لاہورانتخابات سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ شروع ہو گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا،عاصمہ حامد کونگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پرہٹایا گیا،شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دےدیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عاصمہ حامد کوشہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے 2دن پہلے تعینات کیاتھا،نگران کابینہ نے عاصمہ حامد کی تعیناتی پرتحفظات کااظہارکیاتھا،عاصمہ حامدبطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
Monthly Archives: June 2018
ثمینہ بیگ کا پاکستانی خواتین کے ہمراہ ماﺅ نٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم
گلگت( ویب ڈیسک )پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ملک خواتین پر مشتمل ٹیم کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ سر کرانے کے لیے ان کی رہنمائی کا فیصلہ کرلیا۔یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستانی خواتین ٹیم کی صورت میں ماو¿نٹ ایورسٹ سر کریں گی۔ثیمنہ بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پہاڑ چڑھنے کا قدرتی تجربہ ہوتا ہے لیکن انہیں بنیادی سہولیات کی کمی اور مقامی روایت سے جوڑے خیالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کوہ پیما ثمینہ بیگ کو سفیر خیر سگالی مقرر کیا گیا تھا۔ثیمنہ بیگ نے بتایا کہ ان کا مقصد کوہ پیمائی کے شعبہ میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور اسی مقصد کے تحت انہوں نے پاکستان یوتھ آو¿ٹ ریچ کے زیر اہتمام کیمپ 2014 میں شمشال کے ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آو¿ٹ ڈور کھیل کا مقصد خواتین کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کرنا تھا، پروگرام میں سندھ، پنجاب، سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تقریباً 200 لڑکیاں شریک ہوتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مالی وسائل کی کمی کے باعث پروگرام جاری نہیں رکھا جا سکا جبکہ ہنزہ میں شمشال کے مقام پر 13 ہزار 451 فٹ کی بلندی پر دنیا کا بلند ترین کھیل کا میدان بنایا گیا تھا۔ثمینہ بیگ نے بتایا کہ بنیادی ڈھانچہ خود تعمیر کیا گیا جبکہ گرمیوں میں فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے جبکہ سردیوں میں کوہ پیمائی اور آف روڈ بائیک کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ‘تمام تر سرگرمیوں کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور حکومت کی مدد کے بغیر گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا تھا۔پاکستان کی خاتون کوہ پیما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو پہاڑ پر چڑھنے کا وسیع تجربہ ہوتا ہے، اس خطے کی لڑکیاں چوٹی سر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن رہنمائی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ان کے لیے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔
ہندو خاتون کا ٹیلی کام کمپنی کے مسلم ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے انکار
ممبئی( ویب ڈیسک ) انڈیا میں ایک ہندو خاتون نے ملک کی ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کے مسلمان ملازم کی خدمات استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس کے بعد جب کمپنی کے ایک ہندو ملازم نے شکایت کے ازالے کی ذمہ داری سنبھالی تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین پوجا سنگھ اور ٹیلی کام کمپنی ائرٹیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پوجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر لکھا ہے کہ ‘ڈیر شعیب، آپ مسلمان ہیں اور مجھے آپ کے کام کرنے کے طریقے پر بھروسہ نہیں ہے۔۔۔ اس لیے میری شکایت کے ازالے کے لیے آپ کسی ہندو ملازم کو بھیجیں۔’اس کے بعد ائرٹیل کی جانب سے ایک ہندو ملازم نے پوجا سنگھ سے ٹوئٹر پر ہی رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔مصنف اور کالم نگار چیتن بھگت نے طنزیہ کہا کہ ‘ڈیر سک (بیمار) میڈم، یہ ائرٹیل کی کسٹمر سروس ہے، ہندو کے لیے ایک دبائیے، شمالی ہندوستانی کے لیے دو دبائیے۔۔۔ مبارک ہو، آپ ملک کو تقسیم کرنے اور ہماری سیاست کو انھیں باتوں میں الجھائے رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس تنقید کے بعد ائرٹیل نے ایک بیان جاری کرکےکہا کہ ‘ڈیر پوجا، ائرٹیل مذہب یا ذات کی بنیاد پر بالکل تفریق نہیں کرتا۔۔۔ اور ہم آپ سے بھی درخواست کریں گے کہ آپ بھی نہ کریں۔ ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرا دی کمپنی اس الزام کو مسترد کرتی ہے کہ اس نے صارف کا نامناسب مطالبہ تسلیم کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے ‘اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہوا ہو اور صارف ہم سے دوبارہ رابطہ کرے تو کسٹمر کیئر ٹیم کا جو بھی رکن دستیاب ہوتا ہے وہ جواب دیتا ہے۔۔۔ہم سب سے درخواست کریں گے کے وہ اسے مذہبی رنگ نہ دیں۔ائرٹیل کے بیان پر اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا کہ ‘پانچ گھنٹے بعد ائرٹیل کی جانب سے تعصب کو چھپانے کے لیے یہ افسوس ناک کوشش کی گئی ہے۔۔۔ گڈبائی۔
پہلی بار روبوٹ سے انسانی آنکھ کی کامیاب سرجری
برطانیہ( ویب ڈیسک ) جدید سائنسی دور میں روبوٹس سے اب ہر قسم کا کام لیا جا رہا ہے، اس سے قبل روبوٹ صرف گھر کے کام کاج میں مددگار ثابت تھے لیکن اب برطانیہ میں پہلی مرتبہ روبوٹ نے انسانی آنکھ کی کامیاب سرجری بھی کر دکھائی ہے۔روبوٹ سے آنکھ کی سرجری کرنے کی آزمائش آکسفورڈ کے جون ریڈکلف اسپتال میں کی گئی جہاں 12 مریض موجود تھے جن میں سے 6 مریضوں نے ہمت دکھاتے ہوئے روبوٹ سے اپنی آنکھ کا آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا۔اس سرجری میں استعمال کیے گئے آلات پریسیز کمپنی کے ڈیزائن کردہ تھے جو ایک روبوٹک فرم ہے۔روبوٹ نے آنکھ کے قرنیے سے باقاعدہ جھلی ہٹا کر سرجری کی، جو کامیاب رہی ۔ عام طور پر یہ سرجری 1 منٹ 20 سیکنڈ کے دورانیے میں کی جاتی ہے لیکن روبوٹ نے اسے پہلی مرتبہ احتیاط سے 4 منٹ 55 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے آپتھامولوجی پروفیسر رابرٹ میکلیرن کا کہنا ہے کہ روبوٹ نے کامیاب سرجری کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس سے دیگر شعبوں میں بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مستقبل میں کوشش کی جائے گی کہ روبوٹ سے آنکھ کے پردے کا بھی آپریشن کرایا جائے جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ برس ہوگا۔
چوہوں نے نوٹ کتر ڈالے
بھارت ( ویب ڈیسک )انڈیا میں ہزاروں لیٹر شراب پینے اور سیلاب کی تباہی کا سبب ہونے کے الزامات کے بعد اب چوہوں پر لاکھوں روپے کترنے کا الزام لگا ہے۔انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹکنیشینز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کے مشتبہ مرتکبین کے طور پر چوہوں کے سر الزام گیا۔ایک تصویر میں ان کترے ہوئے کرنسی نوٹوں کے درمیان ایک مردہ چوہے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ایس بی آئی میں اے ٹی ایم کے چینل منیجر چندن شرما نے بتایا کہ خراب ہونے سے قبل اس مشین میں 29 لاکھ روپے ڈالے گئے تھے۔انھوں نے کہا ’تقربیاً 17 لاکھ روپے بغیر کترے بچ گئے جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے روپے کو نقصان پہنچا ہے۔اس سے قبل انڈیا کی شمال مشرقی ریاست میں چوہوں پر ضبط کی جانے والی ہزاروں لیٹر شراب پینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ریاست بہار نے سنہ 2016 میں شراب کی فروخت اور شراب نوشی پر پابندی عائد کر دی تھی اور تقریباً ایک سال کے دوران پولیس نے نو لاکھ لیٹر شراب ضبط کی تھی۔اس کے علاوہ ستمبر سنہ 2017 میں بہار میں سیلاب سے آنے والی تباہی کا سبب بھی چوہوں کو بتایا گیا تھا۔بہار کے اس وقت کے آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے ایک ریویو میٹنگ میں بتایا کہ بہار میں سیلاب کی تباہی کا اصل سبب چوہے ہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایاکہ سیلاب کے پانی کے بندھ توڑ کر نکلنے کا اصل سبب چوہے ہیں۔ بطور خاص کملا بالن دریا کے بند کے پاس رہنے والے لوگ اپنا اناج بند پر مچان بنا کر رکھتے ہیں جس سے وہاں چوہے آتے ہیں اور چوہے بند میں سوراخ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ تباہی ہوئی ہے۔
20 سالہ لڑکے کی اپنے ہی جنازے میں شرکت، خاندان دنگ رہ گیا
پیراگوئے( ویب ڈیسک ) لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاو¿ں سانٹا ٹریسا میں ایک شخص اور اس کے خاندان والے سبھی اس وقت حیران رہ گئے جب وہ لڑکا اپنے ہی جنازے پر پہنچ گیا۔ہوا کچھ یوں کہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے تھے۔ ان کی رہائش برازیل کی سرحد کے قریب ہے اور اس علاقے میں منشیات سے منسلک گروہوں کی کاروائیوں کا کافی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔جب یوآن وقت پر گھر نہیں لوٹے تو ان کا خاندان یہ سمجھا کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہو گا۔ دوسری جانب پولیس کو ایک جلی ہوئی لاش ملی تو انھوں نے یہ مان لیا کہ یہی شاید یوآن کی لاش ہے۔تین روز بعد جب یوآن گھر لوٹے تو انھوں نے اپنے خاندان کو اس لاش سمیت اپنی موت کا سوگ مناتے پایا۔یوآن کی واپسی کے بعد لاش کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اس لاش کے حوالے سے دعویٰ نہیں کیا تو اسے نامعلوم فرد کی کیٹیگری میں ڈال دیا جائے گا۔اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔
آصف علی زراری کھرب پتی نکلے
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 6 بلٹ پروف لگڑری گاڑیوں، دبئی میں ہزاروں ایکٹر پر مشتمل پراپرٹی اور زرعی اراضی کے مالک ہیں۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو اسلحہ، گھوڑے اور لائیو اسٹاک کا شوق ہے جس پر انہوں نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فراہم کردہ تفصیلات کی رو سے آصف علی زرداری کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ بھی ہے اور پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹی کے مالک ہیں جبکہ مقتول بے نظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں شیئرز بھی ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی حریفوں اور بعض میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ آصف علی زرداری فرانس، دبئی اور برطانیہ میں محلات کے مالک ہیں۔دوسری جانب پی پی پی کے رہنما کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثہ جات میں بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک دبئی میں الصفا میں ایک خالی پلاٹ کے مالک ہیں اور 10 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔آصف علی زرداری کے اثاثوں کی کل مالیت 75 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے جس میں آدھی جائیداد کے مالک ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ہیں۔پی پی پی کے شریک چیئرمین کے پاس 3 ٹویوٹا لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک ٹویوٹا لیکسس ہے اور تمام مذکورہ گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق لاتعداد گھوڑوں اور کیٹل کی کل ملکیت 9 کروڑ روپے جبکہ ان کے پاس موجود اسلحہ کی قمیت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی۔آصف علی زرداری نے بتایا کہ انہوں نے 1 کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ‘لینڈ مارکس’ میں کی ہے جبکہ 8 لاکھ 90 ہزار روپے کی سرمایہ کاری آصف اپارٹمنٹ (ہما ہائیٹس) میں کی۔انہوں نے کاغذات نامزدگی میں بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر کسی بزنس کے مالک نہیں ہیں۔
شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراﺅ، چیف جسٹس کے ریمارکس،بول کے مالک کے بغیر اطلاع ملک چھوڑنے پر پابندی
کراچی چیف جسٹس پاکستان جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں سفارشیں کرانے پرشعیب شیخ پر اظہار برہمی کیا اورشعیب شیخ کوعدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو؟،میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی،پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارش کر رہا ہے؟،شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراﺅ۔
اخوت وا لے حکومتی امداد لینے کیلئے نامور صحافیوں، کالم نگاروں کو پیسہ دے کرحق میں کالم لکھواتے ہیں
لا ہور ( کا مرس رپو رٹر) اخوت فا ونڈےشن کے چےئرمےن ڈاکٹر امجد ثا قب انکشاف کے مخےر حضرات سے ندہ اور حکو متی امداد حا صل کرنے لئے ملک نا مور صحا فی اور کا لم نگار وں کو با قا عدہ پےسے دے کر حق مےں خبرےں اور کا لم لکھواتے ہےں جو بعدازاں مخےر حضرات کو دکھا ئے جا تے ہےں اور بے وا قو ف بنا ےا جا تا ہے۔
‘
خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کرلیا، 157 کی بجائے 168 سے حصہ لیں گے
لاہور سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔
سعد رفیق کی دوسری شادی، پہلی بیوی ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
لاہور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63 , 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔
انگلینڈ نے 482 رنز کا ریکارڈ ہدف دے کر آسٹریلیا کو 242 رنز سے تاریخ کی بدترین شکست دیدی
نو ٹنگھم انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑا مجموعہ 481 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے 242 رنز سے فتح حاصل کی۔نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو انتہائی تباہ کن ثابت ہوئی اور انگلش بلے بازوں نے آسٹریلوی باﺅلرز کا ’بھرکس‘ نکال دیا۔ انگلش اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے اور اس موقع پر جیسن روئے 82 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
فیفا ورلڈ کپ: محمد صلاح کے گول کے باوجود مصر کو روس سے شکست
فیفا ورلڈ کپ 2018 میں میزبان روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کرلی۔گروپ اے کے میچ میں روس اور مصر ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔میزبان روس نے ابتداء ہی سے مصر پر دباؤ بڑھائے رکھا، مصر کی پوری ٹیم کا انحصار انجرڈ محمد صلاح پر تھا جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی مصر کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مصر کے کھلاڑی فتح نے اپنے ہی پوسٹ پر گیند ڈال کر روس کو ایک صفر کی برتری دلادی۔


















