تازہ تر ین

ن لیگ پی پی حکومت گرانا نہیں صرف این آر او چاہتی ہے، کامل آغا اپوزیشن کو یقین دلانا پڑے گا کہ جب وزیراعظم بات کرینگے تو ان کی بات سننا پڑے گی حکومت کے پاس بڑی کم اکثریت ہے اسکے باوجود ہم نہیں چاہتے حکومت گرے :جنرل (ر) عبدالقیوم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنماءکامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی سمبلی میں تقریر کرنے کھڑے ہوتے ہیں اپوزیشن شوروغوغا کرتی ہے۔جلد بجٹ پر بحث شروع ہو گی اور اختتام پذیربھی ہو گی۔اپوزیشن کو یہ یقین دلانا پڑے گا کہ جب وزیراعظم بات کریں گے تو خاموشی سے ان کی بات سننا پڑے گی یہ قاعدے کی بات ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت کے پاس نمبرگیم پوری نہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت گرانا نہیں صرف این آر او چاہتی ہیں۔جنرل ر عبدالقیوم نے کہا کہ پہلی دفعہ اسمبلی میں شورو غوغا حکومت اور اس کے وزراءکر رہے ہیں۔اپوزیشن کی بات نہیں سنیں گے تو وہ بجٹ کو سپورٹ نہیں کریگی۔ حکومت کی اپوزیشن کونہ بولنے دینے کی کوشش فاشزم ہے۔وزیراعظم پہلے تو اسمبلی میں آتے ہی نہیں جب آتے ہیں ہم ان کی بات سنتے ہیں یہی پارلیمانی روایات ہیں حکومت میں درگزر زیادہ ہوتی ہے۔نو ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی افراط زر بڑھ گیا حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گئیں حکومت لوگوں کو ریلیف دے ورنہ اپوزیشن احتجاج کریگی جو اس کا حق بھی ہے۔تھوڑی سی نمبر گیم تبدیل ہوئی تو حکومت نہیں رہے گی حکومت کے پاس بڑی کم اکثریت ہے اس کے باوجود ہم نہیں چاہتے حکومت گرے۔احتساب بھی بلاامتیاز نہیں ہو رہا حکومت اپنے وزراءکو کچھ نہیں کہہ رہی۔معیشت کی بحالی سب سے سنجیدہ مسئلہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv