تازہ تر ین

اماراتی ولی عہد آج پاکستان پہنچیں گے ،بڑا اعلان متوقع

اسلام آباد، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد کہ موقع پر گارڈ آف آنر کے موقع پر جے ایف 17تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے جبکہ اماراتی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی امید کی جارہی ہے۔ محمد بن زاید النہیان کا دور ہ پاکستا ن ایک روز کیلئے ہوگا ، محمدبن زائد اس دوران وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ولی عہد محمد بن زائد کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گاجس میں 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ابوظہبی ڈویلمنٹ فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں۔عرب امارات کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں ابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے 736 ملین درھم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے احکامات کی تعمیل ہے۔یواے ای سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل ہیں، ان شعبوں میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے پاکستان معاونتی پروگرام نے کے پی ، قبائلی علاقوں اور بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جامع پلان بنایا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے عوام کی خدمت اور ترقی بھی شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv