بھارتی ٹی وی شو، نازیبا کلمات پر کرن جوہر، کرکٹر پانڈیا اور کے ایل راہول پر مقدمہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی شو کافی ود کرن کے دوران خواتین کے خلاف نازیبا بیانات کرنے پر بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں کے خلاف یہ مقدمہ جودھپور میں درج ہوا تاہم اب تک یہ مقدمہ درج کرانے والے شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے یہ دونوں نوجوان کھلاڑی گزشتہ سال دسمبر میں کافی ود کرن شو کا حصہ بنے تھے۔اس دوران کرن جوہر نے ہاردیک پاڈنیا سے سوال کیا کہ انہیں ان خواتین کے نام کیوں یاد نہیں جن سے وہ کلب میں ملاقات کرتے ہیں، جس پر ہاردیک پاڈنیا کا کہنا تھا کہ مجھے انہیں دیکھنا اور غور کرنا پسند ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں، میں بھی تھوڑا بہت سیاہ فام ہوں تو اس لیے مجھے دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا بیانات دیتے ہوئے کہا کہ کسی پارٹی کے دوران میرے والدین پوچھتے ہیں میری والی کون سی ہے؟ جس پر میں ہر لڑکی کی جانب اشارہ کرکے بتاتا ہوں کہ یہ والی بھی اور یہ والی بھی اور وہ کہتے ہیں کہ واہ بیٹا ہمیں تم پر فخر ہے۔

شعیب ملک ٹی 20 میں کیچز کی نصف سنچری مکمل کرنےوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

سنچورین (وائس آف ایشیا) قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں وہ کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو اے بی ڈیویلیئرز یا ویرات کوہلی بھی نہیں کرسکے تھے۔ شعیب ملک نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی مقابلے کے دوران اپنے111ویں میچ میں 50واں کیچ تھاما جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر45کیچز کے ساتھ دوسرے اور سابق پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز44کیچز تھام کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی نے65میچز میں33کیچز تھامے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی ورلڈکپ کھیلے گی: سرفراز احمد

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی ورلڈ کپ کھیلے گی، آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائیگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ جائے گی اور ون ڈے سیریز سے تین ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی۔ ایک انٹرویومیں کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو لڑکے ہمارے ورلڈ کپ پلان میں ہیں انہیں آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کو ساتھ موقع دیا جائےگا اور بعض سنیئرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز میں جس ٹیم کا انتخاب ہوگا وہی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کے 16 کھلاڑی ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی میں ورلڈ کپ پلان پر بات ہو چکی ہے، ہم نے ورلڈ کپ کےلئے 15 سے 20 کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہی وہ کھلاڑی ہیں جو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کر رہے ہیں تاہم پاکستان اے کے ٹاپ پرفارمرز کو آسٹریلیا کی سیریز میں کھلا کر ورلڈ کپ کے پلان کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم میں کئی با صلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں تاہم ان میں فنشنگ ٹچ کی کمی ہے، فائن ٹوئننگ کے بعد کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے کہ وہ میچ فنش کرنے کی عادت ڈالیں، اس وقت کھلاڑیوں کو شائقین کی جانب سے سپورٹ کی ضرورت ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ جائے گی اور ون ڈے سیریز سے تین ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں جو ٹیم کھیلے گی تقریباً وہی ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی گی اور ٹاپ پوزیشن پر فنش کرے گی۔اپنی کارکردگی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ ورلڈ کپ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آو¿ں، اپنی کارکردگی کے ذریعے فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی وکٹ کیپر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا ہوں، جب سے پاکستان ٹیم میں شامل ہوا ہوں میرے ساتھ کوئی نہ کوئی وکٹ کیپر ٹیم میں رہا ہے، میں نے کبھی کسی وکٹ کیپر کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ورلڈکپ کی کپتانی خواب ہوتا ہے اور کیریئر شروع کرتے ہوئے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے یہ بڑا اعزاز مل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کپتانی ملنے سے پہلے مطمئن تھا کیوں کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مجھے بتا چکے تھے کہ آپ ہی کپتان بنیں گے اور یہ اعزاز ملنے کے بعد مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

ہیڈ مسٹریس نے چوکیدار کو زبردستی سکول میں رنگ کرنے پر لگا دیا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

قصور (بیورو رپورٹ)محکمہ تعلیم قصور میں تعینات ہیڈمسٹریس غریب ملازمین کے لیے فرعون بن گئی لاقانونیت کی انتہاءکرنیوالی ہیڈ مسٹریس روبینہ اشرف نے مبینہ طور پر ماتحت عملہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے غریب چوکیدار ہیڈمسٹریس کے غیر قانونی حکم کی تعمیل کرنے کے دوران عمر بھر کے لیے معذور ہوگیا ہیڈ مسٹریس نے غیر قانونی حکم پر معذرت کرنے کی بجائے مذکورہ چوکیدار کو زندگی بھر کے لیے بےروزگار کرنے کی دھمکیاںدینا شروع کر دیں چلنے پھرنے سے معذور شوکت علی انصاف کے لیے روزنامہ خبریں کے آفس پہنچ گیا شوکت علی نے بتایا کہ وہ نیا بازار قصور میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر چلا آرہا ہے اس کے تین کم سن اور معذور بچے ہیں اور وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول رکن پورہ میں چوکیدار کے طور پر ملازمت کرتا چلا آرہا ہے سکول کے ہیڈ مسٹریس روبینہ اشرف کا رویہ انتہائی تذلیل آمیز اور غیر قانونی رہا ہے ہیڈ مسٹریس اس سے سکول کے علاوہ اپنے گھر کے گھٹیا سے گھٹیا کام کراتی ہے حتیٰ کہ سکول کے ساتھ ساتھ مذکورہ آفیسر کے گھر کے باتھروم تک صاف کرنا بھی اس کی ڈیوٹی میں شامل ہے ہیڈمسٹریس نے غریب ہونے کے باوجود اس کی گرہ سے سکول کے مختلف کمروں میں پینٹ کرانا شروع کیا اور کہاکہ اگر وہ اپنی جیب سے پینٹ خرید کر نہیں لائے گا تو اسے تنخواہ کی ادائیگی رکوا دی جائے گی جس پر وہ مجبوراً پینٹ لے آیا تاہم وقوعہ کے روز وہ شدید بیمار تھا اور شوکت علی کے بقول اس کا جسم حرکت تک نہیں کر رہا تھا مگر ہیڈ مسٹریس نے کہاکہ وہ ہر صورت سیڑھی پر چڑھ کر پینٹ کا کام مکمل کرے جس پر وہ مجبوراً سیڑھی پر چڑھ کر پینٹ کرنے لگا تو اسی دوران بیماری کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیڑھی سے نیچے آگرا جس کے نتیجہ میں ناصرف اس کے سر میں گہری چوٹیںآئیںبلکہ اسکا ایک بازو اور ٹانگ بھی ٹوٹ گئے ہیڈ مسٹریس نے اسے ہسپتال پہنچانے کی بجائے دیگر عملہ کے ذریعے گھر پہنچا دیا جہاںپر ہمسائیہ داروںنے اپنے طور پر پیسے اکٹھے کیے اور اس کا علاج معالجہ شروع کرایا شوکت علی کے مطابق وہ اب چار پائی پر پڑا ہے اور اسے مسلسل دھمکیاںدی جارہی ہیں کہ اگر اس نے اس ضمن میں حکام یا میڈیا کو کوئی اطلاع کی تو اسے نوکری سے ہمیشہ کے لیے برخاست کرا دیاجائے گا شوکت علی کے مطابق وہ ہیڈمسٹریس کے ڈر کے مارے کوئی کاروائی نہیں کر رہا مگر ہیڈمسٹریس کے رویے اور غیر قانونی سلوک کی وجہ سے اس کے خاندان کے گھر کی نیندیںحرام ہوچکی ہیں اگر ہیڈمسٹریس نے اسے نوکری سے نکلوا دیا تو وہ اور اس کے بچے ساری عمر کے لیے بیروزگار ہوجائیں گے خبریںنے اس سلسلہ میں ہیڈ مسٹریس روبینہ اشرف کا موقف جاننے کے لیے ان سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان کا موبائل فون مسلسل بند جارہا تھا جبکہ شوکت علی نے خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹیو جناب ضیاءشاہد کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے ۔

میری اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بن چکا، شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے بہتری آ رہی ہے: زعیم قادری کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءزعیم قادری نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔ میرا نہیں خیال حکومتی رویہ ایسا ہے کہ یہ حکومت چل سکے کیونکہ ان کو پتہ ہی نہیں حکومتیں کیسے چلتی ہیں ہر چیز سے سبسڈی ختم کر دی گئی مہنگائی سے غریب شخص تو مارا گیا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7نے کہا کہ پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت اس لئے نہیں بن سکی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت تحریک انصاف کےساتھ تھی۔ میرا ٹریک ریکارڈ ہے کبھی کسی کو گالی نہیں دی کیونکہ کسی کو گالی دینے سے گالی دینے والے کاقد اونچا نہیں ہو جاتا غلط کو غلط اور درست کو درست کہتا ہوں عمران خان نے مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں تحریک انصاف کا مشکور ہوں لیکن میں اپنے نظریے کو نہیں چھوڑ سکتا میں نے یا میرے اباﺅاجداد نے کبھی پارٹی تبدیل نہیں کی ن لیگ تو میرے خون میں ہے۔ حکومت کو بھی چاہئے اپوزیشن کی مثبت رائے کا احترام کرتے ہوئے عمل بھی کرے۔ سیاسی استحکام سے ہی ملک کی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے۔ میرے خیال میں شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی ہونے سے بہتری آ رہی ہے کیونکہ وہ ایک قد آور شخصیت ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے۔میں سمجھتا ہوں احتساب بلاامیتیاز ہونی چاہئے میں علیم خان کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتا ہوں بغیر ریفرنس تیار کئے گرفتاری نہیں ہونی چاہئے کسی کی گرفتاری سے پارٹیز کو نقصان یا فائدہ نہیں ہوتا۔ صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو استعفیٰ دینے کے لئے نہیں کہنا چاہئے۔ عوام کی رائے کیا ہے اس کا اندازہ سوشل میڈیا سے نہیں لگایا جاسکتا حکومت کووقت ملنا چاہئے۔ اگر الیکشن شفاف ہوتے تو تحریک انصاف جیت نہیں سکتی تھی۔ ن لیگ کو بھی چاہئے تھا اپنے لوگوں کا خیال رکھتی تیس تیس سال سے جو لوگ پارٹی کے ساتھ ہیں انہیں ترجیح دینی چاہئے ورنہ خمیازہ تو بھگتنا پڑتا ہے ۔۔ دیگر اراکین سے رائے ضرور لی جاتی ہے لیکن پارٹی کے فیصلے شہباز شریف کے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔مریم نواز اور حمزہ میں کوئی تنازعہ نہیں۔

لگتا ہے نواز شریف علاج کے بہانے ہر صورت بیرون ملک جانا چاہتے ہیں : ضیا شاہد ،طالبان اشرف غنی کو منہ نہیں لگا رہے ، افغان صدر غصہ پاکستان پر نکال رہے ہیں : خورشید قصوری ،چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کیلئے سنجیدہ ہے، باراک اوباما بھی فوجیں واپس لانا چاہتے تھے تاہم امریکی اسٹیبلشمنٹ، فوج اور پینٹا گون کے دباﺅکے باعث ایسا نہ کر سکے۔ صدر ٹرمپ کے گرد بھی شروع میں 3 جرنیل اہم عہدوں پر تھے تاہم ان سے ایک ایک کر کے جان چھڑا لی کیونکہ وہ تینوں بھی افغانستان سے نکلنے کے حق میں نہیں تھے۔ افغانستان میں روایتی جنگ نہیں گوریلا وار ہے امریکہ آئندہ 50 سال بھی یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ صدر ٹرمپ اوباما کے مقابلے میں مضبوط ثابت ہوئے کسی دباﺅ کو خاطر میں نہ لائے اور فوجیں واپس بلا رہے ہیں۔ امریکہ اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہے کہ جب وہ جنگ نہیں جیت سکتا تو کیو ںاپنے فوجیوں کی جانیں ضائع کرے۔ یہ بات تو ٹھیک ہے تاہم اس میں پاکستان کیلئے بڑے خدشات اور خطرات ہیں امریکہ اگر ماضی کی طرح بھی خاموشی سے افغانستان سے نکل گیا تو وہاں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جس کے نتیجہ میں طالبان کیلئے متحدہ افغانستان پر حکومت ناممکن ہو گی اس لئے طالبان نمائندے نے ماسکو میں کہا کہ وہ پورے افغانستان پر قبضہ نہیں چاہتے خواتین کے حوالے سے بھی نرمی کرنے کی بات کی۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ افغانستان میں جولائی میں الیکشن سے پہلے عوامی حکومت بنے جس میں طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے شامل ہوں امریکہ جنگ بندی چاہتا ہے تاہم طالبان نے واضح کیا ہے کہ جب تک غیر ملکی افواج موجود ہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ امریکہ نے کہا کہ وہ دہشتگردی کیخلاف ایکشن کیلئے افغانستان میں اپنی بیسز پر چھوٹے دستے رکھنا چاہتا ہے۔ اس بات کی شروع میں طالبان نے مخالفت نہیں کی تاہم لگتا ہے کہ روس اور ایران نے طالبان کو قائل کر لیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے مستقل اڈے نہیں ہونے چاہئیں ذاتی رائے ہے کہ وہاں امریکہ کے نہیں البتہ یو این یا او آئی سی کے تحت فوجی دستے تعینات رہنے چاہئیں۔ افغانستان میں اس سٹرکچرنگ کیلئے امریکہ اور یورپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ عبوری حکومت کیلئے طالبان کی ملاقاتیں شروع ہو چکی ہیں۔ طالبان کسی صورت امن کا کریڈٹ اشرف غنی کو نہیں دینا چاہئے۔ طالبان جو اتحاد بنا رہے ہیں اس میں اشرف غنی کے مخالف ہیں جس کا مقصد افغان صدر پر دباﺅ بڑھانا ہے۔ اشرف غنی کوغصہ ہے کہ طالبان اس سے بات کرنے سے انکاری ہیں اس لئے وہ پاکستان سے ناراض ہے اور غصہ نکال رہا ہے۔ پاکستان تو چاہتا ہے کہ طالبان افغان حکومت سے بات کریں لیکن طالبان ہماری بات ماننے کے پابندن نہیں ہیں۔ اشرف غنی اسی وجہ سے طالبان اور امریکہ کے بجائے پاکستان پر غصہ نکال رہا ہے۔ اشرف غنی کو سمجھ جانا چاہئے کہ طالبان اس کی حکومت کو محض پٹھو حکومت سمجھتے ہیں۔

This will not only be quicker but it is a lot less costly than hiring affordable-papers.net an expert.

صحت مند زندگی کیلئے کتنا سونا چاہئے؟

لاہور( ویب ڈیسک ) کبھی کبھار ایک کامیاب یا ناکام دن کے درمیان صرف ایک گھنٹے کا فرق ہوتا ہے۔ ایک اضافی گھنٹہ سونا، ورزش کرنا یا گھنٹہ بھر دل لگا کر کام کرنا ا?پ کی زندگی اور کام کرنے کے اندازمیں بہت بڑا فرق لا سکتا ہے۔
صبح سویرے اٹھ کی جِم جانے سے لے کر رات دیرتک دفتری کام کرنا یا بستر پر لیٹ کر قسط در قسط مسلسل اپنا پسندیدہ شو دیکھنا یہ سب کچھ تقریباً ہم سب ہی کر چکے ہیں۔
عموماً ہم مختلف طریقوں سے وقت پر سونے میں تاخیر کرتے رہتے ہیں۔ تاہم اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ا?پ کو اپنے سونے کے لیے وقت نکالنا پڑے گا۔ کیونکہ اگر ا?پ صرف ایک گھنٹہ مزید سونے میں کامیاب ہو جائیں تو نہ صرف آپ بہتر محسوس کریں گے بلکہ بہتر دِکھیں گے بھی اور کام بھی اچھی طرح کر سکیں گے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اضافی گھنٹہ کی نیند محض شروعات ہے۔ نیند کے اصل فوائد مناسب اوقات مقرر کر کے اور ہرحال میں ان پر عمل کر کے اٹھائے جا سکتے ہیں۔
نیند پوری کرنے کے کیا فوائد ہیں؟
ماہرین کے مطابق زیادہ سونے اور مقررکردہ وقت پر سونے کے مختلف اور بے پناہ فوائد ہیں۔ امریکا کی جان ہوپکن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کم خوابی اور خواب ا?ور ادویات کی ماہر ریچل سیلیس کا کہنا ہے:’ا?پ بہتر محسوس کریں گے، ا?پ زیادہ توانا ہوں گے، ا?پ کے خیالات بہتر ہوں گے، ا?پ اپنی ٹیم یا ادارے میں بہتر طرح سے فرائض سرانجام دے سکیں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’ا?پ کا مزاج بہتر ہو گا اور ا?پ کے پاس کام کے دوران نئے ا?ئیڈیا دینے اور اس کا حصہ بننے کی زیادہ وجوہات موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ اچھی نیند ا?پ کے ظاہری جسم پر بھی اثر ڈالتی ہے کیونکہ کم سونے کی وجہ سے ا?پ کے وزن میں اضافہ ہو گا، ا?پ تھکے ہوئے نظر ا?ئیں گے اوراس کے ساتھ ساتھ ا?پ کی ا?نکھوں کے نیچے حلقے بھی پڑیں گے۔‘
2013 میں بی بی سی نے یونیورسٹی ا?ف سرے کے سلیپ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے ایک تجربہ کیا تھا جس سے پتہ چلا کہ اضافی گھنٹہ سونے والے افراد کا ذہن کمپیوٹر ٹیسٹ کے دوران زیادہ بہتر طرح سے کام کرتا ہے۔
گزشتہ سال امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ا?ٹھ گھنٹے سونے والے طالب علموں نے امتحانات میں بہتر کاردکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ یونیورسٹی ا?ف میشی گن میں کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ کم خوابی کی وجہ سے باورچی اور سرجری جیسے مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی یاداشت اور کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا کہ لگاتار دو راتوں تک چھ گھنٹے سے کم سونا ا?پ کو اگلے چھ روز تک سست بناسکتا ہے۔
سویڈن میں 13 سال تک 40000 افراد کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس سال شائع کی گئی تحقیق کے مطابق زیادہ سونے والے لوگوں کے مقابلے میں کم سونے والے لوگوں میں اموات کی شرح زیادہ تھی، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کی عمر 65 سال سے زیادہ تھی۔

نمونیا کی شناخت میں مدد کرنے والی اسمارٹ اسٹیتھو اسکوپ

نیویارک( ویب ڈیسک ) امریکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے بل پر نمونیا کی پیشگوئی کرنے والی ایسی اسٹیتھو اسکوپ بنائی ہے جو اس جان لیوا مرض کی بڑی حد تک پیشگوئی کرسکتی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ذیلی کمپنی سوناووی لیبس نے 1800 سے اب تک کبھی نہ بدلنے والی اسٹیتھواسکوپ کو ایک نیا روپ دے کر اسے اسمارٹ بنایا ہے۔ اب یہ سینے سے اٹھنے والی ا?وازوں کو پڑھ کر ان کا بہتر انداز میں تجزیہ کرسکتی ہے۔
مریض کے سینے کے بعض مقامات کی آوازوں کا موازنہ ایک ایسے ?بیس سے کیا جاتا ہے جس میں نمونیا کے مریضوں کے سینے کی آوازیں محفوظ ہیں۔ اس بنا پر اسٹیتھو اسکوپ اور اس سے وابستہ سافٹ ویئر نمونیا کی بہت درستی سے شناخت کرتا ہے۔

حساس اسٹیتھو اسکوپ کسی بھی ماحول میں پھیپھڑوں کی معمولی ا?واز بھی سن لیتی ہے۔ اس پر کام کرنے والے پروفیسر جیمز ویسٹ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی مدد کے بغیر یہ ٹیکنالوجی نہ صرف نمونیا بلکہ دیگر امراض کی شناخت بھی کرسکتی ہے۔
نمونیا شناخت کرنے والی اسٹیتھو اسکوپ الگورتھم ، ڈیٹا بیس اور پروسیسر کی مدد سے کام کرتی ہے۔ ابتدائی درجے میں یہ 87 فیصد درستی سے نمونیا کی پیشگوئی کرسکتی ہے۔ اب سوناوی کمپنی فیلکس اور فیلکس پرو کے نام سے دو جدید ترین اسٹیتھو اسکوپ فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔

گوگل کروم کا نیا ٹول آن لائن اکاﺅنٹس کے تحفظ میں مددگار

لاہور (ویب ڈیسک ) گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے جو کہ آپ کے آن لائن اکاﺅنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔

پاس ورڈ چیک اپ نامی یہ ٹول گوگل کی جانب سے منگل کو متعارف کرایا گیا اور یہ اس وقت صارف کو خبردار کرتا ہے جب اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ کسی قسم کی ہیکنگ میں چرا لیا گیا ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹول لوگوں کو ہر چند ماہ بعد آن لائن اکا?نٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنا بھی یاد دلاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاس ورڈ طویل عرصے تک نہ بدلنا بھی آپ کے آن لائن اکا?نٹس کے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ حال ہی میں 2 ارب 20 کروڑ اکا?نٹس کی تفصیلات لیک ہوئی تھیں جن میں سے کچھ 2008 کی تھیں۔

گوگل کے مطابق اس ٹول کے لیے ڈیٹا بھی اسی طرح کے 4 ارب یوزر نیم اور پاس ورڈز سے حاصل کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس ڈیٹابیس کو گزشتہ 5 سال سے گوگل صارفین کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور 11 کروڑ سے زائد اکا?نٹس کو اس طرح محفوظ بنایا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بغیر اکا?نٹس ہیکنگ کا خطرہ 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں انٹرنیٹ برا?زنگ کرنے والے 62 فیصد افراد گوگل کروم برا?زر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم پر کونسی سائٹ کمپیوٹر سست کررہی ہے؟

گوگل واحد کمپنی نہیں جو اس طرح کے اقدامات کررہی ہے، فیس بک کی سیکیورٹی ٹیم بھی عوامی ہیکنگ لیکس کو مانیٹر کرتی ہے۔

ویسے صارفین اپنے اکا?نٹس کے تحفظ کے لیے اپنے تمام اکا?نٹس کا پاس ورڈ مختلف رکھیں تو ہیکرز کے لیے ان پر قبضہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ٹول آپ کے پاس ورڈ کو محفوظ نہیں کرتا تو صارفین بغیر کسی خوف کے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

شہد کی مکھیاں بھی حساب داں ہوتی ہیں

پیرس( ویب ڈیسک ) شہد کی مکھیوں کی غیرمعمولی مہارت اور ذہانت کے سبھی قائل ہیں اب ماہرین نے کہا ہے کہ شہد کی مکھیاں بنیادی جمع و تفریق کرسکتی ہیں اور یوں ہم اس ننھی مخلوق کو حساب داں ضرور کہہ سکتے ہیں۔آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی اور فرانس کی تولوز یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ شہد کی مکھیاں بنیادی جمع وتفریق کرسکتی ہیں۔ اس دریافت سے معلوم ہوا کہ صلاحیت کا انحصار بڑے دماغ پر نہیں ہوتا اور مکھیوں کی یہ خاصیت مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
گزشتہ برس ماہرین نے مکھیوں کو کم نمبروں والی تصاویر شناخت کرنے کا کہا تو معلوم ہوا کہ وہ صفر (زیرو) کو پہچانتی ہیں۔ اس کے بعد ماہرین نے ان میں جمع و تفریق جاننے کے لیے کچھ تجربات کیے۔ سائنس دانوں نے انگریزی حرف وائے Y کی شکل کی بھول بھلیوں میں مکھیوں کی تربیت کی۔ درست جواب پر مکھیوں کو چینی کا پانی پلایا گیا اور غلط جواب پر انہیں کڑوا پانی دیا گیا۔
بھول بھلیوں میں داخل ہوتے ہی مکھیوں کا سامنا پانچ شکلوں سے ہوا جن کا رنگ نیلا یا پیلا تھا۔ نیلے کا مطلب جمع ایک تھا اور پیلے کا مطلب منفی ایک تھا۔ اس کے بعد مکھیوں کو ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے ’فیصلہ کرنے والے خانے‘ میں بھیجا گیا۔
یہاں سے دوراستے نکل رہے تھے جن میں مسئلے کا درست حل تھا اور دوسری جانب مسئلے کا غلط حل تھا۔ سائنس دانوں نے مکھیوں کو جل دینے کے لیے بار بار درست اور غلط جوابات کی ترتیب اور جگہ بدلی۔
تقریباً چار سے 7 گھنٹوں میں مکھیوں نے 100 مرتبہ یہ عمل کیا اور وہ جان گئیں کہ نیلے کا مطلب جمع ایک اور پیلے کا مطلب منفی ایک ہوتا ہے اس کے بعد مکھیوں نے دیگر نمبروں پر اپنی یہ صلاحیت ا?زمائی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مکھیاں حساب کے ایسے سوالات کرسکتی ہیں جن کے لیے دو درجے کی دماغی پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ثابت ہو گیا احتساب بلا امتیاز ہورہا ہے، تمام کرپٹ لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے: مریم ارشد ، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو گرفتار ہونا چاہیے، علیم خان کے استعفیٰ سے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی: عابد کمالوی ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا وسیع تجربہ، افغانستان میں امن بہت ضروری ہے: طارق وسیم ، اداروں کے استحکام سے ملکی ترقی ہوئی ہے، پاکستان کو ا پنی سائبر سکیورٹی بہتر بنانا ہو گی: میاں افضل ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارمریم ارشد نے کہا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری کافی پہلے سے متوقع تھی ان کی گرفتاری کے بعد بھی اپوزیشن تنقید کر رہی ہے حالانکہ ثابت ہو گیا احتساب بلاامتیاز ہو رہا ہے۔سب ہی چاہتے ہیں اب حقیقی تبدیلی آئے۔جتنے بھی کرپٹ لوگ ہیں انہیں سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے۔نیب کو بنانے والے یہی لوگ تھے جو اس کی زد میں آ ر ہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے لاہور کی کلچرل شناخت ختم کر دی گئی۔مذہبی جماعتوں کو مذہب کی آڑ میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔مڈم ٹرم الیکشن کی بات حکومت کو دباﺅ میں لانے کے لئے ہے۔ابھی اور بھی گرفتاریاں ہوں گی۔ کالم نگارعابد کمالوی نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو گرفت میں آنا چاہئے۔بڑے آدمیوں کو ہاتھ ڈالتے وقت بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس کے پیچھے لوگ ہوتے ہیں۔علیم خان کی گرفتاری بڑی گرفتاری ہے اس سے بڑی بات انہوں نے خود ہی استعفی دے دیا جس سے مخالفین کو منہ کی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے قانون سازی کرنا مشکل ہے۔مڈٹرم الیکشن کی بات ن لیگ کے لوگوں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔افغانستان پاکستان کی نسبت بھارت کے زیادہ قریب ہے۔ بہت جنگیں لڑ چکے اب ہمیں خود کو افغان معاملے سے الگ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت سائبر سیکورٹی پر کام کر رہی ہے۔ کالم نگارطا رق وسیم نے کہا کہ نیب کو پہلے اپنی حدود طے کر لینی چاہئے۔بغیر ثبوت کے کسی کو کرپٹ کہنا مناسب نہیں الزامات کی بنیاد پر گرفتاری نہیں ہونی چاہئے۔کیا صر ف سیاستدان ہی کرپٹ ہیں ۔سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کے لئے صرف نعرے لگاتی ہیں۔تحریک لیبیک نے کچھ سیٹں نکالی ہیں پہلے یہ جماعت نہیں تھی لیکن بڑی تیزی سے سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا وزیر خارجہ اپنی وزارت کا بہت تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان کے حوالے سے درست بات کی۔ کالم نگارو نمائندہ خصوصی میاں افضل نے کہا کہ ہمیشہ انہی ملکوں نے ترقی کی جن کے ادارے اپنی حدود میں کام کرتے رہے۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اتنی جلدی جلدی ر بورڈ تشکیل دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں امن کےلئے افغان امن ضروری ہے لیکن افغانستان کو کسی کے کہنے پر ہمیں آنکھیں نہیں دکھانی چاہئیں۔انہوں نے کہا ہمیں اپنی سائبر سیکورٹی بہتری بنانی ہو گی۔

سارہ علی خان کے نخرے‘ ٹائیگرشروف کےساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ”باغی 3“ میں کام کرنے سے انکارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ”باغی“ سیریزکی تیسری فلم ” باغی 3 “ کے لیے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے سارہ علی خان کے نام پرغور کیا جارہا تھا تاہم سارہ علی خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔سارہ کے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے سین ٹائیگر شروف کے مقابلے میں کم تھے لہٰذا وہ اسکرین پر کم نظر آتیں اور فلم ”کیدارناتھ“ اور”سمبا“ کے بعد سارہ کسی ایسی فلم کے انتظار میں ہیں جہاں ان کے کردارکی اہمیت بھی ہیرو کے کردارکے برابر ہو۔
یہی وجہ ہے کہ سارہ نے ”باغی 3“ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ باغی سیریز کی پہلی دونوں فلموں”باغی“ اور”باغی 2“ میں ٹائیگر شروف نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم پہلی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور اوردوسری میں دیشا پٹانی نظر آئی تھیں یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

سوناکشی کا ٹوٹل ” دھمال “ میں آئیٹم ” منگڈا“ہیلن کو خراج تحسین

لاہور(شوبز ڈیسک)بالی وڈ فنکارہ سوناکشی سنہا کا”ٹوٹل دھما ل“ فلم کے گیت ” منگڈا“میں لیجنڈ رقاصہ ہیلن کو خراج تحسین ۔گیت کی ویڈیومیں سوناکشی سنہا کے ساتھ اجے دیوگن جلوہ گر ہوئے ہیں ، فلم بائیس فروری کوسنیماﺅں کی زینت بنے گی۔ ایڈونچر، تھرل اور قہقہوں سے بھرپور بالی وڈکی آنے والی نئی فلم ” ٹوٹل دھمال “ کے میوزک کا جادو رفتہ رفتہ فلم لوورز کو اپنے سحر میں جکڑ تا جا رہا ہے ۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے گذشتہ روز دوسرا گیت ” منگڈا“ شائقین کے سامنے پیش کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا اور میوزک ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ خوبروفنکارہ سوناکشی سنہا پر فلمایا گیا یہ گیت ستر اور اسی کی دہائی میںبالی وڈ کی معروف رقاصہ ہیلن کے مقبول گیت کا ری میک ہے جو ہیلن کی 1970میں ریلیز ہونے والی فلم انکار میں شامل تھا ۔ موسیقار گورو روشین کی زیر نگرانی بنے اس ری میک میں گلوکار شان ،جیوتیکاتانگری اور سوبرو گنگولی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔
جبکہ اس کی ویڈیو میں اجے دیوگن نے سوناکشی سنہا کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اس کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔
فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، ارشد وارثی ، جاوید جعفری اوررتیش دیش مکھ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اور ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے یہ بائیس فروری کو پاکستانی سرکٹ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔