تازہ تر ین

کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہرہ ، گلی گلی کوڑا ،نواز چوڑا ہے ، لیگی کارکنوں کی زبان پھسل گئی

لاہور (خبر نگار) سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر نقطہ چینی کے ساتھ ساتھ زبان پھسلنا بھی معمول بن گیا کوٹ لکھپت جیل کے باہر دوران احتجاج پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے اپنے قائد نواز شریف کے خلاف ہی نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر ن لیگ کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جیل میں اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ن لیگی خواتین نے اپنے قائد نواز شریف کے خلاف نعرے لگا دئیے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ’ گلی گلی میں کوڑا ہے نواز شریف چوڑا ہے’۔ واضح رہے اس سے قبل بھی کئی بار سیاسی رہنماو¿ں کی زبان پھسلی ہے۔ ایک بار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن سے قبل جوش خطابت میں یہ کہہ دیا تھا کہ آپ شیر پر مہر لگائیں۔ ایک بار نواز شریف کی جڑانوالہ میں جلسے کے دوران زبان پھسل گئی۔نواز شریف جلسے کے شرکاء سے کہنے لگے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میر ی نا اہلی صیح ہوئی وہ لوگ ہاتھ کھڑا کریں جس پر جلسے میں موجود تمام شرکاء کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دیئے گئے جس پر انہیں اپنے لفظوں کی ادائیگی کا احساس بعد میں ہوا کہ انہوں نے جوش خطابت میں لوگوں سے کیا کہہ دیا ہے۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے جوش خطابت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو بہن بھائی قرار دیا تھا،ایک بار ن لیگ کہ ہی رہنما زعیم قادری کی زبان پھسلی اور کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے۔جب کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زبان کا پھسلنا تو عام بات ہے۔ایک تقریب میں قائم علی شاہ خطاب کیلئے آئے تو انہوں نے آصف علی زرداری کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیئے اسی دوران ان کی زبان پھسلی اورجوش خطابت میں زرداری کو درباری بول دیا جس پر تمام پارٹی جیالے ہنسنے لگے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،انکی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم ہوں گے،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ،مشرف کی آمریت کو پاش پاش کیا تو عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے ،موجودہ حکومت کا عالمی سازش کے تحت لایا گیا ،سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا آج یہاں آنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولیات دانستہ طور پر نہیں دی جا رہیں ،یہ جیل قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،لاہور: ہم اس سارے معاملے کو انتقامی ہتھکنڈے کہتے ہیں ،ہم نے مشرف کی آمریت کو پاش پاش کیا عمران کی سلیکٹ حکومت کا مقابلہ کرنا ہمارا بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم ، وزیر علیٰ، وزیر داخلہ اور جیل سپریڈنٹ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سردی کے موسم میں مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں ، انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن ان کے ذاتی معالج کو اجازت نہیں دی گئی ، یہ حکومت ہٹلر کے زمانہ کی یادیں تازہ کر رہی ہے ،ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ، نواز شریف کو کچھ ہوا تو کراچی سے گوادر تک اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے انتقام پر اتر آئی ہے ،اب مریضوں کو دوائیوں سے محروم کر دیا گیا ہے ہم دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندہ نہیں مانگا۔ عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتر چکا ہے اور انہوں نے قوم کے چندوں سے بھی دھوکہ کیا ہے ،ڈیم کے نام پر 13ارب کے اشتہار لگا کر 9ارب اکھٹے ہوئے ،بیرون ملک پاکستانی بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے ، سرمایہ کار یا تو فرار ہو گیا ہے یا انڈر گراﺅنڈ جا چکا ہے ۔5سے 7لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔آرمی چیف کو موجودہ حالات دیکھ کر میدان میں اترنا پڑا ہے اور وہ خود تاجروں کو حوصلہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عالمی سازش کے تحت لایا گیا ہے ، یہ حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے جو علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے لائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv