ٹی 20 رینکنگ، پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان

دبئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ آئی سی سی نے بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی ٹیم 131 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، بھارتی ٹیم آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر کے ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسٹری پیروں پر کھڑی ہو گی:سےد نور

لاہور(شوبزڈیسک) ہدایتکارسےد نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے نئے باصلاحیت نوجوان بہترکام تخلیق کررہے ہیں جو فلم انڈسٹری کو اس کے صیح مقام تک لے جانے میں مددگار ثابت ہونگے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں سےد نور نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے فلم انڈسٹری میں نئے ہدایتکاروں کو مکمل اور بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ یہ مزید بہتر انداز میں اپنا کام دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی، پاکستان فلم انڈسٹری میں ہمیشہ سے محدود وسائل میں ہمارے ہدایتکار کام کرتے آرہے ہیں۔
اب فلموں کی طرف سرمایہ کاری ہونا شروع ہوئی ہے۔

لیلیٰ نے دوبارہ فلموں میں بھرپور واپسی کا اعلان کردیا

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں نے ابھی فلم انڈسٹری میں بہت کام کرنا ہے ،بعض ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فلموں سے دور کر رکھا تھا مگر اب میں دوبارہ سے فلموں میں بھرپور انداز میں آرہی ہوں اور 2018 میں میری دو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل میری فلم شور شرابا نمائش کے لئے پیش کی گئی جس میں میرے گانے کو فلم بینوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود ہی بعض وجوہات کی بنا پر فلموں سے دوری اختیار کررکھی تھی مگر اب میں باقاعدہ طور پر فلموں میں کام کررہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد بار بھارت سے کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے مگر میں صرف پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں ۔

انوشکا شرما کی ” سوئی دھاگہ“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ود اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے فلم ” سوئی دھاگہ“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے ہدایتکار شرت کٹاریا کی فلم ”سوئی دھاگہ“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی ہے، اس موقع پر فلم کے سیٹ پر بنائی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جہاں ورون دھون چیکدرا شرت اور جینز جبکہ انوشکا ہلکے گلابی رنگ کی ساڑھی میں دکھائی دیں۔
فلم میں ورورن دھون درزی موجی اور انوشکا شرما کپڑوں پر کڑھائی کرنے والی خاتون ممتا کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

’ ’ سنجو“ کا پہلے روز 35کروڑ کا بزنس‘ سال کی بڑی اوپننگ

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سنجو‘ نے 2018 کی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم میں سنجے دت کا کردار نوجوان اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جنہوں نے 52 سالہ سلمان خان کی فلم ریس کے افتتاحی روز پر 29 اعشاریہ 17 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 34 کروڑ 75 لاکھ روپے کانیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ عید کے تہوار پر ریلیز ہوئی تھی جس نے افتتاحی روز 29 اعشاریہ 17 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ سلمان خان کی مذکورہ فلم 2018 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم تھی لیکن اب رنبیر کپور کی سنجو نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سنجوگزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے فلم نے پہلے ہی روز 34 اعشاریہ 75 کروڑ روپے کا کاروبار کرکے 2018 کی سب سے بڑی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

رابی پیرزادہ اور میرا کی اداکاری نے ” شورشرابا“ کی کشتی ڈبو دی

لاہور(شوبزڈیسک)فلم شور شرابا نے سب پر اوڑھے نقاب اتار دیئے اور باکس آفس میں آتے ہی بری طرح پٹ گئی ۔اس فلم نے جہاں رابی پیرزادہ کی اداکاری کا پول کھول دیا وہیں ان کی آواز کا سحر بھی ٹوٹ گیا۔ادھر اداکارہ میرا کی ناکامیوں نے اُس کا پیچھا نہ چھوڑااورفلم ”شورشرابا“کے بی طرح بُری طرح فلاپ ہونے سے میرا پر بھی آئندہ کیلئے فلم کے دروازے بند ہوتے دکھائی دینے لگے ہیں۔ میرا کو اور رابی کو پہلے ہی کسی فلم میں کاسٹ نہیں کیاجارہا تھا۔رابی فلم میں ہیروئن لگتی ہی نہیں اور میرا کو جو محدود کردار ملا اس میں بھی وہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکامرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رابی نے اس فلم میں خود انویسٹمنٹ کی اور میرا نے فلم میں منت سماجت کرکے کام حاصل کیا تھا مگردونوں کی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیںے فلم کی ڈبنگ انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے لوگ پریمئیر سے ہی اٹھ کر چلے گئے تھے اب شائقین پہلے ہی شو فلم کو اللہ حافظ کہہ گئے۔رابی اورمیرا نے یہ فلم 5سال پہلے سائن کی تھی اور کئی بار ریلیز ہوتے ہوتے رہ گئی۔میرا تو فلموں سے آﺅٹ کئی سال سے فارغ بیٹھی ہیں۔ رابی کی آخری امید نے بھی ان پر فلموں کے دروازے بند کردیئے۔معلوم ہوا ہے کہ میرا نے کئی فلمسازوں سے رابطے کیے مگر انہیں کوئی بھی فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ۔

حکومت سینماﺅں کوریلیف کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے :سنگیتا

لاہور(شوبز ڈیسک) ہدایت کار سنگیتا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں‘ جب تک اجتماعی کوششیں نہیں ہوں گی حالات کو بہتر بنانا ممکن نہیں‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ سینماﺅں کوریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہو گا جو صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو جہاں تک ممکن ہو سکے انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ جب تک زندہ ہوں انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کروں اور انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنا سکوں۔

مصر میں میچ کے دوران فٹبالرجان کی بازی ہارگیا

قاہرہ(نیوزایجنسیاں) مصر میں ایک فٹ بال میچ کے دوران مقامی فٹ بالر حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اچانک اسٹیڈیم میں گر کر انتقال کر گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران نوجوان فٹ بالر محمد فاروق بنزیما کو اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ غش کھا کر میدان میں ہی گر گئے۔ ساتھیوں نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں معالج طبی امداد فراہم کررہے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فٹبال کھلاڑی کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔مصر کی فٹبال فیڈریشن اور مقامی کلبس سے ابھرتے ہوئے فٹبالر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب محمد فاروق کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ یہ ہم سب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ 33 سالہ محمد فاروق مصر میں بنزیما کے لقب سے شہرت رکھتے تھے اور مصری نوجوانوں میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔ وہ ڈومیسٹک فٹبال میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے سے جاتے تھے۔ انہیں بنزیما الجزائری نڑاد فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزیما سے مشابہت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

سیٹھی نے آ ئی سی سی بورڈ میٹنگ چھوڑ دی

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ کے دفتری امور کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ چھوڑ دی۔۔نجم سیٹھی کو لاہور سے دبئی اور دبئی سے ڈبلن جانا تھا تاہم وہ دبئی میں امارات بورڈ سے کامیاب میٹنگ کے بعد اچانک لاہور آگئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا اچانک نہیں ہوا ہے، پہلے سے طے تھا۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈبلن میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ بورڈ میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ان کی جگہ اہم ترین اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ،آئی سی سی بورڈ میٹنگ دو اور تین جولائی کو ہوگی۔نجم سیٹھی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے روانہ ہوئے تھے اور دبئی میں امارات بورڈ حکام سے میٹنگ کے بعد لاہور آگئے انہوں نے اجلاس میں اپنی جگہ سبحان احمد کو نامزد کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس بارے میں نجم سیٹھی سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ میں نے اپنی جگہ سبحان احمد کو نامزد کیا ہے۔اجلاس میں عام طور پر نجم سیٹھی سائیڈ لائن پر کئی میٹنگ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا لاہور آنا زیادہ ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی بورڈ میٹنگ اور سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کررہا ہے۔ان میٹنگز کے لئے بجٹ کی تیاری ہوچکی ہے لیکن اجلاسوں میں بجٹ پیش کرنے سے قبل میں انہیں خود دیکھنا چاہتا ہوں،،پی سی بی کے ہر ڈپارٹمنٹ کے بجٹ کو دیکھنے کے لئے آدھا دن درکار ہوتا ہے اس لئے میں نے لاہور آنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے خلاف ہمارا کیس فیصلہ کن مرحلے میں ہے اس لئے بورڈ میٹنگ سے زیادہ اہم وکلا سے میٹنگ ہے۔ذرائع کے مطابق عام طور پر ہر ملک کے بورڈ کا سربراہ ہی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرتا ہے تاہم غیر معمولی حالات کے باعث چیف ایگزیکٹیو ،چیئرمین کی نمائندگی کرتا ہے۔آئی سی سی سالانہ میٹنگ کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی پر دیگر ملکوں سے سبحان احمد بات کریں گے۔۔نجم سیٹھی نے دبئی میں تین دن قبل امارات کرکٹ بورڈ سے کامیاب مذاکرات کئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی تمام آئینی ذمے دارایاں پوری کرکے جولائی میں دو اہم میٹنگ انتخابات سے قبل بلانا چاہتا ہے۔۔

نواز ، مریم ایسے رو رہے ہیں جیسے بڑا ظلم ہوا ، کرپشن کا حساب دیں : عمران خان

اسلام آباد (این این آئی‘ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے کا مرحلہ عذاب تھا  ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا  آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دینگے مقابلے میں کسی کو کمزور نہ سمجھو جب زر داری اور نوازشریف آئے تو ڈالر 60روپے تھا  اس وقت ڈالر 125روپے ہوگیا ہے  دس سالہ دور میں قرضہ 27ہزار ارب روپے بڑھ گیا  جن کا جینا مرنا پاکستان کےلئے نہیں ان کو ووٹ مت دینااقتدار میں آئے تو سب سے ٹیکس اکٹھا اور کرپشن ختم کرینگے پورے ملک میں درخت لگائینگے 23 جولائی کو پریڈ گراو¿نڈ میں جلسہ کرینگے ۔ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہماری جتنی تیاری ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔عمران خان نے کہاکہ الیکشن لڑنے کا پہلا اصول یہ ہے کہ مخالف امیدوار کو کبھی کمزور نہ سمجھا جائے۔عمران خان نے کہا کہ 4000 ہزار لوگوں نے پارٹی ٹکٹ کےلئے اپلائی کیا تاہم ابھی تک صرف 650 لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھاکئی اچھے امیدوار تھے مگر کسی ایک کو ٹکٹ دینا تھا۔انہوںنے کہاکہ ٹکٹ دینے میں بڑے عذاب سے گزرا، کبھی ایسے عذاب سے نہیں گزرا، خواتین کےلئے مخصوص نشستوں کے ٹکٹ جتنا بڑا عذاب تھا میں دوبارہ اس میں نہیں پڑناچاہتا۔انہوںنے کہا کہ ایسی صورتحال میں جو بھی کرتے لوگوں نے مایوس ہونا تھا ،کچھ ناراض لوگ میرے گھر آئے ،بعض نے میڈ یا پر بیانات دئیے ۔عمران خان خان نے کہا کہ اگر بیس رکنی ٹیم کا سکواڈ ہواور میدان میں 11کھلاڑی اتریں تو باقی نو کھلاڑیوں کو مایوسی ہوتی ہے ،ایک مرتبہ لاہور میں انڈر 19کی ٹیم میں مجھے ایک میچ کھلا کر باہر کردیا گیا تو میں نے بھی ایک سال تک خود سے زیادتی کی باتیں کرتا تھا ۔انہوکںنے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا اور جو تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جب کوئی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو پھر ایسے لوگوں کو بھی پاکستان کےلئے کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کو بھی موقع ملے گا ۔عمران خان نے کہاکہ آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان خواتین کو ٹکٹ دیے جو ایوان میں جا کر قانون سازی کر سکیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو نظریاتی کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، ہمیں ان خواتین کو بھی ٹکٹ دینا تھا جو قانون جانتی ہوں اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کر سکیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کے بعد پارٹی میں بھی الیکشن کرائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 21 سال کھیلوں کے گراو¿نڈ میں مقابلہ کرنا سیکھا، مقابلے کا پہلا اصول، مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھو، ہماری تیاری ہے، ہم الیکشن کےلئے تیار ہیں۔عمران خان نے (ن )لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بھر میں رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید آدھے لوگوں کا تو جرم صرف یہ ہے کہ وہ غریب ہیں، ان کے پاس دولت اور طاقت بھی ہے، کوئی کمزور آدمی ہوتا ہو اڈیالہ میں پڑا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے ایک فرد کےلئے پاکستان میں ہسپتال ٹھیک نہیں، پہلے سمدہی بستر پر ایسے پڑا تھا جیسے اللہ کے پاس جانے لگا تھا اسحاق ڈار کی بستر پر شکل دیکھ کرلگا جیسے تھوڑے دنوں کا مہمان ہے مجھے اسحاق ڈار کی شکل دیکھ کر بڑا ترس آیا تھا۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کے داماد کا نیب میں کیس آیا تو وہ بھی بھاگ گیا۔انہوںنے کہا کہ آصف علی زر داری بھی جہاز پکڑ کر دبئی بھاگ جاتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 32 ایف آئی آر درج کروائی گئیں، میرے ساتھ ایسا ہوا توعام آدمی کیساتھ کیا سلوک ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موٹر وے بنا لیکن دگنی قیمت پر، آدھا پیسہ یہ لوگ کھا گئے، لندن جائیداد کے علاوہ بھی شریف خاندان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری کے کاروبار باہر ہیں، ان لوگوں کا علاج بھی باہر ہوتا ہے، جب زرداری اور نواز شریف آئے تو ڈالر 60 روپے کا تھا، اس وقت ڈالر 125 روپے کا ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے 10 سالہ دور میں قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھ گیا، ان دونوں نے ملک کو مقروض کر کے رکھ دیا گیا، مجھے بتائیں یہ 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے اترے گا؟چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان کےلئے نہیں ان کو ووٹ مت دینا جب یہ لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے یہ سوال ضرور پوچھیں؟انہوںنے کہاکہ ڈالر جب بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت کم ہو جاتی ہے  اگر یہی پیسہ باہر بینکوں میں ہوتا ہے تو یہ پیسہ بڑھتا جاتا ہے، ان لوگوں کا پیسہ تو باہر پڑا ہے جو بڑھ رہا ہے انہیں کیا تکلیف ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو سب سے پہلے ٹیکس اکٹھا کرینگے  ایف بی آ رکو ٹھیک کرینگے اداروں کو ٹھیک کر نا ہمارا عزم ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اقتدار ملا تو سب سے پہلے کرپشن کو ختم کر نے کےلئے اقدامات اٹھائینگے چھوٹی کرپشن کو ختم کر نے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پہلے دن سے ہی کرپشن کے خاتمے کےلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دینگے ۔ملکی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت میں پانی نہیں ہے جس کے پاس پیسہ اس کے پاس پانی ہے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو لاکھ بچے گندا پانی پینے کیوجہ سے مرتے ہیں۔ انہوںنے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے 10 سالوں میں 6 ہزار ارب روپیہ خرچ کیا، شہبازشریف بتائیں، کتنے ہسپتال، کتنی عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بنائیں، کتنے لوگوں کوصاف پانی دیا؟ صاف پانی کمپنیوں میں کرپشن سامنے آئی، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، ڈیڑھ لاکھ پرائیویٹ سکولوں کے بچے خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں واپس گئے۔ خیبرپختونخوا میں غریب خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے۔ اسی ملک سے 8 ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاو¿ں گا۔ جب خیبرپختونخوا میں درخت لگائے تومذاق اڑایا گیا ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائے، درخت نہ ہونے کیوجہ سے گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اللہ 25 جولائی کو ہمیں موقع دیں اسی سال پورے ملک میں درخت لگانا شروع کر دیں گے۔عمران خان نے 23 جولائی کو پریڈ گراو¿نڈ میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان اور زمبابوے میں افتتاحی معرکہ آج

ہرارے(نیوزایجنسیاں)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلامیچ آج پاکستان اورمیزبان زمبابوے کے درمیان کھیلاجائیگا۔ہرارے سپورٹس کلب میں ہونیوالامیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1بجے شروع ہوگا۔سیریزکے آغازسے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کرکٹرزنے خوب جان لڑائی، بیٹنگ، بولنگ کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے داو¿ پیچ سیکھے۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹرائی اینگولر سیریز کافاتحانہ آغازکرناچاہتے ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور ہم اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم کی اچھی تیاری ہے، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی۔گزشتہ روزبھی قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتے رہے۔سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں 3 جولائی کو زمبابوے کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا، چوتھا میچ 4 جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، 5 جولائی کو پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 6 جولائی کو زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ، فائنل 8 جولائی کو شیڈول ہے۔

چندیمل لنکن بورڈکی جانب سے پابندی سے بچ گئے

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل بال ٹیمپرنگ کرنے کے باوجود سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے مزید پابندیوں سے بچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں تیسرے ٹیسٹ کیلئے معطل کر دیا تھا۔س بات کا خدشہ تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ بھی کرکٹ آسٹریلیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چندیمل پر سخت پابندیاں لگائے گا لیکن سری لنکن بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے قائد چندیمل کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن وزیر کھیل فیضر مصطفیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پورے واقع پر شرمندگی ہے، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، سب کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ سپرٹ آف کرکٹ کو برقرار رکھیں، ہمارے نزدیک چندیمل بے گناہ ہیں لیکن آئی سی سی نے ان پر جو بھی پابندی لگائی ہے ہم اس کی پاسداری کریں گے۔ سری لنکن ٹیم مینجر آسانکا گروسنہا نے بھی واقع پر معذرت کر لی۔

میسی کی ارجنٹائن کا بوریا بستر گول ،فرانس کواٹر فائنل میں پہنچ گیا

کازان (نیوزایجنسیاں)فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد پری کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں پہلا مقابلہ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا جس میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، دونوں سابق چیمپئنز کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کھیل کے 13ویں منٹ میں انٹوئن گریز مین نے پنالٹی پر گول داغ کر فرانس کو برتری دلوائی، اس کا خاتمہ اینجل ڈی ماریا نے 41ویں منٹ میں جوابی گول سے کردیا۔48ویں منٹ میں گیبرئیل میرکیڈو نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر ارجنٹائن کو سبقت دلائی، 57ویں منٹ میں فرانس کے پاویرڈ نے عمدہ کراس پر گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 2-2 کردیا، تاہم اس کے بعد فرنچ ٹیم کے حملوں میں شدت آگئی اور فرنچ اسٹار پلیئر میباپ نے 64 اور68ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول داغ کر مقابلہ 4-2 سے فرانس کے حق میں کردیا، ارجنٹائن کا خسارہ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں کیلین اگیورو نے کم کیا۔میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔