برمنگھم(ویب ڈیسک)پوائنٹس ٹیبل پوزیشن؛بھارت کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہوگیا
انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دے دی
بھارت میچ جیتنے کے موڈ میں نہیںکیونکہ اسکی سست رفتاربیٹنگ یہ طاہر کرتی ہے کہ اسے میچ جیتنے میں دلچسپی نہیں۔کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میںبھارت کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 338 رنز کے جواب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے ہیں۔برمنگھم میں کرکٹ ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی بیئراسٹو اور جیسن رائے نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد جیسن رائے 66 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔اوپننگ کے لیے آنے والے جونی بیراسٹو نے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 111 رنز بنائے، انہیں محمد شامی نے آﺅٹ کیا جب کہ کپتان این مورگن صرف ایک رن بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ون ڈاﺅن آنے والے جوئے روٹ نے بین اسٹوک کے ساتھ مل کر 70 رنز کی شراکت بنائی تاہم روٹ 44 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، بین اسٹوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، بین اسٹوک نے 54 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بناسکی۔انگلینڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4 میں کامیابی جب کہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک 6 میچز کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔آج کا میچ پاکستان کے لیے ابھی اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کی شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کے مزید قریب پہنچ جائے گی تاہم بھارت کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو نیوزلینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔
Monthly Archives: June 2019
چودھری شجاعت نے صادق سنجرانی کو مکمل حمایت کا یقین دلایا
لاہور (ویب ڈیسک)چودھری شجاعت حسین کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون ۔پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں۔میری اور چودھری پرویزالٰہی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔انشاءاللہ آپ کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی حمایت پر اظہار تشکر۔
ورلڈ کپ میں پاکستان مخالف بینرز، حکومت نے معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے کرکٹ میچ کے دوران افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی شائقین کو نشانہ بنانے اور پاکستان مخالف بینرز کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان کو شائقین کرکٹ کے درمیان لڑائی جھگڑے پر تشویش ہے، اس لیے کھیلوں کی متعلقہ اتھارٹیز سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کو میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز پر شدید تشویش ہے، کھیلوں کے میدان میں پراپیگنڈہ کا استعمال ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ 29 جون کو پاک افغان میچ میں ہار کے بعد افغان شہریوں نے پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اسٹیڈیم میں پاکستان مخالف بینرز بھی لہرائے گئے تھے۔پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ تین وکٹوں سے جیت لیا تو افغان شائقین کرکٹ بپھر گئے اور انہوں نے گراﺅنڈ میں داخل ہو کر پاکستانی کھلاڑیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا لیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
سونے کے انداز اور اوقات میں معمولی تبدیلی سے وزن میں حیرت انگیز کمی
میڈرڈ(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ سونے کے اوقات کار اور اس دوران بستر پر لیٹے رہنے کے انداز میں معمولی تبدیلی کرکے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔سائنسی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے نے موٹاپے میں کمی کے لیے ورزش، متوازن غذا اور ذہنی سکون کے علاوہ ایک نئے ’ہتھیار‘ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کی مدد سے بے ہنگم انداز سے بڑھتے ہوئے وزن کو شکار کیا جا سکتا ہے۔اسپین کی یونیورسٹی روویرا ا?ئی ورجیلی کے محققین نے پرنسپل ہیومن نوٹریشن پروفیسر کرسٹوفر پاپانڈریﺅ کی سربراہی میں 1 ہزار 986 مریضوں کی طرز زندگی، سونے کے انداز اور دیگر طبی مظاہر کا ایک سال تک مطالعہ کیا اس دوران موٹاپے کے شکار ان تمام مریضوں کو کیلوریز کی کم مقدار لینے، باقاعدگی سے کسرت کرنے اور برتاﺅ میں تبدیلی لانے کو بھی کہا گیا تھا۔تحقیق کے دوران ماہرین نے مشاہدہ کیا جو افراد روزانہ 6 گھنٹے تک کی نیند لیتے رہے اور ایک ہی انداز میں سوتے تھے ا±ن کے وزن میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی جب کہ وہ مریض جن کے نا تو نیند کے اوقات کار مقرر تھے اور جو نیند کے دوران پہلو بدلتے رہے تھے ا±ن کے وزن میں کمی نہیں دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جیس کیلوریز کی خوراک لینے، باقاعدگی سے ایک ہی جیسی کسرت کرنے اور برتاﺅمیں تبدیلی لانے کے باوجود کچھ کا وزن تو حیرت انگیز طور پر کم ہوگیا لیکن کچھ کے وزن میں تبدیلی نہیں دیکھی گئی تو اس کی وجہ نیند کے اوقات کار اور انداز میں تبدیلی ہے۔
پہاڑ جیسا کمپیوٹر ڈیٹا محفوظ کرنے کےلئے ’یونیورسل میموری‘ ایجاد
لنکاسٹر(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے صارفین کا ان گنت اور لاتعداد ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ایک نئی الیکڑانک میموری ایجاد کرلی ہے جسے یونیورسل میموری کا نام دیا گیا ہے۔تحقیقی جریدے ’سائنٹیفک رپورٹس‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صارفین کے روزانہ کے حساب سے بڑھتے ہوئے پہاڑ جیسے کمپیوٹر ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے اور اسے محفوظ رکھنا ایک مشکل ترین کام تھا تاہم اب برطانوی یونیورسٹی کے سائنس دان اس مشکل کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لنکاسٹر یونیورسٹی کے ماہر طبیعات کے مطابق ’یونیورسل میموری‘ بھی دراصل ایک الیکٹرانک میموری جیسی ہی ہے تاہم اس کی سب سے خاص بات اس میں دونوں کی طرح کی میموریز یعنی RAM اورFalash Storage کو یکجا کردیا گیا ہے اور اس میں DRAM کے مقابلے میں 100 گنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے۔سائنس دانوں کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسل میموری بھی Intrinsic data storage time رکھتی ہے جب کہ یہ توانائی بھی کم استعمال کرتی ہے۔ یونیورسل میموری نئے ایجاد ایسے کمپیوٹر پر بھی کام کریں گے جسے کبھی بوٹنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یونیورسل میموری کے باعث صارفین کو بار بار کمپیوٹر، موبائل فونز اور ایپس وغیرہ کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ ٹیکنالوجی اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد صارفین کے استعمال ہوگی۔
حکومت نے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی۔اسلام آباد میں حکومت کی معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ اچھے انداز میں پاس ہوا، بجٹ کا محور پاکستان کی عوام ہیں، کسی بھی اچھائی کا ایک ہی پیمانہ ہے کہ وہ عوام کے لیے کتنی بہترہے، ملکی برآمدات خطرناک حد تک گر چکی تھی، بجٹ میں ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارا کم ہوگا، کرنٹ اکاﺅ نٹ خسارے کو کم کرنے کیلیے ٹیرف کو بڑھایا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر چیز میں شفافیت لائی جائے، اقتصادی صورتحال کو بغیر چھپائے عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ماضی کے لیے ہوئے قرضوں پر سود کی ادائیگی ہمیں کرنی ہیں جس کے لیے قطر سے3 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا، 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، 9.2 بلین ڈالر چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے لیے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 3 ارب ڈالرز امداد ملے گی، تاخیری ادائیگیوں پر 3 سال کے لیے دوست ممالک سے پٹرولیم مصنوعات لی گئیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا، حکومتی اخراجات میں 50 ارب روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کفایت شعاری مہم کی شروعات اوپر سے ہوتی ہے، ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی 10 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی، 17 سے 20 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا، جو ٹیکسز اکٹھا ہوتے ہیں ان میں سے 56 فیصد صوبوں کا حصہ دینا ہے، جاری کھاتوں میں خسارے کو کم کرنے کیلیے درآمدات پر ٹیکس لگائے گئے ہیں، رواں سال جاری کھاتوں کے خسارے میں 7 بلین ڈالر کی کمی آئی، آیندہ سال تک جاری کھاتوں کے خساروں کو 7 ارب ڈالر تک لایا جائے گا۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیداد کے حوالے سے ایک کمیشن بنارہے ہیں، بے نامی پراپرٹی کے قانون میں سخت سزائیں ہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے لوگ 3 جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پاکستان میں امیر لوگ دیگر ممالک کے مقابلےمیں کم ٹیکس دیتے ہیں، برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، 5 ہزار 500 بلین کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرامید ہیں۔
کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے ، تبدیلی کو نہیں رو ک سکتے،صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں ” سٹیٹس کو” اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے۔ عوام پرانے نظام اور اس کے حامیوں کو ان کی تمام تر خرابیوں سمیت ہمیشہ کیلئے الوداع کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن کے عادی روایتی سیاستدان وقت کے پہیے کو الٹاگھمانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے ایسے عناصر تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ تبدیلی اور وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت میں آج بھی وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں۔ آج اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے ۔ فرسودہ نظام کو “ابھی نہیں تو کبھی نہیں “کی بنیاد پر بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاﺅں پر کھڑا کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے دوست ممالک سمیت ہر ممکن طریقے سے وسائل کو بڑھانے کی سعی کی جارہی ہے اس ضمن میں سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج پہلے کسی کام آیا اور نہ اب آئے گا۔ بجٹ منظوری کی طرح اپوزیشن آئندہ بھی حکومت کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ ملکی حالات دن بدن بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام کو بھر پورریلیف دینگے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن ملکی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔ وہ وقت بہت جلد آئے گا جب ہم مصنوعی معیشت کی بجائے ٹھوس اور حقیقی طورپر مستحکم مالیاتی پوزیشن میں آکر پاکستان کو خطے کا طاقتور ملک بنا دیں گے۔
فلوریڈا میں سفید مگرمچھوں کے جوڑے کے انڈوں سے مزید البینو مگرمچھوں کی امید
فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکا میں واقع نایاب اور سفید ایلبینو مگرمچھوں کے جوڑے نے 19 انڈے دیئے ہیں جس کے بعد مزید سفید فام مگرمچھ پید اہونے کی امید جاگی ہے۔انتہائی سفید مگرمچھوں کا جوڑا اس وقت فلوریڈا کے ایک پارک میں موجود ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ اس کی مادہ کا نام سنوفلیک یعنی برفیلا ذرہ ہے اور نر کا نام بلیزرڈ یا برفانی طوفان رکھا گیا ہے۔نایاب قسم کے ان مگرمچھوں کے انڈے سے مزید سفید مگرمچھ برآمد ہونے کی امید ہے۔ مئی 2017 میں انہیں ایک فارم سے یہاں لایا گیا تھا اور وہ اس پارک میں اپنی نسل خیزی کرنے والے اولین ایلبینو مگرمچھ بھی ہیں۔اب سے تین ہفتے قبل سفید مگرمچھوں کی نگرانی کرنے والے عملے نے کہا تھا کہ آخرکار اس جوڑے نے 19 انڈے دیئے ہیں جن سے سفید مگرمچھ برآمد ہونے کی امید ہے۔ان انڈوں کی حفاظت کی جارہی ہے اور انہیں خاص درجہ حرارت والے انکیوبیٹر میں رکھا جارہا ہے اور انڈے بارآور ہورہے ہیں۔ تاہم
ایلبینو کی وجہ سے مادہ نابینا ہوچکی ہے اور اسے کچھ نظر نہیں آتیا۔ اسی وجہ سے پارک کا عملہ انڈوں کو مصنوعی طریقے سے سے رہا ہے۔تاہم ان جانوروں کی بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے سوشل میڈیا پر ان سفید مگرمچھوں کا بہت چرچا ہے۔
پیزے میں مصنوعی گوشت استعمال کرنے کا انکشاف
نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک) کھانے کی اشیا میں ملاوٹ، دودھ کے نام پر نقلی پاﺅڈر کی فروخت اور دیگر جعلی اشیائے ضروریہ کی خبریں آئے روز ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیزے میں نقلی گوشت بھی استعمال کیا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کی ایک معروف فوڈ کمپنی پر اپنی مصنوعات میں نقلی گوشت استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ’ہیل پیزا‘ نامی کمپنی کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ آپ گاہکوں کو نقلی گوشت پیش کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔کمپنی نے اس الزام کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو بتا کر اور ان کی مرضی سے گوشت کا متبادل استعمال کرتے ہیں۔پیزا اور دیگر مصنوعات میں امریکی کمپنی ’بیونڈ میٹ‘ کی تیار کردہ پیٹیز استعمال کی جاتی ہیں جو مٹر، پروٹین، ناریل کا تیل اور آلو کے اسٹارچ سے تیار کی جاتی ہیں۔مختلف اجزا کے استعمال سے ایسا مادہ تیار کیا جاتا ہے جو پکانے اور کھانے میں بالکل گوشت کی طرح لگتا ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ اگر گاہک پوچھتے ہیں تو انہیں صاف صاف بتا دیا جا تا ہے کہ یہ درختوں اور پودوں سے تیارکردہ گوشت سے پاک مادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کسی کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔
بالی وڈ میں کام کرنے سے میرا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے، دنگل گرل زائرہ وسیم
ممبئی(ویب ڈیسک) فلم ”دنگل“ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں مقام بنانے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا زائرہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے۔زائرہ وسیم نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا 5 سال پہلے میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا، مجھے بے تحاشا مقبولیت حاصل ہوئی اور مجھے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔ آج جب میں نے بالی ووڈ میں 5 سال مکمل کرلیے ہیں تو میں یہ اقرار کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں۔ جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں۔زائرہ وسیم نے کہا کہ اس شعبے نے مجھے بے پناہ پیار دیا، میری حمایت کی اور میری کارکردگی کو سراہا لیکن اس شعبے کے ذریعے میں جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہورہی تھی۔ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں کا ماحول مسلسل میرے ایمان میں دخل انداز ہورہا تھا اور میرا میرے مذہب سے تعلق خطرے میں پڑرہا تھا۔ میں نے خود کو یقین دلانے کی بہت کوشش کی کہ میں جو کررہی ہوں ٹھیک ہے اور یہ مجھ پراثر انداز نہیں ہورہا لیکن میں اپنی زندگی سے برکت کھونے لگی تھی۔دنگل گرل نے کہا کہ لفظ برکت کا مطلب صرف خوشی اور دعا تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مستقل مزاجی اور استحکام بھی ہے جس کے لیے میں نے بڑی جدوجہد کی ہے۔ میں مسلسل اپنی روح سے لڑرہی تھی تاکہ میرے ایمان کی مستحکم تصویر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنے جذبات اور اپنی سوچ کو سمیٹ سکوں لیکن میں بری طرح ناکام ہوگئی، صرف ایک بار نہیں بلکہ 100 بار۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اپنے فیصلے کو مضبوط کرنے کے لیے میں نے کتنی کوشش کی ہے۔زائرہ نے کہا میں جو کچھ کررہی تھی مجھے محسوس ہورہا تھا یہ صحیح نہیں ہے، میں نے خود کو اس طرح کی صورتحال میں ڈال دیا تھا کہ میرا ایمان اور اللہ کے ساتھ میرے رشتے کو نقصان پہنچ رہاتھا۔ میں نے مشاہدہ کرنا اور اپنے خیالات کو بدلناجاری رکھا۔ جب تک کہ میں نے اپنی کمزوری کا سامنا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اللہ کے الفاظوں کے ساتھ اپنے دل کو جوڑ کر اپنی معلومات اور سمجھ کی کمی کو دور کرنےکی کوشش شروع کی اور میں نے امن کو تلاش کرلیا۔ بے شک دلوں کو سکون ملتا ہے جب اسے اپنے خالق، اس کی شرائط اور اس کی رحمت کا علم حاصل ہوتا ہے۔زائرہ وسیم نے کہا ہماری خواہشیں ہماری اخلاقیات اور اقدار پر اثر انداز ہوتی ہیں اسی طرح قرآن اور سنت سے ہمارارشتہ اللہ اورہمارے مذہب سے رشتے کو بیان کرتاہے، ہمارے مقاصد اور زندگی کے مقصد کو بیان کرتا ہے۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے، ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے۔زائرہ نے آخر میں کہا اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بناےاور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔ اللہ ہمیں اسے سمجھنے کی توفیق دے، اللہ ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
برمنگھم(ویب ڈیسک) ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
انگلینڈکا بھارت کو جیت کیلئے338رنزکا ہدف
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔برمنگھم میں کرکٹ ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی بیئراسٹو اور جیسن رائے نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد جیسن رائے 66 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4 میں کامیابی جب کہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک 6 میچز کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔آج کا میچ پاکستان کے لیے ابھی اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کی شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کے مزید قریب پہنچ جائے گی تاہم بھارت کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو نیوزلینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔
ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق حکومت پنجاب بچت اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سرکاری خزانے کومقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں کیلئے استعمال کرنا مفاد عامہ کے منافی ہے۔ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا۔ہم نے بچت اورغیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیاہے ۔وزیراعلیٰ آفس نے2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے جاری اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی ہے۔وزیراعلیٰ کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11کروڑ روپے سے کم کر کے 3کروڑ روپے کردئیے گئے ہیں ۔گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ اوران کے عزیزواقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سیکورٹی پر تقریباً 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے۔اب ان اہلکاروں کی تعدادمیں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ سیکورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ہیں ۔ ماضی میں وزیر اعلی کے لاہور میں کئی کیمپ آفس تھے اور ان پر سرکاری وسائل سے اخراجات کئے جاتے تھے۔ میرا لاہور میں کوئی کیمپ آفس، نجی رہائش یا دفتر نہیں۔سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی بہتری اور نئی تعمیر ات کی غلط روایت کو بھی بدل دیا گیاہے۔ سابقہ دورحکومت میں سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں وغیرہ کی تعمیر ومرمت کی مد میں 28کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی ۔اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتاہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی ؟وجہ حیران کُن
ایجبسٹس (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج ایجبسٹس میں کھیلے جانے والے میچ میں نئی وردی پہنے گی جس میں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں دکھائی دے گا۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نئی جرسی کی رونمائی کی جس میں عام طور پر بھارتی جرسی میں نمایاں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں تھا جس پر بھارتی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارت کی نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے OneDay4Children# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔پہلے بات کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟ تو اس کا جواب ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ایونٹ سے قبل دو جرسیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن ایونٹ کی میزبان ٹیم اس قانون سے بری الذمہ ہوتی ہے۔یعنی ایسی ٹیمیں جن کی جرسیوں میں ایک جیسا رنگ نمایاں ہوتا ہے تو انہیں متبادل وردی کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے، اس لیے بھارت اور انگلینڈ کی وردیوں میں نیلا رنگ نمایاں ہے اور آئی سی سی قانون کے مطابق بھارت کو نئی وردی پہننا ہوگی، چونکہ انگلینڈ میزبان ٹیم ہے تو وہ پرانی وردی ہی پہنے گی۔بھارتی ٹیم کی نئی جرسی میں نارنگی رنگ نمایاں ہونے پر بھارت میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے، بعض حلقے اسے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں، یہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کی نئی وردی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے نئی جرسی میں شیئر کی گئی تصویر پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ پیٹرول پر ملازمت کرنے والے لگ رہے ہیں۔ونے کمار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی آج قیمت کیا ہے، جس پر کرن نامی صارف نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ جرسی ڈیزائن کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا؟ ٹیم اس سے اچھی جرسی کی مستحق تھی۔