اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے کھلے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی ا?ف شورکمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو مشینری، ا?لات، بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں، ڈرلنگ بائٹس، ڈرلنگ اینڈ سیسمک بحری جہاز، ایئر کرافٹس سمیت دیگر اشیاکی درا?مدپر ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ اس کے علاوہ انہیں 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں بھی رعایت دی گئی ہے۔اس ضمن میں ایف بی آر سے 2 نوٹی فکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے پوچھا گیا کہ کیا یہ چھوٹ سمندر میں تیل و گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام شروع کرنیوالی ایگزون موبائل نامی ملٹی نیشنل کمپنی کیلئے دی گئی ہے؟ توانھوں بتایا کہ کسی خاص کمپنی کو اس کے نام کے ساتھ چھوٹ نہیں دی گئی بلکہ اس کا اطلاق ان تمام آف شورکمپنیوں پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کو فروغ دینا ہے جس سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری اور درا?مدی بل کم ہوگا۔
Monthly Archives: January 2019
نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویڑنل بنچ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی اپیل پرسماعت نہیں ہوئی،سزاکیسے معطل ہوسکتی ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے اپیل دائرکررکھی ہے،مقررنہیں ہوئی، شایدتعطیلات کے باعث اپیل سماعت کیلئے مقررنہیں ہوئی۔عدالت نے نوازشریف کی سزا اور جرمانہ معطلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاعدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کی درخواست ضمانت پرمناسب حکم جاری کردیں گے۔
انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ
جکارتہ (ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شہر سے 175 کلو میٹردور جب کہ زیر زمین گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔انڈونیشین حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں، مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آے تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں انڈونیشیا کے ا?بنائے سندا میں ا?تش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر ا?ب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی، ہلاکت خیز سونامی کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے۔
کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا میں کیلا مارنے پر نوجوان کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی۔
امریکی ریاست آئیوا کے دارالحکومت ڈیس موائنز میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا ہوگئی کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان روجیلیو تاپیا خریداری کے لیے شاپنگ اسٹور گیا جہاں اس کی کسی دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔اسٹور کے ملازم نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان بیچ بچاو¿ کرانے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو روجیلیو تاپیا اسٹور کے ملازم کے ساتھ بھی الجھ پڑا اور غصے میں کیلا اٹھا کر اسے دے مارا۔ دکان کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جھگڑالو نوجوان کو گرفتار کرلیا۔دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روجیلیو تاپیا کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ مجسٹریٹ نے روجیلیو تاپیا پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں پر حملہ کرنے اور غنڈہ گردی کے جرم میں جیل بھیج دیا تاہم وہ کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔
نوعمر لڑکیوں میں سوشل میڈیا ڈپریشن کی وجہ بننے لگا
لندن (ویب ڈیسک ) لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں سوشل میڈیا سے متاثر اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں ا?ن لائن ہراساں کیا جاتا ہے وہ جسم اور چہرے کے متعلق بے اطمینانی کی شکار ہوتی ہیں اور وہ احساسِ کمتری کی شکار ہوکر ڈپریشن میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
ای کلینکل میڈیسن نامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد نوعمر لڑکے اور لڑکیوں کا سروے کیا گیا جن کی عمر 14 برس ہے اور وہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ان نوجوانوں میں لڑکیاں سوشل میڈیا کی زیادہ رسیا نکلیں جن کی 40 فیصد تعداد روزانہ کم سے کم تین گھنٹے سوشل میڈیا سے وابستہ رہی جبکہ صرف 20 فیصد لڑکے اتنے وقت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کررہے تھے۔سروے سے انکشاف ہوا کہ جو لڑکیاں سوشل میڈیا کا کم استعمال کرتی ہیں ان کی 12 فیصد اور سوشل میڈیا سے بہت زیادہ (ساڑھے پانچ گھنٹے روزانہ) منسلک رہنے والی لڑکیوں کی 38 فیصد تعداد ڈپریشن کی شکار دیکھی گئی بلکہ ان میں ذہنی تناو¿ بھی بہت شدید نوعیت کا تھا۔
ماہرین نے بھی نوٹ کیا کہ 40 فیصد لڑکیوں اور 25 فیصد لڑکوں کو ا?ن لائن ہراساں اور پریشان کرنے کا سامنا تھا۔ لڑکیوں کی 40 فیصد اور لڑکوں کی 28 فیصد تعداد نے نیند میں کمی اور بے چینی کی شکایت کی۔ پھر یہ بھی دیکھا گیا کہ لڑکیاں اپنی رنگت، قد، چہرے، جسامت اور دیگر کیفیات کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں تاہم نوعمر لڑکے اس کی پروا نہیں کرتے اور اگر لڑکیوں کو کوئی ان کے رنگ و روپ پر کچھ کہدے تو وہ فوری طور پر اس کا اثر لیتی ہیں۔
جاپان میں گھوڑوں کی انتہائی سست رفتار انوکھی ریس
ٹوکیو (ویب ڈیسک )گھوڑوں کی ریس میں عموماً ان کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے جس میں گھوڑوں کو غیر معمولی طور پر سست کیا جاتا ہے اور اس کے لیے ان پر وزن ڈالا جاتا ہے۔
بانیئے نامی یہ عجیب گھڑ دوڑ ایک عرصے سے جاری ہے اور ا?ج بھی جاپان کے علاقے ’ہوکائیڈو‘ میں بہت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے گھوڑے کسانوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ریس میں انہیں 500 سے 1200 کلوگرام تک وزن ایک سلیج کے ذریعے گھسیٹنا ہوتا ہے۔ اپنی جسامت کے لحاظ سے گھوڑوں کو وزن کھینچنے کی صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا جاتا ہے۔
بانیئے ریس میں کسی گھوڑے کو وزنی سلیج کھینچ کر دو چکر لگانے ہوتے ہیں۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہوتا ہے جس میں کئی مرتبہ گھوڑوں کو روک کر ا?رام کرایا جاتا ہے۔ سوار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھوڑے کو تیز دوڑا کر اس کی توانائی ضائع ہونے سے بچائے۔ ریس کے راستے پر بنی رکاوٹوں پر گھوڑوں کو روکا جاتا ہے اور انہیں سانس لینے کی مہلت دی جاتی ہے۔ جو گھوڑا وزن اٹھا کر دو چکر مکمل کرلے وہ ریس کا فاتح ٹھہرتا ہے۔
اگرچہ اس کا ا?غاز 1887ئ میں ہوا تھا لیکن بیسویں صدی کے وسط میں دوبارہ اسے ہوکائیڈو میں شروع کیا گیا اور پھر جاپان کے دوسرے شہروں میں بھی اس کا ا?غاز ہوگیا۔ اب اس کے ٹکٹوں کی فروخت غیرمعمولی طور پر بڑھی ہے جو 36 فیصد سے بھی زائد ہے۔
گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب آج کیلیفورنیا میں ہوگی
کیلیفورنیا (شوبزڈیسک ) گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب آج پیر کو امریکی شہر کیلیفورنیا میں منعقد کی جائے گی۔ 76 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی سینڈرہ اوہ اور ایڈم سیمبرگ کریں گے، تین فلمیں سب سے زیادہ کیٹیگریز کے لیے نامزد ہیں۔ بہترین ڈراما فلم کے لیے فلم بلیک پینتھر، اے؛ اسٹار از بورن، اف بیل اسٹریٹ کڈ ٹاک، بوہیمیان رافسوڈی اوربلیک کلینسمین کی نامزدگی ہے۔بہترین اداکارہ کے لیئے فلم اے؛ اسٹار از بورن سے لیڈی گاگا، فلم ڈسٹرائیرسے نکول کیڈمن، دی وائف سے گلین کلوز، کین یو ایور فورگیو می سے اداکارہ میلیسا مک کارتھی اور اے؛ پرائیویٹ وار سے روزامنڈ پائک کو نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکار کے لیے اے؛ اسٹار از بورنکے بریڈلے کوپر، فلم ایٹ ایٹرنیٹی گیٹ کے ولیم ڈافو، اور فلم بلیک کلینسمین کے جان ڈیوڈ واشنگٹن کی نامزدگی سرفہرست ہے۔
ناصر ادیب نے 2019کو فلم انڈسٹر ی کےلئے اہم قرار دےدیا
لاہور(شوبزڈیسک)معروف فلم رائٹر ،مکالمہ نویس اورہدایتکار ناصر ادیب نے 2019کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔ فیئر فرینڈز کلب کی جانب سے ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران ناصر ادیب نے کہا کہ رواں برس پاکستانی سینما ماضی کے سنہرے دور کی یاد دلائے گا 2017اور 2018کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔توقع ہے کہ فلم مولا جٹ 2 بھی شائقین کو پسند آئے گی۔تقریب میں ملک ریاض،شمائلہ ظفر،ڈاکٹڑ ضیغم ذکی ،فیصل قائق قریشی ،فرح بٹ،آصف شاہ اور دیگر شامل تھے۔،محمد اعجاز قریشی،ندیم مظہر’عنبرین ،نیلم قریشی،غلام سرور بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
عطا اﷲ عیسی خیلوی مارچ میں برطانیہ جائیں گے
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی مارچ میں برطانیہ جائیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کی جانب سے معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کو برطانیہ آ کر شوز میں پرفارمنس دینے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ابتدائی بات چیت جاری ہے ۔ قوی امکان ہے کہ حتمی معاہدہ ہونے کے بعدعطا اللہ عیسی خیلوی مارچ میںبرطانیہ جائیں گے۔
وکی کشال کی کترینہ کو شادی کی پیشکش ‘وڈیو وائرل ہو گئی
ممبئی(شوبزڈیسک )فلم راضی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکی کشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی جس پر کترینہ ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کشال نے اچانک کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں کترینہ کے قریبی دوست سلمان خان بھی موجود تھے۔وکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنے پر کترینہ کیف ایک لمحے کیلئے دنگ رہ گئیں اور ان سے کچھ بھی بولا نہ گیا بعد ازاں انہوں نے کہاہمت نہیں ہے کترینہ نے شادی کی پیشکش پر یہ جملہ کیوں بولا یہ تو وہی جانتی ہیں تاہم سلمان خان کا ردعمل دلچسپ تھا۔
”سلیوٹ“ میں شاہ رخ کے مقابل فاطمہ ثنانظر آئیں گی
ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اسٹار فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سلیوٹ میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سلیوٹ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق فلمساز فاطمہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ بھاتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم سلیوٹ کے فلم میکرز شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے فاطمہ کے نام پر غور کررہے ہیں۔
‘
شکیرا یا جسٹن بیبرکی آوازیں اب پاکستان میں
لاہور(شوبز ڈیسک ) محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان کر دیا۔ میڈیاکے مطابق ہیٹر ایڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم دولہ کا کہنا تھا کہ شکیراسے رابطہ کرکے ان کو پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرنے کی ذمہ داری ایک اہم شخص کو سونپی گئی ہے۔اگربین الاقومی شہرت یافتہ گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں توکینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا میوزک کنسرٹ کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسرحاصل کئے جائیں گے۔
بی پی ایل ،آفریدی کی طوفانی اننگز ،کو مہیلا وکٹو رنیز نے میچ جیت لیا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے دھواں دھار اننگز کھیل کر ”گزرے دنوں“ کی یاد تازہ کردی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) کے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سکسرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے نکولس پوران کے41رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں8وکٹوںکے نقصان پر127رنز بنائے ، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین نے2،2جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔128رنز کے ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم15اوورز کے اختتام پر 83رنز پر 5وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس کا میچ جیتنا دشوار نظر آرہا تھا تاہم بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ 5چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے صرف 25گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


















