راگنی اہل خانہ کیساتھ عید منانے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ راگنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید الفطر منانے کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے گلوکارہ راگنی کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے اورا پنوں کے ساتھ اس مذہبی تہوار کو منانا میرے لئے باعث مسرت ہے۔ پاکستان آکر رمضان کے روزے رکھنے کے ساتھ عید کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

آئندہ فارمولہ فلموں کے بجائے نئے موضوعات لینا ہونگے

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لےے کوئی آگے آنے کو تےار نہےں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمےں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلےق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات مےں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزےر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو مےں ا داکارشان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لےے مےسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لےے اب سب کو چاہےے کہ وہ اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لےے جد و جہد کرےں ‘پاکستانی فلمی ہداےتکار فلمےں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے رےلےز نہےں کر رہے ہےں جس سے فلموں کی نمائش مےں طوےل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹرےڈ کے لےے اچھا نہےں ہے ۔

بنگلہ دیشی پیسر روبیل حسین مشکل میں جا پھنسے

ڈیرہ دون(بی این پی ) بنگلہ دیشی روبیل حسین بھی ڈی میرٹ پوائنٹ حاصل کرنےوالوں کی فہرست میں آگئے۔ افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سمیع اللہ شنواری کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل پر وہ فیلڈ امپائر سے الجھ پڑے تھے جس پر آئی سی سی نے روبیل حسین کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

قرآن پاک قیامت تک رہنمائی کا وسیلہ بنا کر بھیجا گیا ،علامہ ضیااللہ بخاری قرآن پاک کے علاوہ کوئی بھی آسمانی کتاب اصل حالت میں محفوظ نہیں ،قاری احمد صدیقی چینل ۵کے پروگرام ”مرحبا رمضان “میں علماکرام کی گفتگو حنا نصراللہ نے ہدیہ نعت پیش کیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن مجید کی اتنی صدیوں سے حفاظت ایک زندہ معجزہ ہے چینل ۵ کے پروگرام مرحبا رمضان“ میں علامہ سید ضیاءاللہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا بے شک توریت، زبور، انجیل کو ہم نے نازل کیا لیکن اسلام کا نزول آخری کتاب قرآن مجید پر مکمل کیا۔ قرآن مجید کی تدوین کےلئے مختلف صحابہ اکرام نے کاتبین کا کردار ادا کیا۔ اس طرح 23 سال میں اس عظیم کتاب کا نزول مکمل ہوا۔ یہ کتاب تمام انسانوں اور قیامت تک کےلئے ہدایت اور رہنمائی کا وسلیہ بنا کر بھیجی گئی ہے۔ اس میں ہر زمانے کے لیے ہدایت موجود ہے اور ہمیشہ محفوظ رہے گی کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود لیا ہے۔ اس کتاب کو حفظ کرنے کا تحفہ ذہانت کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے صرف امت محمدی کو بخشا ہے۔ جس کا ذکر اللہ نے موسیٰؑ سے کیا تھا۔ بے شک حافظ قرآن بے شمار دنیا میں موجود ہیں اور انہیں ایک لفظ بھی نہیں بھولتا۔ یہ قرآن مجید کو اجاگر رکھنے کی نشانیاں ہیں۔ جب بھی قرآن مجید کی کوئی آیت نازل ہوتی اسے لکھ لیا جاتا اور نبی اکرم خود ترتیب دیتے۔ حضرت جبرئیلؑ نے قرآن مجید کے ایک ایک حرف کو نبی اکرم کے دل میں اتار دیا تھا۔ جو آیت سالوں بعد بھی نازل ہوتی آپ کو اس سورہ مبارک کا یاد ہوتا اور ترتیب دے دیتے۔ صاحبزادہ قاری احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا اپنی امت کو بہت خوبصورت تحفہ ہے۔ حضرت محمد پر نازل فرما کر آپ نے ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا کہ نبی اکرم کو اللہ پاک نے کتنی فضیلت عطا کی ہے قرآن اور صاحب قرآن مجید کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ رمضان کریم کی رحمتوں کو بھی نزول قرآن مجید کی وجہ سے بڑھا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے واضح قرآن مجید میں فرمایا کہ ”اس کتاب کا ذمہ میں نے خود لیا ہے اور اس کے خلاف سازش کرنے والا خود نیست و نابود ہو جائے گا“۔ اور بھی کتابیں اور صحیفے نازل کیے گئے لیکن کوئی بھی اصلی حالت میں موجود نہیں ہے۔ واحد قرآن مجید ہے جس کے زیر، زبر اور پیش میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قرآن مجید کے ایک حرف کو پڑھنے سے دس نیکیوں کے ثواب کا حکم دیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں یہی ثواب ستر گنا بڑھا دیا گیا۔ قرآن کریم میں ہر طرح کے مسئلے کا حل موجود ہے اور یہ کتاب صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لیے نازل کی گئی ہے۔ حنا نصراللہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نبی اکرم کی خدمت اقدس میں نعت مقبول کا ہدیہ پیش کیا اور ایمان کو تازہ کیا:
یارسول اللہ تیرے در کی فضاﺅں کو سلام
گنبد خضری کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاﺅں کو سلام
انہوں نے کہا کہ نبی اکرم کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے رمضان المبارک کا پھر سے زندگی میں آنا بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔

فرنچ اوپن: سمیونا کی فائنل میں نشست کنفرم

پیرس (اے پی پی) رومانیہ کی سیموناہالپ نے فرنچ اوپن ویمنزسنگلز فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں رومانین پلیئر نے سپین کی گربائن مگوروزا کو 6-1اور6-4 سے مات دی،دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیموناہالپ نے سپین کی گربائن مگوروزاکیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اوراپنی دھاک بٹھائی،رومانین پلیئرنے پہلا سیٹ باآسانی 6-1سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی سیموناکاپلڑابھاری رہا اورانہوں نے مگوروزاکیخلاف اپنی برتری ثابت کی اور 6-4سے سیٹ اورمیچ نام کرلیا اورفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار اور 16 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

نیمار برازیل کوچھٹی بارعالمی چمپئن بنواسکتاہے، پیلے

ریو ڈی جنیرو (آئی این پی) لیجنڈ برازیلین فٹ بالر پیلے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سٹار فٹ بالر نیمار کی موجودگی میں اور بھی مضبوط ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کو اچھا موقع ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پیلے نے کہا کہ کچھ دن قبل نیمار کے انجرڈ ہونے کی خبریں چل رہیں تھی، انہوں نے کہا کہ نیمار کا زخمی ہونا 1962 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں چیکو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میرے زخمی ہونے جیسا ہے، فٹنس مسائل کے باعث میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن اب نیمار کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شمولیت سے برازیل ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ٹیم رواں میگا ایونٹ جیت سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نیمار کی موجودگی برازیل کے حق میں مثبت ثابت ہو گی تاہم ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ برازیل ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے کریگی ۔ برازیل کی ٹیم کو گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

بھارتی جنرل نے لکھا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے لیے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ،توصیف خان پنجاب کے نگران وزیر اعلی کسی کے خلاف نہیں قانون کے مطابق چلیں گے،امجد اقبال کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کروایا جائے ،میاں حبیب جمائمہ سے عمران کی علیحدگی بڑے وقار کے ساتھ ہوئی ،ذولفقار راحت چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار “میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اصل بات نیت کی ہے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے ہمارے حکمرانوں نے کالاباغ ڈیم کے مسئلے کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا اس کو روکنے کے لئے بیرون ملک سے فنڈنگ بھی ہوتی رہی۔ پاکستان میں اربوں کا پانی ضائع ہو رہا ہے ہم بارش کا پانی بھی ضائع کرتے ہیں آنے والی نسلیں ہماری غفلت پر ہمیں کوسیں گی آپ کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرا لیں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں چیف جسٹس نے پرویز مشرف کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی ہے مشرف کا آنا آسان کام نہیں میرے خیال میں وہ واپس نہیں آئیں گے۔ کالم نگار ذوالفقار راحت نے بتایا پاکستان میں پہلی مرتبہ واٹر پالیسی بن رہی ہے اس سے قبل بنیادی ایشوز پر بات نہیں کی گئی جو افسوسناک ہے۔ افسوس قومی مفاد کے معاملات پر سیاست ہوتی ہے حالانکہ پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ پرویز مشرف دور میں یہ حقیقت سامنے آئی 200 سے زائد این جی اوز اور ادارے پاکستان میں کالاباغ ڈیم کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن میچ فکس کرنے کے زیادہ حامی ہوتے ہیں اختلاف ان سے برداشت نہیں ہوتا۔ ریحام خان کچھ عرصہ عمران خان کے ساتھ رہیں ان کے بلیک بیری بھی ساتھ چرا کے لے گئیں اور اب ان پر الزامات لگا رہی ہیں جبکہ جمائما خان کئی سال عمران خان کے ساتھ رہیں اور دونوں کے درمیان بڑے وقار کے ساتھ علیحدگی ہوئی اور جمائما آج بھی عمران خان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ریحام خان نے ثابت کیا ان کے معاملات فار سیل ہیں، ریحام کسی ایجنڈے پر ہیں۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں بھی بھارت فنڈنگ کرتا ہے بلوچستان میں جو شورش تھی اس پر قابو پا لیا گیا تو کیا باقی مسائل حل نہیں ہو سکتے کالا باغ ڈیم اتنا بڑا ایشو نہیں جس پر ا تفاق رائے پیدا نہ کیا جا سکے صرف قوت ارادی کی ضرورت ہے ہم نے صرف تحفظات دور کرنے ہیں تمام قیادت اکٹھی ہو اور مسئلہ حل کریں نامزد وزیراعلیٰ حسن عسکری کافی عرصہ ریڈیو پاکستان پر کام کرتے رہے وہ کسی کےخلاف نہیں وہ قانون کے مطابق چلیں گے مشرف کا آنا مشکل نہیں لیکن پھر جائیں گے کیسے۔ کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ایک نیا نعرہ متعارف کرایا ہے کہ پانی کو عزت دو بھارت کے ایک جنرل نے اپنے کالم میں لکھا تھا ہم نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے لیے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پاکستان میں ڈیم نہ بننے میں ہمارے کچھ برادر ملک بھی شامل ہیں وہ نہیں چاہتے پاکستان میں ڈیم بنیں۔

فٹبال رینکنگ،عالمی چمپئن جرمنی بدستورسرفہرست

زیورخ(اے پی پی)دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، میزبان روس کی ٹیم آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں لوئسٹ رینکڈ ٹیم کے طور پر انٹر ہو گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے۔ جمعرات کو فیفا نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ابتدائی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، بیلجیئم تیسرے، پرتگال چوتھے، ارجنٹائن پانچویں، سوئٹزرلینڈ چھٹے اور فرانس ساتویں نمبر پر موجود ہے، پولینڈ کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئی، سابق عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلی گئی، انگلینڈ ایک اور یوروگوئے تین سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں اور 14ویں نمبر پر آ گئے، ہالینڈ دو درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر آ گیا۔، ویلز تین درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل، 18ویں پوزیشن سنبھال لی، کروشیا 2 اور تیونیسیا 7 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئیں، روس کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ لوئسٹ رینکڈ ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ میں انٹری کرے گی۔

قومی ویمنزفٹبال مسائل پرہاجرہ خان مایوسی کاشکار

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں فٹبال کے کھیل پر چھائی بے یقینی پر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سخت مایوسی کا شکار ہیں۔پاکستان کی صف اول کی خاتون فٹبالر ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ برائے نام مواقع ملنے سے پاکستان کی خواتین فٹبالرز کیسے ترقی کر سکتی ہیں، خواتین فٹبالرز کو سال میں صرف ایک قومی چیمپیئن شپ کھیلنے کو ملتی ہے جبکہ دو سال میں ملک سے باہر کھیلنے کا صرف ایک موقع ملتا ہے تو ایسے میں یہ بہتری کی توقع رکھنا درست نہیں۔اگر آپ سال میں ایک چیمپیئن شپ کرائیں گے اور دو سال میں ایک بار لڑکیوں کو باہر بھیجیں گے تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ترقی ہو گی بےشک خواتین کو فٹبال کھیلتے ہوئے دس سال ہو جائیں۔ہاجرہ خان کے خیال میں فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا زیادہ نقصان مرد کھلاڑیوں کو ہوا ہے۔مرد کھلاڑیوں کو زیادہ نقصان ہوا ہے کیونکہ ان کا کھیل زیادہ تھا ان کی لیگز بھی زیادہ ہو رہی تھیں، ان کی چیمپیئن شپ زیادہ کھیلی جا رہی تھیں لیکن ان نوجوان خواتین فٹبالرز کو بھی سخت مایوسی کا سامنا ہے جنھیں کوئی میچ کھیلنے کو نہیں مل رہا ہے۔ ہم سب امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین فٹبال بھی جلد سے جلد دوبارہ شروع ہو گی۔ہاجرہ خان نے پاکستان سپورٹس کے کرتا دھرتاں کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔مجھے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں جو لوگ سپورٹس چلارہے ہیں ان میں جذبہ حب الوطنی کی کچھ کمی ہے۔ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ہم صرف اس لیے مار کھا رہے ہیں کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کو صحیح سمت نہیں مل رہی ہے۔ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ خواتین فٹبال پر بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔خواتین کی کوئی لیگ نہیں ہوئی ہے نہ ہی انٹر کلب چیمپیئن شپ ہوئی ہے۔ ملک میں کھیلوں کا ڈھانچہ خواتین کے لیے موافق نہیں ہے۔ سہولیات نہیں ہیں۔ ایسا کوئی پلیٹ فارم نہیں جہاں خواتین کھلاڑی خود کو اجاگر کر سکیں۔ نچلی سطح سے لے کر سینئر ٹیم تک بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کا جنون کی حد تک شوق ہے۔لڑکیوں میں فٹبال کا شوق بہت بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ دنوں چیمپئنز لیگ کے فائنل میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی دلچسپی لی۔ میسی، رونالڈو اور محمد صلاح خواتین کھلاڑیوں کے رول ماڈل ہیں جن کے میچ وہ باقاعدگی سے دیکھ رہی ہیں۔ لڑکیوں کو پریمیئر لیگ اور لا لیگا کا پتہ ہے انھیں ویمنز فٹبال کی بھی کافی معلومات ہیں۔

پاکستان میںجلد مکمل طورپر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جائیگی،محمد آصف

نیویارک(سی پی پی) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کرکٹ میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورجینا میں مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ پاکستانی ہر جگہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ اگر پاکستان میں سلیکشن کا معیار ہی پی ایس ایل بن گئی تو وہاں ٹیسٹ کے کھلاڑی کہاں سے ملیں گے۔، اگر ٹیسٹ میچزجیتنا ہیں تو ملک میں گراس روٹ پر کھیل کو فروغ دینا ہوگا۔محمد آصف نے کہا کہ ٹیم کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ وہ انگلینڈ کے ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں جہاں سخت مقابلے کا سامنا ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا، ہمیں اپنی بولنگ پر اعتماد کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوچکی،توقع ہے کہ جلد مزید بین الااقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی، پاک بھارت مقابلے بھی ہونے چاہئیں کیونکہ یہ دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے، محض سیاست کی وجہ سے کرکٹ نہیں ہورہی حالانکہ جب کبھی باہمی مقابلے ہوں پوری دنیا کی توجہ ان پر ہوتی ہے۔

قومی ٹی20سکواڈکی تربیتی مشقوں کاآج آغاز

ایڈنبرا( آن لائن ) اسکاٹ لینڈ کی ناتجربہ کاری کا امتحان لینے پاکستان ٹیم ایڈنبرا پہنچ گئی۔کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور راحت علی لیڈز سے براستہ مانچسٹر ایڈنبرا پہنچ گئے، پاکستان سے روانہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ احمد شہزاد،آصف علی،حسین طلعت،محمد نواز،عثمان شنواری اور شاہین آفریدی کے ساتھ انگلینڈ میں پہلے سے موجود شعیب ملک کی شمولیت سے مکمل ہونے والا پاکستانی اسکواڈ ممکنہ طور پر آج ایڈنبرا میں تیاریوں کا آغاز کرے گا، یوں پاکستان سے پہنچنے والے کرکٹرز کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ورلڈکپ 2007میں کھیلا گیا تھا جس میں گرین شرٹس نے 51رنز سے فتح حاصل کی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونس خان(41)، مصباح الحق(23)اور شاہد آفریدی (22) کی بدولت 9 وکٹ پر171رنز بنائے،کریگ وائٹ نے 3شکار کیے۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنر فریزر واٹس(46)کے سوا کوئی مزاحمت نہ کرپایا اور پوری ٹیم 120پر ڈھیر ہوگئی،مین آف دی میچ شاہد آفریدی اور عمرگل نے 4،4وکٹیں حاصل کیں، تینوں باہمی ون ڈے مقابلوں میں بھی پاکستان ٹیم سرخرو ہوئی ہے۔۔#/s#

متھالی راج ٹی 20 میں 2 ہزار رنز مکمل کرنےوالی پہلی بھارتی کرکٹر

کوالالمپور (اے پی پی) متھالی راج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی بھارت کی پہلی کرکٹر بن گئیں۔ انہوں نے جمعرات کو ملائیشیا میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 33 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، متھالی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی ہیں، انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق کپتان شارلوٹی ایڈورڈز کو زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے انہوں نے 2605 رنز بنا رکھے ہیں۔

ِِِِِسیٹھی نے بورڈ کے 45لاکھ لٹا دئی

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ چیئرمین نجم سیٹھی 11 جون کو انگلینڈ سے وطن واپس آرہے ہیں، ان کے 31 روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔یوں تو چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں۔ پھر بھی نجم سیٹھی نے لاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئے؟ اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا ہے۔