سٹیو سمتھ کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

لاہور(بی این پی )فرنچائز کو سپلیمنٹری پلیئرز کی فہرست میں سے کسی متبادل نام پر غور کرنا ہوگا۔بال ٹمپرنگ کیس میں سزایافتہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔بال ٹمپرنگ کیس میں معطلی کی سزا ختم ہونے کے منتظر سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کو میلاد وکٹوریئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف دو میچ کھیلے تھے کہ کہنی کی انجری سے پریشان ہو کر ایونٹ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل سے نجات پانے کے لئے انہیں سرجری کروانا ہوگی جس کے بعد میدان میں واپسی کے لئے ڈیڑھ ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا، یوں 14 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں ان کی شرکت کے امکانات کم رہ گئے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان کی خدمات ملتان سلطانز نے حاصل کر رکھی ہیں، فرنچائز کو سپلیمنٹری پلیئرز کی فہرست میں سے کسی متبادل نام پر غور کرنا ہوگا۔

پرو ہاکی لیگ کےلئے38پلیئرزکوشارٹ لسٹ کرلیاگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی. لیگ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے 57 کھلاڑیوں کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم طلب کیا گیا تھا. جہاں 4 روز تک کھلاڑیوں نے پریکٹس اور پھر 3روزہ ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا. ٹرائلز مکمل ہونے پر پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پرو ہاکی لیگ کیلئے ابتدائی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کا اعلان کیا. اعلان کردہ 38 کھلاڑیوں میں وقار، منیب الرحمان، ولید اختر، علیم بلال، مبشر علی، رضوان علی، امجد علی، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، جنید کمال، عاطف مشتاق، اسفند یار، علی شان، عتیق ارشد، ساران بن قمر، رانا وحید، رانا سہیل ریاض، عضنفر علی، علی عزیز، سہیل انجم، سمیع اللہ، سردار چانڈیو، ارسلان قادر، شان ارشاد، حماد الدین انجم، سلمان رزاق، جنید منظور، عدیل لطیف، عبدالنافع، ریحان بٹ، اجمل بٹ، زین، تیمور ملک، اویس الرحمن، اکمل حسین اور امجد علی شامل ہیں۔

ڈوپلیسی نے پاکستان میں سکیورٹی کو شاندار قراردیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2017میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا۔ ایک انٹر ویو کے دوران فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے ‘مگر وہاں سب ٹھیک تھا،بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سکیورٹی شاندار تھی‘ذاتی حیثیت میں نے دورہ پاکستان میں شاندار سکیورٹی دیکھی‘چھتوں پر سنائپرتعینات تھے جبکہ ہماری سکیورٹی ہالی ووڈ فلموں جیسی لگی‘ہم نے چہروں پر ماسک چڑھا کر اس سکیورٹی کو محسوس بھی کیا ۔پاکستان سفرسے پہلے بہت سے سوالات ذہن میں تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا۔اس موقع پر برطانوی کمنٹیٹر اور ہمپشائر کانٹی کے سابق کپتان مارک نکولس کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ نہ ہونے پر ہم سب کو فکر ہے۔مارک نکولس نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟ ،رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر عمران خان کو بھی ہے‘ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور اس کی شاندار سکیورٹی انتظامات سب نے دیکھ لیے ہیں ۔رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان سپرلیگ کے 8 میچز لاہور اور کراچی میں کروارہے ہیں اور اس کے بعد ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی ری لانچنگ کا فیصلہ کرینگے‘سپرلیگ میچز کے بعد فیصلہ ہوگا انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کتنی دور رہ گئی۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسد شفیق نے اپنے کیریئر میں 70 کے قریب ٹیسٹ کھیل لیے ہیں لیکن پاکستان میں ایک بھی نہیں کھیلا،ایسی صورتحال کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔

شہباز حکومت کے 10 سال ، 200 ارب کے پولیس فنڈز کی مبینہ خورد برد کا انکشاف

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق پنجاب حکومت کے مختار کل شہباز شریف کی کرپشن کا میگا سکینڈل سامنے آگیا۔ جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع کو دس سالوں میں محکمانہ فنڈز کی مد میں ایک پھوٹی کوڑی بھی فراہم نہیں کی گئی۔ 200 ارب مبینہ طور پر خوردبرد کر لیے گئے۔ پولیس کے آفیشل اکاو¿نٹس میں رقم کی ٹرانسفر خانہ پری کے لیے کی جاتی رہی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کو ایک پیسہ خرچ کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی جبکہ ویلفیئر فنڈز ڈرائیورنگ لائسنس، کیش بک، ٹریفک چالان، گاڑیوں کا ڈیٹا مال خانے کی معمولات کے ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اہلکار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ میگا کرپشن کا میگا سکینڈل نیب کی نظروں سے چھپانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔ ”خبریں“ نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف حکومت 2008ءسے مئی 2018ءتک پولیس اصلاحات اور نظم ونسق چلانے کے لیے بجٹ میں ہر سال بھاری رقوم مختص کرتی رہی تاہم یہ سارا پیسہ حمزہ شہباز کے اکاو¿نٹس میں منتقل ہوتا رہا۔ خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع وہاڑی، ملتان، لودھراں، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولنگر، صادق آباد کے دس اضلاع میں برائے نام فنڈز دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل کے افسران کو ریکارڈ تک رسائل مشکل سے دی گئی ہے جس کے بعد خوفناک انکشاف کا ہولناک منظر سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر دس سالوں کے دوران 200 ارب کے فنڈز خوردبرد کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک چالان، ٹریفک لائسنس فیس میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلے کرنے کے لیے افسران پر دباو¿ ڈالا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق اس مد میں بھی 50 ارب کی عوام سے لوٹی ہوئی دولت پنجاب کے حکمرانوں کی سنی سیلین مافیا ٹائپ اولادوں کی جیبوں میں منتقل ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی کو اب بھی سابق حکمران خاندان بلیک میل کر کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اضلاع سے چوری کا مال بھی بڑے پیمانے پر برآمد کیا گیا۔ مجموعی طور پر ایک ہزار تولہ سونا، 17 ارب کا مال مویشی پارچہ جات گاڑیاں اور اسلحہ برآمد گیا۔ کس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ برآمد کی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ بھی سابق حکمرانوں خاندان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔
فنڈز خوردبرد

بیکری میں گیس لیک ہونے سے زور دار دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 50 زخمی

پیرس (صباح نیوز) فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 4افراد کے ہلاک اور 50کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، تصاویر میں تباہ ہونے والی گاڑیاں اور ٹوٹے ہوئے شیشے سڑک پر پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک، قومی مجرم کی حفاظت کی جا رہی ہے: فیاض چوہان

لاہور (وقائع نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے حوالے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کے معالج کے ساتھ ملاقات کی،ہفتے کو جیل ڈاکٹر نے بھی نواز شریف کا معائنہ کیا،نوا ز شریف بالکل ٹھیک اور ہٹے کٹے ہیں، قومی مجرم کی پوری دیکھ بھال کی جارہی ہے،جیسے قومی نوادرات کی حفاظت کی جاتی ہے اسی طرح نواز شریف قومی مجرم ہیں اسکی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ،نواز شریف کی علالت کے حوالے سے مکمل طور پر بے بنیادپروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ن لیگ کی طرف سے محض پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف علیل ہیں۔ ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کو کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خراج تحسین پیش کروں گا جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں کے دلوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اسلامی نظام سیاست میں دو چیزوں کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ایک موروثیت کی دوسری کرپشن کی۔مولانا فضل الرحمن صاحب نے پورے خاندان کو ایم این اے بنوایا تھا وہ کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس نے گستاخانہ خاکوں پر پہلی دفعہ یورپ پر دباو ڈالا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہوم کا منصوبہ شروع کیا۔پی ٹی آی حکومت کا ہی امتیاز ہے قومی لباس پہن کر دنیا کے دورے کیے ہیں۔ گزشتہ حکمران سر ی پائے کھا کھا کر چھتیس انچ کے گلے میں قومی لباس کو پہننا گوارا نہیں کرتے تھے وہ کس منہ سے اسلام اور دین کی بات کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی اور سریلی آواز کی تلاش کے لیے وائس آف پنجاب کے نام سے نیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جسکے ذریعے ایسے باصلاحیت سنگرز کو منظرعام پر لاکر انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا جو مواقع نہ ملنے کی وجہ سے گمنامی میں ہی گم رہتے ہیں،میں اکثر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پہ گمنام سنگرز کی سریلی آوازیں سنتا تھا جنہیں اپ لوڈ کرنے والے بلاشبہ زبردست اور باصلاحیت فنکار ہونگے مگر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے انکی آواز دنیا تک نہیں پہنچتی تھی یوں بہترین ٹیلنٹس مناسب نمائندگی اور موقعوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوشل میڈیا تک ہی محدود رہ جاتے تھے، اسی وجہ سے پنجاب بلکہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے باعث اب اس طرح کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہوگا بلکہ اسے جلِا ملے گی اور سہی معنوں میں یہ پروگرام وہ جوہری ثابت ہوگا جو اصل ہیرے کو سامنے لائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ہر ریجن سے پانچ پانچ امیدوار گرینڈ فینالے کے کیے منتخب کئے جائیں گے حتمی مراحل کے لئے مقابلے یعنی گرینڈ فینالے کا انعقاد لاہور میں ہو گا۔ پروگرام پی ٹی وی ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

ایل ڈی اے سٹی میں لوگوں نے سرمایہ لگایا ، زمین نہ ملی ،ظلم نہیں ہونے دینگے : چیف جسٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے یو سی ایچ ہسپتال کی بحالی کے لئے قائم سٹیرنگ کمیٹی کو اجلاس کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہسپتال کی جگہ پر شادی گھر نہیں بننے دیں گے۔یو سی ایچ لاہور کی شان تھا اب کھنڈر بن گیا ہے،یوسی ایچ میں 2آپریشن تھیٹر تھے دونوں ہی ناکارہ ہو چکے ہیں۔بہترین ہسپتال کی کسی نے دیکھ بھال نہیں کی، ہم نے ہسپتال کادورہ کیا تو عجیب صورتحال تھی، ہسپتال کی اراضی پر کیے گئے قبضے بھی واگزارکرائے، ،ہسپتال کی بجلی کٹ چکی تھی، 48 لاکھ روپے دے کر بحالی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور ایف سی کالج نے ٹیچنگ فیکلٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ،جن ٹھیکیداروں نے بڑے بڑے ٹھیکوں کے ذریعے کروڑوں کمائے ہیں بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔حکومت نے ہسپتال کی بحالی کے لیے 25 فیصد رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔حکومت نے پہلے بھی بحالی کے لیے کوشش کی مگر تمام کارروائی بے سود رہی ۔عدالت عظمیٰ نے یوسی ایچ ہسپتال کی بحالی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کو اجلاس کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ نے ہسپتالوں کے باہر کوڑے کے ڈھیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور چار ہفتے میں ہسپتالوں کے باہر کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ چھوٹے چھوٹے معاملات انتظامیہ کو خود دیکھنے چاہئیں ،ادارے خود کام کریں، ایسے معاملات سپریم کورٹ میں نہیں آنے چاہئیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس میں پلاٹوں کی تقسیم کمیٹی میں نیب افسران کو شامل کرنے پر برہم ہو گئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کا اس کمیٹی میں کیا کام ؟نیب کی تلوارکیوں لوگوںکے سروں پرلٹکا دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس کی سپر ےم کورٹ رجسٹری لاہور مےں سماعت کی،وزیرہاسنگ میاں محمود الرشید عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے پلاٹوں کی تقسیم کمیٹی میں نیب افسران کو شامل کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ نیب کا اس کمیٹی میں کیا کام ؟نیب کی تلوار کیوں لوگوں کے سرپر لٹکا دی،نیب نے وکلاکی فیسوں کی چھان بین شروع کردی ہے۔وزیر ہا?سنگ مےاں محمود الرشےد نے کہا کہ ایڈن سوسائٹی کے متاثرین خوار ہو رہے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایڈن سوسائٹی کا کیس تو حل ہو چکا ہے ، وزیر ہا?سنگ نے کہا کہ ڈاکٹر امجد والا کیس ابھی تک حل نہیں ہوا وہ بیرون ملک چلے گئے ہیں ،عدالت نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں لوگ پیسے دے کربیٹھے ہیں لیکن زمین نہیں ملی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے ہونگے۔

سٹین کی درگت بنانے میں بابر سب پربازی لے گئے

جوہانسبرگ (آن لائن) قومی بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 24سالہ بابر اعظم اب تک جنو بی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فا سٹ باﺅلر ڈیل سٹین کو 21چوکے رسید کرچکے ہیں جو کسی بھی بلے بازکی جانب سے 35سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کو لگائے جانے والے چوکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، بابرا عظم سے قبل یہ ریکارڈ سابق برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس کے پاس تھا جنہوں نے 2004-05ءکی ٹیسٹ سیریز میں ڈیل سٹین کو19چوکے لگائے تھے، سابق سر ی لنکن کپتان کما ر سنگاکارا نے2006ءمیں ڈیل سٹین کو ٹیسٹ سیریز میں 16 چوکے رسید کیے تھے۔ڈیل سٹین کےخلاف ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے جنہوں نے 2012ءمیں لیڈز ٹیسٹ کے دوران اپنی 149رنز کی اننگز کے دوران ڈیل سٹین کو12چوکے لگائے تھے ، لیجنڈری سر ی لنکن بلے باز کمار سنگاکارا 2006ءمیں اپنی287رنز کی باری کے دوران سٹین کو9چوکے رسید کرچکے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہرہ ، گلی گلی کوڑا ،نواز چوڑا ہے ، لیگی کارکنوں کی زبان پھسل گئی

لاہور (خبر نگار) سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر نقطہ چینی کے ساتھ ساتھ زبان پھسلنا بھی معمول بن گیا کوٹ لکھپت جیل کے باہر دوران احتجاج پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے اپنے قائد نواز شریف کے خلاف ہی نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر ن لیگ کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جیل میں اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ن لیگی خواتین نے اپنے قائد نواز شریف کے خلاف نعرے لگا دئیے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ’ گلی گلی میں کوڑا ہے نواز شریف چوڑا ہے’۔ واضح رہے اس سے قبل بھی کئی بار سیاسی رہنماو¿ں کی زبان پھسلی ہے۔ ایک بار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن سے قبل جوش خطابت میں یہ کہہ دیا تھا کہ آپ شیر پر مہر لگائیں۔ ایک بار نواز شریف کی جڑانوالہ میں جلسے کے دوران زبان پھسل گئی۔نواز شریف جلسے کے شرکاء سے کہنے لگے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میر ی نا اہلی صیح ہوئی وہ لوگ ہاتھ کھڑا کریں جس پر جلسے میں موجود تمام شرکاء کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دیئے گئے جس پر انہیں اپنے لفظوں کی ادائیگی کا احساس بعد میں ہوا کہ انہوں نے جوش خطابت میں لوگوں سے کیا کہہ دیا ہے۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے جوش خطابت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو بہن بھائی قرار دیا تھا،ایک بار ن لیگ کہ ہی رہنما زعیم قادری کی زبان پھسلی اور کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے۔جب کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زبان کا پھسلنا تو عام بات ہے۔ایک تقریب میں قائم علی شاہ خطاب کیلئے آئے تو انہوں نے آصف علی زرداری کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیئے اسی دوران ان کی زبان پھسلی اورجوش خطابت میں زرداری کو درباری بول دیا جس پر تمام پارٹی جیالے ہنسنے لگے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،انکی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم ہوں گے،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ،مشرف کی آمریت کو پاش پاش کیا تو عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے ،موجودہ حکومت کا عالمی سازش کے تحت لایا گیا ،سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا آج یہاں آنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،یہ جیل قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،لاہور: ہم اس سارے معاملے کو انتقامی ہتھکنڈے کہتے ہیں ،ہم نے مشرف کی آمریت کو پاش پاش کیا عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم ، وزیر علیٰ، وزیر داخلہ اور جیل سپریڈنٹ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سردی کے موسم میں مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں ، انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن ان کے ذاتی معالج کو اجازت نہیں دی گئی ، یہ حکومت ہٹلر کے زمانہ کی یادیں تازہ کر رہی ہے ،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ، نواز شریف کو کچھ ہوا تو کراچی سے گوادر تک اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے انتقام پر اتر آئی ہے ،اب مریضوں کو دوائیوں سے محروم کر دیا گیا ہے ہم دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندہ نہیں مانگا۔ عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر چکا ہے اور انہوں نے قوم کے چندوں سے بھی دھوکہ کیا ہے ،ڈیم کے نام پر 13ارب کے اشتہار لگا کر 9ارب اکھٹے ہوئے ،بیرون ملک پاکستانی بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے ، سرمایہ کار یا تو فرار ہو گیا ہے یا انڈر گراﺅنڈ جا چکا ہے ۔5سے 7لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔آرمی چیف کو موجودہ حالات دیکھ کر میدان میں اترنا پڑا ہے اور وہ خود تاجروں کو حوصلہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عالمی سازش کے تحت لایا گیا ہے ، یہ حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے ۔

عثمان بزدار کا گوجرانوالہ، حافظ آباد کا دورہ، ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر تبدیل

لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ (نمائندگان خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ اورحافظ آباد کے دورے کےے۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ مےں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ٹیچنگ ہسپتال،گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر،ماڈل پولےس سٹےشن ماڈل ٹاو¿ن اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کا دورہ کیاجبکہ شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ نے صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کےا اورصفائی کی ابتر صورتحال اورفرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دےا۔وزےراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈوےلپمنٹ اتھارٹی مےں سابق دور مےں ہونے والی کرپشن کی شکاےات پر ڈائرےکٹر جنرل گو جرانوالہ ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کو معطل کرنے کا حکم دےا اورکرپشن کی شکاےات کی انکوائری وزےراعلی معائنہ ٹےم سے کرانے کا اعلان کےا ۔وزےراعلیٰ نے ٹےچنگ ہسپتال کے دورے اورسرکٹ ہاو¿س مےں منعقد ہ اجلاس کے دوران ہےلتھ کےئر کے حوالے سے شکاےات کا نوٹس لےتے ہوئے چےف اےگزےکٹو آفےسر ہےلتھ کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دےا جبکہ واسا مےں ماضی کے دور مےں ہونے والی کرپشن کی شکاےات کی انکوائری وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم سے کرانے کا اعلان کےا ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گوجرانوالہ میں یادگار شہداءپر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے اہلکاروں اور افسروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔ قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور ملک میں امن ان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گوجرانوالہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے بچوں سے ملاقات کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولےس لائنز مےں ریسورس مینجمنٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو ریسورس مینجمنٹ سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ ٹراما سینٹر، گائنی وارڈ، ان ڈور وارڈز اور مختلف شعبو ں میں گئے۔ وزیراعلیٰ نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں کی جانب سے بروقت چیک اپ نہ کرنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور خراب سیلنگ کو جلد درست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے رش کے باعث ایمرجنسی میں توسیع کی جائے گی اور آپریشن تھیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے۔ ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اور 100 بیڈز کے نئے وراڈ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انستھیزیا سپیشلسٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نیا پیکیج لا رہے ہیںاورانشاءاللہ اس حوالے سے جلد اقدامات کےے جائےںگے۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں مریضوں ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل کے حل کیلئے آیا ہوں۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے خود ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دور ے کے دوران جی ڈی اے سے متعلقہ مسائل سنے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی ترقی کے حوالے سے جی ڈی اے کا کردار اہم ہے اور گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بہترین ادارہ بنانا ہے۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ماڈل ٹاﺅن گوجرانوالہ میں قائم ماڈل پولیس سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور پولیس سٹیشن کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے حوالات میں موجود ملزمان سے بھی گفتگو کی اور پولیس سٹیشن کا روزنامچہ چیک کیا۔ وزیراعلیٰ نے کانفرنس روم اور لیڈیز سٹاف روم کا بھی دورہ کےا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پولیس حکام کو ہدایت کی کہ پولیس مظلوم کا ساتھ دے اور ظالم کا ہاتھ روکے۔ پولیس اچھا کام کرے گی تو شاباش ملے گی اور میں اچھے کام پر پولیس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دادرسی کیلئے آئے افراد سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس کو اب عوامی پولیس بن کر دکھانا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائیں اور مظلوموں کی دادرسی کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ پہنچے۔ انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں اور لیبارٹریز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر ادارے میں کرائے جانے والے ڈپلومہ اور کورسز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں اور ٹیوٹا کے اداروں کا سکلز کے شعبہ میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں معیاری ہنر سکھا کر روزگار فراہم کریں گے۔سیکرٹری صنعت نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سرکٹ ہاﺅس گوجرانوالہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کی شکایات پر ڈی جی گوجرانوالہ ڈیلپمنٹ اتھارٹی کو معطل کرنے اور کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کرپشن کی شکایات پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم انکوائری کرے گی اور رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے صحت کے حوالے سے شکایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جبکہ شہر مےں صفائی کی ناقص صورتحال اورفرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کوبھی تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ15روز کے بعد دوبارہ گوجرانوالہ کا دورہ کروں گا اورخود صورتحال کا جائزہ لوں گا۔ اجلاس میں ماضی میں گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واسا میں ہونے والی کرپشن کی شکایات کی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ شہر میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے ، صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی کا بہترین مصرف بنانے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور ٹکٹ ہولڈرزنے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ، آپ کے مسائل حل کروں گا اور مستقبل میں بھی آپ سے رابطہ رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کیں اورمعذور افراد سے شفقت کا اظہار کےا۔بعدازاں وزیراعلیٰ حافظ آباد گئے اورانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حافظ آباد کا دورہ کےااور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریضوں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں پوچھا۔وزیراعلیٰ ایمرجنسی، ان ڈور فارمیسی، سرجری وارڈ، میڈیکل وارڈ اور سی سی یو گئے۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کےا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مریضوں کو ادویات اور علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں۔ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کا نصب العین ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا دورہ کےا ۔وزیراعلیٰ مختلف بیرکس میں گئے اور قیدیوں سے ان کے مسائل پوچھے۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں کیلئے تیار کئے جانے والا کھانا کھا کر اس کا معیار چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے کچن میں کھانے کی تیاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں کی ہر بیرک میں ٹیلی ویژن لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے جیل ملازمین سے بھی ان کے مسائل پوچھے اوران کے حل کی ےقےن دہائی کرائی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ میں ہسپتالوں کے ساتھ تھانوں اور جیلوں کے بھی دورے کر رہا ہوں۔ ہم نے اس سسٹم کو درست کرنا ہے اوراس مقصد کے لئے عملی طور پربذات خود مسائل کا جائزہ لیتا ہوں۔

” معاملہ ختم کرو “ کے پیغام ملنے لگے ، نواز ، زرداری کیلئے دباﺅ قبول نہیں : فواد چودھری

جہلم، بنگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباو¿ ہے۔ جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔ نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں، ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر بہت دباو¿ تھا، ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کرکے معاملہ ختم کرو، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو سیاست بہت تلخ ہوجاتی ہے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دباو¿ میں نہیں آئے اور نہ آئیں گے، وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر یہ واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ہے ¾ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا ¾زر داری اور شریف خاندان نے کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں ¾ مافیا چاہتاہے ان کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں ¾ عمران خان کسی کے دباو¿ میں نہیں آئے ¾ حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی کےلئے تیار نہیں ¾ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دینگے ¾ غریب کے حقوق کا تحفظ کرینگے، امیر غریب کا فرق ختم کرینگے ¾ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقوم سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوتا ¾ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں ¾2018پاکستان کی سیاسی تکمیل اور2019معاشی تکمیل کا سال ہو گا۔ ہفتہ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منگلا کا علاقہ اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی کثیر زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جہلم کے عوام نے انتخابات میں مافیا کو شکست دی۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ناقابل یقین تبدیلی آئی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ شریف خاندان نے بیرون ملک کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں، کمیشن کھایا۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ آصف زرداری نے بھی کمیشن کھانے کیلئے کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اپیل کے باوجود کارکن نواز شریف کیلئے جیل نہیں پہنچے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ مافیا چاہتا ہے کہ ان کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اس لئے وزیراعظم نہیں بنے کہ وہ ان سے سمجھوتہ کر لیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان کسی کے دباو¿ میں نہیں آئے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی کیلئے تیار نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کا وعدہ بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ہم قرضے نہیں تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ دسمبر میں برآمدات میں 4.68فیصد اضافہ اور درآمدات میں 8فیصد کمی ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دینگے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قبضہ مافیا سے ہزاروں کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کے حقوق کا تحفظ کرینگے، امیر غریب کا فرق ختم کرینگے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقوم سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوتا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں ¾2018پاکستان کی سیاسی تکمیل اور2019معاشی تکمیل کا سال ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ نوازشریف اور زرداری نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی، ان کی 7نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سے معاملہ طے کرنے کے لیے شدید دباو¿ ہے۔ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری،نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی جب کہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں۔ان کی 7 نسلوں میں سے کسی نے کام نہیں کیا۔لیکن عمران خان کی قیادت میں عوام نے مافیا کو شکست دی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف ف اور آصف علی زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر دباو¿ تھا کہا گیا کہ ان دونوں سے کچھ لے دے کر معاملہ ختم کرو بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو۔میں ان لوگوں سے کہتاا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔عمران خان کسی کے دباو¿ میں نہیں آئیں گے۔عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 2018ئ پی ٹی آئی کی سیاسی تکمیل کا سال تھا جس میں ہم نے عمران خان کووزیراعظم بنایا۔2019ئ پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف فلیگ شپ، حدیبیہ پیپرزملز، اسٹیل ملز بنا نے کا مافیا ہے۔اسی طرح آصف زرداری نے کمپنیاں بنائیں۔ زرداری گروپ آف کمپنی، پارک لین کمپنی بنائی۔ ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔یہ کمپنیاں کام نہیں کررہی تھیں بلکہ صرف کمیشن کھایا جاتا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکن پہنچیں، میں نے دیکھا کہ وہاں 15کارکن پہنچے۔کیونکہ ان کا مطالبہ ہی غلط ہے۔یہ کہتے ہیں عمران خان ہم سے پیسے مانگ رہا ہے اس لیے ہمارے پیسے بچانے کیلئے باہرنکلیں۔نوازشریف اور زرداری نئی تحریک چلانے جارہے ہیں۔ سمجھوتہ کرناہوتا توعمران خان کووزیراعظم ہی کیوں بنایا تھا؟انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سات مہینے ہوگئے ہیں لیکن ایک وزیرکا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنےجارہے ہیں، کہتے ہیں ہم نےاربوں روپے غیرقانونی کمائے، اب عمران خان واپس لے رہا ہے، عوام سے کہتے ہیں ان پیسوں کو بچانے کیلئے ہمارے لیے باہر نکلیں، روزانہ باہر نکل کر نئی منطق پیش کی جارہی ہے، ہم نے ہر بات پر سمجھوتہ کرنا تھا تو عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم بنےکہتے ہیں پاکستانی نہیں تو باہر پیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچےگا، اسی لیے ان کی چیخیں آسمان تک جاتی ہیں، کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا آج ہمارے پاس اسکول،ٹیچر نہیں،اس کی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کی وجہ سے یہ لوگ سارا پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے، 7 مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، قومی خزانہ بھی پریشان ہے یہ کون سےلوگ آگئے کسی نے لوٹا نہیں۔انھوں نے کہا کہ غریب طبقے کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، سرمایہ داروں پر بوجھ ڈالیں گے، ہماری کوشش ہے انڈسٹری بڑھے، تمام مسائل کاحل نکال رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے، لیگل طریقے سے پاکستان رقم بھیجیں، حوالہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔

سعودی وزیر پٹرولیم ریفائزی اور آئل سٹی کے قیام کیلئے گوادر پہنچ گئے

گوادر، اسلام آباد (آئی این پی، وقائع نگار) سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی خالد بن عبد العزیز الفالح آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے گوادر پہنچ گئے ، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی اپنے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اسکول کے بچوں نے سعودی مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، وزرا بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے ، سعودی وزیراور وفدگوادر پورٹ کا دورہ کرے گا۔ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آ ئے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔وزیر پیٹرولیم نے مزید کہاکہ آئندہ ماہ سعودی شہزادے کی آمد پردستخط متوقع ہیں، پاکستان کے سعودی عرب سے خصوصی تعلقات ہیں۔ ہفتہ کو چائینہ بزنس کمپلیکس میں اجلاس ہوا جس میں جی پی اے کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی اور جی ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے بریفنگ دی۔شہزادہ خالد بن عبد العزیز نے کہاکہ پاکستان میں سعودی عرب تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گی۔شہزادہ خالد بن عبد العزیز نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحقام کیلیئے دو اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔انہوںنے کہاکہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرو ر خان نے کہا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔غلام سرور خان نے کہاکہ پاکستان میں ایگریکلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ سعودی عربیہ کو پاکستان میں ایگریکلچر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودیہ گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

قبائلی علاقوں میں پولیس کی بھرتی ، 5 لاکھ افراد کو صحت کارڈ دیئے جائیں : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے اور پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کی ترقی کے لئے وہاں فوری طور پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے فاٹا کے ضم ہونے والے علاقوں میں فوری طور پر پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ کے اجرا کی ہدایت کی اور کہا جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قبائلی علاقوں کے عوام دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے مذاکرات کا ٹاسک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو سونپا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر قائل کیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات سے متعلق ٹیم وزیراعظم کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھے گی، پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات آئندہ ہفتے سے شروع کیے جائیں گے، مذاکراتی ٹیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔