پیزے میں مصنوعی گوشت استعمال کرنے کا انکشاف

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک) کھانے کی اشیا میں ملاوٹ، دودھ کے نام پر نقلی پاﺅڈر کی فروخت اور دیگر جعلی اشیائے ضروریہ کی خبریں آئے روز ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیزے میں نقلی گوشت بھی استعمال کیا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کی ایک معروف فوڈ کمپنی پر اپنی مصنوعات میں نقلی گوشت استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ’ہیل پیزا‘ نامی کمپنی کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ آپ گاہکوں کو نقلی گوشت پیش کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔کمپنی نے اس الزام کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو بتا کر اور ان کی مرضی سے گوشت کا متبادل استعمال کرتے ہیں۔پیزا اور دیگر مصنوعات میں امریکی کمپنی ’بیونڈ میٹ‘ کی تیار کردہ پیٹیز استعمال کی جاتی ہیں جو مٹر، پروٹین، ناریل کا تیل اور آلو کے اسٹارچ سے تیار کی جاتی ہیں۔مختلف اجزا کے استعمال سے ایسا مادہ تیار کیا جاتا ہے جو پکانے اور کھانے میں بالکل گوشت کی طرح لگتا ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ اگر گاہک پوچھتے ہیں تو انہیں صاف صاف بتا دیا جا تا ہے کہ یہ درختوں اور پودوں سے تیارکردہ گوشت سے پاک مادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کسی کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔

بالی وڈ میں کام کرنے سے میرا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے، دنگل گرل زائرہ وسیم

ممبئی(ویب ڈیسک) فلم ”دنگل“ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں مقام بنانے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا زائرہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے۔زائرہ وسیم نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا 5 سال پہلے میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا، مجھے بے تحاشا مقبولیت حاصل ہوئی اور مجھے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔ آج جب میں نے بالی ووڈ میں 5 سال مکمل کرلیے ہیں تو میں یہ اقرار کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں۔ جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں۔زائرہ وسیم نے کہا کہ اس شعبے نے مجھے بے پناہ پیار دیا، میری حمایت کی اور میری کارکردگی کو سراہا لیکن اس شعبے کے ذریعے میں جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہورہی تھی۔ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں کا ماحول مسلسل میرے ایمان میں دخل انداز ہورہا تھا اور میرا میرے مذہب سے تعلق خطرے میں پڑرہا تھا۔ میں نے خود کو یقین دلانے کی بہت کوشش کی کہ میں جو کررہی ہوں ٹھیک ہے اور یہ مجھ پراثر انداز نہیں ہورہا لیکن میں اپنی زندگی سے برکت کھونے لگی تھی۔دنگل گرل نے کہا کہ لفظ برکت کا مطلب صرف خوشی اور دعا تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مستقل مزاجی اور استحکام بھی ہے جس کے لیے میں نے بڑی جدوجہد کی ہے۔ میں مسلسل اپنی روح سے لڑرہی تھی تاکہ میرے ایمان کی مستحکم تصویر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنے جذبات اور اپنی سوچ کو سمیٹ سکوں لیکن میں بری طرح ناکام ہوگئی، صرف ایک بار نہیں بلکہ 100 بار۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اپنے فیصلے کو مضبوط کرنے کے لیے میں نے کتنی کوشش کی ہے۔زائرہ نے کہا میں جو کچھ کررہی تھی مجھے محسوس ہورہا تھا یہ صحیح نہیں ہے، میں نے خود کو اس طرح کی صورتحال میں ڈال دیا تھا کہ میرا ایمان اور اللہ کے ساتھ میرے رشتے کو نقصان پہنچ رہاتھا۔ میں نے مشاہدہ کرنا اور اپنے خیالات کو بدلناجاری رکھا۔ جب تک کہ میں نے اپنی کمزوری کا سامنا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اللہ کے الفاظوں کے ساتھ اپنے دل کو جوڑ کر اپنی معلومات اور سمجھ کی کمی کو دور کرنےکی کوشش شروع کی اور میں نے امن کو تلاش کرلیا۔ بے شک دلوں کو سکون ملتا ہے جب اسے اپنے خالق، اس کی شرائط اور اس کی رحمت کا علم حاصل ہوتا ہے۔زائرہ وسیم نے کہا ہماری خواہشیں ہماری اخلاقیات اور اقدار پر اثر انداز ہوتی ہیں اسی طرح قرآن اور سنت سے ہمارارشتہ اللہ اورہمارے مذہب سے رشتے کو بیان کرتاہے، ہمارے مقاصد اور زندگی کے مقصد کو بیان کرتا ہے۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے، ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے۔زائرہ نے آخر میں کہا اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بناےاور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔ اللہ ہمیں اسے سمجھنے کی توفیق دے، اللہ ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

برمنگھم(ویب ڈیسک) ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
انگلینڈکا بھارت کو جیت کیلئے338رنزکا ہدف
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔برمنگھم میں کرکٹ ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی بیئراسٹو اور جیسن رائے نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد جیسن رائے 66 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4 میں کامیابی جب کہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک 6 میچز کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔آج کا میچ پاکستان کے لیے ابھی اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کی شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کے مزید قریب پہنچ جائے گی تاہم بھارت کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو نیوزلینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔

ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق حکومت پنجاب بچت اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سرکاری خزانے کومقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں کیلئے استعمال کرنا مفاد عامہ کے منافی ہے۔ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا۔ہم نے بچت اورغیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیاہے ۔وزیراعلیٰ آفس نے2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے جاری اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی ہے۔وزیراعلیٰ کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11کروڑ روپے سے کم کر کے 3کروڑ روپے کردئیے گئے ہیں ۔گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ اوران کے عزیزواقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سیکورٹی پر تقریباً 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے۔اب ان اہلکاروں کی تعدادمیں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ سیکورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ہیں ۔ ماضی میں وزیر اعلی کے لاہور میں کئی کیمپ آفس تھے اور ان پر سرکاری وسائل سے اخراجات کئے جاتے تھے۔ میرا لاہور میں کوئی کیمپ آفس، نجی رہائش یا دفتر نہیں۔سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی بہتری اور نئی تعمیر ات کی غلط روایت کو بھی بدل دیا گیاہے۔ سابقہ دورحکومت میں سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں وغیرہ کی تعمیر ومرمت کی مد میں 28کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی ۔اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتاہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی ؟وجہ حیران کُن

ایجبسٹس (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج ایجبسٹس میں کھیلے جانے والے میچ میں نئی وردی پہنے گی جس میں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں دکھائی دے گا۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نئی جرسی کی رونمائی کی جس میں عام طور پر بھارتی جرسی میں نمایاں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں تھا جس پر بھارتی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارت کی نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے OneDay4Children# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔پہلے بات کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟ تو اس کا جواب ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ایونٹ سے قبل دو جرسیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن ایونٹ کی میزبان ٹیم اس قانون سے بری الذمہ ہوتی ہے۔یعنی ایسی ٹیمیں جن کی جرسیوں میں ایک جیسا رنگ نمایاں ہوتا ہے تو انہیں متبادل وردی کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے، اس لیے بھارت اور انگلینڈ کی وردیوں میں نیلا رنگ نمایاں ہے اور آئی سی سی قانون کے مطابق بھارت کو نئی وردی پہننا ہوگی، چونکہ انگلینڈ میزبان ٹیم ہے تو وہ پرانی وردی ہی پہنے گی۔بھارتی ٹیم کی نئی جرسی میں نارنگی رنگ نمایاں ہونے پر بھارت میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے، بعض حلقے اسے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں، یہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کی نئی وردی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے نئی جرسی میں شیئر کی گئی تصویر پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ پیٹرول پر ملازمت کرنے والے لگ رہے ہیں۔ونے کمار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی آج قیمت کیا ہے، جس پر کرن نامی صارف نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ جرسی ڈیزائن کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا؟ ٹیم اس سے اچھی جرسی کی مستحق تھی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے میوگارڈنز لاہورمیں اہم اجلاس ہو

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ریلوے میوگارڈنز لاہورمیں چھٹی کے روز اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ریلوے کے تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رائل پام کنٹری کلب کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی سیکرٹری / چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کریں گے دیگر ممبران میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمد آفتاب اکبر، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل اعجاز احمد بروڑو، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر دوست علی لغاری، ممبر فنانس منظور اختر، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس واجد ضیائ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور میاں عام نثار اور ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ہیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں رائل پام کے معاملات کو دیکھے گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رائل پام کنٹری کلب پر تشکیل دی گئی 9 رکنی کمیٹی 90 دن کے اندر اندر انٹرنیشنل ٹینڈر دے گی یہ ایسا ٹینڈر ہوگا جس کو دنیا دیکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رائل پام کا فیصلہ ریلوے کی تاریخ کا ایک اہم فیصلہ ہے جس سے باقی قبضہ مافیا کو بھی ایک کلیئر پیغام جاتا ہے کہ ریلوے اپنی زمین پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کرے گا۔ ریلوے کی یہ مذکورہ کمیٹی سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق رائل پام کا قبضہ فرگوسن کمپنی سے 7 دن کے اندر حاصل کرے گی۔ فرگوسن کمپنی اور پاکستان ریلوے ہر طرح کے فرانزک آڈٹ کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو مدد فراہم کریں گے۔ کلب کی سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی کسی کی ممبر شپ کو کینسل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جوہر ٹاﺅن ایکسپوسینٹر میں چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریلوے، پی آئی اے اور لاتعداد ادارے خسارے میں ہیں ان حالات میں بھی ہم نے بجٹ پاس کیا ہے۔ ریلوے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 5 اور 8 جولائی کو بھی رکھا گیا ہے لیکن ایجنڈ ایک ہی ہے اور اس سے ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا میں اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سے بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 تاریخ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر قوم کے سامنے ریلوے کا بجٹ پیش کریں گے۔ 24 اگست کو بطور وزیر میرا ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ 18 سال کے بعد ہم نے رائل پام کا کیس جیتا ہے 11 اپریل کو میں نے یہ کیس دائر کیاتھا اور خود سپریم کورٹ میں اس کیس کے لیے پیش ہوا۔ تمام قبضہ گروپ 60 دن کے اندر اندر ریلوے میں اپنے پیسے جمع کروادیں۔ اللہ کی مدد سے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر سے اگر شیخ رشید کے سی آر کے 42 میں سے 36 کلومیٹر خالی کرواسکتاہے تو ریلوے کا ایک ایک قبضہ بھی واپس لے سکتاہے۔ تمام لوگوں کو 90 دن کی چھوٹ دیتا ہوں کہ وہ ریلوے سے اپنے اکاﺅنٹ کلیئر کرلیں اور متعلقہ افسران کو بھی ہدایات کی ہیں کہ اگر آپ نے تمام لیزکو کلیئر نہ کیا تو آپ کو بھی پوسٹ سے فارغ کردیاجائے گا۔ پسنجر ٹرینوں کے ٹارگٹ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ 3 تاریخ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جس سے 34 پسنجر ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گااور اس کے بعد پسنجر کی کوئی ٹرین نہیں چلائیں گے۔ اب ٹرینوں اور ٹریک کواپ گریڈ/ بہترکریں گے اور 6 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔میں نے تمام ریلوے افسران کو ہدایت کی ہے کہ فریٹ ڈیپارٹمنٹ کولاہورسے کراچی شفٹ کردیاجائے کیونکہ لاہور سے زیادہ اس کی کراچی میں ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ریلوے میں ہم نے آمدن نہیں بڑھائی 2 تاریخ کو آپکو پتہ لگ جائے گا۔ اربوں روپے کا خسارہ کم کریں گے اور پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے پاک کریں گے۔ نئی پسنجر ٹرینوں اور فریٹ ٹرینوں کے ٹینڈرلگا دیئے ہیں اس سے پہلے یہ کمیشن خور سنگل ٹینڈر کرتے تھے اور اپنی پارٹیوں کو نوازتے تھے انہوں نے اپنی پارٹیوں کو ہوپر ویگنز اور لوکوموٹیوز کے ٹینڈر دیئے ہیں جب تک میں وزیر ہوں ایک بھی سنگل ٹینڈر نہیں ہوگا۔

ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن، 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے حوالے سے حکومتی ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری روز ہے اور اس دوران 35 ہزار افراد نے 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔حکومت نے عوام کے لیے ان کے اندرون اور بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم جاری کی تھی جس کا آخری دن 30 جون کو مقرر رکھا گیا تھا۔ ایف بی آر کے تمام دفاتر آج رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے تمام ٹیکس گزار ٹیکسز ، ڈیوٹیز اور گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔آخری تین دنوں میں اثاثہ جات ظاہر کرنے والے درخواست گزاروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ایف بی آر کے آن لائن پورٹل پر شدید دباو¿ کی وجہ متعدد صارفین کو اثاثے ظاہر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں افراد اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کراسکے۔تاجروں ، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی کی مدت میں 3 ماہ توسیع کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس بارے حتمی فیصلہ آج رات تک متوقع ہے تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک ایمنسٹی اسکیم کی معیاد میں توسیع بارے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں اور آئی ایم ایف بھی ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے حق میں ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 35 ہزار لوگوں کی جانب سے 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کرکے مجموعی طور پر 34 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملا ہے۔ اس کے باوجود وفاقی ادارہ جون کے مہینے کے دوران اب تک کل350ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہی کرپایا ہے اورابھی بھی اسے ریونیو شارٹ فال کا خطرہ ہے جس کے باعث ایف بی آر کے لئے رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ 4398 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے اس ایمنسٹی اسکیم میں دولت اور اثاثے ظاہر کرنے ساتھ ٹیکس جمع کروانا لازمی نہیں، اثاثے ظاہر کرکے پورے سال کے دوران ٹیکس جمع کروایا جاسکتا ہے تاہم اس کے لئے انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا لہذا اگر اس ایمنسٹی کے ساتھ زیادہ ریونیو نہیں آتا تو وہ کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ آنے والے مہینوں میں آجائے گا البتہ جو اثاثے اور دولت ظاہر ہوگی اس سے ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی جس سے فارمل و قانونی اکانومی کا حجم بڑھے گا اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ظاہر شدہ اثاثے کسی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کے لئے بطورشہادت استعمال نہیں ہوسکتیں۔چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبیر زیدی نے وضاحت کی ہے کہ ایسیٹس ڈکلیریشن آرڈینینس2019 کے سیکشن 1 کے تحت ظاہر شدہ اثاثے ظاہر کنندہ کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کے لئے بطور شہادت استعمال نہیں ہو سکتے۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان اسمبلی کے نام منظرعام پر آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے نام سامنے آگئے جب کہ سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی قیادت میں 15 ایم پی ایز اور 5 ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے 11 لیگی اراکین میں غیاث الدین، شعیب اویسی، چوہدری اشرف انصاری، فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا، محمد ارشد، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور، نشاط احمد خان ڈاہا شامل تھے۔سابق لیگی رہنما اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی یونس انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی نے میری قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی اور جلد ہی پارٹی کے سندھ کے بڑے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔یونس انصاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نااہل سیاستدان ہیں، جنھیں اپنے گھر کی خبر نہیں، اقبال گوجر نے انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی جو ٹھکرا دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملنے والوں میں سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری کے بھائی ایم پی اے اشرف انصاری بھی شامل تھے۔ دوسری جانب لیگی رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے میں اور جلیل شرقپوری اپنے حلقے کے مسائل بارے ملے تھے تاہم میں مسلم لیگ (ن) میں ہی ہوں۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13سال بعد اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔کنگسٹن پیلس کے مطابق دورہ برطانوی وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ رواں برس خزاں میں متوقع ہے اور اس سے قبل شاہی خاندان کے افراد کو ایک ہفتے تک خاص ماحول میں رہنے تربیت بھی دی جائے گی۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشر نفیس زکریا نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا دورہ دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔اس سے قبل 2006 میں بدترین دہشت گردی کے باوجود شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد اور ان علاقوں کا دورہ کیا جو

2005 کے زلزلے نے تباہ ہو گئے تھے۔ملکہ برطانیہ نے 1961 اور1997 میں پاکستان کے دورے کیے جب کہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

امریکی صدر کا ہواوے موبائل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اوساکا(ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں پر ہواوے کو آلات اور ٹیکنالوجیز فروخت کرنے پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں جی-20 سمٹ کے دوران امریکی صدر کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور ہواوے موبائل کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی موبائل کمپنی ہواوے موبائلز کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ امریکی کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے ہواوے موبائل کو معروف پروڈکٹ بنایا۔قبل ازیں ہواوے اپنی مصنوعات کی تیاری کے لیے اہم آلات اور ٹیکنالوجیز امریکی کمپنیوں سے خریدا کرتی تھی، امریکی صدر نے کینیڈا میں ہواوے کمپنی کی ایگزیکیٹو پر جاسوسی کا الزام عائد کرے امریکی کمپنیوں کو ہواوے کوآلات فروخت کرنے پر پابندی لگادی تھی۔علاوہ ازیں امریکا نے ہواوے کی 5-جی ٹیکنالوجی کو ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کی عالمی مہم بھی چلائی تھی جس کے باعث ہواوے کو پریشانی کا سامنا تھا اور اس نے اینڈرائیڈ کے متبادل کے طور سافٹ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

’اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیرمچھلی‘

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو پانی کے بغیر تڑپنے والی مچھلی سے تشبیہ دے دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کی پیچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔فرودس عاشق اعوان نے اتوار کی صبح کیے گئے دو ٹویٹس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے وسط مدتی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ایوان میں تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات ہیں۔شہباز شریف کے وسط مدتی انتخابات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ اسے سنجیدگی سے لینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب مخالف کا ایجنڈا انتشار اور فساد سے زیادہ کچھ نہیں اور پاکستانی قوم اس بات سے آگاہ ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ مجرموں کے حربوں سے مرعوب ہوں گے، مک مکا کریں گے نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی نرمی برتی جائے گی۔

ورلڈ کپ میں سیکیورٹی تحفظات، پی سی بی کی آئی سی سی سے شکایت

لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ کم سیکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔افغانستان کے خلاف میچ کے بعد کچھ شائقین کے میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے جس پر سیکیورٹی حکام نے صورت حال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت ڈریسنگ پہنچایا۔میدان کے اندر اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورت حال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کے ساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے بارہ افغانی تماشائیوں کو اپنی حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔ افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کی جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔