لیڈز(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوا تو میرے لئے یہ انتہائی شاکنگ ہو گا لیکن مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں تاہم حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔، ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت پر زور ایک طرح سے ہیڈ کوچ کے فاسٹ باﺅلر پر عدم اعتماد کا عکاس ہے۔
Monthly Archives: June 2018
فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں1ہفتہ رہ گیا
اسلام آباد (سی پی پی)اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 14 جون سے روس میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 7دن بعد ہوگا اور جوں جوں میگا ایونٹ کے شروع ہونے والا دن قریب آتا جا رہا ہے، شائقین میں اس کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے، عالمی کپ کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں اور میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ میگاایونٹ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین روس کا رخ کرینگے جن کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، جرمنی کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کرینگی جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپیئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں روس،، سعودی عرب،، مصر اور یوراگوئے، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران،، گروپ سی میں فرانس،، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی،، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ،، تیونیسیا اور انگلینڈ اور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔
شاداب کو بڑی زمہ داری دینے کا فیصلہ
لیڈز(آئی این پی)دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اپنی بیٹنگ و باﺅلنگ کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان کو آنے والے سیریز میں بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جنہیں ٹوئنٹی20 اور ون ڈے میچوں کے بعد مستقل بنیادوں پر طویل فارمیٹ کھلا کر باﺅلنگ آل راﺅنڈر کا کردار دیا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے والے شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے۔ اپنے تازہ انٹریو میں پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ فہیم اور شاداب کی موجودگی میں پاکستانی بینگ کو اضافی سہارا ملا ہے، انگلینڈ کا دورہ دونوں کےلئے بہت اہم تھا، اب ٹیل انڈرز بھی رنز بنا سکتے ہیں پاکستان ان دونوں کی موجودگی میں چھ بیٹسمین بشمول سرفراز کھیلنے کا چانس لے سکتا ہے، ہم شاداب کو وہ رول دینا چاہتے ہیں جو انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس کے پاس ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اسپن وکٹوں پر یاسر شاہ اور شاداب خان کھیلیں۔، تیسرے اسپنر کا کردار حارث سہیل نبھائیں جبکہ پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ باﺅلر بھی شامل کئے جا سکتے ہیں، شاداب خان سے توقعات زیادہ ہیں، انگلینڈ میں اس نے اچھی باﺅلنگ کی، ہر ٹور میچ کے بعد وہ امپرووبولر بن رہا ہے، شاداب کو اپنی بولنگ اسپیڈ تبدیل کرنا ہو گا۔
عامرکوسکاٹ لینڈسیریزمیں ریسٹ دینے کاامکان
لاہور(آئی این پی)سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران فاسٹ بالر محمد عامر کو ریسٹ دینے کا قوی امکان ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بائیں ہاتھ کے پیسر کو انجری کے علاوہ تھکاوٹ سے بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے پلیئرز کو آزمانے کے خواہش مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں ایڈنبرا میں سکاٹ لینڈ کیخلاف ہونے والے دو ٹی ٹونٹی میچوں کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اپنے فاسٹ بالر محمد عامر کے بغیر میدان سنبھالے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر کو انجری اور تھکاوٹ سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ لارڈز میں چار وکٹیں لے کر فتح میں اپنا حصہ ڈالنے والے محمد عامر لیڈز میں کوئی نمایاں کارنامہ نہیں دکھا سکے تھے اور اسی میچ کے دوران ان کے کندھے میں تکلیف کا بھی انکشاف ہوا جس پر لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم کی جانب سے بھی ان پر تنقید کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف میچز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل تو کیا گیا ہے لیکن قدرے کمزور سکاٹش ٹیم کے خلاف نئے اور نوجوان پلیئرز کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ نوجوان کرکٹرز بھی انگلش کنڈیشنز سے آگاہی حاصل کریں اور امکان ہے کہ عثمان شنواری کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کو سکاٹ لینڈ کے خلاف چانس ملے گا۔
ورلڈ کپ کی تیاریاں ،رونالڈو کی پرتگالی ٹیم کیساتھ پر جوش
ماسکو (آئی این پی)رواں ماہ روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس نودن باقی رہ گئے ہیں۔معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوبھی پر تگا ل کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک دکھائی دیئے ، فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ارجنٹائن اور اسرائیل کا فٹ بال میچ منسوخ
بیونس آئرس(آئی این پی) ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9جون کو شیڈول اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے کہا ہے کہ ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیا جاچکا ہے۔مذکورہ اعلان کے بعد فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے)کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم کا میچ منسوخ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پی ایف اے کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایف اے ارجنٹائن کے کپتان اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کے برخلاف مہم کا حصہ بننے سے انکار پر بے حد مشکور ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جبرائیل رجب کا کہنا تھا کہ آج وارم اپ میچ کی منسوخی سے کھیل، اخلاقیات اور اقدار کی فتح ہوئی جبکہ اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ مقابلہ میچ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی دھمکیوں کے پیشِ نظر منسوخ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ پر فلسطینی بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی سے یہ میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان جاری تاریخی تنازع اور حال ہی میں فلسطینی عوام پر کی گئی اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کے بعد 70 فلسطینی بچوں پر مشتمل گروپ نے ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کریں۔مذکورہ خط 3 جون کو اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفارتخانے کے حوالے کیا گیا جس میں فلسطینی بچوں نے دعوی کیا کہ وہ ان خاندانوں کے بچے ہیں جن سے چھینی گئی زمینوں پر اب ٹیڈی اسٹیڈیم دوبارہ قائم کیا گیا ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ ہمارے تباہ شدہ گاں پر تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر ہماری خوشی اس وقت آنسوں میں بدل گئی اور ہمارے دل ٹوٹ گئے کہ ہمارا ہیرو میسی ہمارے آبا اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں کھیلنے جا رہا ہے۔فلسطینی بچوں نے کہا کہ 9 جون کو جب اسرائیل اور ارجنٹائن دوستانہ میچ کھیلیں گے تو یہ ہمارے لیے ایک اداس دن ہو گا اور خط کے اختتام کچھ یوں کیا کہ ‘آئیے، ہم خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں۔دوسری جانب فلسطین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجب نے بھی میسی سے میچ نہ کھیلنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میسی یہ میچ کھیلیں تو فلسطینی شائقین ان کی شرٹ جلا دیں۔خیال رہے کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ورلڈ کپ 2018 کا وارم اپ میچ مقبضہ بیت المقدس میں واقع ٹیڈی سٹیڈیم میں 9 جون کو کھیلا جانا تھا۔
جرمن ٹیم اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، کیون ٹراپ
برلن(آئی این پی) دفاعی چیمپئن جرمنی کے مایہ ناز گول کیپر کیون ٹراپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاری کرلی ہے اور اس کیلئے جرمن فٹ بال فیڈریشن نے ابتدائی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی فٹ بال کپ کے لئے پوری ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ٹیم عالمی کپ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ جرمنی نے 2014 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو میکسیکو کے خلاف میچ سے کریگی۔
فرنچ اوپن،مگوروزانے شراپوواکوواپسی کاپروانہ تھمادیا
پیرس (اے پی پی) عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا اور اینجلیق کربر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ویمنز ایشیا ٹی 20:پاکستان لنکا کیخلاف فاتح
کوالالمپور (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ندا ڈار کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، ڈار نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو اپ سیٹ شکست دے دی، میزبان ملائیشیا کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 23 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں کم بیک کیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، کپتان بسمعہ معروف نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ناہیدہ خان 38، جویریہ خان 13 منیبہ علی 5 اور ندا ڈار 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، نین عابدی 7 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، کماری نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی، مینڈس 25 اور ہنسیکا 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ندا ڈار نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، بسمعہ معروف اور ناشرہ نے ایک، ایک وکٹ لی، ایک اور میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے دفاعی چیمپئن بھارت ویمن کو اپ سیٹ شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، کپتان ہرمنپریت کوہر 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں، رومنا احمد نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیش ویمن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، فرگانا حق 52 اور رومنا احمد 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، تھائی لینڈ ویمن نے میزبان ملائیشیا ویمن کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی۔ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ملائیشیا اورپاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ بھارت اور سری لنکن ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا۔
ویمنز ٹیم کی کارکردگی خوش آئند ، ایشیا کپ میں کم بیک کیا : وسیم ، سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹیم کو زیادہ مشکل نہیں پیش آئیگی : منور حسن کی چینل ۵ کے پروگرام ” گگلی “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹ وسیم خان نے کہا ہے کہ افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی سیریز جیت کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر بھی ٹیموں میں تبدیلی دکھائی ہے۔ دن بہ دن کرکٹ کے دیوانوں میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے ویمن ٹیم نے بھی بہترین فن کے جوہر دکھائے کہ پاکستان کا نام روشن کیا ویمن ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم کا سری لنکا کو 23رنز سے ہرانا محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ منور حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز دلچسپ ہوگا۔ پاکستان ٹی 20 میں اچھے اور قابل کھلاڑی موجود ہیں۔ اس لئے قوم کی ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں نئے کھلاڑیوں پر تقریباً ہر چینل میں سینئرز تبصرے کررہے ہیں۔ پی ایس ایل نے اچھے اور نئے ٹیلنٹ ٹیم کو دیئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کو یہ ٹیلنٹ صحیح مواقع پر استعمال کرکے دنیا کو دکھانا ہوگا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ مواقع کی کمی ہے۔
حضر ت علی ؑسب سے بہادر ، سخی ، علم کا پیکر تھے : علامہ ضیا ءاللہ بخاری ، فضیلت بیان کریں تو دن رات ختم ہو جائینگے مگر فضائل ختم نہیں ہونگے : خانم سکینہ مہدی ، چینل ۵ کی خصوصی ٹرانسمیشن ”مرحبا رمضان “ میںگفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت علی (کرم اللہ وجہہ) کی شہادت سے صرف کوفہ نہیں بلکہ عالم اسلام یتیم ہوگیا، امیر المومنین ؓ حضرت علی ؓ کا لقب ابوتراب بھی ہے، چینل ۵ کے پروگرام مرحبا رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے خانم سکینہ مہدی نے کہا کہ 21رمضان مسلمانوں کی یتیمی کا دن ہے، حضرت علی ؓ ابن ابی طالب کو اللہ تعالیٰ نے بہت فضیلت بخشی ہے ، نبی اکرم نے فرمایا علی ؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے ، صحابہ ؓ نے پوچھا اگر چہرہ نہ دیکھ سکیں تو ، آپ نے فرمایا انکا ذکر کرنا بھی عبادت ہے ، اگر یہ بھی ممکن نہ ہوسکے تو علی ؓ کی محبت دل میں رکھنا بھی عظیم عبادت ہے ، مولا علی ؓ کی شان و فضیلت بیان کرنے پر آئیں تو دن رات ختم ہوجائیں لیکن انکے فضائل ختم نہ ہوں، کیونکہ نبی کریم خود حضرت علی ؓ کے فضائل محافل میں بیان کرتے تھے ، آپ نے غدیر کے موقع پر حضرت علی ؓ کا ہاتھ پکڑ کر اعلان عام کیا ” مَن± کُن±تُ مَو±لَآ فَھٰذَا عَلِی’‘ مَو±لَآ “ ( جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا یہ علی ؓ بھی مولا ہے ) ، حضرت علی ؓ کی بہادری ، شجاعت اور سخاوت کے واقعات سے اسلام کی تاریخ بھری پڑی ہے ، آپ ؓ کی بہادری کی وجہ سے آپؓ کو حیدر یعنی” اللہ کا شیر “ کے لقب سے بھی نوازا گیا، علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ” مولا علی ؓ “ سے محبت رکھنے والا مومن اور بغض رکھنے والا کافر ہے ، حضرت علی ؓ ابن ابی طالب بیواو¿ں ، غریبوں ، بے سہاروں اور مسکینوں کیلئے امید اور روشنی کی کرن تھے، آپ ؓ کی شہادت کے بعد کوفہ میں افسردگی اور غم کی فضا چھا گئی، کیونکہ آپ ؓ خود فاقے میں رہ لیتے لیکن کبھی کسی سائل کو خالی نہ لوٹاتے، ایک مرتبہ آپ ؓ رکوع میں تھے سائل آیا اور سوال کیا تو آپ ؓ نے رکوع کی حالت میں ہی اسے اپنی انگوٹھی اتار کر دیدی، نبی کریم نے فرمایا جو علیؓ سے دشمنی رکھے گا وہ مجھ سے دشمنی رکھے گا اور جو علیؓ سے دوستی رکھے گا وہ مجھے اپنا دوست پائیگا۔
با اثر سیاستدان قبضہ مافیا بن گئے ، پولیس اور پٹواری مکروہ دھندے میں شامل ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “سروے میں نمائندگان کی شہریوںسے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری زمین ہو یا غیر سرکاری قبضہ مافیا بااثر افراد کے ساتھ ملکر کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ قبضہ مافیا کیلئے پٹواری کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضہ کرنا بہت معمولی بات ہے۔ چینل۵کے پروگرام ”ہاٹ لنچ“ میں اس حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی گئی؟ قبضہ مافیا سیاستدانوں‘ پٹوار خانہ اور علاقہ ایس ایچ او کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتا ہے۔ یہاں تک کہ سکول کی زمین پر بھی علاقے کے چودھری قبضہ کرلیتے ہیں اور اپنے مویشی باندھ لیتے ہیں۔
نمائندہ کراچی صباخان نے بتایا کہ شہر قائد میں بھی قبضہ مافیا سرگرم ہے اور ایک پلاٹ کی دس دس فائلیں بنا دی جاتی ہیں۔ غیرقانونی تجاوزات بھی عام ہیں لیکن حکومت ایکشن نہیں لیتی۔
نمائندہ فیصل آباد نعیم بیگ نے بتایا کہ ریلوے کی اراضی پر بارہا قبضہ ہوچکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ قبضہ مافیا نے ناجائز کار سٹینڈ بنائے ہیں۔
نمائندہ کوئٹہ غلام جیلانی نے بتایا سرکاری سطح پر بنائے گئے واش رومز پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما لیا ہے۔ مکانات اور شاپنگ پلازے تعمیر کرلئے گئے ہیں۔ شہری بے حد پریشان ہیں۔
نمائندہ سکھر ندیم سرکی نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی‘ ریلوے اور ہسپتالوں کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے جس کا دل چاہتا ہے قبضہ کرلیتا ہے کوئی والی وارث نہیں۔
نمائندہ حیدرآباد حشام شیخ نے بتایا لینڈ مافیا بلڈرز کی ملی بھگت سے اراضی پر قبضہ کرتے ہیں۔ لطیف آباد ایئرپورٹ تک غیرقانونی طور پر قبضہ گروپ سرگرم ہے۔ ریونیو کا عملہ بھی قبضے میں ملوث ہے۔ محکمہ اوقاف کی اراضی پر غیرقانونی پلازے تعمیر ہورہے ہیں۔
ن لیگ نے الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے جیتے : علی احمد ڈھلوں ، اب عوام بیوقوف نہیں بنے گی : میاں سیف الرحمان ، ریحام کے الزامات کا ذکرمناسب نہیں رہیگا : اعجاز حفیظ، آنیوالی حکومت ہی لوڈشیڈنگ ختم کر سکتی ہے: روبینہ ثروت، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار علی احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ نیب کو متحرک رہنا چاہیے ابھی تک انکوائری شروع ہوئی ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف جب سیاست میں آئے تھے ان کا شمار 100 امیر ترین لوگوں میں بھی نہیں ہوتا تھا لیکن اب وہ پہلے 5 امیر لوگوں میں ہیں۔ اگر درست انکوائری ہو تو مسلم لیگ ن کا کوئی وزیر نہیں بچے گا اگر آپ عمل نہیں کریں گے نظام نہیں چلے گا۔ یاسمین راشد کے حلقے سے 29000 ووٹ غائب کیے گئے یعنی رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔ ن لیگ تمام الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے جیتے۔ کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ حکومت والے اتنے استاد ہیں ذرا سی بات پر ہنگامے کھڑے کر رہے ہیں جب تک کسی کو سزا نہ ہو وہ قانون کی نظر میں معصوم ہوتے ہیں۔ نواز شریف کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے لیکن اب قوم تبدیلی کی جانب چل پڑی ہے۔ نظام برا نہیں ہوتا۔ کام کرنے والے لوگ ہونے چاہئیں۔ میرے خیال میں نگران وزیر اعلیٰ بھی ن لیگ کا بنے گا۔ نواز شریف کو معلوم ہے لوگ تبدیل ہو گئے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب میں ایسے الزامات لگائے گئے جس کا ذکر تک نہیں کیا جا سکتا۔ کالم نگار میاں سیف الرحمان نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو سب کام ہو جاتے ہیں عوام اب باشعور ہیں ان کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ کرپشن کے خلاف سزائیں دے کر دنیا نے ترقی کی قوانین موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں سیاستدانوں کو اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔ تجزیہ کار روبینہ ثروت نے کہا کہ کرپشن دوسری پارٹیاں بھی کرتی ہیں لیکن اب عوامی شعور میں اضافہ ہو گیا۔ نیب میں بڑے اچھے لوگ بھی ہیں میرے خیال میں نیب کو اب آزادی سے یقین چاہیے عبوری حکومت کے پاس اتنے اختیارات نہیں ہوتے لوڈشیڈنگ آنے والی حکومت ختم کر سکتی ہے گزشتہ حکومتوں نے لوڈشیڈنگ کا مصنوعی حل نکالا۔ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کے تمام طریقے معلوم ہیں۔


















