 فیصد کی شراکت پر رضامندی ظاہر کی اسطرح یہ جائنٹ وینچر سرعی طور پر غیر قانونی تھا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ملزمان کیجانب سے ایس ای سی پی کو منصوبہ کی تفصیلات کبھی فراہم نہ کی گئیں اس دوران منصوبہ پر کام بھی جاری رکھا گیا۔ ملزم محمد سبطین نے چنیوٹ کے اربوں مالیت کے معدنی وسائل 25 لاکھ مالیت کی کمپنی کو فراہم کئے جبکہ نیب لاہور حکام ملزم محمد سبطین خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔
فینزایواڈ چاچا کرکٹ کو کونسااعزازمِل گیا
مانچسٹر:(ویب ڈیسک) میں کرکٹ فینز کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں پاکستان کے چاچا کرکٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔بھارتی منتظمین کی جانب سے مانچسٹر میں کرکٹ فینز کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان کے چاچا کرکٹ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھام رکھا۔پاکستان کے چاچا کرکٹ کے علاوہ بھارت کے سدھیر گوتھم اور سری لنکن فین کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ دینے کی تقریب کے دوران چاچا کرکٹ اور بھارتی شائق سدھیر اسٹیج پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔


















