تازہ تر ین

امیر قطر کی پاکستان آمد،وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس اہم دورے میں امیرقطر وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت اور اعلیٰ پاکستانی قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان معززمہمان شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے مارچ2015کوپاکستان کو اولین دورہ کیا تھا۔قبل ازیں قطرکےنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان پاکستان پہنچے، جن کا استقبال شاہ محمود قریشی نے کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیرقطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔تجزیہ کار اسے پاک قطر دوستی میں نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اس دورےکامقصددونوں ممالک میں باہمی تعلقات کافروغ ہے، امیر قطرپاکستان کا2روزہ دورہ کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان پہنچے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv