ؒٓلاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بندش کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں جب کہ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے، بجلی میں خود کفالت کے لیے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

