اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے شہباز شریف سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیرمین شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کے دفتر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور نیب مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جا رہا ہے اور انہیں تفتیش سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ ناقابل قبول صورتحال ہے، کابینہ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔علیم خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل موثر ہونا چاہیے اور یہ نہیں لگنا چاہیے کہ آپ بیلنسنگ ایکٹ (توازن قائم) کررہے ہیں، آپ ہر معاملے پر آپ یہ کررہے ہیں کہ ادھر کا ایک پکڑنا ہے تو ادھر کا بھی ایک پکڑنا ہے، احتساب کے عمل میں بیلنسنگ ایکٹ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے اداروں پر اعتماد نہیں رہتا، نیب کو موثر بنانے اور آزاد بنانے کے لیے اس میں ہر ممکن ترامیم کرنے اور اسے ریسورس کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، اس کے کام میں شفافیت اور غیر جانبداری بہت ضروری ہے، لیکن یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ادھر کا ایک پکڑنا ہے تو ادھر کا بھی ایک پکڑنا ہے، توازن قائم کرنے کے تاثر سے خود ادارے کو نقصان پہنچتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رضا ربانی اور مشاہد اللہ سمیت متعدد ارکان اسمبلی اور دیگر افراد کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن وزرا کالونی میں سرکاری گھروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، وزیراعظم نے وزیر ہاﺅسنگ کو ایسے لوگوں سے قبضہ چھڑانے اور ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا، یہ بات سامنے آئی کہ سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، صحافی اور فن کاروں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کررہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ پیسے دے کر صحت انصاف کارڈ خرید سکتا ہے جس کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں فوج، عدلیہ اور کابینہ علیحدہ علیحدہ سوچتی تھی،لیکن اب عدلیہ آزاد ہے، فوج اور حکومت میں تاریخ کی بہترین ہم آہنگی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

