کراچی( ویب ڈیسک ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1291 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جسکے نتیجے میں کراچی حیدرا?باد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 124 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔
Monthly Archives: June 2018
کوروویٹ اعلی و شاندار 343کلو واٹ کی پاور پل اسپورٹس کار ،کمال ہے
گاڑیوں کے ماہر رائن ہولڈ ڈائزن ہوفر کہتے ہیں کہ مجھے گاڑیوں اور بالخصوص اسپورٹس کارز کی بیرونی بناوٹ اور اس کا انداز بہت بھاتا ہے۔اپنی پسندیدہ گاڑیوں کے حوالے سے وہ بتاتے ہیں کہ کورویٹ بھی ان گاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے، جس کی وجہ اس کا ناک جیسا انتہائی ہموار اگلا حصہ اور اندر بیٹھنے کی بہت ہی چھوٹی جگہ اور آخر میں بڑا سا پچھلا حصہ ہے۔
احسن اقبال کے دماغی معائنے اور زبان بندی بارے وہ کام ہو گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے دماغی معائنے اور زبان بندی کےلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کےخلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کی زبان بندی کے بھی احکامات صادر کرے۔
اقوام متحدہ نے امریکہ کو روک دیا ،مہاجرین سے انکے بچے جدا کرنا بند کرے
اقوام متحدہ(ویب ڈیسک) میں انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمدسانی نے جینیوا میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوری 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اکتوبر 2017 میں جاری کیے گئے خصوصی احکامات کے تحت امریکا کی جنوبی سرحد پار کرنے والے سیکڑوں پناہ گزین بچوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
انتخاب میں دھاندلی ملک ڈبو دے گی ،آتے ہی بھاشا ڈیم بنائے گے
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف نے انتخابات صاف اور شفاف نہ ہونے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہوگا’۔لاہور میں حکومتِ پنجاب کی 5 سالہ کارکردگی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان ا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کی بدولت تمام ریاستی ادارے مستحکم ہوں گے اور اس طرح پاکستان ترقی اور کامیابی کے اگلے دور میں داخل ہوگا، اگر مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئی تو پارٹی کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی’۔
ساڑھے گیارہ کروڑ کا عروسی جوڑا کس نے پہنا ؟ مہنگے سوٹ سلوانے میں کون سب سے آگے ؟
سڈنی( ویب ڈیسک ) یہ پرانے وقتوں کی بات ہے کہ لوگ سادگی سے شادیاں کرلیا کرتے تھے مگر آج کے دور میں تو دلہن کا عروسی لباس ہی اتنا مہنگا تیار ہوتا ہے کہ سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ اور یہ تو عام شادیوں کی بات ہے، اگر سلیبرٹی شادیوں کی بات کی جائے تو دلہن کا عروسی لباس یقینا ہوش ا±ڑادینے کی حد تک مہنگا ہوتا ہے۔ آسٹریلوی گلوکارہ وکٹوریا سوارووسکی کے عروسی جوڑے کو ہی دیکھ لیجئے، اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانی روپے) ہے کیونکہ اس پر پانچ لاکھ سے زائد قیمتی موتی جڑے گئے ہیں۔اسی طرح مشہور امریکی رئیلٹی سٹار کم کارڈاشین کی شادی کا جوڑا بھی کچھ کم نہیں تھا۔ اس کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر (تقریباً پانچ کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔ انہوں نے اس لباس کے ساتھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 40لاکھ پاکستانی روپے) کا بالمین ہیلز جوتا بھی پہنا تھا۔برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کا عروسی جوڑا بھی مہنگے ترین ملبوسات کی فہرست میں شامل ہے۔ عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سارہ برٹن نے ان کے لئے چار لاکھ ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کا عروسی جوڑا تیار کیا تھا۔مشہور امریکی وکیل اور فیشن کی دنیا کی مقبول ترین سلیبرٹری امل علم الدین کی شادی کا جوڑا تین لاکھ 80 ہزار ڈالر ( تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) میں مشہور فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر میک کوئین اور سارہ برٹن نے تیار کیا تھا۔گلوکارہ ماریہ کیری نے بھی اپنی شادی کیلئے اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے) کا عروسی جوڑا تیار کروایا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی منسوخ ہوگئی۔ بعدازاں انہوں نے دکھ کے اظہار کے لئے اپنے قیمتی جوڑے کو آگ میں جلا کر بھسم کرڈالا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی بارے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی جدوجہد شروع کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔فوزیہ صدیقی نے بہن کی امریکا سے وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو اب سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹ میاں ثاقب نثار 7 جون کو درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ 30 مارچ 2003ءکو عافیہ صدیقی کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت کراچی سے غائب کرکے امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا اور اب عافیہ کو امریکی قید میں 15 سال بیت چکے ہیں۔امریکی صدر اوباما کے دور میں جب عافیہ صدیقی کی رہائی صرف ایک خط لکھنے کی دوری پر تھی اس وقت کی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا تھا تاہم اب بھی موجودہ حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں سے عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھاسکتی ہے جو پاکستان کے دورے پر آتے ہیں۔
وہ عادات جن کیوجہ سے آپ خود کو بھوکا محسوس کرتے ہیں ، ختم کیسے کی جا سکتی ہیں ؟ دیکھئے آسان حل
کراچی ( ویب ڈیسک ) ماہرین صحت کے مطابق زیادہ بھوک کا لگنا یا حد سے زیادہ کھانا بھی ایک طرح کی بیماری ہے۔تاہم بعض افراد ایسے بھی ہیں جنہیں نہ تو شدید ترین بھوک لگتی ہے اور نہ ہی وہ حد سے زیاد کھانا کھاتے ہیں۔ایسے افراد اگرچہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے، تاہم وہ ایسی عام غلطیاں کرتے یا وہ ایسی عادتیں اپناتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ہر وقت بھوکے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق بعض افراد کا رہن سہن، زندگی گزارنے کا اسٹائل اور کھانے پینے کی عادتیں ایسی ہوتی ہیں، جن سے ان کی بھوک ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔
درج ذیل عادتیں ایسی ہیں، جن کی وجہ سے انسان خود کو ہر وقت بھوکا محسوس کرنے لگتا ہے۔
نیند کی کمی
سوشل میڈیا کے اس دور میں زیادہ تر نوجوان نسل رات دیر گئے تک اسمارٹ فونز یا دیگر ا?لات کو استعمال کرتی رہتی ہے، جس وجہ سے ان کی نیند پوری نہیں ہوتی۔نوجوان نسل کے علاوہ ادھیڑ عمر یا عمر رسیدہ افراد بھی مختلف وجوہات کی بنائ پر اپنی نیند مکمل نہیں کرتے، جس وجہ سے جہاں ان میں دیگر بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں، وہیں ان میں بھوک کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔
پانی یا نمکیات کی کمی
بعض افراد میں نمکیات کی کمی پائی جاتی ہے، جس وجہ سے انہیں ہر وقت غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق اگر نمکیات کی کمی کے شکار افراد زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی کوشش کریں تو وہ ہر وقت بھوکے رہنے کی شکایت کرنے سے بچ سکتے ہیں۔
پھلوں اور ڈرائی فروٹ سے دوری
بعض افراد پھل تو کھاتے ہیں لیکن وہ ناشپتی اورسیب جیسے پھلوں سمیت ڈرائی فروٹ کا بھی کم استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کی غذائی ضروریات نامکمل رہتی ہیں اور ان سے دوری ہر وقت بھوک لگنے کا بھی ایک سبب ہے۔
فائبر کی کمی
پھلوں اور ڈرائی فروٹ کی طرح دلیہ، بریڈ اور اسی طرح اناج سے تیار شدہ غذائیں کم سے کم استعمال کرنے والے افراد بھی ہر وقت بھوک محسوس کرتے ہیں۔
ہر وقت نمکین غذائیں کھانا
متعدد افراد ہر وقت چپس، پاپڑ اور سلانٹی سمیت دیگر نمکین غذائیں کھاتے رہتے ہیں، جو بھوک بڑھانے کا سب سے بڑا سبب ہیں۔
جلد بازی میں کھانا
بعض افراد وقت کی کمی یا کام میں مصروفیت کے باعظ کھانا کھانے میں جلد بازی کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اور وہ بھوک کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایئرکنڈیشنڈ میں زیادہ وقت گزارنا
ایئر کینڈیشنڈ یقینا گرمیوں سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے، لیکن اس میں زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے والے افراد بھوک کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں جلدی بھوک لگتی ہے۔
سی این جی سٹیشن مالکان سراپا احتجاج ، مکمل ہڑتال کی دھمکی
کراچی ( ویب ڈیسک ) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے سندھ میں ہفتے میں چار دن گیس کی لوڈ شیڈنگ کیے جانے پر سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) اسٹیشن مالکان نے سخت تنفید کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ مکمل ہڑتال کردیں گے۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے ستائے ہوئے سی این جی اسٹیشن مالکان نے ایس ایس جی سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنے خلاف امتیازی سلوک کی سختی سے مذمت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی فورم کے چیئرمین سلیمان جی نے کہا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے غیرمعمولی طور پر لوڈ شیڈنگ امتیازی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پر ایک ہفتے کے دوران متبادل دنوں میں تین دن کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی جس سے کچھ حد تک سی این جی صنعت رواں دواں تھی۔لیکن اب رمضان کے آغاز سے ایس ایس جی سی نے 2 دن تک سی این جی بند رکھنے کے پرانے حربے آزمانے شروع کردیے ہیں، جس کے باعث اب بروز بدھ اور جمعرات کے ساتھ ہفتہ اور پیر بھی سی این جی بند رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں عوام کو سہولیات فراہم کی جانی چاہیے لیکن اس طرح کے اقدامات سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس ضمن میں کراچی ٹرانسپورٹر اتحاد ( کے ٹی آئی) کے سربراہ ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی حوصلہ افزائی پر عوام نے اپنی کاروں، وینز، بسوں، پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کو سی این جی پر منتقل کرکے 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کو ماحول دوست اور کم قیمت ایندھن کے طور پرمتعارف کرایا گیا، جس کے باعث 90 فیصد ذرائع آمدورفت سی این جی پر منتقل ہوگئے اور اب ان کے پاس متبادل ایندھن کی سہولت میسر نہیں۔چناچہ مسلسل 48 گھنٹے جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ ٹرانسپورٹ کی روانی کو متاثر کررہی ہے جو کہ عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔اسی سلسلے میں آل پاکستان سی این جی فورم کے صدر جنید مکدا کا کہنا تھا کہ سندھ کے سی این جی سیکٹر میں ایس ایس جی سی کی سپلائی کا صرف 6 فیصد حصہ استعمال ہوتا ہے، اس کے ذریعے ملکی خزانے میں کئی مالی فوائد حاصل ہورہے ہیں جس میں بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کی فراہمی، تجارتی خسارے میں کمی اور آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول کرنا شامل ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں سی این جی ڈیلر ایسوسی ایش کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 158 کے تحت بنیادی حقوق کے عدالتی احکامات کی، سی این جی سیکٹر کے علاوہ ایس ایس جی سی اور دیگر تمام شعبہ جات کی جانب سے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی این جی کے علاوہ باقی سب کو بغیر کسی رکاوٹ ہفتے کو ساتوں دن گیس فراہم کی جاتی ہے، قدرتی گیس کی محدود صنعت کی کھپت میں گزشتہ 5سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے اس بات سے قطع نظر کے بجلی بنانے کے دیگر ذرائع موجود ہیں لیکن کم لاگت میں بجلی بنانے کے لیے گیس کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے سلیمان جی کا مزید کہنا تھا آئندہ مہینوں میں ڈیزل اورایندھن کی قیمتیں 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے، اس لیے حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر ملک میں سی این جی کی صنعت کو اہمیت دینا بہت ضروری ہے تا کہ ذرائع آمدورفت کے لیے سستا ایندھن فراہم کر کے تجارتی خسارے میں کمی کی جاسکے۔
چوروں ، ڈاکوﺅں نے اسمبلی جانا ہے تو نیب ، ایف آئی اے ختم کر دیں : طاہر القادری
لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 63/62 یتیم ہوتے نظر آرہے ہیں ،آئین کی روح کو ختم کر دیا گیا، چوروں، ڈاکوﺅں نے بلاروک ٹوک اسمبلی میں جانا ہے تو نیب، ایف آئی ائے، پولیس کو ختم کر دیں، کیا قانون صرف ان کیلئے ہے جن کی اسمبلیوں تک رسائی نہیں؟ جس بنیاد پر نوازشریف کو خائن قرار دے کر نکالا گیا اس بنیاد کو مسمارکر دیا گیا۔ چوروں کے ساتھ ساتھ دیانت، امانت اور شرافت بھی پکار رہی ہیں کہ ہمیں حلف نامہ سے کیوں نکالا؟کاغذات نامزدگی کو بدل کر بددیانتوں کیلئے اسمبلیوں کے راستے کھولے گئے، ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔ہماری جدوجہد آئین کو ذبح ہونے بچانا ہے، ایسے نظام کو ٹھوکر سے اڑادینا چاہیے جو رسہ گیروں کیلئے اسمبلیوں کے دروازے کھولے ،یہ آئین کی تضحیک اور 21 کروڑ عوام سے مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے مزید بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظام بدلو تحریک جاری ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، چودھری محمد شریف،نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ و دیگر رہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب سیاسی صورت حال جیل کی نماز والی بن رہی ہے جس میں اذان جیب کترا دیتا ہے، تکبیر رسہ گیر کہتا ہے، نمازی چور اور امام ڈاکو ہوتا ہے،اس قسم کی جماعت کا بندوبست کیا جارہا ہے۔آئین کے جن آرٹیکلز نے نافذ ہونا تھا وہ خود تحفظ سے محروم ہو گئے، انہوں نے کہا کہ دسمبر 2012 ءمیں مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کر کے آرٹیکل 63/62 کا قوم کو سبق پڑھایا اور انتخابی اصلاحات کیلئے جنوری 2013 ءمیں 5 روز تک اسلام آباد میں احتجاج کیا، 17 جون ماڈل ٹاﺅن کا سانحہ بھی اصلاحات کی جدوجہد کرتے ہوئے ہوا، میرا دل بہت زخمی ہے، اگر آرٹیکل 63/62 کے مطابق امیدواروں کی سکروٹنی نہیں کرنی تو پھر ان آرٹیکلز کو آئین کی کتاب سے پھاڑ کر نکال دیا جائے۔ ایمانداری کا تقاضا کرنے والی شقوں کو ختم کرنا قوم ،آئین، شفافیت کیخلاف سازش ہے، پاناما لیکس کے تحت جو فیصلے آئے اس سے بلاتفریق احتساب کی امید پیدا ہوئی تھی، کاغذات نامزدگی میں تبدیلی سے دکھ ہوا، ہم اس تبدیلی کومسترد کرتے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اداروں سے سوال ہے وہ اس صورتحال کا بغور جائزہ لیں، 20 کروڑ عوام تکلیف میں مبتلا ہیں، ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو سب سے پہلے اس ملک کے اقتدار اور اختیار پر آنے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا، جھوٹے، مکار، لالچی، دونمبر ملکی اختیار پر قابض ہوں گے تو مزید تباہی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ امانت اور دیانت کا تقاضا کرنے والی جتنی بھی شقیں تھیں وہ کاغذات نامزدگی سے نکال دی گئیں، اگر بڑوں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے موٹے ملازمین کو بھی لوٹ مار کی اجازت دے دی جائے، کرپشن کو قانونی تحفظ دے دیا جائے اور احتساب کے ادارے بند کر دئیے جائیں۔
خواجہ سراءعام انتخابات میںحصہ لینے سے محروم ، وجہ کیا بنی ؟
پشاور(اے این این) انتخابات کیلئے جاری کاغذات نامزدگی میں خواجہ سراﺅں کا خانہ شامل نہ ہوسکا جس کے باعث خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے۔پشاور میں خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے رہنما انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ کاغذات نامزدگی میں مرد و خواتین کی طرح ان کا خانہ ہی نہیں۔ خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے بتایا کہ جب کاغذات نامزدگی میں ان کا خانہ ہی نہیں تو وہ کیسے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ووٹر لسٹوں میں بھی ان کے نام شامل نہیں۔
آجاﺅ بھئی آ جاﺅ ، پیپلز پارٹی نے انتخابی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی
لاہور (احسان ناز سے )پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کےلئے لوٹ سیل لگا دی زیادہ پیسے لگاﺅ جس حلقہ کا مرضی ٹکٹ حاصل کرو ایم این اے کی ٹکٹ حاصل کرنےوالا اگر مالی طور پر طاقتور ہے تو وہ اپنے نیچے 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار جن کو چاہے رکھ لے اس طرح صوبائی اسمبلی کا امیدوار نوٹوں کا بادشاہ ہے تو وہ انکی جھلک دکھا کر اپنی پسند کا امیدوار قومی اسمبلی میدان میں لاسکتا ہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لاہور سے عمران خان کے مقابلہ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری فنانس عاصم محمود بھٹی امیدوار ہے۔ حمزہ شہباز شریف کے مدمقابل ظہیر احمد چودھری ہے جبکہ ثمینہ خالد گھرکی‘ چودھری محمد اسلم گل‘ اورنگزیب برکی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے امیدوار ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چودھری اعتزاز احسن الیکشن لڑنے کی بجائے آصف علی زرادری اور بلاول بھٹو کےساتھ پنجاب ، خیبر پختونخواہ ‘ بلوچستان اور سندھ میں انتخابی مہم چلائیں گے ذرائع کے مطابق لاہور کی ٹکٹوں کے فیصلے اس لیے جلدی نہیں ہو رہے کہ امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں پسند کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے طاقتور گھوڑوں کا انتخاب کر رہے ہیں اور اس میں دولت کا استعمال ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ذراےع کے مطابق لاہور کے ہر حلقہ سے ایک سے زیادہ امیدواران ہیں جن میں سے ایک کا چناﺅ جان جوکھوں کا کام ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہو سے پنجاب اسمبلی کےلئے پیپلزپارٹی کے پسندیدہ گھوڑوںمیں عزیز الرحمان چن‘ اسرار الحق بٹ‘ میاں طارق عزیز‘ حق نواز‘ اشرف بھٹی‘ مرزا محمد ادریس‘ شیخ مقبول‘ شاہدہ جبین‘ رحیلہ زری‘ عاطف چودھری اور اسلم گڑا شامل ہیں۔
واہ عید ہو تو ایسی ،چھٹیاں 10شوال تک ہونگی ،مگر کہاں ؟
مکہ مکرمہ( محمد اکرم اسد) سعودی فرمانرواہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی چھٹیاں 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔ شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لئے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔


















