ورون دھون نے کیریئر پر شادی کو ترجیح دے دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے شادی کے باعث اپنی فلم”اسٹریٹ ڈانسر“ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی۔بالی ووڈ میں آج کل اداکار ورون دھون اور ان کی دیرینہ دوست نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ورون دھون بھی اپنی شادی کو لے کر اتنے پ±رجوش ہیں کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے اپنی نئی فلم”اسٹریٹ ڈانسر“ کی ریلیز کی تاریخ ہی آگے بڑھادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے فلم نومبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن ورون دھون نے فلم کے ہدایت کار ریموڈی سوزا سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم کو اگلے سال جنوری میں ریلیز کریں کیونکہ وہ دسمبر میں اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں، دونوں نے اپنے رشتے کو کبھی میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور دونوں کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے ہیں۔ ورون دھون نے کرن جوہر کے شو کافی ود کرن سیزن 6 میں باقاعدہ نتاشا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دونوں کا شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ فلم ”اسٹریٹ ڈانسر“ میں اداکار ورون دھون اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ بھوشن کمار نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ ”اسٹریٹ ڈانسر“ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ”اے بی سی ڈی2“ کا سیکوئل ہے، فلم اگلے سال 24 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آسٹریلیا نے اہم میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

لندن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔کرکٹ کے ’گھر‘ لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا کے 286 رنز کے جواب میں ہوم ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنےانگلش بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی، پیسربہرینڈرف اور مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، رواں ورلڈکپ میں ریکارڈ ہدف دینے والی انگلش ٹیم کے 6 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔فاسٹ بولربہرینڈرف نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ونس کو صفر پر بولڈ کر دیا جب کہ 15 کے مجموعے پر جوئے روٹ کو مچل اسٹارک نے چلتا کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر کپتان مورگن کو بھی اسٹارک نے پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 4 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد بیرسٹو بھی 27 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، 53 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد بین اسٹوکس اور بٹلر نے پانچویں وکٹ پر 71 رنز جوڑے تاہم بٹلر 25 رنز بنا کر بین اسٹوکس کا ساتھ چھوڑ گئے اور یوں 124 کے مجموعے پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی تمام امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ایک اینڈ پر ڈٹے ہوئے بین اسٹوکس 89 رنز پر بولڈ ہوگئے، ان کے آﺅٹ ہوتے ہیں وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس 26، معین علی 6،عبدالرشید 25 اور آرچر ایک رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرین ڈوف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 4 اور اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے پراعتماد انداز میں کیا، دونوں اوپنرز نے 123 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد وارنر 53 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے عثمان خواجہ صرف 23 رنز ہی بناسکے اور آﺅٹ ہوگئے تاہم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کی، ایرون فنچ کے آﺅٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلوی بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم اسمتھ 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے جب کہ الیکس کیرے نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔انگلش بولرز نے اننگز کے آخری 15 اوورز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز ہی بناسکی۔واضح رہے کہ آج کا میچ نہ صرف انگلینڈ بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا، انگلینڈ کی ہار کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں، انگلینڈ کے8 پوائنٹس ہیں اور ایونٹ میں 2میچز باقی ہیں، انگلینڈ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کودونوں میچز جیتنا ہوں گے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے اگر پاکستان تینوں میچز جیتاتو انگلینڈ کی ایک اور شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، سری لنکا اور بنگلادیش بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔

’’کاف کنگنا ‘‘ سپر ڈپرہٹ ہو گی، فضا علی پر امید

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ مجھے قوی یقین ہے کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم “کاف کنگنا ”نمائش کے بعد سپر ڈپرہٹ ہو گی۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے جب فلم کے سکرپٹ میں مجھے میرا کردار سنایا تو میں انکار نہ کر سکی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو اس سے پہلے صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا تھا لیکن اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد میں تسلسل کے ساتھ بڑی سکرین پر بھی کام کروں گی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں انجلی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ بہت دلچسپ ہے اور مجھے یقین ہے کہ پرستار میرے کردار کو پسند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی سے انڈسٹری میں مزید فلمین بنانے کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے دس سال ہو گئے

نیویارک: (ویب ڈیسک) کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے دس سال ہو گئے،۔پاپ گلوکار نے اپنے منفردانداز سے موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑے۔مائیکل جیکسن نے پانچ سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جیکسن فائیو کے پہلے میوزک البم “آئی وانٹ یو بیک” نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے سولو البم “آف دی وال” نے دنیا میں الگ پہچان بنائی۔ تھرلر مائیکل کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بنا۔ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس نے بھی عالمگیر شہرت حاصل کی۔تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز ان کے مشہور البمز ہیں۔ دس سال بعد بھی مائیکل جیکسن چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں

کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لارڈز:(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کے اہم میچ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف پہلے باو¿لنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار بھی اس میچ کے نتیجے پر ہوسکتا ہے جہاں انگلینڈ کی شکست کی صورت میں قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں آسٹریلیا کی ٹیم 5 مرتبہ جبکہ انگلینڈ 2 مرتبہ کامیاب رہا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں 1987 کے عالمی کے کپ فائنل میں بھی ٹکرائیں تھیں جہاں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

بل گیٹس نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اینڈرائیڈ جیسے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں ناکامی قرار دی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کے قائد کے طور پر اپنی غلطیوں کے بارے میں بات کی خصوصا کمپنی کی جانب سے ایپل کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور کامیاب موبائل آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کی کوششوں کا ذکر کیا۔ولیج گلوبل سے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا ‘سب سے بڑی غلطی میں نے مائیکرو سافٹ کا انتظام سنبھالتے ہوئے کی وہ کمپنی کو اینڈرائیڈ جیسی پوزیشن پر لانے میں ناکامی ہے’۔جب 2008 میں پہلا اینڈرائیڈ فون متعارف ہوا تھا تو اس کے بعد سے گوگل کی زیرملکیت موبائل پلیٹ فارم آئی فون (2007 میں ریلیز ہوا)کا متبادل بن گیا، جس کو ہر کمپنی استعمال کرسکتی تھی، مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے کوشش کی مگر مقابلے میں بری طرح ناکام رہی۔مائیکرو سافٹ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سافٹ وئیر میں تو سب پر غالب رہی مگر موبائل مارکیٹ میں اس کا فون پلیٹ فارم ونڈوز موبائل لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکا، جس کی وجہ کی بورڈ اور اسٹائلوس ان پٹ پر زیادہ توجہ دینا تھا۔جب 2010 میں پہلی بار ونڈوز 7 فون متعارف کرایا گیا جس میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی دی گئی تھی، تو کمپنی کے لیے بہت تاخیر ہوچکی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس نے 2017 میں پہلے ونڈوز 7 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی اور رواں برس کے آخر میں ونڈوز 10 موبائل پلیٹ فارم بھی دم توڑ جائے گا۔بل گیٹس نے انٹرویو کے دوران کہا ‘اینڈرائیڈ ایک نان ایپل فون پلیٹ فارم ہے، یہ وہ چیز ہے جو مائیکروسافٹ جیت سکتی تھی، کیونکہ فاتح سب کچھ حاصل کرلیتا’۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے 2000 میں مستعفی ہوگئے تھے تاہم وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جزوقتی چیئرمین اور چیف سافٹ وئیر آرکیٹیکٹ کی حیثیت سے کمپنی سے منسلک رہے اور پھر تمام توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز کردی۔جب آئی فون متعارف ہوا تو اس وقت مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالمر نے اسے بہت مہنگا قرار دیا تھا جبکہ نوکیا کے ساتھ شراکت داری بھی کمپنی کو کامیابی نہیں دلاسکتی۔تاہم بل گیٹس اب بھی پچھتاوا محسوس کرتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ موبائل مارکیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور ان کے بقول ایپل سے ہٹ کر ایک آپریٹنگ سسٹم کی جگہ موجود تھی جوس کی مالیت اب 400 ارب ڈالرز کے برابر پہنچ چکی ہے۔

معاشی تعاون کا حجم 9 ارب ڈالر ہو گیا

دوحہ‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نامہ نگار خصوصی) قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے ثمرات نظر آنے لگے۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے، اس پر امیر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی پر بھی امیر قطر کے شکرگزار ہیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ امیرقطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی ہدایت پرنائب وزیر اعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان نے اعلان کیا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرے گا۔حکومتی اعلامیہ میں قطری نائب وزیراعظم نے کہا 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےبعدپاک قطرباہمی معاشی تعاون کاحجم9ارب ڈالرہوگا، پاکستان سے دیگرشعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہناتھا پاکستان کو تین ارب ڈالرڈائریکٹ ڈپازٹس اوربراہ راست سرمایہ کاری کی مد میں دیئےجائیں گے جبکہ قطر پاکستان میں گیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔اس سے قبل سعودی عرب اور یو اے ای بھی پاکستان کو ایسے ہی پیکجز دے چکے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو ڈائریکٹر ڈپازٹس کےعلاوہ مخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے بھی اصولی معاہدہ طےپاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کوچھ ارب ڈالرملیں گے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ اگلے ماہ دےگا۔دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا امیرقطرکا 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اس سے پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید بہترہوں گے۔ پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقعوں سے پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور دونوں ملکوں کے درمیان مزید سرمایہ کاری جیسے مواقعوں کو فروغ بھی ملے گا۔ قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی ، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے ،وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

1992ءاور رواں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ایک جیسی

لندن (نیٹ نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر اتار چڑھا کا شکار ہے، کبھی خوشی اور کبھی غم کا سلسلہ جاری ہے، بالکل ایسے ہی جیسے ورلڈ کپ 1992 میں ہوا تھا، ہوبہو ویسا ہی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ 2019 کیلئے نعرہ ہے ‘وی ہیو۔ وی ول’ یعنی ہم نے پہلے بھی کر دکھایا تھا اور اب بھی کر دکھائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اس نعرے کی عکاسی یوں کررہی ہے کہ جس انداز میں پہلے کیا تھا اس بار بھی اسی انداز میں کریں گے۔ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی اور اگر مگر کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو یہ 1992 سے بالکل بھی مختلف نہیں۔27 سال قبل بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔چوتھے اور پانچویں میچ میں پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بن گئے اور تو اور پہلے بھی پاکستان کی امیدیں آسٹریلیا سے وابستہ تھیں، آج بھی آسٹریلیا سے ہی امید ہے۔1992 میں پاکستانی ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کیلئے دعاگو تھے اور اب کی بار انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کی دعائیں کرنی ہوں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ 92 میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا اور اس بار بھی کیویز ناقابل شکست اور بدھ کو پاکستان سے میچ کیلئے تیار ہیں۔شائقین کرکٹ 1992 اور 2019 میں اس قدر یکسانیت دیکھنے کے بعد پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا نتیجہ بھی ویسا ہی ہو، جیسا 1992 میں ہوا تھا۔

احد رضامیر نے بہترین اداکاری پر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

امریکا:(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکار احد رضامیر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ”ہیملیٹ“ میں بہترین اداکاری کرنے پر بیٹی مچل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔احد رضامیر کو شوبز کا حصہ بنے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کیا ہے کہ وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں۔ احد نا صرف پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں بلکہ بیرون ملک بھی عمدہ اداکاری کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے”ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری“ میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ تھیٹر کے مختلف شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فنکاروں کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کا اعلان بیٹی مچل ایوارڈز انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کیا۔

اداکارہ میرا کی بے نظیر بھٹو بننے کی خواہش

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ میرا نے بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں کبھی اپنی گلابی انگریزی سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور کبھی مختلف اسکینڈلز انہیں مشہور کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ آج کل میرا اپنی فلم”باجی“ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور خوب بڑھ چڑھ کر تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جب میرا سےپوچھا گیا کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم”باجی“ 28 جون کو ریلیز ہوگی فلم میں میرا کے ساتھ عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر”گینگسٹر گڑیا“ پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔

جعلی خبروں سے نمٹنے کیلئے کردار آئینی ہوگا،صدر عارف علوی کی سی پی این ای وفد سے گفتگو

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشرتی تبدیلی کے لئے ان کا دفتر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے غذائی قلت، نوزائیدہ بچوں کی اموات، آبادی میں اضافہ اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے اہم ترین سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں سماجی تبدیلیاں لانے میں ذرائع ابلاغ کا بہت اہم کردار ہے۔ عمومی طور پر اشاعتی اور خصوصی طور پر نشریاتی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی خبروں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میڈیا سٹیک ہولڈرز کو اضافی احتیاط برتنا ہوگی جو کہ ایک پرانا رجحان ہے لیکن مسلسل تباہ کن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں جعلی خبروں کا کاروبار عروج پر رہا اور موقر خبروں کی گنجائش مدھم پڑگئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے نظریے، جیسے جدید افکار اور ٹیکنالوجی سے لیس کرائے بغیر ابھرتے اور ترقی کرتے ہوئے ملک بننے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ان کے اقدام کی حمایت پر ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے کراچی میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور اب حال ہی میں اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی اس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس کی تعمیر نو کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہنمائی اور سرپرستی میں ہمیشہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے صحافتی برادری کو ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے حکومت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے صحافتی برادری کی طرف سے ملک میں صحافتی برادری کی مسلسل حمایت پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ جعلی خبروں کے رجحان کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نشر و اشاعت سے قبل خبر کی تصدیق ضرور کریں۔

آبی ذخائر تحریک دوبارہ آغاز کرے : امتنان شاہد کی اہم تجویز ، صدر عارف علوی کی اظہاررضا مندی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سی پی این ای کے اجلاس کے موقع پر ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تجویز دی کہ ڈیڑھ سال قبل پاکستان میں جس طرح آبی ذخائر بنانے کی تحریک چلی تھی اس کو دوبارہ چلایا جائے۔ آپ کا عہدہ غیر سیاسی ہے آپ کہتے ہیں کہ میں اس طرح کے کام کرنا چاہتا ہوں تو آپ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرح اس کی سرپرستی کریں۔ جس کے جواب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ آپ کی تجویز بہت عمدہ ہے میں وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین کو بلا کر جلد اس پر کام شروع کروں گا۔

ویج بورڈ آزادی صحافت پہ قدغن ، فوری ختم کیا جائے: سی پی این ای کا دبنگ مطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نئی میڈیا اشتہاری پالیسی لا رہی ہے تاکہ اسے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ پالیسی کی تیاری کے حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ نئی اشتہاری پالیسی اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ اشتہاری ایجنسیوں کے کردار میں تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ ہم میڈیا کے لئے ساز گار ماحول بنا رہے ہیں۔ میڈیا مالکان کو معاشی آزادی دینا چاہتے ہیں تاکہ میڈیا ورکرز کو وقت پر تنخواہیں ملیں‘ پاکستان میں منفی اور جعلی خبروں کا بھی تدارک کرنا ہوگا پرنٹ میڈیا کی اہمیت ختم نہیں ہوئی اس کا اہم اور مضبوط رول ہے۔ وقت کے ساتھ آج سوشل میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنی نئی اشتہاری پالیسی میں سوشل میڈیا کو بھی حصہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بھی آنر شپ ملے‘ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں میں کہا کہ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی ودیگر ممبران کو اسلام ا??باد میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اقتدار کے اس صوففے میں ان کی آمد سے اسلام آباد کو مزید تقویت ملے گی اس سے پہلے پریس کو خطرہ سمجھا جاتا تھا وزیر اعظم کو آپ کو پیغام پہنچایا ہے کہ آپ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اس وقت تک مکمل فعال نہیں ہوسکتا جب تک وہ میڈیا کا ترجمان نہ بنے۔ انہوں نے شعر کہتے ہوئے کہ کہ ”تم نے درد دیا ہے تم ہی دوا دو“ جہاں سے آپ کو درد ملا ہے وہاں سے ہی دوا ملنی ہے۔ جب دوا اور مرہم کرنے والی ایک ڈاکٹر ہے تو آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا کو طاقت مانا ہے۔ ہم میڈیا کو موثر رابطے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں حکومتی بیانیہ میڈیا کے بغیر عوام تک نہیں پہنچ سکتا۔ جب ہماری حکومت آئی تو میڈیا میں غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہمارے مورچوں سے بھی میزائل چلتے تھے اس کی وجہ سے سانس لینا مشکل تھا اور مسائل پیدا ہوئے۔ میں نے آتے ہی آکسیجن کا لیول بڑھانا شروع کردیا تاکہ میڈیا کی سانس بحال ہوا اور میڈیا کے واجبات کی ادائیگی شروع کی۔ سابقہ حکومت میں اشتہار مخصوص لوگوں نے اپنے خودنمائی کے لے جاری کئے۔ مگر اس کے باوجود ہم نے فیصلہ کہا کہ ہم تمام بقایاجات دیں گے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے حکومت وقت خاندان کے سربراہ کی طرح ہوتی ہے جو ہر کسی کا خیال رکتھی ہے۔ میڈیا کے تمام جائز مطالبات پورے کرنا ہمارا ویڑن ہے۔ اس کی وجہ سے سب سے زیادہ میڈیا ورکر متاثر ہوتا ہے اور میڈیا ورکر عمران خان دل کے بہت قریب ہیں۔عمران خان نے اسی احساس کے جذبے کے تحت شوکت خانم بنایا۔ پناہ گاہ، احساس اور کفالت پروگرام شروع کئے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ عمران خان کے دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے۔ ہمیں اب ماضٰ میں نہیں حال میں رہنا ہے اور مستقبل کی تیاری کرنی ہے۔ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ مذاکرات سے ہی تمام مسائل حل کئے جاتے ہیں چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی میںکچھ مسائل ہیں جس کو دور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے جو واجبات اداے کئے گئے تھے۔ اور شرط رکھی گئی تھی کہ اس سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی ان میں کچھ اداروں نے ورکروں کو تنخواہیں اداکیں اور کچھ نے نہیں کیں۔ نئی اشتہاری پالیسی بنارے ہیں پرانی اشتہاری پالیسی میں بہت زیادہ گیپ تھا جس کی وجہ سے 85فیصد والے کو پندرہ فیصد والے محتجاج بنایا ہوا تھا۔ تمام متعلقہ لوگوں سے رائے لیں گے۔ نئی اشتہاری پالیسی جولائی کے دوسرے ہفتے میں کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ اشتہاری ایجنسیوں کے حوالےس ے بھی کام کررہے ہیں۔ اب انہیں کارکردگی کی بنیاد پر کاروبار ملے گا۔ ذاتی مفاد پر کسی کو کاروبار نہیں دیا جائے گا۔ اصلاعات پر عمل درآمد ایمنسٹی سکیم کی وجہ سے موخر کیا گیا تاکہ اس میں تاخیر نہ ہو۔ ہم بہت جلد سٹیٹس کو ختم کریں گے۔سب سے پہلے وزارت اطلاعات ونشریات میں اصلاعات کی جائیںگی۔ ہم میڈیا کے لیے ساز گار ماحول بنارہے ہیں۔ تاکہ میڈیا کے ادارے میڈیا ورکرز کے لیے ساز گار ماحول بناسکیں۔ جب میڈیا ورکر میڈیا مالکان کے شکنجے میں آتے ہیں تو وہ ہمارے پاس آتے ہیں اس لیے ہم ایسی پالیسی بنارہے ہیں کہ میڈیا مالکان کو معاشی آزادی دینا چاہتے ہیں تاکہ میڈیا ورکر ان کے چنگل سے آزادی ہوسکیں، میڈیا ورکرز کو وقت پر تنخواہیں ملیں اورر نظام میں توازن پیدا ہو۔ مالکان اور ورکر کا رشتہ مضبوط کرنے میں تعاون کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پی آئی او میڈیا مالکان سے رابطے میں رہے گا۔ اخبارات کی اے بی سے کے حوالے سے اصلاحات پر عمل کریں گے آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہونگے اس کے لیے سی پی این ای کی رہنمائی اور مدد درکار ہے۔ حکومت اور میڈیا ایک ہی گاڑی کے دو پہئے ہیں اور ایک دوسرے کو کھینچنا ان کا کام ہے اور اس گاڑی کے انجن عوام ہیں۔ عوامی مفاد میں ہمیں مل کر اس گاڑی کو آگے لے کر جانا ہے۔ پاکستان میں منفی اور جعلی خبروں کا بھی تدارک کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت ختم نہیں ہوئی آج بھی وزیراعظم عمران خان پرنٹ میڈیا دیکھتے ہیں اس کا اہم اور مضبوط رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ آج سوشل میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اور یہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی تیز خبر کے ذرائع ہیں۔ ہم اپنی نئی اشتہاری پالیسی میں سوشل میڈیا کو بھی حصہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بھی آنر شپ ملے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یکطرفہ بات سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں جس سے بحران جنم لیتے ہیں اور ان سے مسائل انبار بن جاتے ہیں اور اس سب سے عوام متاثر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کہاکہ موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘ میڈیا اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے‘ ہمیں پہلے کہا جاتا تھا کہ آپ پہلے طے کر لیں کہ سرکاری ہیں یا نجی شعبہ‘ آپ اپنے اندر جدت پیدا کریں‘ نئے وزیر اطلاعات آنے کے بعد مسائل حل کی طرف جا رہے ہیں‘ ملک میں نجی اور سرکاری شعبہ اقتصادی بحران کا شکار ہے اس کے اثرات پریس پر بھی پڑ رہے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین نے کہاکہ میڈیا اور حکومت ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے‘ ہم ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں‘ مسائل حل کرنے کیلئے دونوں کو اکٹھا ہونا ہو گا‘ حکومت میڈیا مسائل حل کرنے کیلئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ عید سے قبل واجبات ادا کئے گئے اور اتنے ہی جولائی تک ادا کر دئیے جائیں گے اور کوشش ہے کہ جلدازجلد بقایا ادا کر دئیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے باوجود اخبارات کو 25 فیصد کوٹے کے تحت اشتہارات دئیے جا رہے ہیں‘ وزارت کو ڈمی اخبارات کا علم نہیں اس حوالے سے سی پی این ای تعاون کرے۔ پی آئی او طاہر خوشنود نے کہاکہ اشتہارات کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں‘ اس موقع پر سی پی این ای کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتہاری کمپنیوں کا بھی احتساب کیا جائے۔ اشتہاری ایجنسیاں حکومت سے واجبات حاصل کرنے کے باوجود اخبارات کو ادائیگیاں نہیں کر رہیں یہ بڑا مسئلہ ہے۔ سی پی این ای کے اجلاس میں ارکان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی طرف سے قومی اسمبلی میں اخبارات کے نام لے کر ان کو ڈمی قرار دینے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں۔ جن اخبارات کے نام لئے گئے وہ سالوں سے شائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویج بورڈ کو ختم کر دیا جائے یہ آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کی طرف سے سینئر صحافی صدیق بلوچ مرحوم کے نام پر اکیڈمی بنانے کو سراہا گیا۔