آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر وزیرِاعظم عمران خان کی کوہلی کو مبارکباد

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)بھارت اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراو¿نڈ میں شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں پہلی اننگز میں بھارتی بلے بازوں نے پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کرکے آسٹریلیا کو شکست کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔آسٹریلیا کی سیریز میں شکست اس وقت مزید عیاں ہوئی جب آسٹریلیوں ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میچ کے آخری روز بارش کے باعث میچ نہیں کھیلا گیا اور ٹیسٹ میچ ڈار کی صورت میں ختم ہوا۔یاد رہے کہ بھارت نے ابتدائی 3 میچوں میں آسٹریلیا پر 1-2 کی سبقت حاصل کی ہوئی تھی اور سڈنی ٹیسٹ ڈار ہونے پر سیریز بھارت کے نام رہی۔بھارت کینگروز کو ان ہی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی جس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کو دنیائے کرکٹ سے مبارک باد کے پیغامات کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی شروع ہوا۔اس ضمن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپیئن کپتان عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنی ایک پیغام میں پاکستان کے وزیرِاعظم اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان نے ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنے اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ایشین ٹیم بننے پر مبارکباد پیش کی۔

سر بیا دنیا کا سب سے زیادہ رشوت خور ملک بن گیا

سر بیا (ویب ڈیسک)یورپ کا ملک سربیا جو سابقہ یوگو سلاویہ کے ٹکڑے ہونے سے وجود میں آیا نہ صرف یورو زون بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ رشوت خور ملک کی حیثیت سے بدنام ہے۔ سربیا کی مقامی کرنسی کا نام دینار ہے۔ یہ ملک پہلی جنگ عظیم تک بھی سلطنت عثمانیہ (ترکی) کے قبضہ میں تھا۔ ایک یورو کی قدر 120 دینار کے برابر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سربیا میں قانونی یا غیر قانونی دونوں کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتے۔ فرق اتنا ہے کہ غیر قانونی کام کی رشوت ذرا زیادہ لی جاتی ہے۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ہر کام کی رشوت مقرر ہے۔ ایک ہفتہ وار نے باضابطہ ان کاموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کس کام کی کتنی رشوت دینی ہوگی یا کونسا کام کتنی رشوت دے کر کروایا جاسکتا ہے۔ 300 یورو رشوت دے کر کسی بھی بچے کو سالانہ امتحان میں پاس کروایا جاسکتا ہے۔اگر آپ 3 ہزار یورو دینے تیار ہیں تو آپ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے مالک بن سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک ہزار یورو میں کسی بھی عمارت کی تعمیر کیلئے نقشہ منظور کروایا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی خاتون قانونی طریقے سے زچگی کروانا چاہتی ہے اس کو بھی ایک ہزار یورو دینا پڑے گا۔ رشوت دینے پر زچہ او ربچہ کی سرکاری ہاسپٹل میں ترجیح بنیادوں پر دیکھ بھال ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر کسی کو سرکاری ہاسپٹل میں اپنی ٹوٹی ہوئی کسی اہم ہڈی کو مثلا کولہے کی ہڈی کو جڑوانا ہے تو اس کیلئے بھی ایک ہزار یورو رشوت دینی ہوگی۔ جبکہ سرکاری طور پر یہاں تمام شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت دستیاب ہے۔ سربیا کے ہی ایک اخبار نے اپنے مضمون میں بتایا کہ حالیہ ایک ہاسپٹل کے عہدیدار کو گرفتار کرنے پر پتہ چلا کہ وہ آپریشنوں کیلئے منتظر مریضوں کو فہرست میں سب سے اوپر لانے کیلئے فی کس 500 یورو وصول کررہا تھا۔ اگرچہ ہمارے ملک اور دوسرے ممالک میں بھی ان کاموں کیلئے رشوت لی جاتی ہے لیکن رشوت کی مقررہ قیمت شائد ہی کسی ملک میں ہوگی

کپاس درآمد پر کسٹمز، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو ارسال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمد پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔ سٹیل ملز کو فعال کرنے کے لیے وزارت صنعت سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں کپاس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے درآمدی کپاس پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کو بھجوا دیا اور اس چھوٹ کی صورت میں وصولیوں پر ممکنہ اثرات کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت سے پاکستان سٹیل ملز کو فعال کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد ازجلد طلب کر لی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے کے بعد پاکستان سٹیل ملز کو فعال کیا جائے گا۔

آئی جی تبادلہ کیس :چیف جسٹس نے اعظم کو دن میں تارے دکھا دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعظم سواتی کو باسٹھ ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں، جو صادق اور امین ہی نہیں وہ کیسے رکن اسمبلی رہ سکتا ہے۔آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا غریب لوگوں کو مارا پیٹا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں آگیا پولیس نے خصوصی برتاو کیا، ہم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں بڑے آدمی چھوٹوں کو روند نہیں سکتے، یہاں پر سزا بھی ملے گی۔ عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کے تبادلے میں اعظم سواتی کا کردار نہیں، تبادلہ اسی دن کیا گیا جب آئی جی نے فون سننے سے انکار کیا۔وکیل علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا اعظم سواتی نے صرف وزارت سے استعفیٰ دیا، ابھی بھی وزارت پر اعظم سواتی کا نام چل رہا ہے، وہ لوگ دن گن رہے ہیں، کیا اعظم سواتی رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں ؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا آئی جی صاحب ! آپ نے اب تک کیا کیا، جس پر آئی جی نے کہا اعظم سواتی کے بیٹے، نجیب اللہ، فیض، جہانزیب کیخلاف مقدمہ درج کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جوسارا کرتا دھرتا ہے اس کیخلاف کچھ نہیں کیا، کارروائی اس لیے نہیں کی وہ بڑا آدمی ہے ؟ صرف فون نہ سننے پر آئی جی تبدیل کر دیا گیا، اگر انصاف نہیں دینا تو کس چیز کے آئی جی لگے ہوئے ہیں ؟۔

نواز شریف کی سزا معطلی درخواست اپیلوں کیساتھ سنی جائیگی:فیصلہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بینچ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کے ساتھ ہی سنی جائے گی کیونکہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جاسکتی اور موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

مریم نواز نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہاو¿س میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔یاد رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہوگا۔

موجودہ حکومت نے اب تک 22 کھرب 40 ارب روپے کا قرض لے لیا

کراچی(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں مجموعی طور پر 22 کھرب 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کم ریونیو کلیکشن کے دباو¿ کے تحت حکومت اپنے بڑھتے ہوئے ملکی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض لے رہی ہے جبکہ بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے نے حکومت کو بیرونی خلا پورا کرنے کے لیے ڈالر حاصل کرنے پر مجبور کردیا۔مالی سال 2019 کے 5 ماہ کے دوران حکومت کا کل خسارہ 22 کھرب 40 ارب روپے یا 9.25 فیصد اضافے کے ساتھ 264 کھرب 52 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی عرصے کے دوران حکومت کا ملکی خسارہ 907 ارب روپے سے بڑھ کر 173 کھرب 23 ارب روپے ہوگیا جبکہ غیر ملکی خسارے میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور بیرونی قرضہ 13 کھرب 34 ارب روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 3 ارب روپے ہوگیا۔بیرونی قرضے میں بے تحاشہ اضافے کی ایک اور وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 15 فیصد تک کی کمی بھی ہے کیونکہ جون کے اختتام پر ایک ڈالر 121 روپے 54 پسے کا تھا جو نومبر کے اختتام تک 140 روپے 26 پیسے سے زائد کا ہوگیا۔حکومت کی جانب سے اپنے اندرونی قرض کو بنیادی طور پر خزانے کے بل پر انحصار کرکے مختصر مدت کے قرض کو بڑھایا اور مالی سال 2019 کے پہلے 5 ماہ میں مختصر مدت کا قرض 11 کھرب 68 ارب روپے سے بڑھ کر 100 کھرب 57 ارب روپے ہوگیا۔رپورٹ میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے روپے کے قرض کے لیے مرکزی بینک پر بہت زیادہ انحصار کیا گی

آئندہ مالی سال جی ڈی پی کی شرح مزید گھٹ کر 4.1فیصد پر آنے کا امکان

کراچی: (ویب ڈیسک)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ سلوشنز نے پاکستان میں مالی سال 2018-19 کی دوسری ششماہی کے دوران شرح سود 10 فیصد پر مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، فچ سلوشنزکی جانب سے ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماضی قریب میں مانیٹری پالیسیوں میں ڈسکاو?نٹ ریٹ میں مجموعی طورپر425بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح 10فیصد تک بڑھائی ہے۔فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تنزلی کی وجہ سے پاکستان میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں سست روی، پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خراب توازن، کرنٹ اکاو?نٹ خسارہ، زرمبادلہ کے ذخائرکی صورتحال اور برا?مدات پردباو? جیسے عوامل کے باعث مالی سال2019 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی نمو کی شرح4.4فیصد رہے گی جو مالی سال2020 میں مزید گھٹ کر4.1فیصد پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ مالی سال2017-18 میں جی ڈی پی نموکی شرح .5 4فیصد کے ساتھ 13سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ہیکرز معاشی حالت میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل چوری کی راہ پر گامزن

نیو یا رک (ویب ڈیسک)پہلے زمانے میں لوگ پیسے گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے، پھر بینک کاری نظام نے لوگوں کو چوری ڈاکے سے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے سرمایہ بینکوں میں رکھنے کی ترغیب دی۔ لیکن اب بینک ڈیجیٹل چوری، جسے عرف عام میں ہیکنگ کہا جاتا ہے، سے نبرد آزما ہیں۔ کچھ عرصے قبل تک اس چوری کا نشانہ عام آدمی ہوتا تھا لیکن اب اس دائرہ کار وسیع ہوکر ریاست تک پہنچ چکا ہے۔
ریاست کی سربراہی میں پرورش پانے والے ان ہیکرز کا مقصد نہ صرف خفیہ معلومات اور سبوتاڑ پھیلانا ہے، بلکہ اب یہ ہیکرز ریاست کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے دوسرے ملک کے بینکوں سے رقوم چ±را کر اپنے ملک میں منتقل کر رہے ہیں تاکہ ملک میں معاشی بہتری لاسکیں۔اس بابت انٹرپول اور انسداد سائبر کرائم کے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیم گروپ -آئی بی کے مطابق پہلے کسی ادارے کو جدید اور پیچیدہ مال ویئر (کسی کمپیوٹر نظام میں داخل ہوکر معلومات کی چوری اور متعلقہ کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا سافٹ ویئر) کے ذریعے ہیکنگ کا نشانہ بنایا جاتا تھا، لیکن اب ریاستوں نے ان ہیکرز کو باقاعدہ بھرتی کرکے اپنے مفاد میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔رواں سال اکتوبر میں ماسکو میں ہونے والی سائبر کرائم کانووکیشن 2018 میں اس تنظیم کی جانب سے ایک چشم کشا رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کا عنوان ’ہائی ٹیک کرائم ٹرینڈز2018‘ تھا۔ اس رپورٹ میں سائبر کرائم کے نئے رجحانات کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ پیش گوئی کی گئی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں ریاست کے پروردہ ہیکرز کی اولین ترجیحات دوسرے ممالک کے مالیاتی ادارے ہوں گے۔ سائبر کرائم ٹرینڈ پر جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس وقت ہیکرز کو اپنے مالیاتی مفاد کے لیے حاصل کرنے والے ممالک میں چین، شمالی کوریا اور ایران سر فہرست ہیں۔ جب کہ روس اور یوکرائن کے ریاستی ہیکرز کے چالیس گروپ دیگر ممالک میں متحرک ہیں۔

سیرین گیس اور دیگر اعصابی ہتھیاروں کو زائل کرنے والی ٹیکنالوجی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سیرین گیس اور دیگر اعصابی و کیمیائی ہتھیاروں سے جان بچانے کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔سیاٹل میں واقع یونیورسٹی آف واشنگٹن کے کیمیا دانوں نے کیمیائی گیس اور اعصابی کیمیکلز( جنہیں آرگینوفاسفیٹس بھی کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنانے کے لیے خاص اینزائم (خامرے) تیار کئے ہیں۔ اس کے لیے پہلے آرگینوفاسفیٹ ٹارگیٹنگ اینزائم (او پی ایچ) کو ایک لچکدار پالیمیر جیل کی پرت میں رکھا۔ اب اس سے جو چھوٹے چھوٹے اجزا بنے وہ نینومیٹرپیمانےجتنے چھوٹے تھے۔ وہ جسم میں داخل ہوکر ایک طویل عرصے تک امنیاتی نظام سے بچ کر محفوظ رہتے ہیں۔جیسے ہی جسم پر کیمیائی ایجنٹ یا گیس کا حملہ ہوتا ہے تو یہ اینزائم خون سے فوری طور پر اس جان لیوا مرکب کو نکال باہر کرتا ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’نینواسکیونجر‘ یعنی نینو خاکروب کا نام دیا ہے اور کسی منفی سائیڈ افیکٹس کے بغیر یہ مسلسل پانچ روز تک اپنا اثر قائم رکھتے ہوئے جان لیوا کیمیائی مرکبات کو دور رکھتے ہیں۔ پہلے ماہرین نے جانوروں کے جسم میں نینوذرات داخل کئے اور انہیں بار بار سیرین کے ٹیکے لگائے گئے تب بھی 8 روز تک جانوروں پر ان کا کوئی اثر نہ ہوا اور وہ محفوظ رہے۔نینوجھاڑو کو بنانے والوں میں سے ایک انجینیئر شاو¿ئی جیانگ نے اسے ایک قسم کی ویکسین قرار دیا ہے جسے بہتر بناکر ہفتوں اور مہینوں تک کارا?مد رکھا جاسکتا ہے یعنی نینواینزائم کی ایک خوراک کئی ماہ تک خطرناک کیمیائی اجزا سے بچاسکے گی۔

ہیلتھ ایکسپو میں ہزاروں افراد کے مفت بلڈ ٹیسٹ اور علاج

کراچی (ویب ڈیسک)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طالب علموں کی غیر سرکار اور غیر سیاسی تنظیم ” ہوپس” کے زیر اہتمام “چوتھی ہیلتھ ایکسپو” میں ہزاروں افراد کے مفت خون کے ٹیسٹ اور علاج کیا گیا۔نمائش کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کیا جب کہ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی عدیل احمد، ماہر غذائیات غفیریہ انیس سعید، اداکارہ نمرہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔نمائش کے دوران ایگزیکٹو کلینکس میں ماہر ڈاکٹروں نے عوام کا مفت جسمانی امراض کے علاج کے ساتھ ذہنی دباو¿ اور دماغی امراض کے علاج کے بارے میں مفید مشورے دیے جب کہ ہزاروں افراد کے بلڈپریشر، زیابطیس، کولیسٹرول سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس کے علاوہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ نے 20 سے زائد کلینکس میں سیکڑوں افراد کے دانتوں کا معائنہ اور ضرورت مندوں کا مفت علاج کیا۔ہیلتھ ایکسپو میں انڈس اسپتال، چغتائی لیب، ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے علاوہ دیگر فلاہی اداروں نے بھی مفت سہولیات فراہم کرنے میں “ہوپس” کے رضاکاروں کی مدد کی۔

خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کے با وجودبھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے زیادہ فروخت ہونے لگا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں گائے کا پیشاب دودھ سے زیاد فروخت ہونے لگا ہے، فی لیٹر پیشاب کے نرخ 80سے سو روپے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ دو برس میں گائے کیلئے باڑوں کی تعمیر پر پانچ ارب آٹھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں پیشاب کے استعمال سے تین مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ بھارت میں دودھ کی فروخت گائے کے پیشاب کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔ بھارتی خواتین اسے اکھٹا کرنے کیلئے بہت تگ و دو کرتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ غلاظت کئی طرح کے خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کی حامل ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے بھارتی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت میں تین مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جو گائے کے پیشاب کی وجہ سے لوگوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ گائے کی غلاظت سے گھریلو سطح پر تقریباً تیس ادویات تیا ر کی جا رہی ہیں۔بھارت میں گائے کے پیشاب کا سب سے بڑا خریدار یوگا گرو بابا رام دیو ہے جو اس غلاظت سے مختلف مصنوعات تیار کرتا ہے جس کی وجہ سے کئی عالمی سطح کے کارروباری گروپس کی بھارت میں تیار کردہپروڈکٹس کے بند ہونے کا خدشہ پید اہوگیا ہے۔رام دیو یورین سے تیار اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے اشتہاری مہم پر خرچ کرتا ہے۔ بھارت میں ایک تھراپی ہیلتھ کلینک ماہانہ 25ہزار لیٹرپیشاب خریدتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ ا س نے گزشتہ دو دہائیوں میں 12لاکھ مریضوں کا علاج اسی غلاظت سے کیا ہے جو اپنی پروڈکٹس کو یومیہ چار ہزار آن لائن مریضوں کو فروخت کرتا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی کے لوک سبھا کے رکن سبرامینیم سوامی گائے کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومتی کوششوں سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دنیا میں گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اسی لئے بھینس کی آڑ میں لوگ گائے کو ذبح کرتے ہیں اور بھینس کا گوشت بنا کر فروخت کرتے ہیں

بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: (ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیے جب کہ ضمنی بجٹ پر وہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا جب کہ پی ایس ڈی پی سے کچھ اسکیمیں نکال کر نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔