2018ءمیں شان اور صائمہ نور کی پرانی فلموں کا بھی راج رہا

لاہور (شوبزڈےسک ) 2018ء کی ابتداء سے لیکر اختتام تک اداکار شان ،صائمہ نور اور معمر رانا کی پرانی فلمیں بھی نمائش کیلئے پیش کی جاتی رہیں۔تفصیلات کے مابق 2018ء میں نئی فلموں کےساتھ پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی جاری رہا ‘جس میں سرفہرست اداکار شان کی فلمیں تھیں ‘جو 2018ء کے آغاز سے لیکر اختتام تک ریلیز کی جاتی رہیں۔ سال کے آخر میں بھی ان کی فلم ”جگا گجر “دوبارہ نمائش کےلئے پیش کی گئی جس کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جبکہ معمر رانا کی فلم ”کالا گجر “ بھی ریلیز کی گئی جس کے ہدایتکار اقبال کشمیری ہیں۔اس طرح پرانی فلموں میں اداکار شان ‘صائمہ نور کا راج برقرار رہا۔

اداکاراحسن خان کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (شوبزڈےسک ) معروف اداکار احسن خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ‘جس میں مختلف امور کےساتھ چیرٹی شو کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس حوالے سے احسن خان نے بتایا کہ گورنر چوہدری محمد سرور فن شناس شخصیت کے مالک ہیں ‘میری ان سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور میں نے ان کو شوبز کے مسائل سے آگاہ کیا‘انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت فن اور فنکاروں کی خدمت کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں عام طور پر ٹی وی نہیں دیکھتا مگر جب بھی وقت ملے تو میں اچھے اور اصلاحی ٹی وی ڈراموں کو دیکھتا ہوں۔
‘ انہوں نے میرے فن کی تعریف کی جس پر میں نے انکا شکریہ ادا کیا ‘یہ ملاقات مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔

دوشیزاﺅں کے اکاﺅنٹ میں 50کروڑ آئے تو انہوں نے دل کھول کر عیاشیاں کر ڈالیں مگر بینک والو ں کو سنگین غلطی کا احساس کیوں نہ ہوا ؟

سڈنی(ویب ڈیسک)لڑکی کے بینک اکاﺅنٹ میں غلطی سے 50کروڑ آگئے،اس نے ان 50کروڑ کے ساتھ کیا،کیا؟پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے جس نے بینک سے 46 لاکھ ڈالر نکلوائے جو بینک نے غلطی سے ان کے اکاو¿نٹ میں منتقل کر دئیے تھے۔21 سالہ کرسٹین جیاسن لی نے شاپنگ کیلئے10لاکھ ڈالر خرچ کیے جن میں مہنگے ترین ہینڈ بیگ بھی شامل ہیں۔لی ایک طالبہ ہیں، ان کو گزشتہ دنوں سڈنی کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ ملایشیا کے لیے روانہ ہونے والی تھیں۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ لی نے ویسٹ پیک بینک سے یہ رقم ایک سال کے اندر نکالی اور اس دوران بینک کو اوور ڈرافٹ کی غلطی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی۔آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لی پردھوکہ بازی سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایاگیا ہے۔قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس 21 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا جو لاکھوں ڈالرز کی مہنگی اشیا کی خریداری کے بعد ملک سے فرار ہو رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو اس کے بینک نے اوورڈرافٹ کی مد میں 46 لاکھ ڈالرز منتقل کردیے تھے، جس پر اس نے خوب عیاشیاں کیں اور اب ملائیشیا فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔جیاسن نے بینک کو آگاہنہیں کیا تھا کہ یہ پیسہ اس کا نہیں ہے اسی وجہ سے اس معاملے میں بینک کی غلطی زیادہ قرار دی جا رہی ہے اور اب عدالت نے ایک ہزار ڈالرز کی ضمانت پر اسے رہا کردیا ہے لیکن روزانہ دو مرتبہ پولیس سے رابطہ کرنے جیسی کئی کڑی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔جب طالبہ کی جانب سے اپنے بینک اکاونٹ سے 4.6ملین آسٹریلوی ڈالر کی رقم نکلوائی گئی تو پولیس کو شک ہو ا۔

ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں،ماورہ حسین

لاہور(شوبزڈےسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مےں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔گزشتہ روز اپنے اےک انٹر وےو مےں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

سری لنکن کرکٹ دنیا میں سب سے کرپٹ قرار

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کو سب سے زیادہ کرپٹ قوم قرار دے دیا ہے۔سری لنکا کے وزیر کھیل ہارن فرنینڈو نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ماننا ہے کہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ اوپر سے نیچے تک کرپٹ ہے اور دبئی میں منعقد اجلاس میں انہیں اس سلسلے میں ایک خفیہ رپورٹ دکھائی گئی تھی۔حالیہ عرصے میں الجزیرہ کے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سمیت متعدد سری لنکن کرکٹرز کے کرپشن اسکینڈلز سامنے آئے۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ سری لنکا میں مستقل کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔بحران کا شکار سری لنکا کرکٹ کے سابق صدر تھلنگا سماتھی پالا کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد بورڈ کے انتخابات کا انعقاد مئی میں ہونا تھا لیکن انتخابات تعطل کا شکار ہوئے اور آئندہ سال فروری میں ان کا انعقاد ہو گا۔سماتھی پالا پر الزام تھا کہ جوئے میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھا البتہ سماتھی پالا نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرنینڈو نے کہا کہ بدقسمتی سے سری لنکا کو کرکٹ میں کرپشن کے اعتبار سے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مسئلہ صرف بکیز تک محدود نہیں بلکہ مقامی سطح پر کھیل کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں اور کرکٹرز سے زیادہ سری لنکن کرکٹ انتظامیہ کرپشن میں ملوث ہے۔گزشتہ ماہ سابق سری لنکن فاسٹ بالر دلہارا لوکو ہٹیگی کو معطل کردیا گیا تھا جن پر 2017 میں منعقدہ محدود اوورز کی لیگ میں کرپشن کا الزام تھا۔لوکو ہٹیگی تیسرے سری لنکن کرکٹر تھے جن پر کرپشن اور اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا جہاں ان سے قبل سابق کپتان سنتھ جے سوریا اور سابق فاسٹ بالر نووان زوئیسا کو بھی ممعطل کیا جا چکا ہے۔جے سوریا پر الزام تھا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرتے ہوئے معلومات چھپائیں جبکہ زوئیسا پر میچ فکسنگ کے الزامات تھے۔سری لنکن وزیر نے بتایا کہ حکومت میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کرے گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی کہا ہے کہ کھیل میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا کرپشن کی معلومات دینے والے کھلاڑیوں سے رعایت برتی جائے گی۔

پرو لیگ کےلئے بہترین ٹیم تشکیل دیناہوگی،شہباز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ملک کی عزت سب سے مقدم ہے،میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ کے آغازمیں کچھ روزہی باقی رہ گئے ہیں۔فیڈریشن کواس کی تیاری کرنی چاہئے۔ صدر پی ایچ ایف پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کریں،نئی مینجمنٹ قومی ٹیم کو ورلڈ پرو لیگ کے لیے تیار کرے۔پرو لیگ ملکی میں بین الاقوامی ہاکی واپس لانے کے لیے انتہائی اہم ہے،چار سال چلنے والی پرو لیگ ہاکی کے لیے اہم ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اسپورٹس بورڈ قومی ٹیم کے کیمپ لگانے میں کردار ادا کریں،تنقید برائے تنقید بند ہونی چاہیے،،سابق اولمپئن نے کہا کہ بلاجواز،منفی تنقید سے ملک اور ہاکی کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کیا جائے،مثبت سوچ کے ساتھ ذاتی مفادات بالائے تاک رکھ کر ہاکی کے لیے کام کریں۔

یہ سال عزم و ہمت ، ترقی کا سال ہے : آرمی چیف کی نیک تمنائیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2019 انشا اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یک جہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے،آمین۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ متحد ہو کر ہی ہم اپنی کام یابیوں کو دوام دے سکتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پر عزم پاکستانیوں اور شہدا کو سلام بھی پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غورآئے، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

داعش کا سوشل میڈیا پیج منظرعام پر آ گیا

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )ملک بھرمیں کا لعد م تنظےمداعش کادولت اسلا م کے نا م سے سوشل میڈ یا پر پیج بنا نے کا انکشاف ہواہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کا لعدم تنظیم دو لت اسلام کے نام سے شہریوں کو حکومت پا کسان کے حساس ادارو ں کے خلا ف مخا لف موادشئےر کر ر ہے ہیں ، ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ مذکو ر ہ پیج پر بھا رت سمےت بیرو ن مما لک سے تعلق ر کھنے والے افرا د اس پیج پر مو جود ہیں جو اسکے چلا ر ہے ہیں ، دوسری جا نب ایف آئی اے سائبر کرا ئم نے کا لعدم تنظیمو ں کا سوشل میڈیا پربنا ئے گئے اکا ﺅ نٹ کے خلا ف کا رروا ئیاں مزید تیز کر دی ہیں ۔

سیٹزن پورٹل سے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی وہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کا استعمال کریں، پی ایم ڈی یو کے ذریعے شکایات پر مناسب جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سٹیزن پورٹل کے اعدادو شمار جاری کیے گئے تھے، دو ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی، پورٹل پر اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہے۔ خیال رہے کہ سٹیزن پورٹل کا آغاز دو ماہ قبل کیا گیا تھا جس کے تحت وزرا اور حکومت کے خلاف آن لائن شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔

نئے سال پر حکومت نے پٹرول 4 روپے 86 پیسے سستا کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوعام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جنوری سے ہوگا، پٹرول کی نئی قیمت 90روپے 97پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82روپے 98پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75روپے 28پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 4روپے 86پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 26پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل میں 52پیسے ، ٹیوب ویل میں استعمال ہونےوالے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 16پیسے کمی کردی گئی ۔

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آنیکی مشروط اجازت دئیے جانے کے انکشاف نے تھرتھلی مچا دی

اسلام آباد(اے این این ) امیگریشن قوائد میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امیگریشن کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ڈائریکٹر امیگریشن نے وزارت داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرا کر فہرست سے اسرائیل کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر 7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قوائد و ضوابط جاری کئے گئے تھے، نئی امیگریشن قوائد کی فہرست میں اسرائیل سمیت بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔ویب سائٹ پر ایف نے اسرائیلی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن قوائد وضح کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن کرانالازمی ہو گی، اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام پر مٹ لینے کے پابند ہوں گے اور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا ہوں گے، اور پھر انہیں ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا، تاہم ٹریول پرمٹ کے حصول کے لئے انہیں قیام پرمٹ لازمی واپس کرنا ہوگا۔قوائد کے مطابق ورک ویزہ اور سارک ویزہ رکھنے والوں کو پولیس رجسٹریشن سے استثنی حاصل ہوگا، اور نئے امیگریشن رولز میں اسرائیلی شہری کو استثنی حاصل ہے تاہم بھارتی شہری اس سے مستثنی نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری کی گئی تھی اور جاری کیے گئے قوائد میں اسرائیل کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا، تاہم نشاندہی پر اسرائیل کا نام فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن قوائد میں اسرائیل کانام شامل نہیں، اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بلکل واضح ہے۔

اور اب تک کی بڑی خبر ، فاطمہ ، ذوالفقار جونیئر بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے خاص رپورٹ

ملتان(خبرنگار) شہیدذوالفقار علی بھٹو کی پوتی شہید بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور میرمرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو اپنے بھائی جونیئرذوالفقار علی بھٹو سمیت تحریک انصاف میں عنقریب شامل ہورہی ہیں۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست کی معرفت تمام معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔ صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جو وہ دورکرنا چاہتی ہیں۔ انتہائی باخبرذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ بھٹو تحریک انصاف میں اپنے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سمیت شامل ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں تما م معاملات طے پاچکے ہیں صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جن پر وہ عمران خان سے براہ راست بات کرناچاہتی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فاطمہ بھٹو کو عمران خان الیکشن 2018ءمیں اپنی جماعت میں شامل کرناچاہتے تھے ۔ اس وقت بھی غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کردی تھی جس پربات نہ بن سکی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ عمران خان کے یورپ میں مقیم ایک کاروباری دوست نے اپنے ایک شامی کاروباری دوست کی معرفت فاطمہ بھٹو سے بات چیت چلوائی تھی مگرغنویٰ آڑے آگئی تھیں اب اسی شامی کاروباری شخصیت نے فاطمہ بھٹو سے براہ راست تمام معاملات طے کرلیے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی کے بغیرپی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں مگرآخری دم تک دونوں کی اکٹھی شمولیت پر عمران خان کے دوست زور لگارہے ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ عمران خان نے صوبہ سندھ فاطمہ بھٹو کے حوالے کرنے کی پیش کش بھی کردی ہے اوران کے زرداری سے جائیداد کے تنازعات اور قبضے دلانے کا بھی وعدہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب الیکشن 2018ءمیں فاطمہ بھٹو کی پی ٹی آئی شمولیت کازرداری کوپتہ چلاتو زرداری نے کسی دوست کی معرفت غنویٰ سے بلاول کےلئے فاطمہ بھٹو کا رشتہ مانگ لیاتھامگرغنویٰ نے صاف انکار کردیا تھا۔ جس پر فاطمہ بھٹو کی شمولیت کامعاملہ مو¿خر ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ اب معاملات تقریباًفائنل ہوچکے ہیں۔ کسی بھی وقت فاطمہ بھٹو کی شمولیت پی ٹی آئی میں ہوسکتی ہے۔ جوکہ 2019ءکی سب سے بڑی خبر ہوگی۔
فاطمہ بھٹو

بلاول بھی حسن ، حسین کے نقش قدم پر ، کروڑ پتی نہیں ارب پتی نکلے ، جے آئی ٹی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاو¿نٹس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی حسن نواز اور حسین نواز کی طرح نو عمری میں ہی دولت مند بن گئے تھے۔ نواز شریف کے بیٹوں کی طرح بلاول بھٹو بھی کماو¿ پوت نکلے، جے آئی ٹی دستاویزات میں سب سامنے آگیا، سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی جے آئی ٹی دستاویزات میں بلاول بھٹو کے بطور سی ای او دستخط موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو2011میں زرداری گروپ کے سیاہ سفید کے مالک تھے۔ بلاول بھٹو نے اپنے دستخط2011میں زرداری گروپ میں بطور سی ای او کئے تھے، اس وقت بلاول بھٹو کمپنی کے تمام اکاو¿نٹس کی ٹرانزکشن سے بخوبی واقف تھے۔ اس کے علاوہ زرداری گروپ کے11-2010کی آڈٹ رپورٹ پر بھی بلاول کے دستخط موجود ہیں، جے آئی ٹی نے جعلی اکاو¿نٹس کی رقم زرداری گروپ میں جمع ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے تین روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں اتنا تیز بچہ تھا تو مجھے ستارہ امتیاز ملنا چاہیئے تھا اور یہ مجھے نوٹسز بھیج رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چھ سال عمر کی مثال دینے والے بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے انکشافات پر اب کون سا سیاسی حربہ اپنائیں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔