کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نواحی علاقے ہزارگنجی میں بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 48 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کی منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے۔لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نے شواہد اکٹھے کیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان، صدرپاکستان عارف علوی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسمیت دیگرسیاسی رہنماﺅں نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جعلی اکاﺅنٹس کیس؛ آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں، نیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی اور وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرقومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنا جواب جمع کروادیا، نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی، وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں اور آصف زرداری نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لیا، آصف زرداری نے دھوکہ دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی لہذا پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔واضح رہے نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے، امام کعبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے پاکستان کو تمام مسلمانوں کا محور قرار دیا ہے۔امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پر قائم ہوئے، پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، مسلمان تقویٰ اختیار کریں۔امام کعبہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے اللہ کا تحفہ اور تمام مہینوں کا سردار ہے، اس کی آمد کا ابھی سے اہتمام شروع کردیں اور رمضان میں صدقات اور خیرات کا اہتمام کریں۔ امام کعبہ نے فقیدالمثال استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے پروگرام جلد شروع ہوگا، وزیر خزانہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے پروگرام جلد شروع ہوگا جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔وزیرخزانہ اسد عمرنے امریکا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمجبورہوئے ہیں، پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی حکومتوں کوبھی اس کے پاس جانا پڑا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا، اس کا مشن اگلے چند روزمیں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پروگرام جلد شروع ہوگا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گی، اس کی شرائط سے پہلے بنیادی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، پروگرام جلد مکمل ہوجائے گا جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اسٹرکچرکی سطح پرکچھ چیزیں غلط ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ اورتجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، قلیل مدتی فنانسنگ کا بھی انتظام کرلیا، پاکستان کچھ عرصے سے ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے دوچارہے، حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرکام کرہی ہے۔وزیرخزانہ نے اپنے استعفے سے متعلق زیرگردش باتوں سے متعلق کہا کہ وزیراعظم کے بغیرجب بھی بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں، میں کہیں نہیں جارہا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔

فیشن ویک کا آغاز ، فیشن آئیکون ایچ ایس وائے کی رانی کلیکشن نے میلہ لوٹ لیا

لاہور ( صدف نعیم ) پاکستان فیشن ڈیزائننگ کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے ۔ فیشن ویک کے پہلے روز نئے ڈیزائنرز نے اپنے اپنے ملبوسات متعارف کروائے ۔ جنکو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔ یہ فیشن ویک مزید دو دن جاری رہے گا ۔ فیشن آئیکون حسن شہریار یٰسین نے چینل ۵ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا نام رانی ہے اور میں رانی کا نام سے اپنی کلیکشن متعارف کروا رہا ہوں ۔ مجھے بہت امید ہے کہ اللہ اس میں مجھے کامیابیاں عطا فرمائے گا ۔

نامور ماڈل مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی (ویب ڈیسک )معروف ماڈل مہرین سید بیٹے کی ماں بن گئی اور یہ خبر انہوں نے سوشل میڈ یا کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر مہرین سید نے اپنے نو مولود بیٹے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ اللہ کی خاص رحمتوں سے میں اور احمد (شوہر) اپنے بیٹے ابراہیم کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہیں، ابراہیم اور ہماری فیملی کو دعاوں میں یاد رکھیں‘۔

مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں

کراچی( ویب ڈیسک )نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔دوروز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکرنے پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکارکردیں گے۔امیتابھ کے اس اقدام سے مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے تو امیتابھ کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہوں۔ فلموں میں ایک دوسرے کو ا?پس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پ±ل کا کام کرتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔

ملائیشیا میں دنیا کا طویل ترین درخت دریافت

لاہور (ویب ڈیسک ) ملائیشیا میں ٹرائیپکل خطے کا دنیا کا طویل ترین درخت ’ مینارا‘ دریافت ہوا ہے جس کی لمبائی 328 فٹ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے محققین نے ملائشیا کی ریاست سابا کے علاقے دانم ویلی میں دنیا کا بلند قامت درخت دریافت کیا ہے، جس کی لمبائی 100 میٹر ( 328 فٹ) ہے۔ طویل ترین درخت ہونے کی وجہ سے اس درخت کو مینارا کا نام دیا گیا ہے۔ مینارا ملایا زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اونچی اور سیدھی عمارت کے ہیں۔Tree 2
آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے جنگل بورنیو میں ہونے والی اس دریافت کی لمبائی کی تصدیق کے لیے تھری ڈی اسکینز کے ساتھ ساتھ ڈرون بھی استعمال کیا جب کہ مقامی پیما اندنگ جامی نے ٹیپ کے ذریعے درخت کی لمبائی ناپی۔ ا?کسفورڈ اور یونیورسٹی ا?ف ناٹنگھم نے اس دریافت کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے ماحول اور ارتقا کے مطالعے میں اہم پیشرفت ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
Tree 3
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مرطوب علاقوں میں اتنے بلند قامت درخت نہیں پائے جاتے، یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ ہمارے لیے درختوں کی حفاظت کرنا کتنا ضروری ہے، یہ اپنے اندر ایک ان کہی تاریخ لیے ہوئے ہیں جن کا مطالعہ ارتقائی مرحلوں کو سمجھنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

معذور دوست کو روزانہ پیٹھ پر لاد کر اسکول لے جانے والا 12 سالہ بچہ

بیجنگ (ویب ڈیسک ) ایثار، ہمت اور دوستی کی ایک غیر معمولی خبر چین سے آئی ہے جہاں 12 سالہ ایک بچہ روزانہ اپنے معذور دوست کو پیٹھ پر سوار کرکے گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر لے جاتا ہے اور بیت الخلا تک پہنچانے میں بھی اس کی مدد کرتا ہے۔ یہ خدمت وہ مسلسل چھ برس سے انجام دے رہا ہے۔چین کے صوبے سچوان کے علاقے میشان سے تعلق رکھنے والے اس ہیرو بچے کا نام ڑیوبنگ یانگ ہے۔ پہلی جماعت میں اس کا دوست زینگ ہی ایک مرض، ’ مائیستھینیا گرے وِس‘ کا شکار ہوگیا اور دھیرے دھیرے اس کی ٹانگیں بے کار ہوگئیں۔ اب وہ اسکول آنے جانے سے معذور ہوگیا، ایسے وقت میں ڑیوبنگ یانگ نے اس کی جانب مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا اور اسے اسکول لانے اور لے جانے لگا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ چھ سال سے جاری رہا اور اب بھی وہ اپنے دوست کو پیٹھ پر سوار کرکے اسکول تک لاتا ہے۔ڑیوبنگ یانگ نے کہا کہ میرا وزن 40 کلوگرام اور میرے دوست زینگ ہی کا وزن 25 کلوگرام ہے اور اسی بنا پر میں اسے آرام سے اٹھالیتا ہوں۔ اب دھوپ اور بارش سے بے نیاز وہ اپنے دوست کو سیڑھیاں چڑھ کر کلاس روم تک چھوڑتا ہے۔ درمیان میں دو دوسرے ہم جماعتوں نے زینگ ہی کی ذمے داری سنبھالی لیکن وہ جلد ہی ہانپ گئے تاہم یانگ کی مدد جاری رہی اور اس نے کسی سے اس کی شکایت نہیں کی یہاں تک کہ اپنی والدہ کو بھی نہیں بتایا۔

سیلاب سے بچانے والی دیواریں بنانے والا معمار روبوٹ

ہارورڈ (ویب ڈیسک ) روبوٹ موجدین نے ایک ایسا معمار روبوٹ بنایا ہے جو ازخود دھاتی چادروں سے کسی بھی نرم جگہ یعنی ساحلی ریت پر بھی ایسے دھاتی بلاک سے دیواریں بناتا ہے جس کے ٹکڑے ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں اور یوں دیکھتے دیکھتے ہی ایک مضبوط دیوار قائم ہوجاتی ہے۔اس طرح یہ روبوٹ یا ایسے بہت سے روبوٹ مل کر انسانی مداخلت کے بغیر سیلابی پشتے، حفاظتی دیواریں اور زمین کو کٹاو¿ سے بچانے والی رکاوٹیں بناسکتے ہیں علاوہ ازیں یہ پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر میں بھی مددگار ہوسکتے ہیں۔ تعمیر میں دھاتی پلیٹیں غیر ہموار اور ڈھلوانی سطح پر بھی لگائی جاسکتی ہیں اور ان پر مستقل مضبوط دیواریں بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔اسی طرح کھیتوں اور باغات میں قیمتی کھاد اور مٹی کو بکھرنے سے بچانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کان کنی، تعمیرات اور دیگر کاموں میں بھی مٹی کے پھسلاو¿ کو روکنے میں یہ روبوٹ اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس قسم کے تمام واقعات سے سالانہ 10 ٹریلیئن ڈالر کا مالی نقصان ہورہا ہے جس کے ازالے میں رومو جیسے روبوٹ بہت مفید رہیں گے۔
روبوٹ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع وائس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے بنایا ہے جو ازخود کام کرسکتا ہے۔ اب روبوٹ کو 2019ئ کی ا?ئی ای ای ای انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
روایتی طریقوں کے برخلاف یہ روبوٹ اپنی ہی وزن کی بنیاد پر بھاری دھاتی شیٹوں کو مٹی میں دھنساتا جاتا ہے جس میں اس کے چار پہیے ایکچوایٹر کا کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ارتعاشات (وائبریشن) سے دھاتی پلیٹیں اندر ہی اندر دھنستی جاتی ہیں خواہ ان کی لمبائی روبوٹ سے اونچی ہی کیوں نہ ہو۔

مکھی کے تھوک اور پھولوں کے تیل سے حیاتیاتی گوند کی راہ ہموار

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) دنیا میں جابجا عجائب قدرت ہیں اور ان میں پھولوں کا تیل اور مکھی کا لعاب بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں مل کر حیرت انگیز حیاتیاتی گوند کی تشکیل کرتے ہیں جو ہمارے لیے بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔شہد کی مکھیاں گھنٹوں پھول پھول پر بیٹھ کر اس کے زردانے (پولن گرین) جمع کرتی ہیں جو ان کی اگلی ٹانگوں سے بہت نفاست سے چپک جاتےہیں۔ اب اگر ہوا تیز چلے یا پانی کی چھینٹ پڑ جائے تو یہ زردانے نیچے گرجاتےہیں۔ لیکن دو اشیا اسے مضبوطی سے جوڑے رکھتی ہیں جن میں پھولوں کا تیل اور مکھی کا اپنا لعاب شامل ہے۔’خشکی، تری، گرمی اور سردی، مکھیاں ہر قسم کے ماحول میں زردانے جمع کرتی رہتی ہیں اور ان کا لعاب اور پھولوں کا تیل ہر کیفیت میں ان کے بدن سے زردانوں کو چپکائے رکھتا ہے،‘ جے کارسن میریڈتھ نے بتایا جو جارجیا ٹیک اسکول آف بایومالیکیولر انجینیئرنگ کے ماہر ہیں۔
کارسن کہتے ہیں کہ دنیا میں شاید ہی کوئی مصنوعی گوند اس قدرتی گوند کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس کی تفصیلات نیچر کمیونکیشنز میں شائع ہوئی ہیں۔
ایک سے بھلے دو
سائنسدانوں نے کہا ہےکہ مکھی بہت عقلمندی سے ہر زردانے کو اپنے تھوک میں ڈبوتی ہے اور وہ ا?پس میں چپک جاتےہیں۔ یہ تھوک شکروالا مرکب ہوتا ہے جس سے بعد میں شہد بھی بنتا ہے۔ دوسرا مرکب پھولوں کا تیل ہے جو زردانوں کے شیرے کے اوپر دوسری پرت کے طور پر چڑھتا ہے۔ اب یوں سمجھئے کہ ایک باریک زردانے پر مٹھاس کا پانی چڑھا ہوا ہے اور اس کے اوپر پھولوں کا تیل چڑھ جاتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سردی، گرمی یا خشکی میں پھولوں کا تیل زردانے کے شیرے کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس حیرت انگیز امر پر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔
ان دونوں گوندوں پر ماہرین نے بھرپور غور کیا تو معلوم ہوا کہ نمی ہو یا خشکی ، گوند کی افادیت ختم نہیں ہوتی۔ اسی بنا پر اگر یہ عمل سیکھ لیا جائے تو ہم ایسی حیاتیاتی گوند بناسکیں گے جو طب، انجینیئرنگ اور دیگر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔ یعنی دوہری گوند جو دونوں مائعات کو الگ تھلگ رکھ سکے گی۔ اس کے علاوہ ان کے بہاو¿، درجہ حرارت اور دیگر خواص کو قابو کرکے حسبِ ضرورت فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سرخ مرچ کا مرکب پھیپھڑوں کے سرطان میں مفید قرار

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) سرخ مرچوں میں موجود ایک مشہور کیمیکل کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ یہ اب سرطان کے پھیپھڑوں کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔مرچوں کو ترشی دینے والا ایک کیمیکل کیپسیسِن جہاں دیگر بہت سے فوائد رکھتا ہے وہیں اب معلوم ہوا ہے کہ یہ پھیپھڑوں میں کینسر کی رفتار کو سست کرسکتا ہے اورسرطانوی خلیات کی بے تحاشہ تقسیم کو روکتا ہے۔ تجربہ گاہ میں کینسر کے خلیات کو روکنے میں کیپسیسِن کی افادیت سامنے آئی ہے۔مرچ کو مرچیلا بنانے والے اس مرکب پرمارشل یونیورسٹی کی ڈاکٹر پیالی داس گپتا نے اپنی لیبارٹری میں اس پر کئی تجربات کئے ہیں۔ تجربہ گاہی ڈشوں میں ڈاکٹر پیالی داس نے پھیپھڑے کے سرطان کے خلیات (سیلز) لے کر ان پر کیپسیسِن ا?زمایا تو سرطانی خلیات پہلے مرحلے پر رک گئے جسے میٹا اسٹیٹس کہتے ہیں یعنی اسی مرحلے پر کینسر کا پہلا حملہ شروع ہوتا ہے۔اگلے مرحلے میں انہوں نے پھیپھڑے کے سرطان سے بیمار چوہے کو کیپسیسِن دی تو دوسروں کے مقابلے میں ان کے پھیپھڑوں میں میٹااسٹیٹک کینسر کے خلیات بہت کم پائے گئے۔
مزید تفصیلات سے معلوم ہوا کہ یہ مرکب ایس آر سی پروٹین کو روکتا ہے جو کینسر کے خلیات کو بڑھانے، پھیلانے اور زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔’ ہمارے تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ کیپسیسِن براہِ راست ایس آر سی کو بلاک کرتا ہے اور یوں اس کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔ اسی بنا پر کینسر کو پہلے مرحلے پر روکنے والی میٹااسٹیٹک تھراپی پر کام کیا جاسکتا ہے جو ایک انوکھا اور بالکل نیا طریقہ ہوگا،‘ ڈاکٹر پیالی داس نے کہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیپسیسِن کو موٹاپا کم کرنے میں بھی مو¿ثر دیکھا گیا ہے۔
کیپسیسِن کا استعمال معدے کی گرانی، جلن اور ا?نتوں کی سوزش کی وجہ بن سکتا ہے۔ تاہم ماہرین پرامید ہیں کہ وہ اسے دیگر طریقہ ہائے علاج کے ساتھ استعمال کرکے کئی اقسام کے سرطان کو محدود کرکے لوگوں کو شفا بھی دے سکیں گے کیونکہ یہ سرطان دھیرے دھیرے ا?نتوں، جگر، ہڈیوں اور دماغ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

پاکستانی پائلٹ رافیل طیارے اڑانے کے ماہر، رپورٹ پر بھارت میں صف ماتم

نئی دہلی(نیٹ نیوز) رافیل جنگی طیارہ سودے پر ملک میں مچے سیاسی گھمسان کے مابین فرانس نے ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کو قطر کی طرف سے رافیل جنگی طیارہ اڑانے کی تربیت دی گئی ہے۔امریکی پورٹل اے آئی این آن لائن نے گزشتہ فروری میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی پائلٹوں کو نومبر 2017کو قطر کے تبادلہ پروگرام کے تحت رافیل طیارے اڑانے کی تربیت دی گئی تھی۔ہندستان نے اس سے ایک سال پہلے ہی فرانس کے ساتھ 36رافیل طیارے خریداری کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔کانگریس نے کہاکہ رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو کرار دھچکہ دیاہے اور اس سودے سے منسلک جو دستاویز سامنے آرہے ہیں ان سے واضح ہے کہ وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے اس کو پورا کرنے میں جلدبازی دکھائی اور متوازی کردار ادا کیا ہے۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سلسلہ میں ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دفاعی سکریٹری نے وزیر دفاع کو لکھا کہ وزیراعظم دفتر رافیل طیارہ سودے میں متوازی گفتگو کررہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے روکاجانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مثال ہے جس میں دفاعی سکریٹری اپنے محکمہ کے وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے خط لکھ رہے ہیں او ر انہیں مشور ہ دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے دفتر کو رافیل سودے میں اس طرح کی مداخلت کرنے سے روکیں۔