لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ندا چودھری عید کے ڈرامہ” لونگ تے لاچی “ کی ریہرسل میں مصروف ہو گئیں۔اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈائریکٹر اور رائٹرز اظہر ملک کے عید کے خصوصی کھیل میں محفل تھیٹر میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے ریہرسل شروع ہو گئی ہے اور اس کھیل کیلئے میں نے خصوصی طور پر کئی لباس بھی تیار کروائے ہیں۔ اس کھیل کو اسحاق چودھری پیش کر رہے ہیں۔ڈرامہ میں صائمہ خان اورہنی شہزادی بھی اپنی اداﺅں کے جلوے بکھیریں گی۔ڈائریکٹر اظہر ملک نے بتایا کہ” لونگ تے لاچی“فیملیز کیلئے لکھا گیا ہے جس میں آپ کو ولگیریٹی نظر نہیں آئے گی اور جہاں قہقہوں کے طوفان اٹھیں گے وہیں نامور اداکارائیں پرفارم کرتی بھی نظر آئیں گی۔
Monthly Archives: June 2018
بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ پاکستانی فلم ”وجود“ کی تشہیر میں مصروف
لاہور (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ جو پاکستانی فلم ”وجود“ میں ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں آج کل پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ابھی فلم کی تشہیر کراچی کے مختلف شاپنگ مالز اور ہوٹلوں میں جاری ہے جبکہ بہت جلد فلم کی ٹیم لاہور اور راولپنڈی بھی آئے گی۔واضح رہے کہ یہ جاوید شیخ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ہے، جس کے مرکزی کردار دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز نے نبھائے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی کاسٹ میں نمایاں ہیں۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد اور ندیم مدت کے بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابھی کراچی میں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی آئیں گی۔
مزاحمتی سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد چل بسے
پاکستان(ویب ڈیسک) کے صوبہ سندھ میں مزاحمتی سیاست کا ایک بڑا نام سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ان کی عمر 89 برس تھی۔ رسول بخش پلیجو گذشتہ چند سالوں سے طویل العمری کی وجہ سے بیماریوں کا شکار تھے لیکن بیماری کے باوجود وہ سیاسی طور پر متحرک تھے۔رسول بخش پلیجو کی جماعت کے ترجمان کے مطابق ان کی تدفین جمعے کی صبح ضلع ٹھٹہ کے علاقہ جنگ شاہی میں کی جائے گی۔
پریانکا نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد میں دیپکا کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد تقریباً برابر ہو گئی جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے دیپکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد24,027,207 ہو گئی ہے جو اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے تھوڑی سی زیادہ ہے دیپکا پڈکون کے مداحوں کی تعداد 24,025,025 ہو گئی ہے، اس سے قبل اداکارہ دیپکا پڈکون انسٹاگرام پر حکمرانی کرتی رہی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اس ریس میں آگے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔
چھوٹے نواب کی بیٹی کا بالی ووڈ میں ڈیبیو رنویر سنگھ پر بر ھمی کیوں ؟
ممبئی( ویب ڈیسک ) بولی وڈ کے مزاحیہ اور جوشیلے اداکار رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’سمبا‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے، جس کا اعلان ایک مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ دھرما پروڈکشنز کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کیا گیا۔ رنویر سنگھ اپنے فلمی کردار میں ایک ڈائیلاگ بولتے نظر آتے ہیں، جس کے بعد فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی فریم میں انٹری دیتے ہی رنویر کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے یاد دلاتے ہیں کہ وہ فلم کا ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔ابھی ان دونوں میں بات چیتے جاری ہی تھی کہ سارہ علی خان اس ویڈیو میں سامنے آتی ہیں، جو روہت شیٹی اور رنویر سنگھ کا مذاق اڑانے کے لیے سوال کرتی ہیں کہ کیا یہ فلم ’سنگھم‘ کا سیٹ ہے؟ جس پر رنویر سنگھ اور روہت شیٹی انہیں ماضی کی ہیروئن اور والدہ امریتا سنگھ سے ملا دیتے ہیں، جس پر سارہ ان دونوں پر غصہ کرتے ہوئے ان کے پیچھے دوڑتی ہیں۔خیال رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی
‘
ریحام گلالئی نمبر 2کیا عمران خان کا فون قبر میں لیجانا ہے؟گرمی میں فواد چودھری کا پارہ ہائی
اسلام آبا(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو قراردے دیا۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ریحام خان کو عمران خان کے بلیک بیری پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو ہے ،کیا ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے،اگر عمران خان کا بلیک بیری ہے تومیڈیا کو دے اور ریحام خان بلیک بیری کا فرانزک کروالیں۔
اگر آپ نے چین میں سمارٹ فون استعمال کرنا ہے تو پلیز یہ فٹ پاتھ استعمال کریں
شمالی(ویب ڈیسک) چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔سمارٹ فونز استعمال کرنے والے سمارٹ “فونز زومبیز” کہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علحیدہ لائن متعارف کرائی ہے۔نیوز ویب سائٹ شانزی آن لائن کے مطابق ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر ’فبرز‘ (اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے لوگ) آہستہ آہستہ چل سکیں گے۔یہ لین سرخ، سبز اور نیلے رنگ کی بنائی گئی ہے اور 80 سینٹی میٹر چوڑی ہے اور سو میٹر لمبی ہے۔ اس لین پر لگی سمارٹ فونز کی تصویروں کے ذریعے اس میں اور پیدل چلنے والوں کے لیے عام فٹ پاتھ کی لین میں فرق کیا جاتا ہے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار جس طریقے سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے
لاہور(صباح نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو نڈر شاہد خان آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کونچلی عدالتوںمیں اچانک دورے کرنے کی اپیل کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو شاباش ،جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، ان کے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلی عدالتوں کا بھی ایسے اچانک دورہ کریں تاکہ ان کے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگا یا جاسکے۔
لوئر دیر میں بم دھماکہ ،پولیس وین میں سوار ایس ایچ او سپاہی سمیت شہید ،2اہلکار زخمی
لوئر(ویب ڈیسک) دیر: پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہوگئے۔ق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود علاقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
افسوس ریحام نے اب بھارتی میڈیا کی مدد طلب کر لی ، پی ٹی آئی نے الزامات گھٹیا قرار دیدئیے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ذرائع نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ریحام خان نے پارٹی پر اپنے گھٹیا الزامات کے لیے بھارت جیسے ملک کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ان کے انٹریو کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کئی ایسی باتیں کہی گئی ہیں جو پاکستان کے مخالف ملک میں نہیں کرنی چاہیں تھیں۔ اس بارے میں ریحام خان کا رویہ بھی وہی ہے جو نواز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی صاف ستھری سیاست کی قائل ہے اور اس پر جنسی ہراسگی جیسے الزامات ایک گھٹیا زین کی پیداوار ہی ہوسکتے ہیں۔ یہ ایسا بیہودہ الزام ہے جو پاکستان کی سیاست میں آج تک کسی نے نہیں لگایا تھا۔
”انہیںگاڑی کیوں دیدی ،واپس لی جائے “چیف جسٹس نے نگراں وزیر اعلی کے پی کے بارے اہم حکمنامہ جاری کر دیا
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ریٹائرڈ) دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کی گاڑی واپس لینے کا حکم دے دیا۔سرکاری گاڑیوں کےاستعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ دوست محمد خان اب جج نہیں بلکہ سیاسی سیٹ پرکام کررہے ہیں، اب پتہ چلا کیوں فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے تھے۔
ملک دشمن منظور پشتین کے حق میں محمود اچکزئی کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
اسلام آباد( آن لائن ) محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ، محمود خان اچکزئی کی جانب سے لسانیت پر مبنی تقاریر نے لوگوں کو بغاوت پر اکساتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا پٹھان منظور پشتین کا ساتھ دیں اور ظلم کیخلاف باہر نکلیں ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کا ساتھ دیں اور زیادتی کیخلاف باہر نکل آئیں انہوں نے کہا کہ تمام پٹھان خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا دنیا بھر میں وہ زیادتی کیخلاف منظم قوم کے طور پر اٹھ کھڑے ہوں بین الاقوامی اداروں میں آواز اٹھائیں جہاں وہ رہتے ہیں شہروں میں جلسے جلوس اور پریس کانفرنس کریں انہوں نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پوری طاقت اور انرجی کے ساتھ اس زیادتی کیخلاف تیار رہیں کیونکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے نام سے ایک تحریک چل رہی ہے جس نے پاکستان بھر میں جلسے جلوس کئے واضح رہے منظور پشتین پہلے بھی کئی بار ملک کیخلاف باتیں کرچکے ہیں ان کے افغانستان حکومت سے تعلقات بھی سامنے رہے ہیں مگر اب تو انہوں نے لسانیت پر مبنی تقاریر سے لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کا پیغام جاری کردیا ہے ۔
ملزم کو بری کرنیوالے جج نے صلح کا کہا تھا : خدیجہ صدیقی کا انکشاف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وکیل کے بیٹے کے ہاتھوں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مجھے ملزم شاہ حسین کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا جبکہ ملزم کو بری کرنیوالے جج نے مجھے اپنے چیمبر میں بلا کر ملزم سے صلح کرنے کا کہا تھا اور اس وقت ملزم کا باپ بھی جج کے چیمبر میں موجود تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ جج نے مجھے چیمبر میں بلا کر کہا تھا کہ کیا آپ صلح نہیں کر سکتیں؟ کیونکہ یہ ایک معمولی کیس ہے اور بڑے بڑے کیسز میں صلح ہو جاتی ہے اور اس وقت ملزم کے والد صاحب میر سے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے بھی مجھے پیغام بھیجا تھا کہ ملزم کو معاف کر دو جس پر میں نے کہا کہ گورنر صاحب ایک وکیل کی حیثیت سے یہ بات کر رہے ہیں یا گورنر پنجاب کی حیثیت سے وہ ایسا کر رہے ہیں؟ البتہ گورنر کے پیغام سے مجھے ایک جھٹکا لگا۔


















