پشاور: (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی ۔عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کے مہیا ہوگی ، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔
Monthly Archives: June 2019
ورلڈ بینک سے پاکستان کو 918ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد: (ویبڈیسک)عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکاقرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن نور احمد جب کہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کئے ہیں۔عالمی بینک سے ملنے والے 40 کروڑ ڈالر ریونیو بڑھانے کے پروگرام کے لئے ہوں گے، ٹیکس بیس بڑھائی جائے گی اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھا کر17 فیصد تک لے جائی جائے گی۔عالمی بینک سے ملنے والے قرض میں سے 40 کروڑ ڈالر ملک میں اعلی تعلیم کی ترقی پر خرچ ہوں گے، جب کہ دیگر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا ریونیو موبلائزیشن اینڈ ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئے خرچ ہوں گے، جس کے تحت خیبر پختونخوا میں ریونیو کلیکشن میں اضافہ، پبلک ریسورس مینجمنٹ اور پبلک ریسورس مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے گی۔
سلمان خان کی اپنے گاڈز کے ساتھ منفرد انداز سے ورزش کی ویڈیو وائرل
ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی اپنی سیکیورٹی منفرد انداز سے چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ انڈسڑی کا وہ نام ہے جو اپنی اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے اور ا±ن سے محبت کرنے والوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے، مقبولیت کے پیش نظر سلو میاں نے اپنی حفاظت کے لیے ذاتی گارڈز بھی رکھے ہوئے ہیں جو سائے کی طرح اداکار کے ساتھ ہر جگہ رہتے ہیں۔سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشین پر ورزش کرتے نظر آرہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مشین پر انہوں نے اپنے دو گارڈز کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ پرمزاح اسٹنٹ لگ رہا ہے لیکن یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔سلمان خان نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے سیکیورٹی معاملات میں اتار چڑھاو¿ کا تجربہ کرنے کے بعد میرے سیکیورٹی گارڈز نے یہ جان لیا کہ وہ خود کتنے محفوظ ہیں۔یاد رہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ ان دنوں سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں ا±ن کے مد مقابل کترینہ کیف، دیشا پٹانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
شوشل میڈ یا صاریفن کا شا ہ رخ پر اقربا پروری کا الزام
ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اقربا پروری کا الزام عائد کیا جار رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم نگری میں انٹری کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور آریان ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم لائن کنگ کے ہندی ری میک ورڑن میں مفاسا اور سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ اداکار کے اس اعلان کے بعد ا±ن کے مداحوں کی جانب سے کافی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔بہت سے فنکاروں نے شاہ رخ کو بیٹے کی انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد بھی دیں لیکن کچھ شائقین ایسے بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لکشیا متل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ڈزنی والوں کو پتا تھا کہ بھارت میں لائن کنگ کا اسکرپٹ بیچنے کے لیے بھی اقربا پروری کا سہارا لینا پڑے گا۔ وہ اس لیے کہ کیوں کہ ہم اس کے حق دار ہیں، ہمیں آریان کے فلم کرنے سے کوئی شکوہ نہیں لیکن لائن کنگ جیسی اتنی بڑی فلم پلیٹ میں رکھ کے اسے پیش کردینا اقربا پروری نہیں تو اور کیا ہے۔شہری ونود نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اقربا پروری کو خوش آمدید کہتے ہیں اسی طرح ایک خاتون نے کہا کہ بھارتیوں نے خاندانی سیاست کو تو مسترد کردیا لیکن بالی ووڈ میں اب بھی موروثی اور خاندانی نظام کو مسترد نہیں کیا جاسکا۔شیوتا نامی خاتون نے تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ خود کو بادشاہ سمجھنے والے شاہ رخ خان نے ایک نئے انداز کے ساتھ اقربا پروری کی بنیاد رکھ دی۔
لنڈن آمد پر سرفراز احمد میڈیا سے دامن بچا کر گزر گئے
لاہور: (ویب ڈیسک)بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لندن آمد پر میڈیا سے بغیر کوئی بات کیے ہوٹل روانہ ہوگئے۔بھارت کے ہاتھوں شکست کا صدمہ اٹھائے پاکستان ٹیم مانچسٹر سے لندن پہنچی تو بس سے اترتے ہی میڈیا کے چند نمائندوں نے سوالات پوچھنے کی کوشش کی، ٹیم میں گروہ بندی کا سوال بار بار دہرایا گیا، جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی بھی بات ہے تو میڈیا منیجر رضا راشد سے پوچھیں، اتنا کہنے کے بعد کپتان اپنے بیٹے عبداللہ کو اٹھائے اکیلے ہی ہوٹل کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ دیگر کھلاڑی کافی فاصلے پر رہے۔سرفراز احمد کی ہوٹل میں انٹری کے بعد عماد وسیم اور باقی کرکٹرز تھوڑے وقفے سے استقبالیہ کی جانب بڑھے، اس وقت کا ماحول کھلاڑیوں میں ناخوشگوار تعلقات کی مہر ثبت کررہا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف اتوار کو شیڈول ہے، پاکستانی کرکٹرز جمعرات کو ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
ورلڈکپ2019: نیوزی لینڈ بمقابلہ ساؤتھ افریقہ
برمنگھم:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ورلڈکپ2019 کا 25واں میچ آج ساو¿تھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آج کے حریف پاکستانی وقت کے مطابق دن 2:30 پر برمنگھم کے میدان میں مد مقابل ہوں گے جب کہ ٹاس کے لیے سکہ نصف گھنٹہ قبل دو بجے اچھالا جائے گا۔پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹمیوں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہونے کے سبب اس میچ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری نظر ارہا ہے جو سات نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ورلڈکپ2019 میں اب تک تیسرے نمبر کی ٹیم نے 4 مقابلوں میں حصہ لیا اور تین میں فتح یاب رہی جب کہ ایک میچ میں بارش کی وجہ سے دونوں حریفوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ساو¿تھ افریقہ کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں جا رہی اس نے پانچ میں سے ایک میچ جیتا، ایک برابر رہا اور تین میں مات کھائی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیبل پر پاکستان سے ایک درجہ اوپر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی کپتانی کین سٹورٹ ولیم سن کے ہاتھ ہوگی جب کہ دیگرکھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ،کالن ڈی گرانڈہوم، لکی فرگیوسن، مارٹن گوپٹیل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن مونرو، جیمز نیشم، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹِم ساو¿تھی اور روز ٹیلر شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے فاف ڈوپلیسی کپتانی کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک، جے پی ڈومنی، عمران طاہر، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، لنگی نگیدی، فلکوایو، ڈیوائن پریٹورئیس، کاگیسو رباڈا، تبریز شمسی، اوررسی وینڈر ڈسن شامل ہیں۔
جرائم پیشہ افراد سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر قو م کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، فردوس عاشق
آباد: (ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جولوگ کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں وہ سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم چادر سے زیادہ اپنے پاو¿ں پھیلاتے رہے، 2014 – 15 میں وزیراعظم نے 88 کروڑ روپے کا بجٹ استعمال کیا، قوم کو اصلاح کا درس دینے والے عوام کے ٹیکس کا پیسا خرچ کرتے رہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پرانگلیاں اٹھانے والے ٹولے کو اپنی آنکھیں نیچی رکھنی چاہیے، کیوں کہ ان کا پورا کا پورا خاندان سرکاری خرچے پر پل رہا تھا، رائیونڈ میں کیمپ آفس بنایا گیا جس کی دیواریں قوم کے پیسوں سے بنائی گئیں، شہبازشریف نے ذاتی تشہیر اور ذاتی عیاشیوں پر45 ارب روپے خرچ کئے، اقوام متحدہ میں راج کماری اور نواز شریف کی نواسی تک جاتے رہے، گزشتہ حکومت کے دوران وزیراعظم ہاو¿س کا بجلی کا بل 28کروڑ روپے موجودہ حکومت ادا کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاو¿نٹس بنانے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتارہوئے ہیں، جولوگ کرپشن کیسز میں جیل گئے وہ سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، شرمندہ ہونےکے بجائے یہ لوگ سینہ زوری کر رہے ہیں، یہ آئین کی بالادستی نہیں بلکہ اپنی بالادستی پرزوردے رہے ہیں، بجٹ نہ منظورکرنے دینے اور پارلیمنٹ کویرغمال بنانےوالے سیاسی قیدی نہیں، یہ کون ہوتے ہیں بجٹ روکنےوالے، بجٹ سے ملک کی سیکیورٹی وابستہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی قیدی اور کرمنل میں فرق کو واضح کریں۔
اپوزشن جماعتوں سے قربت، ایم کیو ایم ایک اور وزارت لینے میں کامیاب
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں سے قربت رنگ لے آئی ہے،وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم کی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امین الحق کو ہاﺅسنگ کی وزارت دئے جانے کا امکان ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات گزشتہ رات ہوئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے۔اس حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اس ملاقات کے دوران میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمبر گیم پوری،اپوزیشن کے لیے بجٹ روکنا مشکل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا پتہ نہیں ہوتا کہ کس وقت وہ سمت پھیر لیں۔ کچھ دنوں سے یہ فواہ بھی چل رہی ہے کہ اختر مینگل جن کے 4 ووٹ ہیں جس طرف وہ ہو جائیں گے وہ پارٹی جیت جائے گی۔ میں نے نیٹ سے رزلٹ نکلوائے ہیں۔ حکومتی اتحاد ایک طرف ہے دوسری طرف اپوزیشن ہے۔ حکومتی اتحاد میں پی ٹی آئی کے ہیں 155 ووٹ، ق لیگ کے ہیں 5 ووٹ، جے ڈی اے 3 ووٹ، عوامی مسلم لیگ شیخ رشید والی ایک ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی جن کا بلوچستان میں وزیراعلیٰ ہے ان کے 5 ووٹ، ایم کیو ایم کے7 ووٹ جمہوری وطن پارٹی کا ایک ووٹ، آزاد ان کے ساتھ 2 ایم این اے ہیں۔ اب اپوزیشن اتحاد کو دیکھیں۔ ن لیگ کے 84 ووٹ، پیپلزپارٹی کے 54 ووٹ، ایم ایم اے 16 ووٹ، اے این پی کا ایک ووٹ، آزاد 2 ووٹ، بی این پی مینگ کے ہیں 4 ووٹ۔ اس وقت جو پوزیشن ہے وہ یہ ہے کہ ٹوٹل حکومتی اتحاد کے پاس 182 ووٹ ہیں اور ٹوٹل اپوزیشن اتحاد کے پاس 161 ووٹ ہیں۔ اگر کوئی مینگل کے 4 ووٹ ادھر چلے بھی جائیں تو بھی ان کے زیادہ سے زیادہ 161 ہو جائیں گے اور پھر 21 ووٹ جو ہیں پھر بھی زیادہ ہیں۔ اسی تناسب سے آپ دیکھ لیں بجٹ کے پاس ہونے میں تو بھی اس کا مطلب ہے حکومت کے پاس سادہ اکثریت ہوتی ہے اس کے لئے دو تہائی ضروری نہیں ہوتا۔ حکومت کے پاس سادہ اکثریت موجود ہے اگر ایک دو لوگ بھی زیادہ ہوں تو بھی یہ بجٹ منظور کروا سکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے ایک نجی انٹرویو میں خبر کہ ان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 12 ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ضیا شاہدنے کہا کہ یہ تو دعوے ہیں عین وقت پر وہ 12 بندے توڑ دیں لیکن اسی طرح سے یہ پی ٹی آئی والے بھی دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے پاس 16 ایم این اے جو ہیں ن لیگ کے وہ فارورڈ بلاک بنا کر ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں کون کل کو کیا کرے گا اس کا تو یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کا انحصار ابھی آنے والے وقت پر ہے۔ اے پی سی بلانے کے حوالے سے ضیا شاہد نے کہا کہ کچھ اپوزیشن کے اندر اختلاف بھی ہے جسے شہباز شریف کے بارے میں مختلف لوگوں کا خیال ہے کہ وہ صرف نوازشریف کی بات کرتے ہیں اپنی حکومت کی کارکردگی جتاتے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے سربراہ کے بارے میں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے بارے میں اس بات پر زیادہ زور نہیں دیتے۔ لیکن اس کے باوجود پھر آخر کار ساری اپوزیشن مل جائے تو بھی فی الحال نظر آتا ہے کہ کچھ ووٹوں سے حکومتی پارٹی جیت رہی ہے۔ شور اس لئے ڈالا جا رہا ہے سیاست اسی کا نام ہے جتنا زوروشور سے یہ پروپیگنڈا کر لیں گے کہ ہم جیت گئے ہم جیت گئے تو سہولتیں آدھی جیت آپ کی ہو گئی ہے۔ جب اپوزیشن عمران خان کو بولنے نہیں دے رہے تھے تو میں بار بار اس میز پر بیٹھ کر کہتا تھا کہ ایک دوسرے کو برداشت کریں اور ایک دوسرے کو قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع دیں۔ بالآخر عمران خان کو بھی اپنی پارٹی کو گائیڈ لائن دینا پڑی کہ آپ بھی ان کو نہ بولنے دیں۔ یہ صورت حال کوئی اچھی نہیں ہے بہرحال ردعمل ہے اس بات کا چونکہ وہ عمران خان کو نہیں بولنے دیتے حکومتی پارٹی کو نہیں بولنے دیتے شیخ رشید کو انہوں نے نہیں بولنے دیا لہٰذا اب جواب میں وہ یہ طے کر کے بیٹھے ہیں اورطے کر کے آتے ہیں ہم نے ان کو نہیں بولنے دینا۔ انہوں نے آج شہباز شریف کو بات نہیں کرنے دی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صورتحال ختم ہونی چاہئے دونوں طرف سے یہ احساس ہونا چاہئے کہ ایک دوسرے کو چلنے دو اور جیو اور جینے دو کے فارمولے کے تحت ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئے۔ جمہوری نظام کو چلانے کے لئے اپوزیشن کی بھی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنی حکومتی پارٹی کی، لہٰذا ن لیگ پیپلزپارٹی اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں کو مل کر حکومت کو چلنے کا موقع دینا چاہئے ان کو راستہ دینا چاہئے تا کہ وہ ان کو راستہ دیں۔ اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہاکہ ہو سکتاہے آگے چل کر یہ اکٹھے ہو جائیں کیونکہ ان کو اکٹھے بلانا پڑے گا۔ دونوں بڑی پارٹیوںکا مل کر کچھ وزن بنتا ہے ورنہ تو نہیں بنتا لیکن لگتا یہی ہے ان کے دل صاف نہیں ہیں۔ جب تک نمبر گیم پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے یہ ان کے حلیفوں کے ہاتھ میں ہے میرا خیال ہے کہ ان کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔ 10 سال میں لئے گئے قرضوں کے حوالے سے کمیشن بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا ہے کہ حسین اصغر پچھلے دنوں شعیب سڈل کا نام آیا تھا لگتا ہے کہ وہ فائنل نہیں ہو سکا اور حسین اصغر ایک اچھا نام ہے نیب کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑا کام ہے ان کے سپرد کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے اتنے سارے قرضے لے کر کیا کیا اور کہاں خرچ کئے۔ کیا وہ واقعی وہ قوم کی بہتری کے لئے خرچ ہوئے ہیں یا وہ ہمیں قرضوں کا بوجھ دے گئے ہیں۔ ترقیاتی کونسل بنائی گئی ہے وزیراعظم اس کی سربراہی کریں گے تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ اس کے رکن ہوں گے۔ آرمی چیف بھی اس کے رکن ہوں گے ضیا شاہد نے کہا کہ یہ اچھی بڑی تعداد اور بڑی موثر یہ ایک فورم ہے اور وہ یہ دیکھے گا کہ کس طرح کے معاملات چل رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ جس طرح آرمی چیف یا چاروں صوبوں کے سربراہ اور وزیر تجارت بھی آئے ہیں یہ جو آئے دن ڈالر ریٹ بڑھ رہے ہیں ۔ یہ اس کا بھی جائزہ لے سکیں گے۔
ہندو کو مسلمان عورت سے شادی پر اڑھائی لاکھ انعام ،مودی حکومت کی ایک اور مسلم دشمنی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضیا شاہد نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے ساتھ آر ایس ایس کا جو الائنس ہے۔ آج یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مسلمان لڑکیوں سے شادی کرو اور جو شادی کرے گا۔ ضیا شاہد نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے س قسم اخلاقی طور پر گھٹیا غیر اخلاقی، بے اصولی کی بات پر کیا کوئی گفتگو کرے گا۔ یہ ایک مذاق نہیں ہے یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے جو مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے جو بی جے پی کی حکومت ہے ایک مدت سے اس پر عمل کر رہی ہے وہ یہ کہ مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کے لئے سازش جاری ہے۔ضیا شاہد نے کہا ایک اعلان کیا گیا ہے اور بھارتی جنتا پارٹی کے جو لیڈرز نے اس میں شمولیت اختیار کی ہے اور انہوں نے کہا کہ2½ لاکھ روپیہ اس شخص کو دیا جائے گا جو کسی مسلمان لڑکی سے شادی کرے گا اور اس کے بعد چھ مہینے تک اس کی حفاظت کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے بالکل مقبوضہ کشمیر جیسی پالیسی دہرائی جا رہی ہے تا کہ مسلمانوں کی آبادی کم کی جا سکے اب اگر لڑکیاں شادی کر لیں انعام یافتہ قرار پائیں تو اس طرح ان کی اگلی نسل جو ہے وہ ہر ایک طرف سے ہندو ہو جائے گی۔
بی جے پی رہنماﺅں کی جانب سے ہندو نوجوانوں سے کہنا کہ مسلمان لڑکی سے شادی کرو تو اڑھائی لاکھ روپیہ انعام دیا جائے گا، 6 ماہ تک حفاظت اور تمام اخراجات اٹھائے جائیں گے ایک انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے۔ بی جے پی کھل کر مسلمانوں کے خلاف سامنے آ رہی ہے اور اس طرح کی غیر معیاری، بے اصولی اور غیر اخلاقی گفتگو کی جا رہی ہے۔ یہ سب ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت ہو رہا ہے اس لئے اسے مذاق نہیں سمجھنا چاہئے اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی حکومت عرصہ سے ہندوﺅں کو وہاں لا کر بسا رہی ہے انہیں جائیدادیں اور کاروبار کے لئے رقوم دی جاتی ہے جس کا مقصد صرف وہاں ہندوﺅں کی آبادی کو مسلمانوںکی آبادی سے بڑھانا ہے۔ اب ایک اور نیا کھیل شروع کر دیا ہے جو نسل کشی کے مترادف ہے۔ پاکستان کو اس معاملے کو او آئی سی اور یو این میں اٹھانا چاہئے کہ کسی طرح بھارت میں موجود 22 کروڑ مسلمانوں کا مذہب زورزبردستی اور پیسے کے بل پر تبدیل کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مودی حکومت کی موجودگی میں مسلمانوں کی صورتحال تشویشناک ہے اس صورتحال کو عالمی سطح پر اٹھایا جانا ضروری ہے۔ پاکستان کو او آئی سی، یو این سمیت تمام بڑے عالمی فورمز پر اس معاملے کو اٹھانا چاہئے۔
معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ بی جے پی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اس طرح ہے جس طرح جنگ عظیم دوئم سے پہلے جرمن نے یہودیوں کی نسل کشی کی تھی، بھارت میں دیگر کئی جگہوں پر پہلے بھی ایسا کیا جا چکا ہے۔ اب مقبوضہ کشمیر میں بھی وہی کھیل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کو فوری اس سنجیدہ مسئلہ پر غور کرنا چاہئے اور اپنے تمام سفارتخانوں اور یو این میں مستقل مندوب کو اس معاملے پر متحرک کرنا چاہئے۔ او آئی سی کے ایجنڈا میں اس معاملے کو شامل کرا دیا جائے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔ بھارت ایک بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے اس معاملے پر دنیا بھر میں جتنی بھی آوازیں اٹھائی جائے کم ہے۔
اپوزیشن پروڈکشن آرڈر زکے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار میاں سیف الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کامیاب معیثت کے ماڈلز ممالک نے زراعت اور پھر صنعت کو فروغ دیا۔ پاکستان میں حکمران جماعتوں نے سمت کا تعین ہی نہیں کیا۔ نیب احتساب کے نام تاثر ٹھ رہا ہے کہ چند افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ایسی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔عمران خان نے ڈیپارٹمینٹل کرکٹ بند کر دی ہے ۔میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ تمام تر ہنگاموں کے باوجود بجٹ اسمبلی سے ضرور منظور ہونا چاہیے۔خواجہ برادران نے قیصر امین بٹ کو اپنا فرنٹ مین بنایا مگر اپنے اثاثوں کو کلیئر نہیں کر سکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا سے میچ جیت جاتی تو ورلڈ کپ ہارنے کا عوام کو کوئی دکھ نہ ہوتا۔ کہا جاتا تھا سرفراز کبھی دھوکہ نہیں دے گا مگر سرفراز کی جمائی نے پاکستان کا نام بدنام کردیا۔تجزیہ کارناصر اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایشو بجٹ نہیں انکے گرفتار لوگ ہیں۔ اپوزیشن پروڈکشن آرڈرز کے لیے حکومت کے بلیک میل کر تے ہوئے ریاست کو ناکام کرنا چاہ رہی ہے تاکہ انکا احتساب نہ ہو۔ حکومتی بجٹ غریب کے خلاف ہے ،چوروں کے احتساب سے ہی غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔اپوزیشن کیساتھ حکومت بھی ایشوز کی سیاست نہیں کر رہی جسکا خمیازہ ریاست بھگت رہی ہے۔ عوام ماچس کی ڈبی پر بھی ٹیکس دیتی ہے ، حکومت خود نہیں جانتی کہ مہنگائی کیسے کم کرنی ہے۔ حکومت کی سمت درست ہونی چاہیئے تاکہ وسائل پیدا کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ سیاست نے کرکٹ کو کوڑا کرکٹ بنا دیا ہے۔ عمران خان نفسیات کو سمجھتے ہوئے بھی کرکٹ میں سیاست پر قابو نہیں پا سکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سزا ملنی چاہیئے ، سب کو گھر بھیج دینا چاہیے۔ سرفراز احمدکی باڈی لینگوئج کپتان بننے کے قابل نہیں۔کالم نگار اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی جائے اور انکی کھربوں کی کرپشن دھل جائے۔پیپلز پارٹی عوام کو ایڈز دینے کا کاروبار کر رہی ہے۔تھر کی مائیں بچوں کے مستقبل کے لیے دعا نہیں کرتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انکے بچوں نے بڑے ہونا ہی نہیں ، مر جانا ہے۔ حکومت کا ویژن جذباتی ہے جو تبدیل ہوتا رہتا ہے۔نیب کے معاملے کو اپنا کریڈٹ بنا کر عمران خان غلطی نہ کریں۔
ن لیگ پی پی حکومت گرانا نہیں صرف این آر او چاہتی ہے، کامل آغا اپوزیشن کو یقین دلانا پڑے گا کہ جب وزیراعظم بات کرینگے تو ان کی بات سننا پڑے گی حکومت کے پاس بڑی کم اکثریت ہے اسکے باوجود ہم نہیں چاہتے حکومت گرے :جنرل (ر) عبدالقیوم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنماءکامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی سمبلی میں تقریر کرنے کھڑے ہوتے ہیں اپوزیشن شوروغوغا کرتی ہے۔جلد بجٹ پر بحث شروع ہو گی اور اختتام پذیربھی ہو گی۔اپوزیشن کو یہ یقین دلانا پڑے گا کہ جب وزیراعظم بات کریں گے تو خاموشی سے ان کی بات سننا پڑے گی یہ قاعدے کی بات ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت کے پاس نمبرگیم پوری نہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت گرانا نہیں صرف این آر او چاہتی ہیں۔جنرل ر عبدالقیوم نے کہا کہ پہلی دفعہ اسمبلی میں شورو غوغا حکومت اور اس کے وزراءکر رہے ہیں۔اپوزیشن کی بات نہیں سنیں گے تو وہ بجٹ کو سپورٹ نہیں کریگی۔ حکومت کی اپوزیشن کونہ بولنے دینے کی کوشش فاشزم ہے۔وزیراعظم پہلے تو اسمبلی میں آتے ہی نہیں جب آتے ہیں ہم ان کی بات سنتے ہیں یہی پارلیمانی روایات ہیں حکومت میں درگزر زیادہ ہوتی ہے۔نو ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی افراط زر بڑھ گیا حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گئیں حکومت لوگوں کو ریلیف دے ورنہ اپوزیشن احتجاج کریگی جو اس کا حق بھی ہے۔تھوڑی سی نمبر گیم تبدیل ہوئی تو حکومت نہیں رہے گی حکومت کے پاس بڑی کم اکثریت ہے اس کے باوجود ہم نہیں چاہتے حکومت گرے۔احتساب بھی بلاامتیاز نہیں ہو رہا حکومت اپنے وزراءکو کچھ نہیں کہہ رہی۔معیشت کی بحالی سب سے سنجیدہ مسئلہ ہے۔
بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا، چیف جسٹس
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا اور جعلی اکاﺅنٹس سے دیگر اکاﺅنٹس ہولڈرز خوف اور عدم اعتماد کا شکار ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کے ملزم محمد انور کی اپیل کی سماعت ہوئی تو مدعی محمد انور نے سزا کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹ نہیں کھل سکتا، معاملہ گھمبیر ہے کیوں نہ سزا بڑھا دیں؟ملزم کے وکیل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ 1999 کا ہے اور اس کا موکل تین سال کی سزا سے زیادہ جیل کاٹ چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بنک والے اکاﺅنٹ کھولنے میں بڑی احتیاط کرتے ہیں، لیکن جعلی شناختی کارڈ اور جعلی دستاویزات سے اکاﺅنٹس کھل گئے، جعلی اکاﺅنٹس کھولنے سے دیگر اکاﺅنٹس ہولڈرز کے اعتماد کو دھچکہ لگتا ہے اور خوف کا شکار ہوتے ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب اپیلیں چند ہفتوں میں نمٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب ہائیکورٹ فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر تیاری شروع کر دے، نیب کی اپیلیں چند ہفتوں میں نمٹا دیں گے، نیب کی عدالت عظمی میں 100 اپیلیں زیرالتواءرہ گئی ہیں۔ملزم محمد انور پر نیشنل بنک راولپنڈی میں جعلی بنک اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے اسے تین سال قید کی سزا سنائی اور ہائیکورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا تھا۔


















