تازہ تر ین

اور اب تک کی بڑی خبر ، فاطمہ ، ذوالفقار جونیئر بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے خاص رپورٹ

ملتان(خبرنگار) شہیدذوالفقار علی بھٹو کی پوتی شہید بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور میرمرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو اپنے بھائی جونیئرذوالفقار علی بھٹو سمیت تحریک انصاف میں عنقریب شامل ہورہی ہیں۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست کی معرفت تمام معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔ صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جو وہ دورکرنا چاہتی ہیں۔ انتہائی باخبرذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ بھٹو تحریک انصاف میں اپنے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سمیت شامل ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں تما م معاملات طے پاچکے ہیں صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جن پر وہ عمران خان سے براہ راست بات کرناچاہتی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فاطمہ بھٹو کو عمران خان الیکشن 2018ءمیں اپنی جماعت میں شامل کرناچاہتے تھے ۔ اس وقت بھی غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کردی تھی جس پربات نہ بن سکی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ عمران خان کے یورپ میں مقیم ایک کاروباری دوست نے اپنے ایک شامی کاروباری دوست کی معرفت فاطمہ بھٹو سے بات چیت چلوائی تھی مگرغنویٰ آڑے آگئی تھیں اب اسی شامی کاروباری شخصیت نے فاطمہ بھٹو سے براہ راست تمام معاملات طے کرلیے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی کے بغیرپی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں مگرآخری دم تک دونوں کی اکٹھی شمولیت پر عمران خان کے دوست زور لگارہے ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ عمران خان نے صوبہ سندھ فاطمہ بھٹو کے حوالے کرنے کی پیش کش بھی کردی ہے اوران کے زرداری سے جائیداد کے تنازعات اور قبضے دلانے کا بھی وعدہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب الیکشن 2018ءمیں فاطمہ بھٹو کی پی ٹی آئی شمولیت کازرداری کوپتہ چلاتو زرداری نے کسی دوست کی معرفت غنویٰ سے بلاول کےلئے فاطمہ بھٹو کا رشتہ مانگ لیاتھامگرغنویٰ نے صاف انکار کردیا تھا۔ جس پر فاطمہ بھٹو کی شمولیت کامعاملہ مو¿خر ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ اب معاملات تقریباًفائنل ہوچکے ہیں۔ کسی بھی وقت فاطمہ بھٹو کی شمولیت پی ٹی آئی میں ہوسکتی ہے۔ جوکہ 2019ءکی سب سے بڑی خبر ہوگی۔
فاطمہ بھٹو



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv