افغانیوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیاہے جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جاری ہے۔عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجرا کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی، ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

ایسی پاکستانی خاتون جس نے امریکہ میں جج بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

نیویارک(ویب ڈیسک ) پاکستانی نڑاد امریکی خاتون رابعہ کولیر” ہیریس کناونٹی“ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی 113ویں جج منتخب ہو گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق رابعہ کولیر نے 12 سال پریکٹس کیا ہے ، انہوں نے رابرٹ کولیر سے شادی کی جوکہ اٹارنی ہیں ، ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ شمالی ہیوسٹن میں رہتی ہیں۔انہوں نے ہیریس کاونٹی ڈیموکریٹک لائرز ایسوسی ایشن اور ایسوسی آف ویمن اٹارنی میں بطور بورڈ ممبر کے بھی خدمات انجام دیں ہیں۔ رابعہ کولیر نے ہیوسٹن میں کنگ ووڈ ہائی سکول سے گریجوایشن کی جبکہ انہوں نے گورنمنٹ میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے آرٹس میں بیچولر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ” جیورس ڈاکٹر “ کی ڈگری ٹیکساس ساوتھدرن یونیورسٹی سے حاصل کی۔” جیورس ڈاکٹر “ دراصل امریکہ میں قانون کی سب سے اعلیٰ ڈگری ہے۔

مشہور بھارتی اداکا سونو سود سے اداکارہ میرا کی دبئی میں ملاقات ،نئے سال اور فلم ”باجی “کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (صدف نعیم)نئے سال کے آغاز پر اداکارہ میرا کی نہی فلم باجی پر بھارتی اداکار سونو سعود کی نیک خواہشات کا اظہار ۔ اداکارہ میرا کی فلم باجی آئندہ دو ماہ میں ریلیز ہو رہی ہے ۔ اداکارہ میرا کی انڈیا اداکاروں سے دبئی میں ملاقات ہوئی جس پر انہیں ان کی فلم کے کئے مبارک باد دی گئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاو¿ن میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ایک بار پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، امام 8 اور فخر ایک رنز ہی بناسکے۔مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور اسدشفیق نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا اور دونوں ہی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، اظہر علی 2 اور اسدشفیق 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ بابراعظم بھی صرف 2 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ 54 رنز پر آدھی ٹیم آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز اور شان مسعود نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی، شان مسعود 44 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عامر 2 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی

ماونٹ مونگانوائے(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔بے اوول گراو¿نڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔کشال پریرا نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نروشن ڈکویلا 76، گنشکا گناتھیلاکا 43 اور کشال مینڈس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمس نیشام نے 3، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جب کہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 73 اور روس ٹیلر 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیمس نیشام کی دھواں دھار بیٹنگ بھی سب کی توجہ کا مرکز رہی، انہوں نے ایک ہی اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر 13 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مارٹن گپٹل کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا کرکے نئی قیمت 1361 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شریانوں کی صفائی اور خون کا بہاﺅ بہتر بنانے قدرتی نسخہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خون کی نالیوں میں گندگی یا چکنائی آجائے تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں،آئیے آپ کو خون کی شریانیں صاف کرنے کاطریقہ بتاتے ہیں۔اس نسخے کے استعمال سے آپ دل کی سرجری سے بچ سکتے ہیں۔ اجزا لہسن کی چھلی ہوئی توڑیاں۔۔۔30عدد لیموں چھلکوں سمیت۔۔۔5عدد تازہ پانی۔۔۔ایک لیٹر طریقہ لیموں کو رات کو نمک والے پانی میں بھگودیں اور اگلی صبح انہیں خشک کرکے ان کے ٹکڑے کریں۔لہسن اورلیموں کو اچھی طرح بلینڈ کرکے اس میں پانی ملائیںا ور اسے صرف ایک بار ابالیں اور ٹھنڈا کرلیں۔اب اس محلول کو کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔اب تین ہفتے تک ہر روز کھانے سے قبل50ملی لیٹر اس مشروب کا پئیں۔اب آٹھ دنوں کاوقفہ دیں اور ایک بار پھر تین ہفتے تک یہ تھراپی کریں۔آپ چاہیں تو ایک سال کے اندر یہ نسخہ آزماسکتے ہیں اور اس کے استعمال کے بعد آپ کو اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس ہوگی۔

زیتون کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر آپ اس سے ایسا فائدہ اٹھاسکتے ہیں کہ آپ تمام ڈاکٹرز کو کو بھول جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )زیتون کا استعمال صدیوں سے چلتا آرہا ہے ،زیتون صحت کے لیے جادو ثابت ہو تا ہے جبکہ اسے مختلف ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے،اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہوتو زیتون کے تیل میں نمک ملاکر مالش کریں تو آپ کو سکون مل جائے گا،ایک برتن میں دس بڑے چمچ نمک اور20بڑے چمچ زیتون کے تیل کے ڈالیں اور اسے اچھی طرح سیل کرکے دو دن تک پڑا رہنے دیں۔اب اس تیل سے ہر صبح متاثرہ حصے کی مالش کریں چند دنوں میں آپ صحتیاب ہوجائیں گے

سوزوکی کے بعد ٹویوٹا کمپنی نے بھی گاڑیاں خرید نے والوں پر بجلی گرادیں

کراچی (ویب ڈیسک )سوزوکی کے بعد انڈ س موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کہ وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی تیاری کا خرچ بڑھ رہاہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے 2018 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چارمرتبہ اضافہ کیا گیا تھا تاہم حالیہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹا نے نئے سال کے آغاز میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں 75 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں۔اکتوبر میں ٹیوٹا کی جانب سے نومبر اور دسمبر کی ڈیلیوریز کیلئے 50 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ جنوری 2019 کی ڈویلویریز کیلئے ایک لاکھ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔کرولا XLI M/T کی قیمت پچاس ہزار اضافے کے بعد بیس لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ کرولا XLI A/T پچاس ہزار اضافے کے ساتھ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔کرولا GLI M/T 75 ہزار کے اضافے کے بعد 23 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہو گئی ہے جبکہ اسی ماڈل میں خصوصی ایڈیشن 57 ہزار اضافے کے بعد 23 لاکھ 80 ہزار روپے میں خریدا جا سکے گا۔کرولا GLI A/T کی قیمت 57 ہزار اضافے کے ساتھ 23 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی ہے۔انڈس موٹرز کی جانب سے کرولا الٹس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2.58 ملین سے شروع ہو گی۔ کرولا الٹس M/T ایک لاکھ اضافے کے بعد 27 الکھ روپے کی ہو گئی ہے جبکہ کرولا الٹس A/T CVT کی قیمت 28 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔کرولا نے ” گرینڈی “ کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے اضافہ کر دیا ہے ، گرینڈی MT-SR 28 لاکھ 70 ہزار جبکہ گرینڈی AT-SR 29 لاکھ روپے کی ہو گئی ہے۔کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ” فورچونر “ 42152 HI پٹرول کی قیمت میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 64 لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔فوچونر 42152 ڈیزل کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 68 لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اگر صارف اس میں مختلف ویرینٹ خریدنا چاہتا ہے تو اسے اضافہ دو لاکھ روپے دینے ہوں گے۔

امتحانات میں پاسنگ مارکس 33فیصد کیوں ہوتے ہیں؟34،32یا کچھ اور کیوں نہیں ہوتے؟جانیئے وہ بات جو ہر کسی کو معلوم نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بچوں کے سالانہ بورڈ کے امتحانات میں طالب علموں کے پاس ہونے کے لیے کم از کم 33فیصد نمبر درکار ہوتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی نے سوچا کہ یہ 33فیصد نمبر ہی کیوں ہوتے ہیں ؟34یا 32کیوں نہیں ہوتے ہیں ا?خراس کی وجہ کیاہے۔ایک بھارتی چینل کے مطابق امتحانی پرچون میں ان پاسنگ مارکس نمبروں کا ا?غا ز کافی پرانا ہے۔ 1857کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستان میں1858 میں پہلا میٹرک کے امتحان ہوا تو انگریزوں کو اس چیز کی ضرورت محسوس ہوئی کہ طالب علموں کو کتنے نمبر لینے پرپاس کیا جائے۔ان نمبروں سے کم والوں کو فیل کر دیا۔ اس مقصد کے لیے انگریز سرکار نے باقاعدہ طور پر خط برطانوی حکومت کو خط لکھا۔خط کے جواب میں کہا گیا کہ چونکہ برطانیہ میں تو پاسنگ مارکس 65فیصد ہیں۔چونکہ برصغیر اس کی برابری نہیں کر سکتااور ا?دھی عقل کے مالک ہوتے ہیں اس لئے اس کے طالب علموں کو پاس ہونے کے لیے ساڑھے بتیس نمبر دیئے جائیں۔ 1858سے لیکر 1861تک ساڑھے بیتیس فیصد اس کے بعد کیلکولیشن کو ا?سان بنانے کے لیے 33فیصد کر دی گئی۔ جو بد قسمتی آج تک چل رہی ہے۔پریشانی کی بات یہ ہے کہ ایک پرچے میں کل مارکس 100ہوتے ہیں اورسال میں طالب علم نے اس مضمون کوپڑھناہوتاہے اوراس ایک سال کے بعد جب امتحانی پرچہ دیاجاتاہے تواس میں 9سے 7سوالات دیئے جاتے ہیں ،9سوالات کی صورت میں طالب علم کو5سوالات حل کرناہوتے ہیں جبکہ 7سوالات کی صورت میں 4سوال حل کرناہوتے ہیں ،تویہ ایک پریشانی کی بات ہے کہ پھربھی طالب علم کوامتحان میں اس مضمون میں پاس ہونے کےلئے 33مارکس پاس ہونے کےلئے ضرورت ہوتے ہیں جس سے ہمارے تعلیمی نظام کی بڑی خامی سامنے آجاتی ہے۔a

ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کی سب سے خوبصورت تصویر سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں ” اذہان مرزا ملک‘ ‘کی آمد ہوئی تو پوری دنیا سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور پھر ایک طویل انتظار کے بعد دونوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی مداحوں کو دکھا دی۔شعیب ملک کی جانب سے پہلی تصویر شیئر کئے جانے کے بعد ثانیہ مرزا کا ”ڈر“ بھی ختم ہو گیا ہے اور اب اس ”ہیپی فیملی“ کی تصاویر سامنے آنا شروع ہو گئی ہے مگر اس مرتبہ جو تصویر سامنے آئی ہے اسے اب تک کی خوبصورت ترین تصویر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ اس تصویر میں شعیب ملک تھکاوٹ کے باعث سو رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو پیار بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکان سجی ہے۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”گزشتہ سال نے مجھے بہت کچھ ایسا دیا جس کیلئے میں شکرگزار ہوں،میرا سب سے بڑا تحفہ ”اذہان“۔ اور اس سال میں ایک بچے کی طرح نہیں بلکہ بالکل شعیب ملک کی طرح سونا چاہتی ہوں۔“

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا

ٹنڈو آدم(ویب ڈیسک) ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو باو¿نس ہو گیا تھا۔ جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔یہ کیس کافی عرصے تک چلتا رہا جبکہ رکن سندھ اسمبلی اس دوران ضمانت پر رہا رہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں آج دیوان سچا نند کے خلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔دیوان سچا نند نے کہا کہ یہ کیس غلط تھا بہرحال عدالت نے سزا سنائی ہے لیکن وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ دیوان سچا نند کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل ضمانت کرا لیں گے۔
واضح رہے کہ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

لاہور کے کروڑ پتی باپ کی بیٹی شادی کی تقریب سے فرار

لاہور ( ویب ڈیسک ) کہتے ہیں کہ دل لگی کے معاملات میں حیثیت یاشکل وصورت کا عمل دخل کم ہی ہوتاہے لیکن لاہور کے ایک کروڑ پتی مل مالک کی بیٹی نے یہ ثابت کردیا اور اپنی شادی کی تقریب سے بھاگ کر سرگودھا میں گدھا گاڑی والے سانول سے لو میرج کرلی۔ لاہور کی نادیہ پہلے بھی اپنے غریب عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی مگر والدین بہلا پھسلا کر ساتھ لے گئے تھے اور گدھا گاڑی والے ہی سے شادی کرنے کا وعدہ کردیا۔ گھر پہنچنے کے بعد والدین کی نیت بدل گئی اور زبردستی اس کی شادی لاہور کے کروڑ پتی دولہے سے کرنا چاہی تو عروسی جوڑا پہنے دلہن دوبارہ بھاگ گئی اور چھپتے چھپاتے سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی جہاں دولہے کو طلب کرلیاگیااور معاملات نمٹادیئے گئے ۔
.