اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی ورلڈ کپ کھیلے گی، آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائیگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ جائے گی اور ون ڈے سیریز سے تین ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی۔ ایک انٹرویومیں کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو لڑکے ہمارے ورلڈ کپ پلان میں ہیں انہیں آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کو ساتھ موقع دیا جائےگا اور بعض سنیئرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز میں جس ٹیم کا انتخاب ہوگا وہی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کے 16 کھلاڑی ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی میں ورلڈ کپ پلان پر بات ہو چکی ہے، ہم نے ورلڈ کپ کےلئے 15 سے 20 کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہی وہ کھلاڑی ہیں جو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کر رہے ہیں تاہم پاکستان اے کے ٹاپ پرفارمرز کو آسٹریلیا کی سیریز میں کھلا کر ورلڈ کپ کے پلان کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم میں کئی با صلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں تاہم ان میں فنشنگ ٹچ کی کمی ہے، فائن ٹوئننگ کے بعد کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے کہ وہ میچ فنش کرنے کی عادت ڈالیں، اس وقت کھلاڑیوں کو شائقین کی جانب سے سپورٹ کی ضرورت ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ جائے گی اور ون ڈے سیریز سے تین ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں جو ٹیم کھیلے گی تقریباً وہی ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی گی اور ٹاپ پوزیشن پر فنش کرے گی۔اپنی کارکردگی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ ورلڈ کپ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آو¿ں، اپنی کارکردگی کے ذریعے فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی وکٹ کیپر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا ہوں، جب سے پاکستان ٹیم میں شامل ہوا ہوں میرے ساتھ کوئی نہ کوئی وکٹ کیپر ٹیم میں رہا ہے، میں نے کبھی کسی وکٹ کیپر کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ورلڈکپ کی کپتانی خواب ہوتا ہے اور کیریئر شروع کرتے ہوئے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے یہ بڑا اعزاز مل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کپتانی ملنے سے پہلے مطمئن تھا کیوں کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مجھے بتا چکے تھے کہ آپ ہی کپتان بنیں گے اور یہ اعزاز ملنے کے بعد مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

