فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی ورکرسے شرمناک سلوک،سب دنگ رہ گئے

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پارٹی ورکرز کی بدنظمی پر دھکا لگنے پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس اعوان نے پارٹی ورکر کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا،تفصیل کے مطابق شیخ رشید احمد کی سیالکوٹ ریلوے سٹیشن آمد پر پی ٹی آئی ورکرز بہت بڑی تعداد میںآئے۔ پی ٹی آئی ورکرز کی شیخ رشید کے ساتھ سیلفی بنانے کی وجہ سے بدنظمی اور دھکم پیل میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بھی دھکا لگا جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مڑ کر پی ٹی آئی کے ایک سینئر کارکن کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔

ہماری سینا میں بھی غدارہیں،بھارتی جنرل کا اعتراف، پاکستان کیسے بھارتی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہے؟بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فوج کے اندر بھی غدار موجود ہیں، سازشوں سے ہوشیار رہیں۔بھارتی فوج کے ایک جنرل کا اعتراف۔بھارتی آرمی چیف نے اپنے افسران اور سپاہیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ بھارتی فوج کے ساﺅتھ ویسٹرن کمانڈ کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل چیرش میتھسن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی فوجی ملک کیساتھ غداری میں پایا گیا تو اسے مثالی سزا دی جائے گی۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے ساز شو ں کاعمل دنیا بھر میں جاری ہے اور ان کی فوج وقتاً فوقتاً اپنے اہلکاروں کو اس سے بچانے کیلئے تربیت دیتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی فوجیوں کو ہدف بنانے اور اپنے جال میں پھنسانے کیلئے جاسوس خواتین کا استعمال کررہا ہے اور بھارتی فوجیوں کو اس بات سے باخبر رہنا چاہئے کہ غدا ر ی کے معاملے سے سختی سے نمٹا جائے گااور کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

سرفرازاحمد ہی قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور ورلڈکپ تک رہیں گے: چیئرمین پی سی بی

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ان تمام افواہوں کو دفن کردیا کہ کپتان سرفراز احمد ٹیم کی مزید قیادت نہیں کریں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان ہیں اور ورلڈ کپ تک وہ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہورہا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے ، سارا بورڈ ان کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سرفراز کپتان ہیں اور رہیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کپتانی تینوں فارمیٹ میں اچھی ہے، ان کی قیادت سے پہلے پاکستان کی رینکنگ 9 تھی اب 5 ہے اور وہ وکٹ کیپنگ میں بھی دنیا کے ٹاپ کیپر ہیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ہیں، ہمیں ہار سے سبق سیکھنا چاہیے، نیوزی لینڈ سے ہمیں سیریز جیتنی چاہیے تھی تاہم کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔اس موقع پر کپتان سرفراز نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا کسی بھی کپتان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کے لیے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو غلطی کی اس کی سزا مل گئی اور سزا پوری بھی ہوگئی، اب آگے دیکھتے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی بذریعہ ٹرین شیخوپورہ ریلوے سٹیشن آمد،مسافروں کا شدید احتجاج

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشیدکی شیخوپورہ ریلوے سٹیشن آمد پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا،مسافر ریلوے کی بدحالی اور مشکلات پر پھٹ پڑے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید بذریعہ ٹرین شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے، وزیر ریلوے کی آمد پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا،مسافر ریلوے کی بدحالی اور مشکلات پر پھٹ پڑے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے میں عوام کو دی جانیوالی سفری سہولیات کہاں ہیں۔دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ڈھیل دی جا رہی ہے ،ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اللہ کو منظور ہوا تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

گوجرانوالہ میں اسکول کے باہر سے کمسن طالبات کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرانوالا (ویب ڈیسک ) پولیس نے اسکول کے باہر سے کمسن بچیوں کو اغوائ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی ہاشم گجر نے بتایا کہ ملزم محمد علی کو جھنگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے گزشتہ روز فقیر پورہ کے سرکاری اسکول کے باہر سے پہلی جماعت کی طالبہ کو اغوائ کیا تھا۔
ملزم کتابیں دلانے کے بہانے بچی کو سائیکل پر بٹھا کر کرائے کے مکان میں لے گیا اور قید کردیا۔ پھر اس نے بچی کی رہائی کے لیے والدین سے ٹیلیفون پر 25 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی اور بچی کو بازیاب کروایا گیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی اسی نوعیت کے تین واقعات میں ملوث ہے اور تینوں واقعات میں بچیوں کو اسکول کے باہر سے ہی اغوائ کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روس سے ملنے والی ایک خاتون کی کھوپڑی نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا

نزران (ویب ڈیسک)جنوبی روس کے علاقے سے ملنے والی ایک خاتون کی باقیات نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا ہے، خاتون کی کھوپڑی فلموں میں دکھائے جانے والی خلائی مخلوق کی طرح ہے۔ تفصیلات کےمطابق یہ کھوپڑی جنوبی روس می رشین فیڈریشن کے زیر انتظام انگشتھیا کے نزران نامی علاقے سے ملی ہے۔ اس کے ساتھ دو ہزار کے لگ بھگ انسانوں اور کئی نسلوں کے جانوروں کی ہڈیاں بھی پائی گئی ہیں۔ انسانوں کے علاوہ جن جانوروں کو ہڈیاں ملی ہیں ان میں گھریلو اور وحشی دونوں طرح کے جانور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سے مختلف انواع کے مرتبان، زیورات، اور کانسی کے بنے ہوئے تیر ملے ہیں۔ اس آرکیالوجیکل سائٹ کا نام گمورزیاوسکی ہے۔ رواں ہفتے ملنے والی یہ نسوانی کھوپڑی چار سے چھ صدیاں قدیم ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس عورت کے سر اور گردن کو ارادی طور پر اس شکل میں ڈھالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سروں اور گردن کی ہیت تبدیل کرنے کی روایت دنیا کے کئی خطوں میں قدیم زمانے میں موجود تھی ، ا?ج بھی کچھ علاقوں میں یہ روایات زندہ ہے ، پاکستان میں’دولے شاہ کے چوہوں ‘کے نام سے جانے جانے والے چھوٹے سر کے لوگ اس کی واضح مثال ہیں۔ تاہم روس سے ملنے والی خاتون کی کھوپڑی بڑی حد تک ہالی وڈ فلموں میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق سے مماثلت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر کی ساخت میں تبدیلی کا مقصد ماضی میں خاص معاشرتی رتبے حاصل کرنا تھا اور اس طرح کے کام معاشرے کے امرائ طبقے میں انجام دیے جاتے تھے۔ اس مقصد کے لیے نومولود کے سر کو عمر کے ابتدائی چند سال مختلف اقسام کے چھلوں اور مسلسل کی جانے والی بینڈیجز کے ذریعے مخصوص ساخت عطا کی جاتی تھی۔ الان، ہن اور سارمیشین قبیلوں کے ا?ثار میں بھی ایسی ہی کھوپڑیاں مل چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے بلغاریہ اور رومانیہ سے ملنے والی اسی نوعیت کی 15 سو سال قدیم کھوپڑیوں کا معمہ بھی حل کیا تھا۔

سلمان اور کترینہ بھارت میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف بہت جلد فلم ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں موجود ا±ن کے مداح ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے؟ تاہم سلمان خان نے اس بار اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم میں کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلو میاں اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا اظہار سلمان خان پہلے ہی کپل شرما کے شو میں کر چکے ہیں کہ فلم میں ا±ن کی شادی کا بھی سین ہے اوروہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔




وہ علاقہ جہاں رات کو خواتین کی حکمرانی ہوتی ہے

گزدرآباد (ویب ڈیسک ) گزدرآباد کی تنگ گلیاں نہ صرف دن کے اوقات میں پرہجوم رہتی ہیں بلکہ لوگوں کی آمدورفت رات میں بھی جاری رہتی ہے۔ یہاں آپ آگے بڑھیں تو گلیاں اور راستے مزید تنگ ہوجاتے ہیں اور گھر آپس میں اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ بمشکل ہی تاریکی میں ڈوبے آسمان کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔نصف شب کے بعد چہل پہل تھم جاتی ہے اور سناٹے کا راج ہوجاتا ہے، پھر ایک کے بعد ایک دروازہ آہستگی سے کھلتا ہے اور خواتین اپنے بہترین ملبوسات اور سونے کے زیورات زیب تن کیے باہر آکر اپنے گھروں کے باہر رکھے تختوں پر بیٹھنا شروع ہوجاتی ہیں۔بالکل اپنی سلطنتوں کی ملکا?ں کی طرح رات گئے چائے کے ساتھ چغلیاں، لطائف سنانے اور ہنسنے ہنسانے میں مصروف یہ خواتین رات کے اس پہر گلیوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔ بغیر کسی ڈر یا ملامت کے، کوئی مرد یا بچہ ان کے امن کو متاثر نہیں کرتا اور وہ اپنا فرصت کا وقت بھرپور مزے کے ساتھ گزارتی ہیں۔ایک ایسے معاشرے میں جہاں رات کی تاریکی چھانے کے بعد اکیلے باہر گھومنے پر خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے یہ منظرنامہ کسی اور ملک کا لگتا ہے مگر اس علاقے کے رہائشیوں کے لیے یہ برسوں پرانی ایک عام چیز ہے۔گزدر آباد کو عام طور پر ‘ رنچھوڑ لائن’ کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے، یہ کراچی شہر کے غریب علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے مگر ان گلیوں کے وسط میں ایک برادری موجود ہے جس کی اپنی بولی، رسوم و روایات ہیں۔اس علاقے میں موجود یہ برادری مارواڑی سلاوٹ ہے جو برصغیر کی تقسیم سے قبل راجھستان کے شہر جیسلمیر سے کراچی اور حیدرآباد منتقل ہوئی تھی۔مارواڑی برادری آپس میں جڑ کر رہنے والی ہے جن کی گزدرآباد میں آبادی بیس ہزار کے لگ بھگ ہے اور وہ اپنے آباو¿ اجداد کی جانب سے بسائے گئے علاقے سے منتقل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

ستر سالہ گل زرینہ بتاتی ہیں ” ہماری زندگی یہاں گزری ہے اور ہم یہیں مریں گے، یہاں تک کہ جو چند خاندان یہاں سے شہر کے بہتر علاقوں میں منتقل ہوئے ہیں وہ بھی اپنی شادیوں کے لیے یہاں کی سڑکوں پر واپس آتے ہیں”۔

یہاں کی مرکزی شاہراہ متعدد گلیوں سے منسلک ہے جن کے پرانے نام ابھی تک برقرار ہیں جیسے پیرو بدھا اسٹریٹ، کلیان جی اسٹریٹ، کسی کو بھی معلوم نہیں کہ کس زمانے میں ان کا قیام عمل میں آیا۔

ہر گلی کے آغاز پر لکڑی کی بینچیں ہر کونے میں رکھی ہیں جہاں ہمیشہ ہی لوگ موجود ہوتے ہیں اور بھیل پوری سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو کہ اس علاقے کی خاصیت ہے۔

گل زرینہ نے گلی کے اختتام پر موجود ایک چھوٹی سی دکان کی نشاندہی کی جس کے اندر خواتین بیٹھی ہوئی خرید و فروخت میں مصروف تھیں۔

انہوں نے کہا ” ہم سب نے اس خاتون کو دکان چلانے میں مدد کی، اس کا شوہر بیرون ملک چلا گیا تھا تو ہم اس کی دکان پر بیٹھنے لگے تاکہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بھی پورا کرسکے”۔

گل زرینہ نے فخر کے ساتھ کہا ” یہاں یہ غیرمعمولی نہیں سمجھا جاتا کہ ایک خاتون اپنی دکان خود چلائے اور کوئی بھی اسے ہراساں نہیں کرتا یا اسے نکل جانے کا نہیں کہتا”۔

خواتین کے ایک گروپ کا رات گئے بیٹھنے کا سن کر سب سے پہلے ان کی سیکیورٹی کے سوالات اٹھنے لگتے ہیں مگر اس پہلو کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یہاں سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور باہر سے آنے والوں کو باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔

اس آبادی کا ترکہ نئے آنے والوں تک بھی پھیل چکا ہے اور مارواڑی برادری برے عناصر سے اپنے طریقے سے نمٹنا جانتی ہے۔

ان گلیوں میں آنے والے کسی بھی تخریب کار سے فوری طور پر اس کے آنے کا مقصد پوچھا جاتا ہے اور اطمینان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں خواتین کی جانب سے اجتماعی اقدام کیا جاتا ہے۔
پچاس سالہ فہمیدہ سلطانہ ایک رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتارہی ہیں جس میں خواتین نے چپلوں کے ساتھ ایک شخص کا تعاقب کیا تھا” ایک بار ایک شخص بار بار ان گلیوں سے گزر رہا تھا اور خواتین کو گھور رہا تھا، یہ سلسلہ کچھ منٹ تک چلتا رہا جس کے بعد ہم سب شکوک کا شکار ہوگئیں اور ہم نے یہاں سے چلے جانے کی ہدایت کی۔ اس نے خراب رویے کا اظہار شروع کردیا اور ہم اس طرح کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کرتیں”۔

فہمیدہ نے یہ اپنے گھر کے باہر بنی سب سنگ مرمر کی نشست پر آرام کرتے ہوئے بتایا۔ وہ اس وقت چائے سے لطف اندوز ہورہی تھیں جب کہ دیگر خواتین ان کے پاس آکر مصافحہ کرتیں اور علیک سلیک کرتیں۔

دیگر خواتین نے جمع ہوکر پرجوش انداز میں ماضی کے ان واقعات کا احوال سنایا جب انہوں نے خود کو ملزمان یہاں تک کہ سیاسی جماعت کے ورکرز سے بچایا تھا جو اس علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

فہمیدہ نے ایک جھگڑے کا احوال سنایا جو سیاسی ورکرز اور علاقے کے رہائشیوں کے درمیان کچھ سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالوں کے ‘ عطیات’ اکھٹا کرنے کے موقع پر ہوا تھا۔

مارواڑی برادری نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور جب ورکرز مشتعل ہوگئے تو بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ان کے سامنے آگئے۔ ان چند ورکرز کا سامنا پوری برادری سے ہوا جو پرعزم، خطرات یا طاقت سے نمٹنے کے لیے تیار تھے۔

فہمیدہ بتاتی ہیں ” جب ہمارے مرد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تو پارٹی اراکین پر دبا? بڑھ گیا، ہم اپنے گھروں میں تھیں اور نیچے جھگڑے کو دیکھ سکتی تھیں، ہم سب (خواتین) نے اکھٹے ہوکر بوتلیں اور جو کچھ ملا سیاسی ورکرز پر برسانا شروع کردیا، انہیں ہمیں دھمکانے کا کوئی حق نہیں تھا”۔
مارواڑی نہ صرف اپنی برادری کے کبھی نہ ٹوٹنے والے تعلق اور خواتین کی ترقی پر فخر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے بزرگوں کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے بھی مسرت محسوس کرتے ہیں جس کے لیے وہ جانے جاتے تھے جو ہے سنگی تعمیرات۔

کراچی میں بیشتر تعمیرات کے شاہکار کا کریڈٹ انہیں دیا جاسکتا ہے۔ گزدرآباد کے علاقے میں کراچی میں پائی جانے والی قدیم ترین مساجد میں سے ایک موجود ہے، مجموعی طور پر اس علاقے میں پانچ مساجد ہیں جن کا سنگی کام یہاں کے رہائشیوں کے بزرگوں نے کیا تھا۔

رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ جامع مسجد بیچ والی کی تعمیر کو ڈھائی سو سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جبکہ جامع مسجد بادامی 1875 سے موجود ہے۔ بنگی مسجد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک صدی پرانی ہے، جبکہ سب سے ‘کم عمر’ جامع مسجد پاکستان ہے جو 1940 میں قرارداد پاکستان کی یاد میں تعمیر کی گئی۔

مارواڑی برادری کو اپنے حسب نسب کی تاریخ بہت اچھی طرح یاد ہے کہ یہاں تک کہ بچوں کی زبانوں کی نوک پر بھی پوری تاریخ رواں رہتی ہے۔

شاہینہ گزدر نامی خاتون بتاتی ہیں ” اس علاقے کا نام ہاشم گزدر کے نام پر رکھا گیا جو 1941 اور 1942 میں کراچی کے میئر تھے، تقسیم سے پہلے وہ سندھ کے وزیر رہے اور بعد میں پاکستان کی مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے”۔

وہ بتاتی ہیں کہ گزدر نام درحقیقت ایک خطاب تھا جو ہاشم گزدر کے والد کو راجھستان کے راجا نے شاہی محل میں ایک خوبصورت عمارت تعمیر کرنے پر دیا۔

یہاں کے لوگوں سے بات کرنے کے دوران بیشتر اپنی جماعت کا حوالہ اکثر دیتے ہیں جو برادری کے لیے متحرک انداز میں سرگرم ہے، اس جماعت کے ایک رکن سلمان گزدر بتاتے ہیں ” تمام امور پر غور اور فیصلہ مشاورت کمیٹی کرتی ہے، اب چاہے وہ گھریلو تشدد کا معاملہ ہو طلاق یا چوری کا”۔

وہ مزید وضاحت کرتے ہیں کہ ایک تیرہ رکنی ٹیم کا انتخاب مختلف امور جیسے کھیل، صحت، تعلیم اور مقامی مساجد وغیرہ کے لیے ہوتا ہے۔ جماعت کا اپنا آئین ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ برادری کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھے۔

سلمان کے مطابق ” ہمارے اپنے شناختی کارڈز بھی ہیں جو قومی شناختی کارڈز سے ملتے جلتے ہیں”۔

انہوں نے اپنا کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کی قومیت مارواڑی سلاوٹ تحریر تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس علاقے میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہاں کی گلیوں میں مقامی رہائشی لوٹ مار کے ڈر سے آزاد ہوکر آزادی سے گھومتے ہیں۔

فہمیدہ بتاتی ہیں ” میرا گھر گرا?نڈ فلور پر ہے اور میں دوپہر کو اپنا دروازہ کھول کر بھی سو سکتی ہوں، بچے باہر کرکٹ کھیلتے ہیں اور وہ پانی پینے کے لیے اس وقت آتے ہیں جب میں سو رہی ہوتی ہوں، یہ پوری آبادی ایک دوسرے پر اعتماد کرتی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا ” ہم ضرورت کے وقت اکھٹے کھڑے ہوتے ہیں، اگر کسی کو خون کی فوری ضرورت ہو تو اس کا اعلان مسجد میں کیا جاتا ہے اور لوگوں کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آتا ہے۔ میں فخر سے دعویٰ کرسکتی ہوں کہ ہمارا کوئی پڑوسی رات کو بھوکا نہیں سوتا”۔

مارواڑی برادری کا شادیوں کے انعقاد کا اپنا منفرد طریقہ ہے، وہ ہال بک نہیں کراتے بلکہ اس تقریب کا انعقاد مرکزی شاہراہ پر کرتے ہیں اور وہاں برادری کے ہر ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوتی ہے۔

پیشے کے لحاظ سے ایک استاد روبینہ الطاف بتاتی ہیں ” ہماری تمام شادیوں کا انعقاد ہفتہ کو ہوتا ہے کیونکہ ہم نے صرف اس روز کے لیے شاہراہ استعمال کرنے کی اجازت حکومت سے لے رکھی ہے”۔

اگرچہ مرد تمام تقاریب میں شریک ہوتے ہیں تاہم یہ خواتین ہیں جنھیں تمام امور پر بالادستی حاصل ہے، تحائف اور کھانا تقسیم کیا جاتا ہے مگر اصل جشن نصف شب کے بعد شروع ہوتا ہے۔

اس وقت جب پورا شہر نیند کی وادیوں میں گم ہوتا ہے اور روشنیاں مدھم ہوجاتی ہیں گزدرآباد کی مرکزی شاہراہ روشن ہوجاتی ہے، ڈھول بجانے والے اپنا کام شروع کرتے ہیں، خواتین اور بچے جگمگاتے ملبوسات اور زیورات پہنے رقص شروع کرتے ہیں اور ہر اس جوڑے کی شادی کا جشن منایا جاتا ہے جو ” قبول ہے” کہتے ہیں۔ جب مرد گھر چلے جاتے ہیں تو خواتین اپنا جشن ختم کرکے طلوع ہوتے سورج کے ساتھ دلہن کو دلہا کے پاس لے جاتی ہیں۔

امریکا میں سردی کی لہرکا ’ تصویری منجمد نامہ‘

اوہایو (ویب ڈیسک) امریکا، برطانیہ اوردیگر علاقوں میں سردی اور برفباری کے ایسے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں جس کے بعد عوام نے انہیں ’آرماگیڈن‘ کی طرح ’سرما گیڈن‘ کا نام دیا ہے۔
صرف برطانیہ میں ہی اس وقت 2000ئ سے زائد اسکول بند ہیں اور زندگی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں نارتھ ڈکوٹا سے اوہایوتک غیر معمولی سردی نے ہر شعبہ حیات کو شدید متاثر کیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کی یہ کیفیت ا?ب و ہوا میں تبدیلی کو ظاہر کررہی ہے۔
اس ضمن میں امریکی عوام نے دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں جس میں سردی کی شدت کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
شکاگو سے پرواز کے دوران جھیل مشی گن کی ایک تصویر جس میں جھیل جم کر پتھر کی مانند دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں قرض ریٹنگ کم ہو کر’بی مائنس‘ ہو گئی

کراچی( ویب ڈیسک ) اسٹینڈرڈ اینڈ پ±ور گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض ریٹنگ ’بی‘ سے کم کر کے ’بی مائنس‘ کر دی۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بجٹ اور بیرونی شعبوں میں بہتری کے فوری امکانات ختم ہوچکے ہیں اور معاشی ترقی میں سست روی، زرمبادلہ کی قلت بیرونی صورتحال کی مشکلات برقرار رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں توقع سے زیادہ تاخیر ہو رہی ہے۔ایجنسی کے مطابق ریفارمز ایجنڈا کا دورانیہ طویل رہے گا، آئندہ ایک سے دو سالوں میں کے لیے بیرونی فنڈنگ کے انتظام کے سبب مستقبل میں ریٹنگ کی صورتحال مستحکم رکھی گئی ہے۔

گوگل نے 27 سالہ بھارتی گلوکارہ کو 158 سال کا بنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) بیماریوں کے علاج اور انسانوں کو میسر سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ انسان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال ہوجائے گی۔اس سے پہلے کہ سائنسدان انسانی عمر بڑھانے کا راز جان پائیں، گوگل نے شاید یہ راز جان لیا ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔گوگل سنندا شرما کی یہ عمر سرچ بار پر گلوکارہ کی عمر معلوم کرنے پر دکھاتا ہے۔سنندا شرما کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ سے ہے اور وہ 1992 میں پیدا ہوئیں تھیں۔ اگر ا±ن کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ لگ بھگ 27 سال بنتی ہے لیکن گوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے حالانکہ بھارت میں اوسط عمر ساڑھے 68 سال کے لگ بھگ ہے۔گلوکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’لکا چھپی‘ کا ریمکس گانا گایا جسے سننے والوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مددگار ٹرکس

لاہور( ویب ڈیسک ) اگر بات ہو ویڈیو شیئرنگ سائٹس کی تو کوئی بھی یوٹیوب کے مدمقابل نظر نہیں آتا۔

تاہم اکثر افراد کو یوٹیوب پر موجود کسی ویڈیو کو اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ سائٹ ویڈیوز کو ڈا?ن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ویسے موبائل پر تو آپ ویڈیو کو آف لائن دیکھنے کے لیے یوٹیوب ایپ میں ڈا?ن لوڈ کرسکتے ہیں مگر یہ آپشن ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے

درحقیقت تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے یوٹیوب ویڈیوز ڈا?ن لوڈ کرنا گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کی ٹرمز آف سروسز کی خلاف ورزی ہے جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ صارف اس کے سرورز سے بس ویڈیوز اسٹریم کرسکتا ہے۔

اس انتباہ کے ساتھ یوٹیوب میں ویڈیو ڈا?ن لوڈ کرنے کی کچھ ٹرکس موجود ہیں۔

ان چند معمولی ٹِرکس سے آپ اپنی پسند کی ویڈیوز اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آئی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹِرک کو آزما کر دیکھیں۔

آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس (S) کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www.ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈا?ن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔

یہ طریقہ کار موبائل فونز پر بھی کام کرتا ہے مگر اس کے لیے آپ کو ایپ کی بجائے کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو اوپن کرنا ہوگا۔

اس سے ہٹ کر ایک اور تھرڈ پارٹی سروس فور کے ویڈیو ڈا?ن لوڈر ہے جو کہ مفت ہے اور مکمل پلے لسٹس، 360 ڈگری اور تھری ڈی ویڈیوز بھی ڈا?ن لوڈ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2018 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

اس لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ اس ڈا?ن لوڈر پیج پر چلے جائیں گے جہاں اپنی پسند کی یوٹیوب ویڈیو کا یو آر ایل لنک کاپی پیسٹ کریں اور ڈا?ن لوڈ بٹن پر کلک کردیں۔

کچھ لمحات انتظار کریں پھر آپ کے سامنے مختلف کوالٹی آپشن آجائیں گے، تاہم 30 منٹ سے زیادہ طویل ویڈیو ڈا?ن لوڈ نہیں ہوسکے گی، جبکہ ایک دن میں 10 ویڈیوز ہی ڈاو¿ن لوڈ ہوسکتی ہیں۔

اس میں اپنے پسند کی کوالٹی اور فارمیٹ کا انتخاب کریں یا جو آپشن پسند ہو اس پر کلک کرکے ڈا?ن لوڈ کرلیں۔

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ متعارف ہونے کے لیے تیار

لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ کی جانب سے رواں ماہ نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی اسمارٹ واچ گلیکسی واچ اسپورٹ بھی پیش کرنے والی ہے۔سام سنگ کافی عرصے سے اسمارٹ واچ مارکیٹ میں ایپل اور دیگر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک اس کی کوئی گھڑی لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آسکی۔مگر کمپنی کو توقع ہے کہ نئی گلیکسی واچ اسپورٹ سے یہ صورتحال بدل جائے گی۔سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے جو ڈیزائن کے لحاظ سے تو واقعی پہلے سے بہتر نظر آتی ہے۔

اس ڈیوائس میں خم ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ روٹیٹنگ بیزل غائب ہیں جو پہلے دیکھنے آچکے ہیں۔

اس کے سائیڈ میں 2 بٹن ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

اس گھڑی میں کمپنی کا اپنا ٹیزن آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا اور چونکہ بیزل نہیں تو نیوی گیشن میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ ممکنہ طور پر سام سنگ کی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس میں نیا بیکسبی ریمائنڈر فیچر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ متعارف

اس میں موجود سنسرز نیند پر نظر رکھے، قدم گننے، جسمانی سرگرمیوں کا ٹریکر، دل کی دھڑکن کا مانیٹر اور جی پی ایس وغیرہ کا کام کریں گے۔

تاہم اس میں ایپل واچ 4 میں موجود ایک بہترین فیچر ای سی جی کی موجودگی کا امکان نہیں۔

یہ نئی اسمارٹ واچ گلیکسی ایس 10 کے ساتھ موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔