اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ذرائع مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ حکام نے اتفاق کرلیا ہے اور مفاہمتی یاداشت پر پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط بھی کرلئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق مفاہمت کی یاداشت صرف اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے ہے اور یادداشت پر دستخط برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کیے، مفاہمت کی یادداشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی۔مفاہمتی یاداشت میں تحریر ہے کہ اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا اور ان کی حوالگی کے دوران اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی، اور حراست یا گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کے خلاف مالی مطالبہ نہیں کر سکتا، اور دونوں حکومتیں مفاہمت کی یادداشت پر متفق ہیں۔

وزیر اعظم کے بارے میں تحقیر آمیز گفتگو قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل ۔ پریس کانفرنس کے ذریعے سسپنس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ دوسروں پر تنقید ضرور کریں لیکن اپنی کرپشن کا حساب بھی دیں۔ وزیر اعظم کے بارے میں تحقیر آمیز گفتگو قابل مذمت ہے۔بہتر ہوتا مریم بی بی اپنے بھائیوں کی واپسی کا اعلان کرتیں۔وہ بتائیں کہ ان کے دونوں بھائی کب آ کر اپنی کرپشن کا حساب دینگے۔مریم بی بی کی پریس کانفرنس فرسٹریشن اور بد حواسی کی عکاس ہے۔ مریم بی بی اور حمزہ شہباز مابین تخت کی جنگ واضح ہو گئی۔ پریس کانفرنس کے ذریعے دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔بڑے بڑے دعوو¿ں سے پہلے اپنے خاندان کا بیانیہ تو ایک کر لیں۔ میڈیا سے ہمدردی خاندانی اختلافات چھپانے کی کوشش ہے۔اس پریس کانفرنس نے نواز لیگ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عمران خان جس کا نام ہے اسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مریم بی بی بھول گئیں کہ یہ کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے تھے۔ کوئی کوشش احتساب کے عمل کو روک نہیں سکتی۔

ایک ساتھ کئی آلات کو وائرلیس چارج کرنے والی شمسی میز

بارسلونا(ویب ڈیسک) اب یہ حال ہے کہ ہر گھر میں چارجنگ کے کئی دستی آلات ہیں اور بسا اوقات ایک وقت میں چارج کرنے پر تلخی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کا حل ایک ہسپانوی کمپنی نے ای بورڈ کی صورت میں پیش کیا ہے جو شمسی توانائی جمع کرنے والی ایک میز ہے اور ایک وقت میں کئی آلات چارج کرسکتی ہے۔’ای بورڈ‘ میز سورج یا مصنوعی روشنی سے بھی توانائی بناسکتی ہے۔ اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک سادہ سی میز دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے اندر جدید ٹیکنالوجی سموئی گئی ہے۔ لیکن اس میں ایک دو نہیں بلکہ 50 چارجنگ کوائل(چھلے) لگے ہیں یعنی ایک وقت میں تین سے چارآلات کو اس پر چارج کیا جاسکتا ہے۔ای بورڈ ’چی‘Qi ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مشہورِ زمانہ اسمارٹ فون کے گزشتہ بعض جدید ماڈل اس سے تار کے بغیر چارج ہوسکتے ہیں۔ ان میں آئی فون اور گیلکسی کے جدید ماڈل گوگل پکسل تھری اور تھری ایکس ایل، تقریباً تمام مشہور اسمارٹ واچ، ٹیبلٹ اور ایئربڈ ایئرفون شامل ہیں۔ہاں اگر کسی فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت نہیں تو میز کے ساتھ فروخت ہونے والے دو ایڈاپٹرز بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میز کو کسی پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ فوٹووولٹائک توانائی ہے اور سورج کی روشنی سے بجلی بناتی ہے۔ اگر دھوپ غائب ہے تو مصنوعی روشنی سے بھی یہ تسلی بخش کام کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق میز کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایک پرت سمندری بیکٹیریا سے بنائی گئی ہے جس کا پیٹنٹ لیا جاچکا ہے۔

اگر جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران سے جنگ چھڑی تو وہ اسے نیست و نابود کردیں گے۔امریکی ٹی وی این بی سی سے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران نیست ونابود ہوجائے گا، ہم ایران سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں جوہری ہتھیار کسی صورت بنانے نہیں دیں گے اور اگر وہ پھر جوہری ہتھیار بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ایک عرصے تک تباہ حال معیشت کے ساتھ رہنا پڑے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی لیکن میں نے کارروائی سے صرف 10 منٹ پہلے انہیں روک دیا کیوں کہ مجھے بتایا گیا کہ کارروائی کے نتیجے میں 150 لوگ مارے جائیں گے۔خیال رہے ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا تھا، امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور امریکا نے ایران پر دباﺅ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں بلکہ امریکا نے مزید فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے کی گئی ہے تاہم ایران نے یہ الزام مسترد کردیا تھا۔

فرانسیسی وزیر کا ماسک پہن کر دھوکے باز 9 کروڑ ڈالر لے اڑے

پیرس(ویب ڈیسک) کسی کی شناخت کی چوری (آئیڈینٹٹی تھیفٹ) اور اس سے رقم اینٹھنے کا سب سے بڑا اور دلچسپ اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ جراٰت مند مجرموں نے فرانس کی مشہور سیاسی شخصیت اور وزیر ڑان لیو لے دریون کا انتہائی حقیقی سلیکون ماسک بنایا اور اسے ایک شخص کو پہنایا جس نے خود وزیر بن کر مختلف لوگوں سے رابطے کئے اور ان سے رقم لوٹ لی گئی۔ اس کے لیے انتہائی چالاک دھوکے بازوں نے خود کو فرانس کے سابقہ وزیرِ دفاع اور موجودہ وزیرِ خارجہ اور یورپ ڑان لیو لے دریون کے انتہائی قریبی ساتھی بتایا اور ان سے کہا کہ وزیر خود آپ سے ویڈیو پر بات بھی کریں گے۔ جعل سازوں نے فرانسیسی،

یورپی اہم شخصیات، سیاستدانوں، تاجروں، خیراتی اداروں اور دیگر اہم شخصیات کو فوائد کا لالچ دے کر ان سے رقم جمع کی۔اس ضمن میں ایک اور مشہور ڈرامہ رچایا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ وغیرہ میں کئی فرانسیسی شہری مسلمان شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں اور انہیں چھڑانے کے لیے عطیات مانگے گئے اور اس طرح 9 کروڑ ڈالر کی رقم جمع ہوئی جو پاکستانی روپوں میں 15 ارب روپے کے برابر ہے۔ زیادہ تر بینک اکاﺅنٹس ہانگ کانگ کے استعمال کئے گئے۔جیسے ہی نوسربازوں کی باتوں میں آکر کوئی شخص مزید پیشرفت چاہتا تو وہ جعلی وزیر سے اس کی ویڈیو چیٹ کروادیتے۔جس کمرے میں وزیر کا نقاب اوڑھے شخص بیٹھا تھا اس کی تزئین عین کسی سرکاری دفتر کی طرح کی گئی تھی جس میں قیمتی فرنیچر، صدر کی تصویر اور فرانس کا پرچم بطورِ خاص نمایاں کیا گیا تھا۔ تاہم جعلی وزیر کو دور بٹھایا گیا تھا اور کمرے کی روشنیاں بھی مدھم رکھی گئی تھیں۔اس ساری دیدہ دلیری کے پیچھے اسرائیل کے باشندے نکلے اور انہیں کافی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جس میں ایک حاضر وزیر اور مشہور شخصیات کا روپ دھار کر بین الاقوامی فراڈ کیا گیا اور کروڑوں ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔ ایک ترک تاجر سے لگ بھگ چار کروڑ ڈالر اینٹھے گئے جبکہ آغاخان فاو¿نڈیشن سے بھی دو کروڑ ڈالر ہتھیائے گئے۔53 سالہ گلبرٹ چکلی اس سارے جرم کا سرغنہ نکلا جو فرانسیسی اسرائیلی شہری ہے اور اس سے قبل بھی ایسے کئی وائٹ کالر جرائم کرچکا ہے۔ اسرائیل میں گرفتار ہونے والے اس شخص نے اپنے جرم کی صحت سے انکار کیا ہے۔ لیکن پولیس کے مطابق 2015 میں وہ ممتاز کمپنیوں کے سی ای اور 33 اداروں سے 90 لاکھ ڈالر کی رقم دھوکے سے لے چکا تھا اور 2015 سے اسرائیل میں چھپا تھا۔

امیر قطر کی پاکستان آمد،وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس اہم دورے میں امیرقطر وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت اور اعلیٰ پاکستانی قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان معززمہمان شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے مارچ2015کوپاکستان کو اولین دورہ کیا تھا۔قبل ازیں قطرکےنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان پاکستان پہنچے، جن کا استقبال شاہ محمود قریشی نے کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیرقطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔تجزیہ کار اسے پاک قطر دوستی میں نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اس دورےکامقصددونوں ممالک میں باہمی تعلقات کافروغ ہے، امیر قطرپاکستان کا2روزہ دورہ کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان پہنچے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ

اولڈ ٹریفورڈ(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 292 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیتا اور بولنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بلیک کیپس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین بولر کوٹریل نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلے ہی اوورز میں اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی، گپٹل اور منرو صفر پرآﺅٹ ہوئے۔ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ولیمسن اور راس ٹیلرنے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں میں 160 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی، جنوبی افریقا کیخلاف مرد میدان قرار پانے والے ولیمسن نے ایک بار پھر کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 148 رنز بنا کر ٹیم کو نہ صرف مشکلات سے نکالا بلکہ ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بھی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز بنائے، راس ٹیلر 69،لیتھم 12،گرینڈ ہو م 16، سنٹنر 10 اور جمی نیشن 28رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

ماہرہ خان کی ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

کراچی(ویب ڈیسک) شائقین کے بے حد انتظار کے بعد ماہرہ خان کی اداﺅں، شہریار منور اورمایا علی کی عمدہ اداکاری اور فواد خان کی سحر انگیز شخصیت سے سجا فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔ماہرہ خان، شہریار منور اور مایا علی کی فلم”پرے ہٹ لو“کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ ٹریلر میں شہریار منور ٹی وی اداکار کا کردار نبھارہے ہیں جو شادی سے بیزار کسی اچھے رول کی تلاش میں ہیں۔شہریار منور کی زندگی اس وقت نیا موڑلیتی ہے جب ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں۔ ایک طرف تو ٹریلر میں مایا علی اورشہریار کے درمیان رومینس دکھایاگیا ہے وہیں دوسری طرف مایا شہریار کو دھوکہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔تاہم ماہرہ خان کی انٹری سے جیسے ٹریلر میں جان پڑ جاتی ہے فلم میں ماہرہ خان اپنی پچھلی فلموں کی نسبت بے حد خوبصورت اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔شائقین میں ماہرہ کا یہ انداز پہلے ہی مقبول ہوچکا ہے۔ فلم میں شہریار منور، مایا علی اور ماہرہ خان کی موجودگی سے تو شائقین پہلے ہی واقف تھے تاہم سپراسٹار فواد خان کی موجودگی مداحوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوئی ہے۔عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا ٹریلر یوٹیوب پراب تک دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم میں شہریارمنور اورمایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ، زارا نور عباس، احمد علی بٹ اور حنا دلپزیر شامل ہیں۔ جب کہ اداکارہ میرا، سونیا جہاں اور فواد خان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

ساﺅتھمپسٹن(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو 11 رنز کے معمولی مارجن سے شکست دے دی۔ساﺅتھمپسٹن میں کھیلے گے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ٹف ٹائف دیا، بھارتی بلے بازوں کو دبوچنے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے بولرز کا بھی جم کر مقابلہ کیا ، کپتان محمد نبی نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر حریف بولرز پر اپنا دباو¿ بنایا اور ٹیم کوجیت کے قریب پہنچایا تاہم آخری اوور میں محمد شامی نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی 10،گلبدین نائب 27،رحمت شاہ 36،حشمت اللہ شھیدی21، اصغر افغان 8،نجیب اللہ زردان 21،راشد خان14،آفتاب عالم اورمجیب الرحمان صفر پرآﺅٹ ہوئے جب کہ اکرام علیخیل 7 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے رواں ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنائی جب کہ بھمرا،چاہال اور پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، روہت صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور راہول نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان ویرات کوہلی نے وجے شنکر کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اس دوران ویرات نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور وجے شنکر بھی 29 رنز ہی بناسکے۔ ایم ایس دھونی کی اننگز بھی 28 رنز تک محدود رہی۔ کیدار جادیو 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

حکومت معشت تبا ہ کر دی

لاہور( ویبڈیسک )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہناہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے ملکی حالات مایوس کن ہیں، ایمپورٹڈحکومتی ٹیم سے کوئی امید نہیں، حکمرانوں کا رویہ اور طرزعمل تشویشناک ہے حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن پالیسیوں پر عمران خان مخالفین پر تنقید کیا کرتے تھے، آج انہی پالیسیوں کو اختیار کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کا نعرہ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ڈیرہ غازی خان سے آئے پارٹی ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ اکانومی کی درستگی کیلئے تاجروں کے لئے حالات بہتر کیے جائیں، وفاقی بجٹ میں تاجر دشمن شقوں کا خاتمہ کرنا ضروری ہے وگرنہ کاروباری حالات اور خراب ہونگے،اس موقع پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ 2019ء2020ئکی منظوری ہوئی نہیں مگر اس سے قبل ہی چینی سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا چینی کی قیمت عام مارکیٹوں اور بازاروں میں 71 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ گھی، تیل، آٹا،دودھ،دھی، پنیر،کریم،دالیں،صابن ڈیٹول اور اوردیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ کرکے منافع خور وں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے گذشتہ ماہ چینی 60 روپے فی کلوگرام تھی جس میں اب تک 11روپے فی کلوگرام اضافہ ہوچکا ہے، چینی،گھی،تیل اور دودھ کا شمار ان اشیا میں ہوتا ہے جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہیں اور اب مافیاز ان کی قیمتیں بڑھا کر راتوں رات امر بننے کے چکر میں ہیں اور برابری پارٹی پاکستان اس حوالے سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مصنوعی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا جائے کیونکہ اس کے باعث ملک کی 99 فیصد کا استحصال ہورہا ہے۔

میکسیکو ایئرلائن کا پناہ گزینوں کی واپسی کیلیے ایک ڈالر ٹکٹ کا اعلان

نمیکسیکو سٹی:(ویبڈیسک)میکسیکو ایئرلائن نے وسطی امریکا کے ممالک سے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے سستی ترین پرواز کا اعلان کیا ہے جس کا ٹکٹ محض ایک ڈالر کا ہوگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو ایئرلائن نے وسطی امریکی ممالک کوسٹا ریکا، ال سلواڈور اور گوئٹے مالا سے غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو بغیر سفری دستاویز کے بھی میکسیکو واپسی کے لیے خصوصی پروازوں ’ خاندانوں کی واپسی پروگرام‘ کا اعلان کیا ہے جس کا ٹکٹ محض ایک ڈالر ہوگا۔میکسیکو کی ایئرلائن ’ولاریس‘ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے ایک ڈالر پرواز کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا، اس پیشکش سے امریکی سرحد کے قریب تیجوانا اور سیوداد جواریز ایرپورٹس پر پھنسے تارکین وطن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ایک ڈالر پرواز سے فائدہ ا±ٹھانے والوں کو میکسیکو ایئرپورٹ پر عالمی پروازوں پر عائد 45 ڈالر ٹیکس سے بھی چھوٹ دی جائے گی جب کہ بالغ پناہ گزینوں کو اپنا شناختی کارڈ اور بچوں کو پیدائشی سند دکھانا ہوگی۔واضح رہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کیخلاف سخت کارروائی کے بعد صدر ٹرمپ نے مزید کارروائی کا عندیہ دیا ہے جس کے پیش نظر ایئرلائن نے یہ قدم ا±ٹھایا ہے۔

کراچی میں بے گھرافراد کیلیے خوشخبری، آسان اقساط پر گھر ملیں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)کراچی میں بے گھر افراد کیلیے خوشخبری 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت کراچی والوں کو آسان اقساط پر گھر ملیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ جلد گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ابتدائی طور پر کراچی میں 4 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ 10 ہزار کی ماہانہ قسط پر 90 گز کا مکان ملے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے۔

سرفراز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنیوالے شخص نے معافی مانگ لی

لنڈ ن:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کےسامنے انکے خلاف نازیبازبان استعمال کرنےاور پھر وڈیو بناکر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے والے شخص نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد پاکستانی کپتان اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے وڈیو بیان اپنے آپ کو پاکستانی بتانے والے شخص نے سرفراز احمد کے خلاف اپنے رویے کی معافی مانگی ہے۔اپنے وڈیوبیان میں اس شخص نے کہاہے کہ وہ خود بھی پاکستانی ہے اور اس کا سرفراز احمداور اس کے بیٹے کی وڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،پتہ نہیں کیسے وہ وڈیو کلپ اپلوڈ ہوکر وائرل بھی ہوگیا۔اپنے وڈیو میں اس شخص نے کہا کہ حقیقی بات یہ ہے کہ اس نے سوچا بھی نہیں تھا اس وڈیوکا اتنا زیادہ ردعمل آئیگا۔ اس نے کہا کہ اسے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ وہ ( سرفراز احمد) حافظ قرآن ہیں۔میں نے وہ وڈیو فوراً ڈیلیٹ کردی تھی۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص نے اپنے وڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ جانتا ہے کہ آپ سب لوگ بہت غصے میں ہیں ،ہوسکے تو اسے معاف کردیجئے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس شخص نے لحاظ کی تمام حدیں پار کردی ۔ ھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کسی ہوٹل میں موجود ہیں تب ہی یہ شخص آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے کہتا ہے کہ آپ حرام جانورجیسے موٹے کیوں ہوگئے ہیں۔دو سال قبل ملک کے لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے سرفراز احمد اس شخص کو تھوڑی دیر کے لیے غصے سے دیکھتے ہیں تاہم جلد اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔ویڈیو میں وہ شخص مزید کہتا ہے کہ بڑے موٹے ہوگئے ہو، بڑا نام کمایا ہے پاکستان کے لیے۔بعدازاں ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ حرام جانور جیسے موٹے ہوگئے ہو، ڈائٹ کیا کرو۔