مہنگائی کا نیا طوفان ،ڈالر کی اُونچی اُڑان

کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 122 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 1.5 روپے مہنگا ہوکر 124 روپے 50 پیسے تک آگیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ 8 جون 2018 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

عمران خان کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا ،این اے 53سے عائشہ گلالئی ،شاہد خاقان عباسی بھی آﺅٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔واضح رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلائ کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر (آر او) نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا، جو اب سنا دیا گیا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے آج ریٹرننگ افسر کے سامنے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں، جس پر یقین نہیں کیا جاسکتا اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد امیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ سیتا وائٹ کیس سے متعلق امریکی عدالت کے ایک فیصلے کو سامنے لایا، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کے باپ کا نام کہاں لکھا گیا؟ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات میں شامل حلف نامے میں یہ نہیں پتہ کہ کونسا عمران خان ہے، یہ حلف نامہ 18 نومبر 2004 کو لاہور میں تیار کیا گیا اور 19 نومبر یہ کاغذ ا±ڑ کر امریکی عدالت میں پہنچ گیا جبکہ ا±س وقت پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست فلائٹ بھی نہیں جاتی تھی۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کاغذات سے یکسر انکار بھی نہیں کیا گیا، جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کل ہم نے ان کاغذات کو مسترد کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے معاون وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا گیا تھا، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔جواب میں مزید کہا گیا تھا کہ اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پر مشتمل اور غیر تصدیق شدہ ہیں جو جعل سازی کے زمرے میں آتے ہیں۔تحریری جواب کے مطابق بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اور بھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے جبکہ عمران خان پر اعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے۔

بنی گالہ میں ڈنڈے سوٹے چل گئے ،کھلاڑی کھُل کے کھیلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ملتان سے آئے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور آزادنہ ڈھنڈے استعمال کیے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر بنی گالہ کے باہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پارٹی ورکرز اور رہنماو¿ں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ان کے رہنماو¿ں کو دیا جائے۔گزشتہ روز ورکرز کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ ‘پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے’۔ڈان نیوز کی نمائندہ کے مطابق احتجاج میں شریک دیگر شرکاءنے لڑنے والے کارکنان میں بیچ بچاو¿ کیا تاہم لڑائی میں کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ متعدد کارکنان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ‘عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ نصب کردیئے گئے ہیں جہاں مظاہرین کے لیے دیگیں بھی چڑھا دی گئی ہے’۔علاوہ ازیں مظاہرین نے واضح کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں پر وہ اپنے گھر نہیں گئے، جب تک انتخابی ٹکٹ کا معاملہ عمران خان کے ساتھ طے نہیں پاتے، وہ بنی گالہ سے واپس نہیں جائیں گے۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ‘ملتان سے آئے مظاہرین کا موقف ہے کہ پارٹی کی جانب سے سکندر بوسن کو انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے ان کے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے’۔خیال رہے کہ عمران خان دو بار احتجاجی مظاہرین ملے تاہم کوئی حتمی نتائج سامنے نہیں آسکے۔

این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ، کھلاڑیوں میں کھلبلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق این کے تحت مسترد کیے گئے۔واضح رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلاءکی جانب سے آج دلائل مکمل کیے گئے۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آر او نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کرائیں جس پر یقین نہیں رکھ سکتے اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد امیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ امریکی عدالت کے ایک فیصلے کو سامنے لایا، امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کے باپ کا نام کہاں لکھا گیا؟ باپ کا نام نہیں، یہ فوٹو کاپیاں ہیں۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ خالہ کو نہیں پتہ اس کا باپ کون ہے، حلف نامے میں نہیں پتہ کونسا عمران خان ہے اور حلف نامہ نومبر 18 سال 2004 کو لاہور میں تیار کیا گیا اور یہ کاغذ 19 نومبر کو اڑ کر امریکی عدالت میں پہنچ گیا، اس وقت پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست فلائٹ بھی نہیں جاتی تھی۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کاغذات سے یکسر انکار بھی نہیں کیا گیا جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کل ہم نے ان کاغذات کو مسترد کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا گیا جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔جواب میں مزید کہا گیا تھا کہ اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پر مشتمل اور غیر تصدیق شدہ ہیں جو جعل سازی کے زمرے میں آتے ہیں۔تحریری جواب کے مطابق بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اور بھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے اور عمران خان پر اعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے۔

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار ،پرویز مشرف اور اسد اللہ بھٹو پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف، ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کےنائب امیر اسداللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کےبعد انہیں مسترد کردیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بنائ پر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اب تک 28 مقدمات میں ضمانت کراچکا ہوں، ریٹرننگ افسر نے جن مقدمات کا ذکر کیا ان میں بھی مقامی عدالتوں سے ضمانتیں کراو¿ں گا جب کہ سندھ ہائیکورٹ میں کل اپیل دائر کروں گا۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسر محمد خان نے ان کے کاغذات مسترد کیے۔اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف اس بار نااہل ہونے پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار بائیکاٹ نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف وطن واپس ا?نا چاہتے تھے لیکن ان کی واپسی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے، جب مشرف واپس نہیں ا?تے تو کہا جاتا ہے کہ وہ واپس نہیں ا?نا چاہتے اور جب ا?نا چاہتے ہیں تو ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سےمتعلق کیس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وطن واپس نہ ا?نے پر عدالت نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا تھا۔علاوہ ازیں کراچی کے حلقہ این اے242 سے جماعت اسلامی کےنائب امیر اسداللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اسداللہ بھٹو بینک ڈیفالٹر کی لسٹ میں شامل تھے جس بنائ پر ان کےکاغذات مسترد کیے گئے۔اسداللہ بھٹو کا کہنا ہےکہ وہ ڈیفالٹر نہیں ہیں یہ بینک کی غلطی ہے جس پر عدالت جائیں گے۔

ڈرنے والا نہیں بلیک میل ہونگا نہ فیصلے تبدیل ہونگے : عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہونگا چاہے میرے گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہوکر احتجاج کریں تو بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرونگا۔ بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جو فیصلے کئے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔ چاہے 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دے دیں۔ فیصلے ہرگز تبدیل نہیں ہونگے کیونکہ اگر آج چند لوگوں کی موجودگی پر فیصلے تبدیل کئے تو کل اس سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوکر آئیں گے تو وہ بھی مطالبات پیش کریںگے۔ عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے اور نہ کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیں اور دلائل دیں ہم ان کی درخواستوں پر نظرثانی کریں گے اور میرٹ پر فیصلے کریں گے لیکن کسی کے احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے چار ہزار امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا۔ 500کے قریب ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ 22سالہ جدوجہد میں موجودہ وقت بہترین ہے۔ پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں اتر رہے ہیں قوم نے تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی ٹیکس کا پیسہ خود پر خرچ کرنے والے وی آئی پی کلچر کے حامی ہیں۔ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرینگے۔ پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں۔ بھاری قرضوں سے کیسے نمٹا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں عوام کو آگاہ کرینگے اس بار الیکشن میں 2013کی تحریک انصاف کی عوامی لہر سے بھی بڑی لہر اٹھے گی۔ جو کرپٹ مافیا کو بہا لے جائے گی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بہت کم کرینگے۔ واضح اکثریت لیکر حکومت بنائیں گے۔ اتحادی حکومت نہیں بنانا پڑے گی۔ کرپشن بڑا ایشو ہے عوام کا شعور بڑھا ہے شہبازشریف نے 10سال میں ساڑھے 6ہزار ارب کا ترقیاتی فنڈ استعمال کیا پنجاب میں عام آدمی کو کیا ملا۔ صورتحال سامنے ہے صحت تعلیم اور بنیادی ضروریات پر کتنا خرچ کیا۔ لیگی حکومت ملک کو بڑے معاشی بحران میں چھوڑ کر گئی ہے معاشی حوالے سے بڑے اقدامات اٹھانا ہونگے۔ تحریک انصاف نے حکومت بنائی تو اس اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائیں گے۔ جنہوں نے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔ انقلابی اقدامات اٹھائیں گے اور قوم کو ساتھ ساتھ آگاہ کرینگے ملک میں گورننس بہتر ہوگی تو اوورسیز پاکستانی سب سے بڑے سرمایہ کار ہونگے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا آپشن ففٹی ففٹی ہے انصاف گڈ گورننس کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ ہم نے کے پی میں قانون سازی کی جس سے تمام کیسز ایک سال کے اندر نمٹائے جائیں گے۔ قبضہ گروپ وجود میں اس لئے آتے ہیں کہ پراپرٹی کیسز عدالتوں میں لٹکے رہتے ہیں۔ ہمارا حکومت بنانے کا مقصد پاکستان کو دلدل سے نکالنا ہے۔ نوازشریف اور آٓصف زرداری کے ساتھ مل کر حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ حکومت ہی نہ بنائیں۔ تمام جماعتیں جن کی لیڈر شپ کی سیٹ ہے ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ ملک کے اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔ جس طرح کے پی پولیس کو ایک مضبوط ادارہ بنایا ہے تین تین بار اقتدار میں رہنے والوں نے پولیس کا کیا حال کررکھا ہے۔ قوم کے سامنے ہے۔ ملک میں دوغلا قانون چل رہا ہے نوازشریف نے 2سال میں منی ٹریل کا ایک کاغذ تک پیش نہ کیا اور آزاد پھر رہا ہے کوئی اور آدمی ہوتا تو دوسرے ہفتے میں جیل ہوتا۔ زلفی بخاری کرکٹ فین ہونے کی وجہ سے دوست ہے وہ برطانوی شہری ہے۔ کاروبار بھی وہیں کرتا ہے۔ اس سے نیب کیسے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ پانامہ کیس میں اس کو آف شور کمپنیوں کے نام آئے تو نیب نے اس کیخلاف انکوائری کھول دی۔ اور بلیک لسٹ میں نام ڈال دیا جس کا اسے خود بھی پتہ نہ تھا۔ میں نے زلفی کیلئے کسی کو فون نہیں کیا چیلنج کرتا ہوں کہ اس تبادلے میں نے ایک کال بھی کی یہ بات اتنی بڑی نہیں بھی جتنی بنادی گئی۔ قوم اس وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے۔ جو عوامی پیسے خود پر خرچ کرتا ہے جہاز بھر عمرے پر جاتا اور رائے ونڈ محل کے گرد عوامی پیسے سی 70کروڑ کی چار دیواری بنواتا ہے۔ میں نے اپنی زات پر کبھی عوام کا ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔ زلفی بخاری اور حسین نواز کے برطانوی شہری ہونے میں یہ فرق ہے کہ حسین نواز کے والد پر اربوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسائل کے پہاڑ کھڑے ہیں تاہم ہمیں خود پر یقین ہے اگر ہم اپنے دور میں ہی کے پی پولیس کو مثالی ادارہ بناسکتے ہیں تو باقی اداروں کو بھی ٹھیک کرسکتے ہیں میں عوام کا پیسہ اسی کی فلاح پر خرچ کروں گا۔ اور 8ہزار ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کرکے دکھاﺅں گا۔ الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں اس بارے ہمارے امیدوار ہیں جو الیکشن کی سائنس سے مکمل آگاہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 27ویں پر مدینہ شریف جانا چاہتا تھا تمام فلائٹس بک تھیں اگر پرائیویٹ جہاز نہ ہوتا تو عمرے پر نہ جاتا میں کسی کے ساتھ عمرے پر گیا تو اس میں کیا غلط کیا ہے غلط تب ہوتا کہ اگر میں عوام کا پیسہ استعمال کرکے عمرے پر جاتا۔

بھارت میں محکمہ جنگلات کے افسر کو اژدھے کے ساتھ سیلفی گلے پڑ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) کبھی کبھی سیلفی لینا کچھ مہنگا پڑتا ہے اور ایسا ہی ہوا بھارتی افسر کے ساتھ جس کا اڑدھے کےساتھ سیلفی لینا اس کے گلے آگیا۔بھارتی محکمہ تحفظ جنگلات اور حیاتیات کی ٹیم نے 30 کلو وزنی اور 18 فٹ لمبا اڑدھا پکڑا جس میں سے ایک افسر سنجے دتا نے اس وزنی اڑدھے کے ساتھ سیلفی لینےکی ٹھانی جس سے اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔محکمہ جنگلات کے افسر نے اڑدھے کو قابو کرنے کے بجائے گلے میں ڈالا اور سیلفی لینے کی حتی الامکان کوشش کی جس سے اڑدھا پریشان ہو کر تلملانے لگا اور اس کی گردن کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔اڑدھا بے قابو ہو کر اس کے گلے کو دبانے بھی لگا، اس سے پہلے کے یہ گھیرا مزید تنگ ہوتا اس کے ساتھیوں نے اپنے افسر کی مدد کی اور اڑدھے کے چنگل سے جان چھڑائی، سنجے دتا انتہائی خوفزدہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔

چیری کے چھ اہم فوائد

کراچی( ویب ڈیسک) ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چیری کے سات اہم ترین فوائد یہ بھی ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے باڈی گارڈز ہیں جو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔ذیابیطس سے محفوظ رکھے
چیری بدن کی اندرونی سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں میں شامل ہے جس کا گلاسیمک انڈیکس سب سے کم ہے۔ اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بہت مو¿ثر پھل ہے۔پرسکون نیند کی ضمانت بہت کم پھل ایسے ہیں جن میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِن پایا جاتا ہے اور چیری ان میں شامل ہے۔ یہ ہارمون سونے اور جاگنے کے چکر کو متوازن رکھتا ہے۔ اس پر ایک سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چیری کھانے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور نیند بہتر ہونے سے تمام جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم ہوتے ہیں۔جوڑوں کے درد میں آرام چیری پر کیے گئے کئی اہم تجربات اور سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا جوس جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور گٹھیا کے مرض میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
کولیسٹرول گھٹائے
چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کا دشمن ہے۔ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی لیے چیری کا رس کولیسٹرل گھٹانے میں بہت معاون ہے۔
ورزش کا درد گھٹائے
ورزش کے بعد بدن میں درد ہونے لگتا ہے اور اس صورتحال میں چیری بدن کے درد کو کم کرتی ہے۔ خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور فرسودگی کو دور کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں اور عضلات میں اینٹھن کا بھی علاج ہے۔ جسمانی مشقت کرنے والے اور کھلاڑی حضرات چیری کا بطورِ خاص استعمال کریں۔چیری کھائیں، اس کا رس پیئیں اور بازار میں اس کے سفوف بھی ملتا ہے جو یکساں طور پر فائدہ دیتا ہے اس لیے چیری کا باقاعدہ استعمال اس وقت بھی ممکن ہوسکے گا جب وہ درختوں سے غائب ہوجاتی ہیں۔

پتنگ کی دھاتی ڈور تاروں سے ٹکرا گئی ، ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا جھلس گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور تاروں سے ٹکرانے سے دور دار دھماکہ، ایک نوجوان ہلاک جبکہ اسکا بھائی شدید جھلس گیا، زخمی نوجوان فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سک نہر کے رہائشی اشرف اور خالد گلی میں کھڑے تھے کہ اسی دوران کٹی پتنگ کو پکڑنے کے دوران دھاتی ڈور بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔جس کے باعث کرنٹ لگنے سے خالد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس دوران بھائی کو بچاتے ہوئے خالد بھی بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خالد کی لاش ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

 

 

مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کا تیسرا واقعہ

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

عید پرمحکمہ وائلڈ لائف کو 85 لاکھ روپے سے زائدآمدن

لاہور(خبر نگار)عید کے تین دنوں میں لاہورچڑیا گھر اور سفاری زومیں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار582لوگ معیاری تفریح سے لطف اندوزہوئے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کو 85 لاکھ89 ہزار470 روپے آمدن ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کے مطابق عید کے تیسرے دن لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں ایک لاکھ9 ہزار338 لوگ تفریح کے لئے آئے،35 لاکھ30 ہزار880 روپے آمدن ہوئی عید کے تیسرے دن لاہور چڑیاگھر میں 84151 لوگ تفریح کے لئے آئے،28 لاکھ97 ہزار920 روپے آمدن ہوئی جبکہ سفاری زو میں 25 ہزار187 لوگ تفریح کے لئے آئے، 6 لاکھ30 ہزار960 روپے آمدن ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس عوام کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے افسروں کو سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے پر شاباش دی۔
وائلڈ لائف

پاکستان کا پانی روکنا آبی دہشتگردی ، بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، سکھ یاتری

لاہور(خبر نگار) پاکستان امن پسند جبکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے کشمیری مسلمانوں پر ظلم قابل مذمت ہے پاکستان کی طرف سے ملنے والے پیارومحبت اورمہمان نوازی پر شکر گزار ہیں پاکستان میں اقلیتوں محفوظ جبکہ بھارت میں غیرمحفوظ ہیں پاکستان کا پانی روکنا آبی دہشت گردی اور انسانی حقوق کے برعکس ہے ان خیالات کا اظہارگورو ارجن دیو کا شہیدی دن منانے کےلئے بھارت سے آئے جھتہ لیڈرسردارجنگ بہادر نے جوڑ میلہ کی مرکزی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈکے سیکرٹری محمد طارق مہمان خصوصی تھے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سکیورٹی آفیسر فضل ربی ،و یگر مہمان مرد وخواتین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تارا سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا انتہائی افسوس ناک ہے عالمی برادری اس دہشت گردی کا بھی نوٹس لے،سیکرٹری بورڈ طارق خان وزیر نے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس کو مذہی فریضہ سمجھ کر انجام دیتے ہیں اس موقع پر موجود بھارتے سے آئے سکھ یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی سہولتوں اور مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،بھارت سے آئے سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل ہونے کے بعد واپس بھارت روانہ ہوگئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری اور دیگر افسروں نے انہیں واہگہ ریلوے اسٹیشن سے الوداع کرتے ہوئے خصوصی تحائف دیئے۔
سکھ یاتری

فیفا فٹبال ورلڈ کپ: قرۃ العین بلوچ کی آواز میں بھی گانا ریلیز

ؒلاہور( ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ قرتالعین بلوچ (کیو بی) اور انٹرنیشل آرٹسٹ جیسن ڈیرولو کی آواز میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے گانا ’کلرز‘ ریلیز ہوگیا۔نجی کوک کمپنی کی پیشکش اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے۔اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے کیو بی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے جیسن ڈیرولو کے ساتھ گانا گانے کا موقع ملا ہے، جس پر انہوں نے فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں ایک پاکستانی نوجوان کو اپنے گھر کی چھت پر فٹبال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اسکرین گریب
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں، خصوصاً پاکستانی کس طرح فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔