تازہ تر ین

وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ نے بھی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پنجاب کے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گونگا بہرہ بجٹ قرار دے دیاان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد اب صوبائی بجٹ نے بھی ملک کی 99فی صد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ورکنگ کلاس اور محنت کشوں پر 16فی صد سروس ٹیکس لگانا دراصل تحریک انصاف کی غریب عوام کش پالیسی کا حصہ ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے خصوصی گفتگو میں کیا جواد احمد کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کو بجٹ کے ذریعے ریلیف دیتی اور انکے کاروبار کے لیے اوپن مارکیٹ میں مواقع پیدا کئے جاتے مگر ملک کے سب سے بڑے صوبے کے 23سو ارب 57 کڑور کے بجٹ نے محنت کشوں کسانوں اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے طبقات کے سنہری مسقبل کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے تحریک انصاف کی حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو عوام کو سہولیات اور دیگر مواقع دینے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے مگر آج حکومت میں آکر بجٹ کے وقت انھوں نے اپنے ہی منشور کے خلاف کام کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ سے ایک دن پہلے ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد آٹا گھی چاول چینی اور روٹی سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہوا ہےاور اب آنے والے دنوں میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہی ہوگئی تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں اور ان ہر عائد کے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو فوری ختم کریںتاکہ ورکنگ کلاس اور محنت کش سکون کا سانس لے سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv