بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان ،نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کر دی کہ نریندر مودی بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے،ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے ہندوستان کے مشہور سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے، پاکستان کے وزیرِ اعظم کے اعلان سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے، میں بھارتی پائلٹ کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی محسوس کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان پر دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی سراہا جا رہا ہے ،معروف ہندوستانی صحافی برکھا دت نے بھی ابھی نندن کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ادتیا مینن ،اجے شکلا ،دیویا گھائل،کرشن پرتیپ سنگھ ،راجدیپ سردیدسی سمیت بھارت کے مشہور صحافیوں ،دانشوروں اور ادیبوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دونوں ملکوں کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر اخلاقی فتح حاصل کر لی ہے۔واضح رہے کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے زیر حراست بھارتی پائلٹ کو جمعہ کے روز رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ2 جوہری طاقت رکھنے والے ملکوں کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے اس لیے ہم کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،جنگ میں کوئی نہیں جیتتا، جن ملکوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوں وہاں کسی کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ یہاں بھی غلط اندازے نہ لگ جائیں، دنیا کی تاریخ میں غلط اندازوں سے ملک تباہ ہوئے، جنگ مسئلوں کا حل نہیں، اگر بھارت اب کوئی ایکشن لے گا تو مجبوری ہے ایکشن لینا پڑے گا تو بات پھر کہاں جائے گی؟۔

ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان کی امن اور مذاکرات کی کوششوں کی تعریف

انقرہ(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی امن کی کوششوں پر طیب اردگان کو اعتماد میں لیا جبکہ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کی امن اور مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاکستان امن کی بات کر رہا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟ بھارت کی مسلح افواج کے نمائندے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت کی مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی دفتر خارجہ کے نمائندے نے انہیں پاکستان کی امن کی پیشکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب ہی نہیں دینے نہیں دیا۔بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اے وی ایم کپور، آرمی کے میجر جنرل سریندر سنگھ بہل اور بحریہ کے ریئر ایڈمرل دلبیر سنگھ گجرال نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پہلے سے لکھے ہوئے مختصر بیانات پڑھے۔ جب سوال جواب کا وقت آیا تو وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔ایک خاتون صحافی پونم پانڈے نے مسلح فورسز کے نمائندوں سے سوال کیا ” عمران خان اور آئی ایس پی آر امن کی بات کر رہے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے ؟‘۔ جب یہ سوال پوچھا گیا اس وقت ڈائس پر ایئر وائس مارشل اے وی ایم کپور موجود تھے، اس سے پہلے کہ وہ اس سوال کا کوئی جواب دیتے دفتر خارجہ کا نمائندہ بیچ میں کود پڑا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے نمائندے نے خاتون صحافی کو مخاطب کرکے کہا ’آپ نے غیر متعلقہ سوال پوچھا ہے گورنمنٹ آف انڈیا اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور وہی اس کا جواب دے گی‘۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی ایئر وائس مارشل نے کہا انڈین ایئر فورس خوش ہے کہ ہمارا پائلٹ واپس آ رہا ہے، جب وہ واپس آئے گا تو اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے، ہم اسے خیر سگالی کے جذبے کے طور پر نہیں بلکہ جنیوا کنونشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ایک صحافی نے بھارتی آرمی کے میجر جنرل سریندر سنگھ بہل سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھا کہ ’ اصل صورتحال کیا ہے، کیا کشیدگی مزید بڑھے گی؟‘۔ اس سوال کے جواب میں بھارتی فوج کا نمائندہ صرف ٹامک ٹوئیاں ہی مارتا رہا۔

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

دبئی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں،16 فروری کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پولارڈ کی دھواں دھار اننگز، زلمی نے سلطانز کو شکست دیدی

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے اہم میچ میں کیرون پولارڈ کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی نے ملطان سلطانز کو شکست دیدی۔دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمر صدیق 18 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ جیمز ونس 41 رنز بنا کر امام الحق کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ جانسن چارلس نے 57 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔شعیب ملک 28 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ ڈینئیل کرسچن نے 18 رنز بنائے۔مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے حسن علی، عمید آصف اور ڈاﺅسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور آندرے فلیچر نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا اور فلیچر 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔کامران اکمل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 5 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔تین وکٹیں گرنے کے بعد عمر امین اور کیرون پولارڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کیرون پولارڈ نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ عمر امین بھی 54 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کا پاک بھارت وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ابو ظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے رابطہ کرکے مذاکرات پر زور دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے گفتگو میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے مذاکرات اور رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔شیخ محمد بن زاید النہیان نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنے کیلئے پرامن مذاکرات کو ترجیح دےگی۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت تعلقات کے لیے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور استحکام کو پروان چڑھتا دیکھنے کا خواہاں ہے اور پر امید ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر امن مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے ‘پے لوڈ’ گراکر واپس بھاگ گئے۔پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، اب بھارت پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کرے۔

پاکستان پر جارحیت کا مقصدمودی کا الیکشن جیتنا تھا،اپنے ہی لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک، بی جے پی رہنما کا اعتراف

بنگلورو(ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے اہم رہنما نے اپنے لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورا پیٹنے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی پورپا نے جوش خطابت میں اپنے وزیراعظم کی مذموم سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت دراصل الیکشن جیتنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔بی جے پی کرناٹک کے صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سے نوجوانوں کے جذبات بھڑک اُٹھے ہیں اور یہ جذبات لوک سبھا الیکشن میں ہمارے ووٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اس طرح کرناٹک کی 28 میں سے 22 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔بی ایس یدی یورپا کا ’اعتراف جرم‘ سامنے آتے ہی مودی کابینہ کے وزراءاور دیگر مقامی قیادت خفگی مٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے اور بی جے پی کرناٹک کے صدر کے بیان کو غیر حقیقی اور ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں تاہم اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور پوری دنیا مودی کی سازش کے بارے میں خود ان کی اپنی جماعت کے رہنما کی منہ سے سن چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے بھارتی پا ئلٹ کو رہا کر نے کا اعلا ن کر کے صلاح الدین ایو بی کا جا نشین ہونے کا ثبو ت دیا: فیا ض الحسن چو ہان

لاہور (صدف نعیم سے)صو با ئی وز یر اطلاعا ت فیا ض الحسن چو ہان نے چینل فا ئیو سے خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے بھارتی پا ئلٹ کو رہا کر نے کا اعلا ن کر کے صلاح الدین ایو بی کا جا نشین ہونے کا ثبو ت دیا ہے۔جس طرح صلا ح الدین ایو بی نے دو را ن جنگ رچر ڈ شیر دل کو گھوڑا دیا تھا اسی طر ز پر عمرا ن خان کا یہ عمل ان کوان کا حقیقی جا نشین ثا بت کر تا ہے۔وزیر اعظم کے اس اعلا ن نے پا کستا نیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

ابرا ر الحق ،میلو ڈی کو ئین شاہدہ منی ،احسن خان ،گلو کارہ حمیرا ارشد کی چینل فا ئیو سے خصوصی گفتگو ، پا ک فو ج کو بھر پو رخراج تحسین

لاہو ر (صدف نعیم)ہندوستانی جارحیت کیخلاف عوا م تو عوام فنکا ر بھی پا ک فو ج کی حما یت میں ایک ہو گئے۔نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ابرا ر الحق ،میلو ڈی کو ئین شاہدہ منی ،احسن خان ،گلو کارہ حمیرا ارشد نے چینل فا ئیو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں پا ک فو ج کو بھر پو رخراج تحسین پیش کیا،ایسی باتیں ، جوش و ولولہ شو کیا کہ ایک با ر پھر1965 کی یاد تا زہ کردی ،جسے سن کر ایمان تا زہ ہو گیا۔ابرا ر الحق نے کہا انڈیا یا د رکھے کہ بالی ووڈ موویز میں دکھائی جا نیوالی پاکستان مخا لف فلموں کی جنگ اور اصل جنگ میں بہت فر ق ہو تا ہے ۔ہم وطن کیخلا ف اٹھنے والی ہر بری نظر کو تہس نہس کر دینگے۔پا ک افواج زندہ با د۔میلو ڈی کو ئین شاہدہ منی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔اس مو قع پر مجھے اپنا ہی گا یا ہوا ملی نغمہ یا د آ رہا ہے ”©پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاللہ رب کی رحمت اور عطا ءلا الہ الااللہ©©“۔انہوں نے کہا کہ پا ک فوج کو میرا سلا م۔اسی طرح گلو کا رہ حمیرا ارشد نے بھی وطن سے محبت کا بھر پو ر اظہا ر کیا اور کہا کہ دشمن یا د رکھے کہ ہم ایک متحد قو م ہیں۔اداکار احسن خان نے اپنے بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بو ل ہیں دل دل پا کستان جا ن جا ن پاکستان۔

سٹیج ڈرا موں میں ہر قسم کے انڈین گانے چلانے پر فو ری پا بندی

لاہور(صدف نعیم)منسٹر ی اطلا عات و ثقا فت کی جا نب سے تما م تھیٹرز مالکان اور مینجرز کو فو ری طو ر پر ہدا یا ت جا ری کی گئی ہیں کہ سٹیج ڈرا موں میںکسی قسم کے انڈین گانے چلانے کی اجا زت نہیں ہے۔عمل نہ کرنے والے تھیٹرز مالکا ن مینجر ز کیخلاف فو ری کا رروائی کی جا ئیگی۔یہ حکم پنجا ب آرٹس کو نسل کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیٹر اینڈ پر فا رمنگ آرٹ برائے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایک نو ٹیففکیشن کے ذریعہ جا ری کیا ہے۔

ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پشاور کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، عمر صدیق نے اچھا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے وہ 18 رنز پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔

وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے خیر سگالی کے طور پر گزشتہ روز گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ایسا وقت جب بیرونی خطرات کا سامنا ہے پوری قوم متحدہ ہے، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کو امن کا پیغام بھیجا لیکن کوئی جواب اچھا نہیں آیا، میں نے کہا تھا کہ بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے تاہم بھارت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موقع ملا تو ہم نے کرتارپور راہداری کھولی تاکہ معاملات آگے بڑھیں، کرتار پور راہداری کھولنے کے باوجود بھی بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف تھا کہ بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا تاہم  پاکستان کو پلوامہ حملے سے ملنا کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کہا ہمیں ثبوت دیں ہم کارروائی  کریں گے تاہم بھارت انتخابات کی وجہ سے بہتر جواب نہیں  دے رہا تھا، پلوامہ حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی پاکستان پر الزام لگادیا گیا، بھارت نے آج پلوامہ حملے پر ڈوزیئر بھیجا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے، میں نے کل شام کوشش کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کروں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو صبح 3 بجے پتا چلا تاہم ہم نے فوری طور پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ اگلے دن ہم نے صرف یہ دکھانے کیلیے کارروائی کی کہ ہم میں جواب دینے کی بھر پور صلاحیت ہے۔

فہیم اشرف کا پاک آرمی سے اظہار یکجہتی

دبئی (چینل ۵ رپورٹ)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے پاک آرمی کی شرٹ زیب تن کرلی۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف نے پاکستان آرمی سے یکجہتی کے لئے اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ہوں، میں پاک آرمی ہوں، قصور میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فہیم اشرف اب تک 4 ٹیسٹ،18 ایک روزہ اور 25 ٹوئنٹی 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور ان دنوں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے یو اے ای میں موجود ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔