قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں قطبی آرتھوڈوکس چرچ میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر اہلکار مصطفیٰ عابد قاہرہ کے نواح میں واقع شہر نصر کے قطبی چرچ میں چھپائے گئے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو اہلکار شدید زخمی ہیں۔زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے جاں بحق افسر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم کو ایک تھیلے میں بند کرکے چرچ کی چھت پر رکھا گیا تھا، بم کی موجودگی کی اطلاع پر خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا تھا۔ کسی شدت پسند جماعت نے بم نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مصر کی آبادی کا 10 فیصد عیسائیوں کے ایک گروہ ’قطبی مسیحیوں‘ پر مشتمل ہے، یہ مصر میں مضبوط ترین اقلیتی گروہ ہے تاہم انہیں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ دو سال میں 200 سے زائد قطبی مسیحیوں کو قتل کیا گیا۔
Monthly Archives: January 2019
یو اے ای کے ولی عہد مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی شیخ محمد مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا مختصر دورہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔اس سے قبل اماراتی ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاﺅس گئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایک انچ سرکاری زمین پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیں گے، شہریار آفریدی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایک انچ سرکاری زمین پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیں گے۔اسلام آباد میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے شاہدرہ روڈ کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری و دیگر افراد سے واگزار کرائی گئی اراضی کا معائنہ کیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی 200 میں سے 140 کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے، باقی اراضی بھی ہر قیمت پر واگزار کرائیں گے، بااثر افراد کے دباﺅ کے باوجود آپریشن ہوا، جس جس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا ہے ان سب کا احتساب ہوگا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، جس کو کوئی مسئلہ ہے وہ عدالتوں سے رجوع کریں۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ بد قسمتی سے درسگاہوں پر قبضے ہو رہے ہیں، اور سیاسی جماعتوں کے قائدین قبضہ مافیا کی حمایت کریں تو دکھ ہوتا ہے، اسلام آباد میں نہیں پورے پاکستان میں سرکاری زمین چھڑائی جائے گی، ایک انچ سرکاری زمین بھی قبضہ مافیا کے پاس نہیں رہنے دیں گے اور کوئی بھی صاحب حیثیت ریاستی اقدامات پر اثر انداز نہیں ہونے پائے گا۔واضح رہے کہ نیئر بخاری نے مبینہ طور پر قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرکے گھر تعمیر کیا تھا۔
پشین میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے لیویز افسر سمیت 7 افراد زخمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشین میں پولیس لائنز کے قریب لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں تحصیلدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا اور حملے میں لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا گیا۔زخمیوں میں 4 راہگیر اور تحصیلدار کے علاوہ 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ عبدالمالک ترین کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔
لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کھوکھر پیلس خالی کرانے کا حکم
لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کوکھوکھر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سرکاری اراضی پر ان کا تعمیر کردہ کھو کھر پیلس بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہریوں کی جائیدادوں پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کھو کھر برادران کے قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی جائیدادوں اور کھو کھرپیلس سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جمع کرائی۔سپریم کورٹ نے کھوکھرپیلس خالی کرانے اور اینٹی کرپشن کو اپنی رپورٹ کی روشنی میں کھوکھربرادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کھوکھر پیلیس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے، ملزمان کے خلاف کرپشن کے مقدمے درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اینٹی کرپشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے، کھوکھر پیلس مختلف افراد سے زبردستی خریدی ہوئی مشترکہ کھاتے پر تعمیر ہے، ملزمان نے 10 افراد میں سے صرف 1 کو ادائیگی کر کے باقیوں کو بھگا دیا، انہوں نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ان کا خیال ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہم مشترکہ کھاتا توڑ رہے ہیں، ملزمان کھوکھر پیلس خالی کرکے اپنا سامان اٹھالیں، وزیراعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی کی طرحکھوکھر پیلس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قبضے کا کلچر ک کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ہے، ان کی مرضی کیخلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، پاکستان میں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے، یہ جو آنکھیں جھکائے کھڑے ہیں، مجھے پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔
حکومت نے کشکول لیا ہوا ہے کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں، آصف زرداری
بدین(ویب ڈیسک) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہاتھ میں کشکول پکڑ رکھا ہے اگر کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ مادری زبان میں بات کروں لیکن اسلام آباد والے اندھے، گونگے اور بہرے ہیں لہذا مجھے اردو میں بات کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ کچھ سمجھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ 90 بلین ڈالر تھی، 50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا، حکمرانوں نے کشکول لیا ہوا ہے، کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہو، مجھے کرکٹ نہیں آتی تو میں نے کھیلنے کی بھی کوشش نہیں کی۔آصف زدراری نے کہا کہ مجھ پر الزام لگاﺅ کہ میں نے تمام صوبوں کو حق دیا، کیس چلاﺅ اور پھانسی چڑھادو، مجھے قبول ہے لیکن بکری شکری کا ڈرامہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے جیل سے بیٹھ کر الیکشن لڑا، عوام کی ذمہ داری قبر تک نبھاتے رہیں گے جب کہ بی بی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن آگے لے کر جاناہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سپاہی کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی
سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے معمولی تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا جب کہ اسی ماہ ایک سپاہی نے اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباوکے دباوخودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے صرف جنوری 2017 سے تاحال 418 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔
ترکی میں چوری کا انوکھا واقعہ، خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی نگل لی
استنبول( ویب ڈیسک ) ترکی میں چوری کے انوکھے واقعے میں جیولری شاپ پر خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی نگل لی لیکن ملازم کی عقابی نظروں نے بروقت خاتون کی چوری پکڑلی۔یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں اور روز نت نئے طریقے منظر عام پر آتے رہتے ہیں تاہم ترکی میں چوری کے انوکھے واقعے نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ترکی کے شہر استنبول کی ایک جیولری شاپ میں چوری کا حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کسٹمر بن کر دکان میں داخل ہوئیں اور ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے کے دوران اپنے پرس سے پانی کی بوتل نکالی اور ہاتھ میں پکڑی قیمتی ہیرے کے انگوٹھی نگل لی۔رپورٹ کے مطابق اس دوران دکان کے ملازم کی عقابی نظروں نے خاتون کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد اسپتال میں خاتون کا ایکسرے کروایا گیا اور یوں خاتون کی چوری پکڑی گئی۔پولیس نے خاتون پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا ہے لیکن چوری کی انگوٹھی اب بھی خاتون کے پیٹ میں موجود ہے۔
9 سالہ چینی ‘آئس بوائے’ کی زندگی بدل گئی
لاہور (ویب ڈیسک ) چین کے 9 سالہ چینی ‘آئس بوائے ‘ کی ایک تصویر نے اس کی زندگی بدل دی۔گزشتہ سال جنوری میں چین کے صوبہ یننان کے دور دراز علاقے زنچی کا کمسن طالب علم روزانہ تقریباً ساڑھے 4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے امتحان دینے اسکول پہنچا تو اس کے سر پر بالوں کے بجائے برف تھی۔اس کی استاد نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کے بعد وانگ فومین کو ‘آئس بوائے’ کا خطاب ملا۔یہ کمسن بچہ اپنی نانی اور بہن کے ساتھ ایک دور دراز علاقے میں پرانے اور کچے گھر میں رہتا تھا اور روزانہ اتنا فاصلہ طے کرکے بوسیدہ عمارت میں واقع اسکول آتا ہے۔وانگ ساڑھے 4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے امتحان دینے اسکول پہنچا تو اس کے سر پر بالوں کے بجائے برف تھی اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد جہاں وانگ فومین کے کئی انٹرویوز اور دعوتیں ہوئیں وہیں اسے ہزاروں کی تعداد میں تحائف اور امداد بھی ملی۔لیکن اب لوگوں کی مدد کے بعد وانگ فومین کی زندگی بدل چکی ہے، وہ ایک دو منزلہ محفوظ گھر میں رہتا ہے اور اس کا اسکول صرف 10 منٹ کے فاصلے پر ہے۔کم سن طالبعلم کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی اب کافی بہتر ہو چکی ہے، ‘مٹی کی دیواروں اور کیچڑ سے بھرے راستے کی نسبت اب ہم بارش اور ہوا سے محفوظ بہت ہی اچھی جگہ پر ہیں۔’9 سالہ وانگ فومین کا کہنا ہے کہ حالات اگرچہ تبدیل ہو چکے ہیں لیکن وہ اب بھی پولیس افسر بننے کے اپنے خواب پر قائم ہے تاکہ وہ برے لوگوں کو پکڑ سکے۔وانگ کو ملنے والے فنڈز نے نہ صرف اس کی اپنی بلکہ اس کے اسکول کی بھی حالت بہتر کر دی ہے۔چینی بچے کی والدہ غربت کے باعث 2 سال قبل بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی لیکن حالات کے تبدیل ہونے کے بعد وانگ کے والد اب بھی اس کی والدہ کے منتظر ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ایک مرتبہ ضرور فون کرکے بچوں کی خیریت دریافت کریں گی۔
بہادر طالب علم اعتزاز حسن کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے
ہنگو( ویب ڈیسک ) ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے بہادر طالب علم اعتزاز حسن کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔6 جنوری 2014 کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اسکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس واقعے میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن اسکول میں موجود 400 سے زائد طالب علموں کی جان بچالی۔شہید اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فلم ’سلیوٹ ‘ آج ریلیز ہوگی۔اعتزاز حسن کو اس بہادری پر تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے اور ان کے اعزاز میں کئی اعلانات بھی کیے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک وہ اعلانات پورے نہیں کیے جاسکے۔ شہید اعتزاز کی یاد میں ‘سیلوٹ’ کے نام سے ایک پاکستانی فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔آج ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔شہید اعتزاز حسن کی پانچویں برسی پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج شہید نوجوان اعتزاز حسن کی برسی ہے جس نے اپنی جان قربان کرکے سو سے زائد بچوں کی جانیں خودکش حملے سے بچائیں‘۔
سپریم کورٹ کا کھوکھر پیلس سے قبضہ ختم کرانے کا حکم
لاہور (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن کو کھوکھر پیلس سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کھوکھر برادران کی طرف سے شہریوں کی جائیدادوں پر قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی جائیدادوں اور کھوکھر پیلس کے بارے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے، کھوکھر برادران نے زمین کے مالک 10 افراد میں سے صرف ایک کو ادائیگی کی اور باقیوں کو بھگا دیا، کھوکھر پیلس مختلف افراد سے زبردستی خریدی گئی زمین پر تعمیر ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ کھوکھر برادران نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ان کا یہ تاثر ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم مشترکہ کھاتہ توڑرہے ہیں،کھوکھر پیلس خالی کریں اور سامان اٹھالیں، وزیراعظم ہاو¿س میں یونیورسٹی کی طرح کھوکھر پیلیس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کھوکھر برادران کی مرضی کے خلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، ملک میں بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، یہ جوآنکھیں جھکائے کھڑے ہیں، پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن مقدمے درج کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔اس موقع پر کھوکھر برادران کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ ہم بے قصور ہیں، قبضوں کے کلچر کی وجہ سے سارا الزام ہم پر آرہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ہے، اینٹی کرپشن کھوکھر پیلیس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے۔
یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔شیخ محمد بن زید النہیان کے طیارے نے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا جہاں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور استقبال کرنے وزیراعظم عمران خان خود ائیرپورٹ پر موجود تھے، انہوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا جب کہ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔وزیراعظم نے خود گاڑی ڈرائیو کی وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے مہمان کو لے کر روانہ ہوئے اور مہمان کو وزیراعظم ہاو¿س لے جانے کے لیے مہمان کی گاڑی میں خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اور گاڑی چلاکر وزیراعظم ہاو¿س روانہ ہوئے۔وزیراعظم ہاو¿س پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پہلے متحدہ عرب امارات پھر پاکستانی قومی ترانے دھنیں بجائی گئیں جب کہ معزز مہمان کو فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے بھی معزز مہمان کو سلامی دی۔وزیراعظم عمران خان نےمہمان کا کابینہ ارکان اور دیگر سے تعارف کرایا جب کہ ولی عہد متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کا تعارف کرایا۔متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد کو پاکستانی اور یو اے ای کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا اور وہ اس ایک روزہ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا یہ 12 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان اور امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔12 ارب ڈالرز کا پیکج متوقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورہ? پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔
پاکستان کو امارات سے تاخیری ادائیگیوں پر3 ارب 20 کروڑ ڈالرکا تیل ملنے کی امید
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کیلئے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں دوسال کی مزید توسیع ہوگی، امارات پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کرے گا، یواے ای کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کارطے ہونا باقی ہے۔
امارات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کو جنوری کے پہلے ہفتے میں تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کرنا تھے، جس میں تاخیر ہوئی تاہم اب ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اس رقم کی منتقلی کا اعلان ہوگا۔
اماراتی ولی عہد آج پاکستان پہنچیں گے ،بڑا اعلان متوقع
اسلام آباد، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد کہ موقع پر گارڈ آف آنر کے موقع پر جے ایف 17تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے جبکہ اماراتی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی امید کی جارہی ہے۔ محمد بن زاید النہیان کا دور ہ پاکستا ن ایک روز کیلئے ہوگا ، محمدبن زائد اس دوران وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ولی عہد محمد بن زائد کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گاجس میں 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ابوظہبی ڈویلمنٹ فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں۔عرب امارات کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں ابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے 736 ملین درھم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے احکامات کی تعمیل ہے۔یواے ای سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل ہیں، ان شعبوں میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے پاکستان معاونتی پروگرام نے کے پی ، قبائلی علاقوں اور بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جامع پلان بنایا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے عوام کی خدمت اور ترقی بھی شامل ہے۔


















