کراچی(ویب ڈیسک)کراچی ان دنوں مختلف نوعیت کی وبائی بیماریوں کی لپیٹ میں ہے جن میں سینہ جکڑنا، تکلیف دہ کھانسی ، جسم میں شدید درد اور بخار شامل ہیں۔ لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ ان عمومی وبائی امراض کے علاسہ ایک نہایت مہلک اور جان لیوا بیماری میں مبتلہ مریضوں کو بھی اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں لوگ ایک انتہائی خطرناک وبائی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ایس آئی یو ٹی کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ کی ایک قسم ہے اور یہ پولٹری فوڈ اور پینے کے خراب پانی کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔مذکورہ ڈاکٹر کے مطابق اس ٹائیفائیڈ کا شکار مریضوں بخار کے ساتھ ساتھ متلی، پیٹ میں درد اور سینے پر گلابی رنگ کے دھبے پڑھنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا علاج عام اینٹی بائیوٹک دواﺅں سے ممکن نہیں ہے اس اگر کسی مریض میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
Monthly Archives: February 2019
حکومت کا شہباز شریف سے پی اے سی سربراہی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے شہباز شریف سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیرمین شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کے دفتر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور نیب مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جا رہا ہے اور انہیں تفتیش سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ ناقابل قبول صورتحال ہے، کابینہ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔علیم خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل موثر ہونا چاہیے اور یہ نہیں لگنا چاہیے کہ آپ بیلنسنگ ایکٹ (توازن قائم) کررہے ہیں، آپ ہر معاملے پر آپ یہ کررہے ہیں کہ ادھر کا ایک پکڑنا ہے تو ادھر کا بھی ایک پکڑنا ہے، احتساب کے عمل میں بیلنسنگ ایکٹ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے اداروں پر اعتماد نہیں رہتا، نیب کو موثر بنانے اور آزاد بنانے کے لیے اس میں ہر ممکن ترامیم کرنے اور اسے ریسورس کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، اس کے کام میں شفافیت اور غیر جانبداری بہت ضروری ہے، لیکن یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ادھر کا ایک پکڑنا ہے تو ادھر کا بھی ایک پکڑنا ہے، توازن قائم کرنے کے تاثر سے خود ادارے کو نقصان پہنچتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رضا ربانی اور مشاہد اللہ سمیت متعدد ارکان اسمبلی اور دیگر افراد کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن وزرا کالونی میں سرکاری گھروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، وزیراعظم نے وزیر ہاﺅسنگ کو ایسے لوگوں سے قبضہ چھڑانے اور ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا، یہ بات سامنے آئی کہ سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، صحافی اور فن کاروں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کررہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ پیسے دے کر صحت انصاف کارڈ خرید سکتا ہے جس کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں فوج، عدلیہ اور کابینہ علیحدہ علیحدہ سوچتی تھی،لیکن اب عدلیہ آزاد ہے، فوج اور حکومت میں تاریخ کی بہترین ہم آہنگی ہے۔
نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کی چھان بین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کی چھان بین اور ٹھوس شواہد پر بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں جعلی اکاﺅنٹس کی ابتدائی رپورٹ اورمختلف مقدمات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں سے کچھ ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کچھ کراچی جا کر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کیلئے تمام توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
نوازشریف سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 6 روز تک اسپتال میں رکھا گیا اس دوران میڈیکل بورڈ نے ان کے مختلف معائنے کیے اور میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں نوازشریف کو جیل کے بجائے اسپتال میں ہی رکھنے کی سفارش کی گئی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نوازشریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نوازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل لے جایا جائے۔نوازشریف کی خواہش پر آج انہیں سروسز اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو چیک اپ کے لیے دوبارہ اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
سانحہ ساہیوال؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری کی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کرانے کی پیشکش کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے درخواست میں کہا کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو جوڈیشل کمیشن کی بجائے جوڈیشل انکوائری کروانے کی پیشکش کردی تو جلیل نے پیش کش پر غور کرنے کےلیے مہلت طلب کی۔ جس پر عدالت نے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔چیف جسٹس نے جلیل کے وکیل بیرسٹر احتشام سے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو آپ کیس کا حصہ نہیں بنا سکیں گے، بلکہ اگر مجسٹریٹ سے جوڈیشل انکوائری کی جائے تو وہ کیس کا حصہ بن سکے گا۔ذیشان کی والدہ کے وکیل سید فرہاد علی شاہ نے موقع کے گواہان ڈاکٹر ندیم، میاں عامر، رشید کی فہرست پیش کی۔لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو حکم دیا کہ عینی شاہدین کو فون کرکے بلائے اور ان کے بیانات ریکارڈ کرے جبکہ وفاقی حکومت سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے مدعی جلیل کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کوئی گواہ موجود ہے؟۔ بیرسٹر احتشام نے جواب دیا کہ جاں بحق خلیل کا بیٹا عمیر خلیل ہمارا اہم گواہ ہے اور ابھی اس کا بیان جمع کروا رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی عمیر کا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش ہوکر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت سے سانحہ پر رپورٹ مانگ لی ہے جبکہ متاثرہ فریقین نے وزیراعظم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کوئی استدعا نہیں کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ تو بتائیں یہ ضروری ہے کہ کوئی متاثرہ فریق ہی درخواست دے؟۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ یہ ضروری نہیں۔کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔
نئے آنیوا لے محنت کے سا تھ سا تھ سینئرز کو فا لو، سیکھنے کی کو شش کریں:میلو ڈی کو ئین شا ہدہ منی کی چینل فا ئیو سے گفتگو
لاہور(صدف نعیم)میلوڈی کو ئین شا ہدہ منی نے وا ئس آف پنجا ب کے حوالے سے چینل فا ئیو سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں نئے ٹیلنٹ کو پرو مو ٹ کر نا چاہئیے، جس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی ہم لو گ بھی نئے تھے تاہم ہمیں سینئرز کی سپو رٹ اور رہنمائی ملی ۔ نیا ٹیلنٹ کیسے سا منے آ سکے گا؟ اس سوا ل کے جوا ب میں شا ہدہ منی نے کہا کہ میں سمجھتی ہو ںکہ جس طرح ہم نے محنت کی اسی طرح نیا ٹیلنٹ بھی بھر پور محنت کر ے کیونکہ کا میا بی کا کو ئی شارٹ کٹ نہیں ہو تا ۔کا میابی صر ف اور صر ف سخت محنت سے ہی ملتی ہے۔نئے آنیوالوں کو کیا پیغا م دینا چاہیں گی ؟کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ نئے آنیوا لوں سے میر ی درخوا ست ہے کہ وہ محنت کے سا تھ سا تھ سینئرز کو فا لو کر یں،ان سے سیکھنے کو کو شش کریں ،ان کی عزت کر یںاور سب سے بڑھ کر محنت کو اپنا ما ٹو بنائیں۔
جنوبی افریقہ سے سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ،پاکستانی ٹیم کیلئے خوشخبری آگئی
سنچورین(ویب ڈیسک) پاکستان جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر نمبر 1 پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب، پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم ہے۔ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہو جاتا، تو اس صورت میں پاکستان سے نمبر 1 پوزیشن چھن سکتی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 27رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کیلئے ریز ا ہینڈرکس اور جانیمن مالان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہینڈرکس5رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ، مالان بھی ناکام رہے اورصرف 2رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ہینرک کلاسن صرف2رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے جس کے بعد ڈیوڈ ملر اور وین ڈر ڈسن نے چوتھی وکٹ کے لیے36رنز جوڑے جسکے بعد ملر13رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آ?ٹ ہوئے ، فہیم اشرف نے41رنز بنانے والے وین ڈر ڈسن کو فل ٹاس گیند پر آﺅٹ کیا ،پھیلکوایو 10رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بنے،ہینڈرکس 3 رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے جنہوں نے جونیئر ڈالا کو بھی5رنز پر پوویلین چلتا کیا،فہیم اشرف نے سمپالا کو صفر کی خفت سے دوچارکیا،کرس مورس کی ناقابل شکست ففٹی بھی پروٹیز کو کامیاب نہ کرا سکی۔
پلے نہیں دھیلا اور دیکھنے چلے ہیں میلہ ،نواز کی بیماریوں کا علاج لال حویلی میں ہو گا: فیاض الحسن
لاہو ر (ویب ڈیسک)جب نواز شریف کو اسپتال لایا گیا تو آتے ہی بڑے گوشت کے کباب اور سموسوں سے تواضع کی گئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ٹیسٹ میں سامنے آئی بیماریوں کا علاج تو لال حویلی سے ہی نکل آئے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے پنجاب حکومت نے باعزت طریقے سے میڈیکل بورڈ بنایا لیکن اسے ماننے سے انکار کردیا گیا، جب انہیں اسپتال لایا گیا تو آتے ہی بڑے گوشت کے کباب اور سموسوں سے تواضع کی گئی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف کا پاکستان میں دل نہیں لگ رہا، ہم پاکستان کے بہترین ڈاکٹر سے اور بہترین اسپتال میں ان کا علاج کرائیں گے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ مہینے سے آل شریف نے نواز شریف کو جیل سے نکالنے کا شور مچایا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان نے گرفتار ہو کر آل شریف کو تیسرا ٹیکا لگایا ہے، اس سے قبل اعظم سواتی نے استعفی دے کر آل شریف کو گولی دی لیکن اس سب کے باوجود شرم نہیں آتی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ قمرالاسلام کی بات کرتے ہیں، پلے نہیں دھیلا اور دیکھنے چلے ہیں میلا’۔
نوازشریف کی تضحیک کی جا رہی، رحم کی بھیک نہیں چاہیے،مریم نوازنے دل کی بھڑا س نکا ل لی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمائمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے،ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے، نواز شریف کو دل کی تکلیف ہے انہیں4 دن سروسز ہسپتال کیوں رکھا گیا؟ نواز شریف کی صحت بارے ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنماءاور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے۔نوازشریف کو ایک ہسپتال سے دوسرے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے۔ لیکن ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔ چار دن سے نوازشریف کوسروسزہسپتال میں رکھا ہے جہاں کارڈیک یونٹ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا۔ چاروں بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے ہسپتال جانا چاہیے۔لیکن اس کے باوجود نواز شریف کو 4 دن سروسز ہسپتال کیوں رکھا گیا؟ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ 5 روز کیا کرتا رہا ہے؟ میاں صاحب کو جیل سے لے کر یہ خود آئے تھے۔ اور پھر میڈیکل بورڈ بنا کر میاں صاحب کی صحت کے معاملے پرتضحیک کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی خواہش پرانہیں ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جیل منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔جس پر نوازشریف کو جیل منقتل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ آج صرف اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، مریم نوازاور ان کی صاحبزادی ماہ نورصفدر ہسپتال پہنچ گئی ہیں، ملاقات میں شریف فیملی کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ نوازشریف کی معذرت کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنمائ بھی ملاقات کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
کرینہ کا ریپ کے بعد قتل
ماسکو(ویب ڈیسک)روس کی پولیس نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کرینہ شانکینہ کے ریپ اور قتل میں ملوث 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں ملی تھی اور ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ماڈل کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔پولیس کے مطابق کرینہ، روس کے شہر اورنبرگ میں مقیم تھیں۔رپورٹ کے مطابق ماڈل کی والدہ نے پولیس سے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی اور شواہد جمع کرکے، ہاتھوں کے نشان کی مدد سے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان، واسا کی ٹیم نے بھاری جرمانہ کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک ) گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان، لاہور میں واسا کی ٹیم نے گھر میں گاڑی دھونے پر شہری پر 500 روپے کا جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گھروں میں گاڑیاں دھونے والے افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان کیا گیا ہے۔ اسا کی سرویلنس ٹیم نے گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان کر دیا۔یہ چالان 72 ابوبکر بلاک گارڈن ٹاو¿ن میں چھاپہ مار کر کیا گیا، سرویلنس ٹیم کے چھاپے کے وقت مذکورہ رہائش گاہ میں گاڑی کو پائپ کے ذریعے دھویا جا رہا تھا۔ پہلے چالان میں جرمانہ 500 روپے کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ کم رکھا گیا ہے، اسے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ واسا نے گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
واسا نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ برس دسمبر کے ماہ میں پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ گاڑی دھونا ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔ عدالت نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور واسا کو سروس اسٹیشنز پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا، جب کہ شہریوں کو بھی بالٹی میں پانی بھرکر گاڑی دھونے کی ہدایت کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایک شہری ہارون فاروق کی درخواست پر تحریر کردہ فیصلے میں حکم دیا کہ گاڑی دھونا ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں، گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے اور اسے محفوظ بنانے سے عدالت کو آگاہ کرے۔
نشے کے عادی شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ شیطان بھی کانپ اٹھے
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں مریدکے میں نشئی رکشہ ڈرائیور نے نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر بستر پر لیٹی ہوئی اپنی بیوی اور بیٹی کو آگ لگادی۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کا رہائشی 9بچوں کے باپ ندیم نے اپنی 35 سالہ بیوی مصباح اور 19 سالہ بیٹی تانیہ کو تب آگ سے جھلسا دیا جب وہ بستر پر لیٹی ہوئی تھیں۔ ملزم نے نشہ کے لئے پیسے نہ ملنے پر یہ قدم اٹھایا۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں کو طبی امداد فراہم کی اور شیخوپورہ ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ صدر فاروق آباد پولیس بھی مصروف تفتیش ہے۔
میڈیکل یونیورسٹی نے بے حیائی کی انتہا کر دی
لاہور (ویب ڈیسک ) بے حیائی کی انتہا ہو گئی۔پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز کو فحش پر مبنی مواد پڑھنے کو دے دیا گیا۔میڈیکل یونیورسٹی کی کتاب میں لڑکیوں کے کنوارے پن کو جانچنے کا طریقہ شامل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والی ایک کتاب میں شامل مضمون نے خاصا ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے مطابق پاکستانی یونیورسٹی نے لڑکیوں کے کنوارے پن کو جانچنے سے متعلق مضمون درسی کتاب میں شامل کر دیا ہے۔لڑکیوں کے کنوارے پن کو جانچنے کا طریقہ،پاکستانی میڈیکل یونیورسٹی کا متنازعہ مضمون زیر بحث ہے۔سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ایسے شرمناک مضمون درسی کتاب میں شامل کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔یونیورسٹی کتاب میں شامل مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص جاننا چاہتا ہے کہ کوئی لڑکی حقیقت میں کنواری ہے یا نہیں۔تو اس کے لیے کچھ ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔مضمون کا متن اس قدر شرمناک ہے کہ ادارہ اپنی اس تحریر میں اس مضمون کی تصویر شامل کرنے سے قاصر ہے۔پاکستان ایک مشرقی روایات کا حامل ملک ہے۔ایسے میں کسی یونیورسٹی کی جانب سے خواتین سے متعلق ایسے شرمناک مضمون کو درسی کتاب کا حصہ بنانے کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جانی چاہیئے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تمام صورتحال پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے ہی پاکستان میں بہت برے واقعات ہو رہے ہیں جن کی روک تھام میں کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی تاہم ایسے واقعے سے تو یونیورسٹیاں بے حیائی پھیلائی جانے کا سبب بن رہی ہیں۔


















