لندن(بی این پی )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ 2019 پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا سال ہوگا جبکہ پی ایس ایل فور کے 9 میچز پاکستان میں منعقد کرائے جائیں گے۔لندن میں سماجی رہنما شیخ سر بلند اور خالد محمود سے بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی حالات بہتر ہوچکے ہیں جس کا اعتراف اب عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے اور میرٹ کو سختی سے برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کرانے کےلئے سیکورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا چکا ہے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ اس سال پاکستان میں شائقین کو بہترین عالمی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اس موقع پر سابق کھلاڑی اور سماجی رہنما شیخ سربلند نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور سماجی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔
Monthly Archives: February 2019
معطل کپتان سرفراز احمد کیلئے اصلاحی تعلیمی پروگرام
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ 26فروری سے شیڈول آئی سی سی اجلاس میں معطل کپتان سرفراز احمد کے لیے اصلاحی تعلیمی پروگرام کے حوالے سے بات کرے گا۔نسل پرستانہ ریمارکس پر چار میچز کی پابندی کے شکار سرفراز احمد کے لیے پی سی بی ابھی تک اصلاحی ایجوکیشن پروگرام ترتیب نہیں دے سکا۔ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر میچز کی پابندی کے ساتھ پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان کے لیے اصلاحی تعلیمی پروگرام کا بھی انتظام کرے۔ذرائع کے مطابق اگلے چند روز میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔ اگر کسی رکاوٹ یا سرفراز کی دستیابی ممکن نہ ہوسکی تو پھر پی ایس ایل کے بعد اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز سے پہلے سرفراز احمد کے لیے اس اصلاحی پروگرام میں شرکت کرنا ضروری ہے۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کے معاملے میں رواں ماہ آئی سی سی کی میٹنگ میں اس ایشوپر بات کرے گا، ترجمان کے مطابق معافی کے باوجود سرفراز پر پابندی لگانے پر بورڈ اپنا موقف عالمی سطح پر ضرور پیش کرے گا۔ جس میں اس قانون میں ترامیم پر بات کی جاے گا۔اور اس کا فیصلہ اسی وقت ہی کرلیا گیا تھا جب آئی سی سی نے سرفراز احمد پر پابندی لگائی تھی۔
امریکا میں جعلی سازی کے الزام میں 129 بھارتی طلبا گرفتار
مشی گن(ویب ڈیسک) جعلی امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر مستقل رہائش اختیار کرنے کی کوشش کے الزام میں 129 بھارتی طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 130 طالب علموں کو امریکا میں قیام، روزگار اور شہریت حاصل کرنے کے لیے دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا، ان طلبا میں سے 129 کا تعلق بھارت سے ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ یہ یونیورسٹی جعلی ہے اور یہاں داخلہ لینے والے بھارتی طالب علموں کو اس کا علم تھا تاہم صرف امریکا میں قیام، روزگار اور شہریت کے حصول کے لیے انہون ںے اس جعلی جامعہ میں داخلہ لیا۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیرملکی طالب علموں کو ’رقم کی ادائیگی کرو اور امریکا میں سکونت حاصل کرو‘ کے لیے اکسایا اور طالب علم یونیورسٹی کے اس اقدام سے آگاہ تھے۔ادھر امریکی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ ریاست مشی گن کی فارمنگٹن یونیورسٹی کو 2015ء میں خفیہ ادارے کے اہل کاروں نے قائم کیا تھا اور غیر ملکی طلبا کو امریکا میں داخلہ لینے کے بہانے مستقل رہائش اختیار کرنے کے لیے رہنمائی کرتے تھے۔دوسری جانب بھارتی حکام نے طلبا کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے ساتھ دھوکا کیا گیا، جعلی یونیورسٹی نے سبز باغ دکھا کر داخلے دیئے، طلبا کو یونیورسٹی کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا۔عدالت میں داخل دستاویز سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے کچھ اراکین اور چند ملازمین بھی خفیہ ادارے آئی سی ای (Immigration and Customs Enforcement agency) کے اہلکار تھے۔
کانگو میں سیکیورٹی فورسز کا جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر حملہ، 22 ہلاک
کنساشا(ویب ڈیسک) کانگو میں سرکاری فوج اور مقامی مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپ میں 20 جنگجو اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو کے علاقے بینی میں سرکاری فوجیوں نے علاقے کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے مقامی مسلح تنظیم مائی مائی کے جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ جھڑپ کے دوران 20 جنگجو مارے گئے جب کہ 2 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔معدنیات سے مالا مال کانگو کے اس علاقے میں مائی مائی جیسی کئی جنگجو تنظیمیں قبضے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔ یہ تنظیمیں معدنی وسائل پر قبضے کے لیے مقامی باغی گروپوں سے بھی لڑائیاں کرتی ہیں جس کے باعث یہاں امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے۔دوسری جانب کمزور سیاسی حکمت عملی اور شخصیت پسندی پر منحصر کرتی جمہوریت ان تنظیموں اور باغی گروپوں کے خلاف موثر کارروائی میں ناکام نظر آتی ہیں چنانچہ غیر ملکی فوجیوں کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔واضح رہے کہ کانگو میں کئی بار ملتوی ہونے والے صدارتی الیکشن بالآخر 2018ءکے آخری ماہ میں ہوگئے تاہم 2 ماہ بعد نتائج کا اعلان تو کردیا گیا لیکن حکومت سازی سے متعلق کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا جا سکا ہے۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز جیت لی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ پروٹیز کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں پر 181 رنز بنا سکی، بابر اعظم کے 90 اور حسین طلعت کے 55 رنز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔اوپنر بابر اعظم اور فخر زمان نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 41 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا، فخر زمان 9 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 58 گیندوں پر 90 رنز بنائے، جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے، حسین طلعت نے 55 رنز کی باری کھیلی جو بے سود ثابت ہوئی۔پاکستانی ٹیم کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، کپتان ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور چار دلکش چوکے شامل تھے جب کہ وینڈرڈوسن نے 45 اور ملان نے 33 رنز بنائے، ہینڈرکس نے 28 اور کلاسن نے 5 رنز کی باری کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عثمان شنواری سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 63 رنز دیے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔بعدازاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین، وزیر اورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری ، وزیر صحت ڈاکٹر عامر کیانی ، معاون خصوصی نعیم الحق، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاو?سنگ میاں محمود الرشید، وزیر آبپاشی محمّد محسن لنگڑیال، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال ہر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی بات سنی جائے اور اگر وہ لوگ جوڈیشل کمیشن پر مطمئن ہوتے ہیں تو اس پر غور کیا جائے۔وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اس فیملی کے ساتھ رویہ بھی مانیٹر کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب کل پیر کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کرینگے۔
واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری
اجلاس میں وزیراعظم نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے جلد قانون سازی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں۔
پنجاب کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور صوبے کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب اسپیشل اسٹرٹیجی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
یہ بھی طے ہوا کہ پنجاب میں سینئر بیوروکریٹس کو اہم وزارتوں کی ذمہ داری دی جائے گی جن کے ذریعے اہم فیصلے کیے جائیں گے، مختلف وزارتوں کو رابطہ نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کیا جائیگا جن کی سربراہی بھی سرکاری افسران کریں گے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور صنعتی پیداوار میں مصنوعات کے تنوع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صوبے کے 50 شہروں اور 36 اضلاع کی ترقی کے لیے تجاویز بھی پیش کیں اور کم سے کم 15 شہروں کو معاشی حب قرار دینے کی سفارش کی۔
میڈیا حکمت عملی
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے میڈیا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے اور میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ایسی چیز چلانے کی منصوبہ بندی کر لی کہ تاریخ رقم ہو گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ریلوے سٹیم انجن والی سفاری ٹرینز چلانے کی منصوبہ بندی کر رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاحوں کیلئے چلائی سٹیم انجن کی ٹرین روالپنڈی سے ٹیکسلا، پشاور سے اٹک پل اور کراچی سے خنجیر لیک تک چلائی جائے گی۔ ریلوے منسٹری کے ایک حکام کا کہناتھا کہ یہ ٹرین نہ صرف ریلوے کو اچھے پیسے کمانے میں مدد دے گی بلکہ ملک اندر اور باہر سے آنے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت بھی ثابت ہو گی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور پاکستان ریلویز نے تاریخی خیبر سٹیم سفاری ٹرین چلانے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے جو کہ صوبے میں سیاست کو فروغ دے گی
عاطف اسلم مرسڈیز سے رکشے پر کیوں آگئے؟
بنکاک (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم ان دنوں بینکاک میں ہیں، عاطف نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹا پر خاصے سسپنس کے ساتھ شروع ہونے والی اس ویڈیو میں عاطف ایک مرسڈیز بینز سے اترتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”کیا یار، تیری مرسڈیز ہی نہیں چلتی“ جس کے بعد انہیں سامنے کھڑے ایک رکشے کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔بینکاک کی اس روایتی سواری کو چلانے کیلئے کسی چابی کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن عاطف اسلم تفریح کے موڈ میں ہیں یا شاید انہیں علم نہیں، پیچھے سے آوازیں بھی لگائی جا رہی ہیں کہ کہاں جا رہے ہیں مگر وہ سنی ان سنی کر کے رکشے میں بیٹھے اور بولے ”چابی تو دے“۔یہ علم ہونے پر کہ رکشہ چابی سے نہیں چلتا ، عاطف اسلم ہنستے مسکراتے شاید دوبارہ سے مرسڈیز کو رونق بخشنے چلے گئے۔
نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ، گردے میں پتھری کی نشاندہی
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس معاملے پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے جب کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے۔سروسز اسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں میاں نواز شریف کا سی ٹی اسکین کے یو بی ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ لیے گئے، سی ٹی اسکین گردوں کی بیماری کے باعث کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے دل کے معائنے کے لیے پی آئی سی کو کال بھجوادی گئی، سروسز اسپتال کا وی آئی پی روم سابق وزیراعظم کے لیے مختص کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی3 رکنی میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹے تک نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا پاکستان کو 189 رنز کا ہدف
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، کپتان ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور چار دلکش چوکے شامل تھے جب کہ وینڈرڈوسن نے 45 اور ملان نے 33 رنز بنائے، ہینڈرکس نے 28 اور کلاسن نے 5 رنز کی باری کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عثمان شنواری سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 63 رنز دیے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کپل شرما کے تیسرے استقبالیے کی شاندار تقریب
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما کے تیسرے استقبالیے کی شاندار تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے تیسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز دہلی میں منعقد کی گئی۔کپل نے اپنی اور گینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تمام لوگوں سے اپنی شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کی درخواست کی۔ استقبالیے کی تقریب میں کپل نیوی بلیو اچکن میں کسی راجکمار سے کم نہیں لگ رہے تھے جب کہ ان کی اہلیہ بھی نیوی بلیو انار کلی میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔کپل کے استقبالیے میں معروف گلوکار میکا سنگھ، سہیل خان، بھارتی کرکٹر سریش رائنا اور بھارت میں تعینات فرانسیسی سفیر الیگزینڈر زیگلر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔کپل کے استقبالیے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرم بجاتے ہوئے اور اداکار سہیل خان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کامیڈین کپل شرما کے پہلے استقبالیے کی تقریب شادی کے دوروز بعد 14 دسمبر کو امرتسر میں منعقد کی گئی تھی جس میں گھروالوں اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔جب کہ دوسرے استقبالیے کی تقریب 24 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون، انیل کپور، ریکھا سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
شرح سود میں اضافے پر ایف پی سی سی آئی کا اظہار تشویش
کراچی(ویب ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدرانجینئر دارو خان اچکزئی نے گزشتہ 2 ماہ میں شرح سود میں 0.25 فیصداضافے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں یہ اضافہ افراط زر میں اضافے، پاکستانی کر نسی کی قدرمیں کمی، تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاﺅنٹ کے خسارے میں اضا فے کی وجہ سے کیاہے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے پچھلے ایک سال سے سخت مانیٹری پالیسی اپنایا ہوا ہے اور پچھلے ایک سا ل میں 4.5فیصد شر ح سو د میں اضا فہ کیا ہے۔ مرکز ی بینک کی اس پالیسی سے سرمایہ کا ری میں کمی ہو ئی ہے جس کا اثر معا شی سر گر میوں پر بھی پڑا ہے۔ اعدادوشمار کے مطا بق پاکستان میں سرما یہ کا ری جی ڈی پی کا تنا سب صرف 16.4فیصد ہے جبکہ یہ تنا سب بھا رت میں 30فیصد اور بنگلادیش میں 31فیصد ہے۔ انجینئر داروخان نے شر ح سود میں اضا فے کو سر ما یہ کا ری مخالف پالیسی قر ار دیتے ہو ئے کہاکہ اس پالیسی نے اس ما لیا تی سا ل کے پہلے 6 ما ہ میں بڑ ی پیمانے کی صنعتو ں کی گرو تھ میں کمی کی ہے۔خا ص طو رپر ٹیکسٹائل، فو ڈ، مشروبات، پٹرولیم، لو ہے، دواسازی، الیکٹرانکس اور لکٹری کی صنعت پرمنفی اثرات مر تب کیے ہیں۔ دارو خان نے کہاکہ علا قا ئی ممالک کی معیشتو ں کے مقابلے میں پاکستان میں شر ح سو د اس وقت سب سے زیا دہ ہے۔ خا ص طو ر پر بھا رت میں شرح سود 6.5فیصد ، چین میں 4.3فیصد، سر ی لنکا میں 9.0فیصد ، تھا ئی لینڈ میں 1.75فیصد، انڈ ونیشیا میں6.5 فیصد، ملا ئیشیا میں 3.25 فیصد وغیرہ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان میں افراط زر 6سے7فیصد ہے جو کہ پچھلے سال اسی عر صے میں 3.8 فیصد تھی۔ پاکستان میں افراط زر کی وجہ کا رو با ری لا گت میں اضا فہ ہے ،پا کستان میں افراط زر کی وجہ کا بلندکاروباری لاگت ، یو ٹیلیٹی کی قیمتو ں میں اضا فہ ، انڈسٹریلان پٹس کی قیمتو ں میں اضا فہ اور ضروری اشیاکی کمی ہے۔
وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔دوسری جانب گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔


















