میکسیکن ،نائجیرین ٹیموں کی بھی روس آمد

ماسکو (آئی این پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 (کل) جمعرات سے روس میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز جمعرات کو شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں، ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، میکسیکو اورنائیجریا کی ٹیموں نے بھی روسی سرزمین پر پڑاﺅڈال لیا۔ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم پر میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ میں برطانوی پاپ گلوکار روبی ولیمز کے ساتھ روسی سنگر ایڈا گیریفولینا بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔اس موقع پر سابق برازیلین اسٹرائیکر رونالڈو بھی موجود ہوں گے۔دنیا بھر کی نظریں اپنے فیورٹ سٹارز اور ٹیموں پر لگی ہوئی ہیں، درجہ بندی میں عالمی نمبر دو اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو اس بار بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ورلڈکپ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

، فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران خصوصی پابندیاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنادیں گی جبکہ میدانوں کے آس پاس شراب کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی، کسی بھی شہر میں شائقین کےلئے مختص علاقوں میں میچ سے ایک روز قبل ہی نہ صرف شراب بلکہ شیشے کی بوتل میں کسی بھی مشروب کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پولیس کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کو نشے کی حالت میں پائے جانے پر پکڑ کر خصوصی سیل میں رکھنے کی مجاز ہوگی۔ ورلڈ کپ کے دوران 41 مقامات سے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہے گی۔میزبان شہروں کے گرد 100 کلومیڑ کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا، آرمی سٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کرے گی، روس میں پولیس آفیسرز ٹورنامنٹ کے دوران سٹیڈیمز میں تعینات کیے جائینگے تاکہ کھلاڑیوں اور فٹ بال شائقین کی سکیورٹی کو ممکن بنایا جاسکے۔ توقع کی جارہی ہے کہ میگاایونٹ کو دیکھنے کےلئے ہزاروں شائقین روس کا رخ کرینگے۔ جرمنی کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کرینگی جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں۔گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

سینڑل کنٹر یکٹ میں قومی کر کٹرز کی تنخوا ہیں بڑھانے کا فیصلہ

لاہور( آن لائن )دو ہفتے بعد لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائر یکٹر کرکٹ ہارون رشید اور ڈائر یکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر سے ملاقات میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی گذشتہ سال35 سال کھلاڑیوں سے بورڈ نے ایک سال کے لئے معاہدہ کیا تھا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو ورلڈ کپ کی مناسبت سے تشکیل دیا جائے گا۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ اور معاہدے میں کرکٹرز کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریبا 25 کھلاڑیوں سے ایک سال کے لئے معاہدے کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کا پول تشکیل دے دیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوں گے۔سکاٹ لینڈ سے مکی آرتھر ایک ہفتے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے تاہم انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کپتان سرفراز احمد سے بھی مشاورت کی ہے۔ نئے معاہدوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ کرکٹرز کے موجودہ کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی تعداد کم کر کے معاوضہ بڑھانے کی وجہ انہیں غیر ملکی لیگز سے دور رکھنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے والے کرکٹرز باآسانی غیر ملکی لیگز میں شرکت کر سکیں گے تاہم انہیں اس کےلئے کمیٹی سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں اور پالیسی کا باقاعدہ عید کی بعد کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے نئے فزیو سکاٹ لینڈ سے لاہور آکر ان فٹ کھلاڑیوں بابر اعظم، یاسر شاہ، عماد وسیم، رومان رئیس اور دیگر کا چیک اپ کریں گے ،ان کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

اہل یا نااہل ۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں قریب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اہل یا نا اہل، سپریم کورٹ اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔ تین رکنی بینچ نے لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی نا اہلی کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج (بدھ کو) سنائے گا۔ شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست ن لیگی رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ شیخ رشید نے اپنی 6 کروڑ روپے کی پراپرٹی کی قیمت ایک کروڑ روپیہ بتائی جبکہ زرعی اراضی بھی کاغذات نامزدگی میں کم ظاہر کی تھی۔شیخ رشید کی نا اہلی کے کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ نے فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔

پہلا ٹی ٹوینٹی ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48رنز سے شکست دیدی

ایڈنبرا پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنا نے میں ہی کامیاب ہوئی جس میں لیسک 38رنز کے ساتھ پہلے ، کاٹزر 31 رنز کے ساتھ دوسرے اور مونسے 25 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔پاکستان کی جانب سے شادا ب خان اور حسن علی نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد نواز اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: 46 رنز پر پاکستانی اوپنرز پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد پھر ناکام

ایڈن برگ(ویب ڈیسک)پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ا?ج کھیلا جارہا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اور فخر زمان اور احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 33رنز پر گری جب احمد شہزاد 14 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے، پاکستان کو دوسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب فخر زمان بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اسکاٹ لینڈ گزشتہ روز ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہے جبکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو کمزور حریف تصور نہیں کریں گے، گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف اسکاٹش ٹیم نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ا?سان فارمیٹ نہیں، ہم دیکھ چکے ہیں کہ افغانستان نے بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ا?پ نمبر ون پوزیشن پر ہیں یا نمبر 8 پر، ا?پ کو محدود اوور کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوتی ہے۔یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ میں کیلم مکلائڈ کی 140 رنز ناٹ ا?و¿ٹ کی شاندار اننگز کی بدولت 371 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 365 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ریس تھری نے ریلیز سے قبل نا قابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بنالیا اور فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل کرلی ہے۔سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار ایکشن میں نظر ا?ئیں گے۔ ایکشن تھرل فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے اور فلم نے نمائش سے پہلے ہی باکس ا?فس پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔دبنگ خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کے لیے ’ایروز انٹرنیشنل‘ نے 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی تھی لیکن سلمان خان فلمز اور ٹپس فلمز نے ہی فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مطابق فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 150 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں جب کہ فلم کا بجٹ بھی 150 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔سلو میاں کی اس بڑی ڈیل نے ریلیز سے پہلے ہی فلم کی لاگت پوری کرلی ہے اور ساتھ ہی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کو بھی سیٹیلائٹ رائٹس کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’دنگل‘ کے سیٹیلائٹ رائٹس 75 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔

دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔دپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی سب سے مہنگی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔دپیکا نے فلمی کیریئر میں اب تک کئی مختلف کردار کیے ہیں جس کے باعث وہ فلمی دنیا میں ہدایت کاروں کی پہلی پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوت‘ میں اداکارہ کو رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا تھا۔فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد دپیکا پڈوکون نے بھی معاوضے میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب ان کے پاس ایک ہی فلم ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاو¿سز نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

غیر مسلم اداکار کا روزے رکھ کر ایسا اقدام کہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ڈبلن(ویب ڈیسک) روزے کے کئی روحانی و جسمانی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب ایک معروف غیرمسلم اداکار نے روزے کے ذریعے اپنے جسم میں ایک ایسی تبدیلی کر ڈالی ہے جس کا اکثر مسلمان روزہ داروں نے بھی کبھی نہیں سوچا ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق آئرلینڈ کے 34سالہ ایڈن ٹرنر نامی اس اداکار کا متناسب اور خوبصورت جسم دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں جب ایک انٹرویو میں ایڈن سے اس فٹنس کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ”میں اکثر روزہ رکھتا ہوں اور دن میں دو بار ورزش کرتا ہوں۔ مجھے بھوک کی شدت بہت مزیدار لگتی ہے چنانچہ میں اکثر بھوکا رہنا پسند کرتا ہوں۔“ایڈن نے مزید بتایا کہ ”جس دن میں روزہ رکھوں اس دن شام 7بجے تک کچھ نہیں کھاتا۔ اس سے میرے جسم کو ایک نئی توانائی ملتی ہے، چربی پگھلتی ہے اور میری جسمانی توانائی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اپنے جسم کی بہت زیادہ پروا کرتا ہوں، ایسا نہیں ہے۔ میں صرف صحت مند رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہاں میں سخت ورزش ضرور کرتا ہوں اور اس کے علاوہ میری سکس پیک باڈی کا راز اکثر روزے رکھنا ہے۔“

ڈالر کی پھر اُونچی ترین اُڑان ،فاریکس ڈیلر ز ہو گئے پریشان

کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے 66 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 88 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور ا?ج ڈالر نے 2.66 روپے کی چھلانگ لگائی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 115.62 روپے سے بڑھ کر 122.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔

شیخ رشید کی زندگی کا کل اہم ترین دن ،وجہ دیکھئے خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہو گا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پانچ سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں۔

کوکا کولا کا مالک نیویارک میں شکنجبین بیچتا تھا،میکڈونلڈکا مالک ڈھابا چلاتا تھا ،ترکی کی کہانی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو ایک بیان دینے پر عوام کی جانب سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کوکا کولا کا مالک پہلے شکنجی (سکنجبین) بیچا کرتا تھا۔ راہول نے ایک جلسے سے خطاب کے دوران مواقع کی عدم دستیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی کوکا کولا کے متعلق جانتا ہے لیکن کیا کوئی جانتا ہے کہ اس کمپنی کا مالک کون ہے اور اس نے کس طرح کام شروع کیا، وہ امریکہ میں شکنجی (سکنجبین) بیچا کرتا تھا، اسکے پاس ٹیلنٹ اور تجربہ تھا، اس نے پیسے حاصل کئے اور کوکا کولا کمپنی شروع کی۔اسی طرح میکڈونلڈز کا مالک پہلے ایک ڈھابا چلاتا تھا اور محنت کر کے اس مقام تک پہنچا۔ ٹوئٹر پر صارفین راہول کا مذاق اڑا رہے ہیں اور مختلف کمپنیوں کے نام لیکر سوال کر رہے ہیں کہ اسکا مالک پہلے کیا کرتا تھا، ایک صارف نے ریڑھی پر سیب بیچتے ہوئے بچے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایپل فون اور کمپیوٹر بیچنے والا سٹیو جابز بچپن میں گلیوں میں سیب بیچا کرتا تھا۔

42الیکشن لگا تار ہارنے والا سیاستدان پھر منظر عام پر آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سیاست کے انوکھے کردار نواب امبر شہزادہ نے بھی آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، وہ این اے 125 سے مریم نواز اور یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل نواب امبر شہزادہ 42 الیکشن ہار چکے ہیں جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ الیکشن ہارنے کا ریکارڈ بھارتی شہری ڈاکٹر کے پدما راجن کے پاس ہے جو 171 الیکشن ہار چکے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی 27 الیکشن ہار چکے ہیں جس کے باعث گزشتہ برس ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی درخواست بھی دی گئی تھی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے نواب امبر شہزادہ سیاست کے ایک مزاحیہ کردار ہیں جو غیر سنجیدہ سیاست سنجیدگی سے کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سیاستدان کو شوق کے تحت نہیں بلکہ ضرورت کے تحت کرپٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے این اے 125 لاہور (حلقہ بندیوں سے پہلے این اے 120)سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، وہ اس حلقے سے چھٹی بار الیکشن لڑ رہے ہیں ، گزشتہ ضمنی الیکشن میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں صرف 7 ووٹ حاصل کیے تھے۔ڈاکٹر امبر شہزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابی نشان چمچہ ہے اور وہ عوام کے چمچے ہیں، وہ امیدوار جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ انتخابی نشان چمچہ کا انتخاب کریں تاکہ بعد میں مل کر اپنی حکومت بنا سکیں۔ وہ اب تک 42 الیکشن ہار چکے ہیں جن میں 4 صدارتی اور 3 سینیٹ کے الیکشن بھی شامل ہیں۔نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ وہ ریحام خان سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے ریحام خان سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی اس وقت میں کیوں نظر نہیں آیا۔ امبر شہزادہ نے کہا کہ ان کے دروازے اب بھی ریحام خان کیلئے کھلے ہیں۔

شمالی کورین سربراہ کے سوٹ ،ٹائی پہنے ،دوڑتے بھاگتے باڈی گارڈز سب کی توجہ کا مرکز

شمالی کوریا (ویب ڈیسک)دنیا کو ایک بار پھر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوٹ پہنے باڈی گارڈوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ وہ ان کے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ساتھ دوڑ رہے تھے لیکن یہ باڈی گارڈ صرف دیکھنے کی چیز نہیں ہیں، کیونکہ اگر معاملہ اس کے رہنما کی سکیورٹی کا ہو تو شمالی کوریا اس میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔ تجزیہ نگار مائیکل میڈن کی ان پراسرار افراد کے بارے میں تحریر۔شمالی کوریا میں مسٹر کِم کے قریبی باڈی گارڈ ان کے گرد تین قطاریں بناتے ہیں۔ سنگاپور میں یہ ترتیب کچھ تبدیلی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے اور سب نگاہیں سیاہ سوٹوں میں ملبوس انہی افراد پر ٹکی ہیں۔کم جونگ ان کی لِموزین کے ساتھ دوڑنے والے گارڈ اور جو پیدل ان کے قریب رہتے ہیں ’سنٹرل پارٹی آفس #6‘ کا حصہ ہیں۔ ان کا انتخاب کورین پیپلز آرمی سے کیا جاتا ہے۔بھرتی کے تقاٰضوں میں ایک ان کی قدامت ہے جو کہ تقریباً سپریم لیڈر جتنی ہی ہونی چاہیے اور اس کے علاوہ نظر میں کوئی کمزوری نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے لیے نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کا ماہر ہونا بھی ضروری ہے۔آخر میں ان کے ماضی کو اچھی طرح پرکھا جاتا ہے اور دو نسلوں پیچھے تک معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ جس مرکزی دفتر سے ان باڈی گارڈوں کا چناو¿ ہوتا ہے اس میں زیادہ تر کِم خاندان کے لوگ یا شمالی کوریا کے دیگر اہم خاندانوں کے لوگ کام کرتے ہیں۔باڈی گارڈ منتخب ہونے کے بعد انہیں تربیت کے سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔باڈی گارڈ کم جونگ ان کے گرد اس طرح گھیرا بناتے ہیں کہ انہیں تین سو ساٹھ کے زاویے میں سب نظر آئے۔
ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا میں یہ واحد گروپ ہے جو سپریم لیڈر کے قریب ہوتے ہوئے بھی لوڈ کی ہوئی بندوقیں لے کر چل سکتا ہے۔ لیکن ان کی اصل طاقت آٹومیٹک اسلحہ نہیں بلکہ مشاہدے کی طاقت ہے جس سے وہ اپنے لیڈر کے انتہائی قریب افراد اور ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔ وہ کسی بھی خطرے سے اپنے ہاتھوں اور جسم کی طاقت سے نمٹ سکتے ہیں۔اپنے والد کے مقابلے میں کم جونگ ان کے باڈی گارڈوں کی تعداد کم ہے۔پیغام رسانی کا طریقہ کار وہی پرانا ہے۔ یہ لوگ مخصوص مواقع پر مخصوص بیج یا پنیں لگاتے ہیں اور پاس ورڈ اور کوڈ ورڈ استعمال کرتے ہیں۔مرکزی دفتر(دی میں آفس آف ایڈجوٹنٹس) جہاں سے ان کا انتحاب ہوتا اس میں دو سو سے تین سو افراد کام کرتے ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ باڈی گارڈ ہیں اور بقیہ ڈرائیور یا تکنیکی عملہ ہے۔ کچھ باڈی گارڈوں کا کریئر بہت طویل ہوتا ہے لیکن زیادہ تر دس برس یہ کام کرتے ہیں۔