شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ شہباز شریف نے این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے لیے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے شہباز شریف کے لیے الیکشن فارم مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سلیم ضیاءنے لیے تھے۔ن لیگی سینیٹر سلیم ضیاء نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کراچی سےالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ فیصلہ ن لیگ کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد لیا۔

افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل (ویب ڈیسک ) افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ؒٓلاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بندش کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں جب کہ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے، بجلی میں خود کفالت کے لیے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ سے کل تاریخی ملاقات ہو گی ،ا ہم فیصلہ متوقع

سنگاپور سٹی(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔ عصرِ حاضر کی تاریخی ملاقات کے لیے امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ سنگاپور میں موجود ہیں جہاں دونوں رہنماﺅں کی اہم ملاقات 12 جون کو ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں شرکت کے بعد براہ راست سنگاپور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔قبل ازیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں، ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے نتائج کے حوالے سے زیادہ پرامید نہیں جس کا اظہار وہ جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر سروس چارجز ، ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی معطل کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس معطل کردیئے اس کے علاوہ ایکسائز ڈیوٹی بھی معطل کردی۔فیصلے پر عملدرآمد پرسوں رات 12 کے بعد ہوگا۔دوران سماعت چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ موبائل کمپنیاں سروس چارجز اپنے طور پر وصول کر رہی ہیں،اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی،چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیاں اپنے طور پر سروس چارجز وصول کر رہی ہیں،اس پر چیف جستس نے سخت برہمی کا اظہار کیااورعدالت نے موبائل فون کارڈپرکمپنیوں اورایف بی آر کے ٹیکسزمعطل کر دیئے ، سپریم کورٹ نے احکامات پرعمل کرنے کیلئے 2روزکی مہلت دےدی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے، مقررہ حد سے زیادہ استعمال پرٹیکس وصول کریں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریڑھی والے سے کیسے ٹیکس وصول کیاجاسکتا ہے؟۔عدالت نے کہاکہ 100 روپے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں،جوغیرقانونی ہے،موبائل فون کارڈرپرٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔

تاریخ پہ تاریخ ،تاریخ پہ تایخ نواز شریف کے وکیل نے چونکا دینے والا کام کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایڈووکیٹ خواجہ حارث سابق وزیراعظم نواز شریف کے نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے۔احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے عدالت سے وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی۔خواجہ حارث نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کے موقف کو تسلیم نہیں کیا اور یہ ڈکٹیشن بھی دی کہ ایک ماہ میں ریفرنسز کا فیصلہ کریں۔خواجہ حارث کے مطابق انہیں عدالتی اوقات کے بعد بھی کام کرنے کی ڈکٹیشن دی گئی اور ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا کہا گیا۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تینوں ریفرنس سے متعلق ان کے موقف کو بھی تسلیم نہیں کیا، جبکہ بحیثیت ایک پروفیشنل وکیل وہ سمجھتے ہیں کہ تینوں ریفرنسز میں دلائل ایک ساتھ دیئے جاسکتے تھے۔واضح رہے کہ خواجہ حارث تقریباً 9 ماہ کے بعد نواز شریف کے نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مضبوط امیدواروں والی جماعت کونسی ؟سول انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) ملک کی اعلیٰ سول انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں مضبوط امیدواروں والی جماعت قرار دیتے ہوئے اسکی واضح کامیابی کا عندیہ دیدیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق عمران خان نے 80سے زائد قومی اسمبلی اور 100سے زائد پنجاب اسمبلی کے مضبوط اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ز سے اعلیٰ سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مضبوط امیدواروں کے حوالے سے تحریک انصاف سے متعلق “” سروے رپورٹ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنسی نے پی ٹی آئی کو الیکشن 2018 میں پنجاب کی “لیڈنگ پارٹی” کا ٹیگ دیا جسے اسکی کامیابی کا سگنل کہا جا سکتا ہے۔ سول انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق تحریک انصاف کے مضبوط علاقوں میں اٹک، راولپنڈی، منڈی بہاو¿الدین، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، چنیوٹ اور جہلم شامل ہیں، تحریک انصاف کے متوسط قوت والے علاقوں میں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، گجرات، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، پاکپتن اور حافظ آباد شامل ہیں۔ ذرائع نے رپورٹ سے قومی اسمبلی کے کچھ مضبوط امیدواروں کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں این اے 55اور 56سے طاہر صادق، این اے 61 سے عامر محمود کیانی، این اے 63سے غلام سرور ، این اے 64 سے غلام عباس، این اے 72سے فردوس عاشق اعوان، این اے 67سے چوہدری فواد حسین، این اے 79سے احمد چٹھہ، این اے 86 سے نذر محمد گوندل، این اے 87سے شوکت علی بھٹی، این اے 88سے ندیم افضل گوندل، این اے 89سے اسامہ غیاث میلہ، این اے 91 سے عامر سلطان چیمہ، این اے 92سے ظفر قریشی، این اے 93سے عمر اسلم، این اے سے 95عمران خان، این اے 96 سے امجد علی، این اے 98 سے افضل ڈھانڈلہ، این اے 100سے ذوالفقار علی شاہ، این اے 101سے ظفر ساہی، این اے 105سے رانا آصف توصیف، این اے 106سے ڈاکٹر نثار احمد، این اے 111سے اسامہ حمزہ، این اے 112سے چوہدری اشفاق، این اے 114سے محبوب سلطان، این اے 115سے غلام بی بی بھروانہ، این اے 116سے امیر سلطان، این اے 117سے بلال ورک، این اے 120 سے علی اصغر منڈا، این اے 125سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 128سے اعجازڈیال، این اے 131اے عمران خان، این اے 134سے ملک ظہیر عباس کھوکھر، این اے 135سے ملک کرامت کھوکھر، این اے 137سے رشید طفیل، این اے 138سے سردار آصف علی، این اے 139سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، این اے 140سے سردار طالب نکئی، این اے 142سے راﺅ حسن سکندر، این اے 146سے امجد جوییہ، این اے 147سے نوریز شکور، این اے 148سے محمد یار ڈھکو، این اے 149سے رائے مرتضیٰ اقبال، این اے 150سے رضا حیات ہراج، این اے 151سے احمد یار ہراج، این اے 155سے عامر ڈوگر، این اے 156سے شاہ محمود قریشی، این اے 157سے زین قریشی، این اے 159سے رانا قاسم نون، این اے 162سے عائشہ نذیر، این اے 163سے اسحاق خاکوانی، این اے 165سے اورنگززیب خان کھچی، این اے 167سے ممتاز متیانہ، این اے 175سے مخدوم احمد عالم، این اے 177سے خسرو بختیار، این اے 181سے غلام مصطفیٰ کھر، این اے 186سے عامر گوپانگ، این اے 188سے نیاز احمد جھکڑ، این اے 189سے خواجہ شیراز، این اے 190سے ذوالفقار کھوسہ، این اے 191سے زرتاج گل، این اے 192سے محمد خان لغاری، این اے 193سے جعفر خان لغاری، این اے 194سے نصرا? دریشک اور این اے 195سے ریاض محمود لغاری شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے مضبوط امیدواروں میں پی پی 2سے قاضی احمد اکبر، پی پی4سے ملک انور، پی پی 6سے محمد لتسوب ستی، پی پی 8سے جاوید کوثر، پی پی 9سے ساجد محمود، پی پی 16سے راجہ راشد ، پی پی 17سے فیاض الحسن چوہان، پی پی 20 سے ملک تیمور مسعود اکبر، پی پی 21سے حافظ مسرور، پی پی 23سے آفتاب اکبر، پی پی 72سے حسن انعام پراچہ، پی پی 73 سے خالک داد، پی پی 75سے منیب سلطان چیمہ، پی پی 76سے فیصل فاروق چیمہ، پی پی 80سے غلام علی اصغر لہڑی، پی پی 82سے فتح خالق بندیال، پی پی 83سے حامد ٹوانہ، پی پی 84سے سردار شجاع ، پی پی 85سے عبدالرحمٰن خان، پی پی 88سے سبطین خان، پی پی 91سے عباس چھینہ، پی پی 92سے عامر عنایت خان شاہانی، پی پی 28سے زبیر احمد ٹانڈا، پی پی 31سے سلیم جوڑا، پی پی 33سے لیاقت علی بھدر، پی پی 35سے میاں عابد، پی پی 36سے طاہر ہنڈلی، پی پی 39سے تنویرالاسلام، پی پی 42سے ضیا ا? کھارا، پی پی 47سے نیامت علی جاوید، پی پی 52سے احمد چٹھہ، پی پی 53سے ناصر چیمہ، پی پی 57سے نعمان چٹھہ، پی پی 60سے ظفر چیمہ، پی پی 66سے طارق تارڈ، پی پی 67سے وسیم افضل گوندل، پی پی 70سے فیاض اعوان، پی پی 71سے احسن عنصر، پی پی 134سے رائے اسلم خان، پی پی 136سے خرم اعجاز چٹھہ، پی پی 148سے اجاسم شریف، پی پی 149سے زبیر خان نیازی، پی پی 151سے میاں اسلم اقبال، پی پی 152سے مہر واجد عظیم، پی پی 154سے منصب اعوان، پی پی 157سے شعیب صدیقی، پی پی 158سے علیم خان، پی پی 160سے میاں محمود الرشید، پی پی 173سے سرفراز کھوکھر، پی پی 176سے حسین ڈوگر، پی پی 177سے ہاشم ڈوگر، پی پی 179سے ملک مختار ، پی پی 180سے سردار آصف نکئی، پی پی 94 سے علی حسن قاضی، پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 98سے افضل ساہی، پی پی 100سے چوہدری ظہیرالدین، پی پی 104سے شاہد خلیل نور، پی پی 108سے آفتاب احمد خان، پی پی 109سے ندیم آفتاب سندھو، پی پی 124سے سردار غلام احمد خان گادھی، پی پی 128سے غضنفر عباس شاہ، پی پی 190سے حماد اسلم کھرل، پی پی 198سے فیصل احمد، پی پی 199سے ارشاد کاٹھیا، پی پی 201سے رائے مرتضیٰ، پی پی 203سے اکبر حیات ہراج، پی پی 207سے عباس علی شاہ، پی پی 217سے شاہ محمود قریشی، پی پی 218سے مظہر عباس، پی پی 221سے سہیل احمد نون، پی پی 229سے نذیر احمد جٹ، پی پی 231سے اسحاق خان خاکوانی، پی پی 235سے علی رضا خاکوانی، پی پی 236سے جہانزیب کھچی، پی پی 245سے اصغر جوئیہ، پی پی 246سے تحسین نواز گردیزی، پی پی 251سے جہانزیب وران، پی پی 265سے ارسلان لغاری، پی پی 269سے مخدوم مظفر ، پی پی 271سے نوابزادہ منصور خان، پی پی 273سے سبطین رضا اور پی پی 288سے سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔

مُودی کی پاکستانی صدر سے اس بار جادو کی جھپی نہیں صرف مصافحہ

چین (ویب ڈیسک ) چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدرممنون حسین اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مصافحہ عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت رہنماوں کا خوشگوار انداز میں مصافحہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔بھارتی وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہا
سربراہ کانفرنس کے موقع پر میزبان صدر شی جن پنگ اپنے مہمانوں کے ساتھ موجود تھے، جب بھارتی وزیر اعظم نے صدر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔پاکستان میں جمہوری اقدار اور ادارے مستحکم ہوئے ہیں، صدر ممنون حسین نریندر مودی کو اس کا جواب انتہائی گرم جوشی سے ملا، نریندر مودی آگے بڑھے، پھر پلٹے تو ایک بار پھر دونوں رہنماو¿ں کے درمیان غیر رسمی انداز میں بات ہوئی۔روس کے صدر پیوٹن نے بھی ہیلو ہائے کی اور پھر تینوں رہنما اپنی نشستوں کی جانب بڑھ گئے۔

ُپاکستانیوں کو مبارک باد، عید سے قبل عید ہو گئی 26ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

تھر کول (ویب ڈیسک ) ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ نکل آیا، 140 میٹر کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہوگئی۔اینگروکول مائنز کمپنی کے ترجمان کے مطابق 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے تک رسائی مل گئی ہے اور کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہو گئی ہے۔تھر میں کوئلہ نکالنے کیلئے تیزی سے کام جاری ترجمان شمس الدین شیخ کے مطابق 26 ماہ کی مسلسل محنت اور کھدائی کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔عام طور پر کہا جاتا ہے پاکستان کے توانائی مسائل کا حل تھر میں دفن ہے، اپریل 2016 میں تھر کے ایک بلاک سے سالانہ 38 لاکھ ٹن کوئلہ نکالنے کے کام کا آغاز ہوا تھا۔2019 کی پہلی ششماہی تک تھر سے نکلنے والے کوئلے سے بجلی بننے کا عمل شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کیلئے امیدواروں کی مکمل فہرست

NA-196 (Jacobabad) Mir Ijaz Hussain Jakhrani
PS-1 (Jacobabad-I) Mir Aurangzaib Panhwar
PS-2 (Jacobabad-II) Dr. Sohrab Khan Sarki
PS-3 (Jacobabad-III) Mir Mumtaz Jakhrani
NA-197 (Kashmore) Ehsan Mazari
PS-4 (Kashmore-I) Haji Abdul Rauf Khoso
PS-5 (Kashmore-II) Sardar Ghulam Abid Sundhrani
PS-6 (Kashmore-III) Mir Shabbir Bijarani
NA-198 (Shikarpur-I) Mir Abid Bhayo
PS-7 (Shikarpur-I) Mr. Imtiaz Shaikh
NA-199 (Shikarpur-II) Mr. Zulfiqar Kumario
PS-8 (Shikarpur-II) Moin-ud-Din Pahore
PS-9 (Shikarpur-III) Agha Siraj Durrani
NA-200 (Larkana-I) Bilawal Bhutto Zardari
PS-10 (Larkana-I) Madam Faryal Talpur
PS-11 (Larkana-II) Mr. Nisar Khuhro
NA-201 (Larkana-II) Mr. Khursheed Junejo
PS-12 (Larkana-III) Mr. Sohail Siyal
PS-13 (Larkana-IV) Sardar Hizbullah Bughio
NA-204 (Ghotki-I) Sardar Khalid Khan Lund
PS-18 (Ghotki-I) Jam Mehtab Hussain Dahar
PS-19 (Ghotki-II) Abdul Bari Pitafi
NA-205 (Ghotki-II) Ahsanullah Sundrani
PS-20 (Ghotki-III) Sardar Muhammed Bux Mahar
PS-21 (Ghotki-IV) Ali Nawaz Khan Mahar
NA-206 (Sukkur-I) Syed Khurhsid Ahmed Shah
PS-22 (Sukkur-I) Jam Ikram Dharejo
PS-23 (Sukkur-II) Syed Owais Qadir Shah
NA-207 (Sukkur-II) Mr. Nauman Islam-ud-Din Shaikh
PS-24 (Sukkur-III) Syed Farrukh Shah
PS-25 (Sukkur-IV) Syed Nasir Hussain Shah
NA-211 (Naushehro Feroze-I) Syed Abrar Ali Shah
PS-33 (Naushehro Feroze-I) Sarfaraz Hussain Shah
PS-34 (Naushehro Feroze-II) Syed Murad Ali Shah
NA-212 (Naushehro Feroze-II) Mr. Zulfiqar Ali Behan
PS-35 (Naushehro Feroze-III) Mr. Mumtaz Ali Chandio
PS-36 (Naushehro Feroze-IV) Mr. Zia Hussain Lanjar
NA-213 (Shaheed Benazirabad-I) President Asif Ali Zardari
PS-37 (Shaheed Benazirabad-I) Mrs. Azra Pechuho
PS-38 (Shaheed Benazirabad-II) Mr. Tariq Masood Arain
NA-214 (Shaheed Benazirabad-II) Syed Ghulam Mustafa Shah
PS-39 (Shaheed Benazirabad-III) Mr. Ghulam Qadir Chandio
PS-40 (Shaheed Benazirabad-IV) Sardar Khan Muhammed Dahiri
NA-218 (Mirpurkhas-I) Pir Hassan Ali Shah
PS-47 (Mirpurkhas-I) Sen. Hari Ram
PS-48 (Mirpurkhas-II) Syed Zulfiqar Ali Shah
NA-219 (Mirpurkhas-II) Mir Munawar Ali Talpur
PS-49 (Mirpurkhas-III) Mr. Noor Ahmed Bhurgri
PS-50 (Mirpurkhas-IV) Mir Haji Hayat Khan Talpur
NA-220 (Umerkot) Nawab Yousuf Talpur
PS-51 (Umerkot-I) Syed Sardar Ali Shah
PS-52 (Umerkot-II) Syed Ali Mardan Shah
PS-53 (Umerkot-III) Nawab Muhammed Taimoor Talpur
NA-221 (Tharparkar-I) Pir Noor Muhammed Shah Jillani
PS-54 (Tharparkar-I) Dost Muhammed Rahimoon
PS-55 (Tharparkar-II) Mr. Qasim Soomro
NA-223 (Matiari) Makhdoom Jameel-uz-Zaman
PS-58 (Matiari-I) Makhdoom Mehboob-uz-Zaman
PS-59 (Matiari-II) Dr. Makhdoom Rafiq-uz-Zaman
NA-224 (Tando Allah Yar) Mr. Zulfiqar Sattar bachani
PS-60 (Tando Allah Yar-I) Syed Zia Abbass Shah
PS-61 (Tando Allah Yar-II) Mr. Imdad Pitafi
NA-225 (Hyderabad-I) Syed Hussain Tariq Jamote
PS-62 (Hyderabad-I) Jam Khan Shoro
PS-63 (Hyderabad-II) Sharjeel Inam Memon
NA-226 (Hyderabad-II) Mr. Ali Muhammed Sahto
PS-64 (Hyderabad-III) Abdul Jabbar Khan
PS-65 (Hyderabad-IV) Saleem Arain
NA-227 (Hyderabad-III) Dr. Irfan Gull Magsi
PS-66 (Hyderabad-V) Mr. Mukhtiar Ahmed Dhamrah
PS-67 (Hyderabad-VI) Muhammed Saghir Qureshi
NA-228 (Tando Muhammad Khan) Syed Naveed Qamar
PS-68 (Tando Muhammad Khan-I) Syed Ijaz Hussain Shah Bokhari
PS-69 (Tando Muhammad Khan-II) Abdul Karim Soomro
NA-229 (Badin-I) Mir Ghulam Ali Talpur
PS-70 (Badin-I) Mr. Bashir Ahmed Halepoto
PS-71 (Badin-II) Mir Allah Bux Talpur
PS-72 (Badin-III) Syed Ali Bux Shah
NA-230 (Badin-II) Haji Rasool Bux Chandio
PS-73 (Badin-IV) Mr. Taj Muhammed Mallah
PS-74 (Badin-V) Mr. Ismail Rahu
NA-231 (Sujawal) Syed Ayaz Ali Shah Shirazi
PS-75 (Sujawal-I) Shah Hussain Shah Shirazi
PS-76 (Sujawal-II) Mr. Muhammed Ali Malkani
NA-232 (Thatta) Mrs. Shams-un-Nisa Memon
PS-77 (Tahtta-I) Riaz Hussain Shirazi
PS-78 (Tahtta-II) Haji Ali Hassan Zardari
PS-79 (Tahtta-III) Jam Bijar Khan Jokhio
NA-233 (Jamshoro) Mr. Sikander Rahupoto
PS-80 (Jamshoro-I) Syed Murad Ali Shah
PS-81 (Jamshoro-II) Gianchand Isarani
PS-82 (Jamshoro-III) Malik Asad Sikander
NA-234 (Dadu-I) Imran Zafar Leghari
PS-83 (Dadu-I) Abdul Aziz Junejo
PS-84 (Dadu-II) Fayyaz Ali Butt
NA-235 (Dadu-II) Sardar Rafiq Ahmed Jamali
PS-85 (Dadu-III) Pir Mujeeb-ul-Haq
PS-86 (Dadu-IV) Pir Syed Ghulam Shah Jillani
NA-236 (Malir-I) Jam Abdul Karim Jokhio
PS-87 (Malir-I) Mr. Muhammed Sajid Jokhio
NA-237 (Malir-II) Mr. Abdul Hakeem Baloch
PS-88 (Malir-II) Mr. Ghulam Murtaza Baloch
PS-89 (Malir-III) Mr. Saleem Baloch
NA-238 (Malir-III) Mr. Agha Rafiullah
PS-90 (Malir-IV) Mr. Raja Razzaq
PS-91 (Malir-V) Mr. Mehmood Alam Jamote
NA-239 (Korangi Karachi-I) Syed Imran Haider Abidi
PS-92 (Korangi Karachi-I) Rehman Waheed Bajwa
PS-93 (Korangi Karachi-II) Ms. Anjum Nazir
PS-98 (Korangi Karachi-VII) Muhammed Haroon Khan Khattak
NA-240 (Korangi Karachi-II) Mr. Shaikh Muhammed Feroz
PS-94 (Korangi Karachi-III) Mrs. Gule Rana
PS-95 (Korangi Karachi-IV) Mrs. Rafia Abbasi
NA-241 (Korangi Karachi-II) Mr. Moazzam Ali Qureshi
PS-96 (Korangi Karachi-V) Mr. Asad Mujahid
PS-97 (Korangi Karachi-VI) Mr. Naeem Shaikh
NA-242 (Karachi East-I) Mr. Iqbal Sandh
PS-99 (Karachi East-I) Mr. Lala Rahim
PS-100 (Karachi East-II) Mr. Taj Muhammed Wassan
NA-243 (Karachi East-II) Mrs. Shehla Raza
PS-101 (Karachi East-III) Mr. Ayub Khoso
PS-102 (Karachi East-IV) Mr. Riaz Baloch
NA-244 (Karachi East-III) Col. Asad Alam Niazi
PS-103 (Karachi East-V) Mr. Shehzad Memon
PS-104 (Karachi East-VI) Mr. Saeed Ghani
NA-245 (Karachi East-IV) Mr. Farrukh Niaz Tanoli
PS-105 (Karachi East-VII) Mr. Zulfiqar Qaimkhani
PS-106 (Karachi East-VIII) Mr. Shehzad Natha
NA-246 (Karachi South-I) Bilawal Bhutto Zardari
PS-107 (Karachi South-I) Mr. Javaid Nagori
PS-108 (Karachi South-II) Haji Abdul Majeed Baloch
PS-109 (Karachi South-III) Mr. Abdul Rasheed Noorani
NA-247 (Karachi South-II) Mr. Abdul Aziz Memon
PS-110 (Karachi South-IV) Syed Najmi Alam
PS-111 (Karachi South-V) Mr. Murtaza Wahab
NA-248 (Karachi West-I) Mr. Abdul Qadir Patel
PS-112 (Karachi West-I) Mr. Liaqat Ali Askani
PS-113 (Karachi West-II) Mr. Humayoon Khan
NA-249 (Karachi-West-II) Mr. Qadir Khan Mandokhel
PS-115 (Karachi West-IV) K. S. Mujahid Baloch
PS-116 (Karachi West-V) Mr. Gull Farooq Afridi
NA-250 (Karachi West-III) Mr. Ali Ahmed
PS-114 (Karachi West-III) Mir Talib Brohi
PS-120 (Karachi West-IX) Mr. Naseeb-ur-Rehman
NA-251 (Karachi West-IV) Haji Muhammed Jameel Zia
PS-117 (Karachi West-VI) Mr. Waseem Akhtar
PS-118 (Karachi West-VII) Dr. Shahida Rehmani
PS-119 (Karachi West-VIII) Agha Zahir Shah
NA-253 (Karach Central-I) Mr. Amjadullah Khan
PS-123 (Karachi Central-I) Mr. Faisal Shaikh
PS-124 (Karachi Central-II) Ms. Shamim Mumtaz
NA-254 (Karachi Central-II) Mr. Danish Turabi
PS-125 (Karachi Central-III) Mr. Idrees Abdullah
PS-126 (Karachi Central-IV) Mr. Jawad Jillani
NA-255 (Karachi Central-III) Mr. Zafar Siddiqui
PS-127 (Karachi Central-V) Naz Baloch
PS-128 (Karachi Central-VI) Mr. Arif Hussain Qureshi
NA-256 (Karachi Centarl-IV) Mr. Sajid Hassan
PS-129 (Karachi Central-VII) Mr. Dill Muhammed Khan
PS-130 (Karachi Central-VIII) Mr. Shahid Hussain

سلمان خان کے قتل کا ناکام منصوبہ بنانے والے جرائم پیشہ گرفتار

ممبئی( ویب ڈیسک )بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ہریانہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ سمپت نہرا کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے جو سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کے تحت ریکی کے لیے ممبئی گیا تھا اور ا±س نے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور ا±ن کے گھر آنے اور جانے والے تمام راستوں کی اپنے موبائل سے فوٹیج بھی بنائی تھیں۔ڈی آئی جی ہریانہ ستیش بالن نے مزید انکشاف کیا کہ نہرا نے ممبئی آکر نہ صرف ا±ن کے گھر کا دورہ کیا بلکہ مداحوں سے ملنے کے لیے سلمان کے بالکونی میں آنے کا وقت بھی نوٹ کیا اور یہاں تک کہ ا±س نے سلمان کے گھر کے قریب ترین مقام تک پہنچنے اور وہاں سے بالکونی کا فاصلہ بھی نوٹ کیا تاکہ اس جگہ سے سلمان کو نشانہ بنایا جاسکے۔

”مشن امپاسیبل:فال آﺅٹ“ کا نیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل :فال آﺅٹ کا نیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ، مچل ن ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماﺅنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

آج کل بننے والی فلمیں شائقین کی اولین ڈیمانڈ ہے

لاہور(شوبزڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا کہ نوجوان فلم میکرزنے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جن موضوعات پرفلمیں بنانے کا عمل شروع کیا ہے وہ آج کے دورمیں بننے والی فلموں کی اولین ڈیمانڈ ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے اورآنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا۔حمائمہ ملک نے کہا کہ جس طرح فلمسازی کے شعبے میں بہتری آئی ہے، اسی طرح اب ملک بھرمیں جدید طرزکے سینما گھربھی بن رہے ہیں، جوکہ بہت خوش آئند ہے۔اداکارہ نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کے سفرکا آغاز ہوتے ہی بہت سے غیرملکی فنکاربھی اب یہاں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کی بہترین مثال بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ اوراوم پوری کے علاوہ مراکش سے تعلق رکھنے والی مرحومہ وائم عماردھامنی سمیت دیگر فنکار ہیں جو اب پاکستانی میں فلموں میں کام کر رہے ہیں جبکہ بھارتی اداکار رضامراد تودورہ پاکستان کے دوران اپنی اس خواہش کا اظہاربھی کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان میں ضرورکام کرنا چاہیں گے۔
حمائمہ نے کہا کہ جس طرح ہمارے ملک کے فنکاروں کو بالی وڈ میں کام کی پیشکش ہوتی ہے یا پھر وہاں جاکرکام کرنا چاہتے ہیں تواسی طرح بالی وڈ والے بھی پاکستانی فنکاروں، تکنیک کاروں کی صلاحیتوں سے خوب واقف ہیں۔ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں وسائل کی کمی ہے ، وگرنہ ٹیلنٹ میں ہم کسی سے کم نہیں۔ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ بطوراداکارہ وماڈل بہت سے غیرملکی ڈائریکٹرز، کیمرہ مین اور ٹیکنیشنزکے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے میں یہ بات بخوبی سمجھ سکتی ہوں کہ ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے کیلئے صرف جدید ٹیکنالوجی اورسرمایہ ہی درکارنہیں ہوتا بلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہترنہیںبن پاتا جب تک اس کو بنانے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں۔