سارہ کو پانے کیلیے سیف علی خان کی شرط پوری کررہا ہوں، کارتک آریان

اسلام آباد: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب کہ ان کا نام سارہ علی خان کے ساتھ جڑنے کے بعد دونوں کئی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہے اور سارہ کے بعد اب کارتک آریان نے بھی ’کافی ود کرن میں‘سارہ علی خان سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں کارتک آریان اپنی نئی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے جس میں ان کی ساتھی ادکارہ کیرتی سینن بھی موجود تھیں۔ کارتک آریان سے جب پوچھا گیا ’کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی

ارشاد رانجھانی قتل کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پولیس چیف کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے بھینس کالونی ارشاد رانجھانی نامی شخص کے سرعام قتل کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور واقعے پر پولیس کی غفلت و غیر پیشہ ورانہ رویے پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردناک واقعے نے مجھے تو ہلا دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو رحیم شاہ نے قومی شاہراہ پر بھیس کالونی کے پاس ارشاد رانجھانی کو قتل کیا، سوشل میڈیا پر موجود فوٹیج دکھا رہی ہے کہ یہ غیرانسانی اور ظالمانہ رویہ تھا، قاتل نے خود جج بن کر سزا دینے کا عمل کیا، حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا اور اس نے زخمی ارشاد رانجھانی کو اسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر قاتل رحیم شاہ کا دعویٰ درست سمجھ بھی لیا جائے پھر بھی قانون ارشاد رانجھانی کو قتل کرنے کا لائسنس نہیں دیتا، یہ فیصلہ عدالتیں ہی کرسکتی ہیں۔ اس واقعے سے عوام کا ریاست پر اعتماد مجروح ہوا اور حکومت کی جانب سےجان و مال کی حفاظت کرنے کا عوامی اعتماد بھی متاثر ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعے پر پولیس نے بھی غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھایا اور وقت پر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی جس وجہ سے ارشاد رانجھانی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعہ پولیس کی کارکردگی میں بڑے پیمانے پر بہتری لانے کی گنجائش کو ظاہر کرتا ہے،اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی پر شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے، عوام پولیس کی کارکردگی اور اس واقعے کو ہینڈل کرنے پر بہت سارے سوالات اٹھا رہے ہیں، اور اس واقعے کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کی وجہ سے لسانی جذبات پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سندھ پولیس اپنے تمام انتظامی معاملات میں مکمل طورپر بااختیارہے، سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے آزادانہ کام کرنےکی اجازت دی ہے، صوبے کا چیف ایگزیکٹیو ہونے کی حیثیت سے میں اتنی بڑی ناکامی کو تماشبین کی حیثیت سے نہیں دیکھ سکتا، یہ میری آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ میں قدرتی انصاف کے اصولوں اور منصفانہ برتاﺅ کا پابند رہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہدایت دی کہ تفتیش کو جلد سے جلد مکمل کی جائے، اور تفتیش میں متعلقہ افسران جنہوں نے اس واقعے کو خراب طریقے سے ہینڈل کیا ان پر جوابدہی لاگو کرکے 48 گھنٹوں میں رپورٹ دی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو اپنے رولز میں ترمیم کرکے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی تجویزدی گئی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل کا حق نہ دینے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن امان کنرانی کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نہیں اور از خود فیصلوں کے خلاف نظرثانی کی درخواست کا دائرہ محدود ہوتا ہے اس لئے عدالتِ عظمیٰ کو اپیل کا حق دینے کی تجویز دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے ازخود نوٹس کا اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے لیے قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی قتل میں پولیس بھی ملوث ہے، سندھ پولیس اسٹیٹ نہیں ہے، یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔ جس جس پر ایف آئی آر ہے بندوق اٹھائیں اور مار دیں، چور یا ڈکیت کو گرفتار کیا جاسکتا تھا لیکن انسانیت مر گئی ہے، جو پولیس افسران واقعہ میں ملوث ہوئے ان کے خلاف خود ایف آئی آر درج کراﺅں گا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ وفاقی حکومت مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی، ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ایوان سے پولیس قوانین میں تبدیلی لائیں گے، پولیس گولیاں لگنے والے کو اسپتال کے بجائے تھانے لے جاتی ہے، ارشاد رانجھانی قتل کے واقعے نے مجھے ہلا دیا ہے، پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، پولیس انسان بنے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہمیں پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی عمران خان پہلے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے میثاق جمہوریت سائن کریں پی اے سی کی سربراہی دینے کو تیار ہیں۔

نیب نے آصف زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس دوبارہ کھلوادیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا، نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔ نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے لہذا بریت ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔دوسری جانب جسٹس قاسم خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 6 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی جب کہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو نوٹس کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اونچی چھلانگیں

دبئی:(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق نوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

زمین پھٹی نہ آسما ن گرا،پورن ویڈیوز کے عادی 14 سالہ لڑکے کا بڑی بہن کے ساتھ ریپ

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی عدالت نے گاو¿ں کموتھے کے رہائشی 14 سالہ لڑکے کو اپنی 16 سالہ بہن کے ساتھ ریپ اور اسے حاملہ کرنے کے الزام میں بچوں کی جیل منتقل کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر سب انسپکٹر پارشورام بھاتوسے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اپنے موبائل پر پورن ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا‘۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت والدین مکان کے گراو¿نڈ فلور پر قائم دکان میں ہوتے تو ملزم اور اس کی بہن اپنے مکان کی پہلی منزل پر ہوتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے والدین کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنی بیٹی کو پیٹ میں درد کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔جہاں ڈاکٹر نے لڑکی کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے، اس کے علاوہ خون کے حاصل نمونے کے ٹیسٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’مذکورہ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ہیں جنہوں نے کم عمر لڑکی کے ساتھ پیش ا?نے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کو ا?گاہ کیا‘اس کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے تفتیش کی، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ ریپ کررہا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالتی حکم پر اسے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔

وزیراعظم کیجانب سے سوات کی 8 سالہ ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت دے دی، سوات کی 8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ایک اور اعزاز مل گیا ، وزیراعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا۔وزیراعظم کے خصوصی معاون افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم ہاو?س کی جانب سے عائشہ ایاز کو دعوت دی جارہی ہے، ایتھلیٹ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔خیال رہے سوات کی 8 سال کی عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور ننھی عائشہ نے اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کےنام کی تھی، اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو پاکستان کی کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا تھا۔عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا۔

”انگلینڈ پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے راضی ہو گیا ہے“ پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے درمیان مذاکرات کے بعد پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2022ءمیں سیریز شیڈول ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ سیریز کسی نیوٹرل مقام کی بجائے پاکستان میں کھیلی جائے۔ اگر پی سی بی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں تو 2005ئ کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی پر سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماوئں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبول بٹ شہید کی 34 ویں برسی کے موقع پرآج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔کشمیری لیڈر مقبول بٹ شہید کی برسی منانے سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماو¿ں کو نظر بند کردیا ہے۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، ایک ہزار سے زائد شخصیات بھی آئینگی،وزیراعظم ہاو¿س کی تزئین وآرائش شروع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاو¿س میں قیام کریں گے جس کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے، وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے جب کہ سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاو¿س میں قیام کریں گے، وزیراعظم ہاو¿س کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد آئل ریفائنری سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد شخصیات بھی پاکستان آرہی ہیں، ان شخصیات کے قیام کے لیے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹل اور پنجاب ہاو¿س کو مختص کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفود بھی پاکستان آرہے ہیں، اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اہم کردار اداکررہے ہیں، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ تمام سیکیورٹی امور کو دیکھ رہے ہیں۔

پی ایس ایل: کراچی اور لاہوکے ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر،فروخت کا عمل کب شروع ہو گا،دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل رواں ہفتے سے شروع ہو گا اور ٹکٹوں کی ا?ن لائن بکنگ بھی کرائی جا سکے گی۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا ا?غاز 14فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا اور پہلی مرتبہ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے2019 کے ایڈیشن کے قریب ا?تے ہی لیگ کی انتظامیہ نے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جنہیں رواں ہفتے سے فروکت کے لیے پیش کیا جائے گا۔لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پانچ میچوں کی میزبانی کراچی اور تین کی لاہور کرے گا۔لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ 500روپے کا ہو گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تک ہو گی جبکہ ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک مالیت کے ہوں گے۔کراچی میں ہونے والے میچز 7، 10، 13، 15 مارچ کو ہوں گے جبکہ 17 مارچ کو فائنل کی میزبانی بھی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔