پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ پانچ سالہ کوہ پیمائی پروگرام میں شامل کر لیا

پیرس(ایاز محمود ایاز)  66 سالہ ماہرفرانسیسی کوہ پیما مارک بیتیغ نے پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو نیپال کے  پسانگ نورو شیرپاکے ساتھ پانچ سالہ کوہ پیمائی پروگرام ماؤنٹ ایورسٹ اور اس سے آگے کے کوہ پیمائی کے پروگرام میں شامل کر یا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ اور ایڈوانس  کوہ پیمائی کے اس پروگرام کے تحت کوہ پیماؤں کی تین رکنی ٹیم 2019 میں نانگا پربت، 2021 میں کے ٹوکی چوٹی سر کرے گی جبکہ یہ ٹیم سال 2022 میں   مارک بیتیغ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی چوٹی  ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا پروگرام بھی رکھتی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اجسٹس (ر) دوست خان نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

پشاور(ویب ڈیسک)جسٹس (ر) دوست خان نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، امیر مقام سمیت سابق ایم پی ایز اور سینئر وکلانے گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برادری تقریب میں شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ مختصر لیکن میرٹ پر منتخب کی جائے گی،آئین نے جو کام دیا اسے پورا کریں گے، شفاف الیکشن کے لیے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے، وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرانے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہو گی محدود دور حکومت میں عوام کو زیادہ ریلیف دیں کیونکہ سابق حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا اس معاملے پر قانون کے مطابق عمل کریں گے۔

ویمن ایشیاءکپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دیدی

کوالالمپور (ویب ڈیسک) ویمنز ایشیاءکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف میچ میں 23 رنز سے فتح حاصل کر لی ہے۔ بسمہ معروف نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 رنز بنا کر اور ندا ڈار نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ریحام کی کتاب پر عائشہ بھی حصہ ڈالنے حاضر ہو گئیں ،دیکھئے اب کیا ہوتا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عمران خان کو کون نہیں جانتا، وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں، عمران خان اخلاقی زوال کا شکار ہیں اور خواتین پر بری نظر رکھتے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر مردہ حالت میں پائی گئی خودکشی کی یا پھر کیا ہوا

معروف امریکی(ویب ڈیسک) فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، تحقیقات کے بعد پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی موت خودکشی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیٹ اسپیڈ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر واشنگٹن میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، گھر کے ملازموں کے مطابق انہوں نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔پولیس نے معاملے کو خودکشی قرار دیا تاہم کیس پر تحقیات تاحال جاری ہیں۔

میگھن مارکل سولہ سنگھار اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گی وجہ کیا ہے

برطانیہ(ویب ڈیسک) کے شاہی خاندان سے وابستہ شہزادہ ہیری سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کی شادی کی تقریب لندن کے سینٹ جارجز چیپلز میں منعقد ہوئی، جس میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ میگھن مارکل کے والد دل کی بیماری کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے اور اسی وجہ سے وہ شہزادے ہیری کے والد شہزادہ چارلس کے ہمراہ چرچ پہنچیں۔

یہ فٹبالرز ورلڈ کپ میں کیوں نظر نہیں آئیں گے؟

روس(ویب ڈیسک)میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ کلب فٹبال کے مداحوں کے لیے انٹرنیشنل فٹبال ایک لحاظ سے اچھی خبر ہوتی ہے اور کسی حد تک بری بھی۔اچھی اس لیے کے کلبوں کے مداحوں کے پاس ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلتے دیکھنا ایک مختلف اور معمول سے ہٹ کر تجربہ ہوتا ہے۔میسی جیسا بڑا کھلاڑی 22ویں نمبر کی آئس لینڈ کی ٹیم کے خلاف کیا کرے گا یا پھر ایران جیسی اوسط ٹیم رونالڈو کو گول کرنے سے روکنے کے لیے کیا کرے گی۔ یہ ایسے لمحات ہیں جن کا فٹبال مداحوں کو عرصے سے انتظار رہتا ہے۔

شہباز شریف ، حمزہ ، مریم کس حلقے سے امیدوار ہیں ، مسلم لیگ ن کے لاہور سے امیدوار فائنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حلقوں کیلئے نامزد کیے گئے امیدواروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز این اے 125 سے انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ میاں شہباز شریف این اے 34 اور حمزہ شہباز این اے 124 سے امیدوار ہونگے۔ جن دوسرے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ان کی تفصیل یہ ہے۔ این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 126 سے میاں مرغوب احمد، این اے 128، شیخ روحیل اصغر، این اے 129 ایاز صادق، این اے 130 خواجہ احمد حسان، این اے 131 خواجہ سعد رفیق، این اے 133 زعیم قادری، این اے 135 سیف الملوک کھوکھر اور این اے 138 افضل کھوکھر ۔ لاہور کے جو حلقے باقی رہ گئے ہیں ان کیلئے بھی امیدواروں کو ایک دو دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ہے کوئی ایسا سی ای او کڑوروں ڈالر تنخوا ہ لیتے ہیں

انڈیا(ویب ڈیسک)سے تعلق رکھنے والے نکیش اروڑہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) بن گئے ہیں۔اب وہ پالو آلٹو نیٹ ورک کے نئے سی ای او بنے ہیں اور ان کی تنخواہ سالانہ 12.8 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 857 کروڑ انڈین روپے ہوگی۔پالو آلٹو سائبر سکیورٹی کمپنی ہے۔ ٹیکنالوجی سیکٹر میں نکیش اروڑہ کا طویل کیریئر رہا ہے۔نکیش کی تنخواہ 6.7 کروڑ روپے ہوگی اور اتنا ہی انھیں بونس ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی انھیں 268 کروڑ روپے کے شیئر ملیں گے جنھیں وہ سات سال تک فروخت نہیں کر پائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پھڈا پڑ گیا

لاہور (این این آئی) پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کےلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو اپنے نام پر قائل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ( بدھ ) پنجاب اسمبلی میں ہو گا ۔ تاہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف اپنے اپنے پیش کردہ ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ہیں ۔ تحریک انصاف حسن عسکری کے نام پر قائم ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) جسٹس (ر) سائرعلی کے نام پر اصرارکر دی ہے اور ان کی جانب سے تحریک انصاف کو جسٹس (ر) سائرعلی پرراضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

درجنوں افراد کا حملہ ،گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ مار 3لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی ،ویڈیو بھی بنا ڈالی

خان بیلہ (سپیشل رپورٹر)ایک درجن کے لگ بھگ مسلح افراد کا کراچی میں کنٹریکٹر کا کام کرنے والے شخص کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ،موبائل فون ،نقدی ،زیورات لوٹنے کے بعد مبینہ طور پر گھر میں موجود چوتھی جماعت کے طالب علم سمیت تین لڑکوں کو گھر سے باہر فصل میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی،مبینہ طور پر وڈیو بھی بنالی۔ علاقے کے بااثر زمینداروں نے وقوعہ دبانے اور مدعیہ کو دبانے کی خاطر لڑکی کا الزام لگا کر زبردستی لوٹا گیا موبائل فون و پندرہ ہزار دیکر اسٹامپ پیپر پر معافی نامہ تحریر کرالیا۔خاتون و زیادتی کا شکار بچوں سمیت دیگر نے زبردست احتجاج کرتے وہئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موضع بیٹ دیوان کی رہائشی خاتون زیتون بی بی اپنے خاوند غلام فرید ،مبینہ زیادتی کے شکار بچے محمد (س)، (س) کے علاوہ محمد طیب ،محمد زاہد و دیگر کے ہمراہ انکشاف کیا کہ اس کا خاوند غلام فرید کراچی میں ٹھیکیدارہے 25مئی کو وہ اپنے گھر بچوں کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی کہ اچانک اس کی کنپٹی پر کسی نے پسٹل رکھ کر اٹھایا تو دیکھا کہ محمد امجد ولد دین محمد ،محمد سجاد ولد محمد اقبال ،ایک نامعلوم جس کا علم بعد میں زبیر احمد ولد محمد اجمل ہوا گھر میں مسلح کھڑے تھے جنہوں نے تمام اہلخانہ کویرغمال بنا کر دولاکھ نقد،زیورات ،پارچات لوٹے پھر ان میں سے سجاد احمد گھر میں سب کو یرغمال بنا کر کھڑا رہا اور زبیر احمد اور محمد امجد میرے چوتھی جماعت کے طالب علم بچے (س) اور اسکے بڑے بھائی کے علاوہ کزن (م س) کو گن پوائنٹ پر باہر فصلوں میں لے گئے جہاں پرگلی میں کھڑے ان کے دیگر ساتھی ظہور احمد ،محمد جاوید ،محمد احمد ،خورشید احمد ،محمد طارق ،محمد عامر،فیاض احمد وغیرہ بھی آگئے اور انہوں نے تینوں بچوں کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی ،اس وقوعہ پر علاقے کے بااثر زمینداران نے ہم پر دباﺅ ڈالا اور ایک لڑکی کا الزام لگاکر چپ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے یکم جون کو مجھ سے زبردستی ایک اسٹام پیپر پر معافی نامے پر انگوٹھا لگواتے ہوئے مبلغ پندرہ ہزار اور لوٹا گیا موبائل فون تھمادیا۔ زیتون بی بی نے ایس ایچ او تھانہ شیدانی ،ڈی ایس پی لیاقت پور ،ڈی پی او رحیم یارخان و آرپی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم‘ زیورات و پارچہ جات برآمد کیے جائیں۔
لوٹ مار

رمضان کی عظمت کی قسم جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا ، ایک ایک پائی درست استعمال کی : شہباز شریف

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نےازی کے دھرنوں ، انتشار،الزامات ،منفی سےاست اوررکاوٹوں کے باوجود پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے پر کامےاب رہی ہے۔ محمد نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک کو درپےش توانائی بحران کے خاتمے ، دہشت گردی مےں نماےاں کمی لانے اورپاکستان کو معاشی استحکام دےنے مےںبڑی حد تک کامےاب ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی پےدا کرنا اگرچہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم صوبوں پر بھی کچھ ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ہم نے نبھائی ہے۔2012ءمےں عمران خان نے کہا تھا کہ 18وےں ترمےم کے تحت صوبوں کو بجلی پےدا کرنے کا اختےار ملا ہے تو صوبے بجلی کے منصوبے کےوں نہےں لگاتے؟اس وقت وفاق مےں پےپلز پارٹی کی حکومت تھی اورہمارے لئے بجلی پےدا کرنے کے حوالے سے رکاوٹےں تھیںلےکن جب ہمےں موقع ملاتو ہم نے بجلی کے منصوبے لگائے۔دوسری جانب خان صاحب نے کہا تھا کہ مےں بجلی کے حوالے سے ملک کو خود کفےل کردوںگالےکن انہوںنے کے پی کے مےں صرف منفی 6مےگاواٹ بجلی پےدا کی۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے، آزاد کشمےراورگلگت بلتستان مےں ڈےمز بنانے اورپن بجلی پےدا کرنے کے وسےع مواقع موجود ہےںلےکن وہاں کچھ نہ کےا گےا۔نےازی صاحب نے 11نکات دئےے ہےں لےکن وہ اپنی کارکردگی بھی قوم کو بتائےں۔2007ءمےںمشرف نے دےامےر بھاشا ڈےم کے نام پر ڈرامہ کےااس منصوبے کےلئے اےک انچ زمےن نہےں خرےدی بلکہ اس کا سنگ بنےاد رکھ دےا۔ انہوںنے نندی پور پاور پراجیکٹ میں قوم کو 20 سے 30 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا -یہ منصوبہ بغیر بڈنگ شروع کیا گیا-سپریم کورٹ نے اس کے بارے میں لکھا کہ اصل خائن بابر اعوان ہیں، اگر میں بغیر بڈنگ کوئی منصوبہ شروع کرتا تو میرے گلے میں پھندہ ڈال دیا گیا ہو تا او رنیب نے مجھے سزا دے کر پار کر دیا ہوتا۔انہوںنے کہاکہ مشرف کے دور میں کچی کینال کا منصوبہ شروع کیا گیا جس کا پی سی ون بھی نہیں بنا -20 ارب روپے کا یہ منصوبہ 80ارب تک پہنچا اور ہماری حکومت کے دور میں مکمل ہوا -انہوںنے کہاکہ ہمیں اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنا ہوگا -احتسابی عمل کو شفاف بنا کر ہی یہ ملک آگے بڑھے گا-ایک او رسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اداروں میں ہم آہنگی او رمشاورت ضروری ہے-اداروں میں محاذ آرائی نہیں بلکہ مشاورت ہونی چاہےے۔ محمد شہبازشرےف نے اےک اور سوال کے جواب مےں کہاکہ مےری بابر اعوان سے کوئی مخالفت نہےں،مےں اپنی قوم کی بات کرتا ہوں ،زرداری صاحب کے 60ملےن ڈالر سوئس بےنک مےں پڑے ہےں کےا کسی نے پوچھا؟کےا نےب نے ان سے پوچھا؟ جس قوم کی دولت لٹ گئی ہواوراحتساب کاعمل شفاف نہ ہووہ قوم ترقی نہےں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ نےشنل انشورنس کمپنی لےمٹےڈ مےں 22ارب روپے کی کرپشن ایمپلائزاولڈ اےج بینیفٹ مےں 42ارب روپے کی کرپشن، نندی پور پاور پراجےکٹ مےں 12ارب روپے کی کرپشن اوردےگر کئی کےس نےب مےں موجود ہےں لےکن ان پر کوئی پےش رفت نہےں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ مےں نے اس قوم کے کئی سو ارب روپے بچائے ہےں اورےہی منشاءسپرےم کورٹ ،ہائی کورٹ اورنےب کی بھی ہونی چاہےے۔کےسوں کو طوالت نہےں ملنی چاہےے۔بےنوولنٹ گروپ انشورنس فنڈ مےں اربوں روپے کی کرپشن،پی ٹی سی اےل کی نجکاری مےں 800ملےن ڈالر اورٹرےڈ ڈوےلپمنٹ اتھارٹی مےں10ارب روپے کے کےس بھی نےب مےں موجود ہےں۔اسی طرح چنےوٹ مےں خام لوہے کے قدرتی وسائل مےں 450ارب روپے کی ڈکےتی کی کوشش کی گئی،2010ءمےں ہائی کورٹ کے جج نے نےب کو تحقےقات کاحکم دےا لےکن نےب نے اس کےس کو خارج کردےا ہے اورکہا کہ ےہ صاف ستھرے لوگ ہےں۔ مجھے امےد ہے کہ الےکشن شفاف ہوںگے۔اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ اےک کےس مےں مختلف فےصلے آئے ہےں،محمد نوازشرےف کا فےصلہ کچھ اور ہے ،عمران خان کا مختلف ہے اورجہانگےر ترےن کا مختلف ہے۔ حالانکہ محمد نوازشرےف کا پاناما مےں نام تک نہےں ہے۔ انصاف وہی ہوتا ہے جو سب کے لئے ےکساں ہوں۔ انصاف کا بول بالا ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہاکہ سےاست دانوں، اشرافےہ،عدلیہ،جرنےلوں ،مےڈےا اورسوشل مےڈےاکی ذمہ داری ہے کہ ملک کے اندر نرم انقلاب لے کر آئےںاوراس ضمن مےں سب کو اےک ساتھ کام کرنا ہے اگر ہم نرم انقلاب لے آئے تو خونیںانقلاب نہےں آئے گا۔ اےک اورسوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے عام انتخابات کے بعد حکومت بنانے کا موقع دےا تو سازشےں ختم ہوجائیں گی۔انہوںنے کہاکہ کشکول توڑنے کےلئے اربوں ڈالر کی کرپشن کو روکنا ہوگا۔ لوٹ مار کے اربوں ڈالر جب نکلوائےں گے تو کشکول تب ٹوٹے گا،ملک مےں کڑا احتساب ہوگا اورکرپشن کا راستہ بند ہوگا تو کشکول ٹوٹ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے منصوبوں مےں 682ارب روپے کی بچت کی ہے ،بجلی کے منصوبوں مےں 160ارب روپے ،اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے مےں 75ارب روپے ،چنےوٹ کے خام لوہے کے منصوبے مےں اربوں روپے اور زمےنوں کے قبضے واپس کراکر اربوں روپے بچائے ہیں ، اسی طرح مےٹروبس منصوبوں مےں 4ارب 60کروڑ ،سےف سٹی پراجےکٹ مےں 3ارب ر وپے ،خود روزگار سکےم مےں 2ارب 60کروڑ ،اعلی ادوےات کی خرےداری مےں 1ارب روپے ،سکولوں مےں سولر پےنل لگانے مےں ایک ارب روپے بچائے ہےں۔ اگربچائے گئے 682ارب روپے مےں اےک بھی مد مےں کوئی اعداد وشمار غلط ہو تو مےرا گربےان اور آپ کا ہاتھ ہوگا۔پرےس کانفرنس مےں سےنےٹر مشاہد حسےن،سابق وفاقی وزےر مرےم اورنگزےب،سابق صوبائی وزراءرانا ثنائ،خواجہ سلمان رفےق، رانا مشہود احمد ،خواجہ عمران نذےر اورسابق اےم پی اے ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے کوہاٹ کے علاقے میں وین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

” یہ بکنے والی عورت ہے “ شیخ رشید کا ریحام بارے انکشاف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، ہوسکتاہے کہ شہبازشریف نے ریحام خان کو2لاکھ پانڈدیئے ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ریحا م خان کے پاس عمران خا ن کی شادی کے علاوہ کچھ نہیں ہے،ریحام خان بکنے والی عورت ہے اور انہوں نے سب کچھ پیسے کیلئے کیا ہے۔میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس کتاب سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ، نوازشریف اور شہباز شریف گلی گلی میں یہ کہتے پھریں گے کہ ہم نے یہ کتاب نہیں لکھوا ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تاکہ وہ نوازشریف کو بچا لیں اور یہ ایک بہت بڑا پلان ہے،شہباز شریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں ان کے خلاف بہت سے کرپشن کے کیسز ہیں اور ایک دن وہ خود جیل جائیں گے ۔ شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ میں عمران خان کا سیاسی دوست اور ساتھی ہوں ، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ریحام کی شادی پر بیان دیا تھا کہ بینک بڑھاپے کی نوکری اور طوائفوں سے شادی کام نہیں آتی ، اس بیان پر عمران خان مجھ سے ناراض ہوگئے تھے لیکن میں آج بھی اس بیان پر قائم ہوں۔