تازہ تر ین

ہندو خاتون کا ٹیلی کام کمپنی کے مسلم ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے انکار

ممبئی( ویب ڈیسک ) انڈیا میں ایک ہندو خاتون نے ملک کی ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کے مسلمان ملازم کی خدمات استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس کے بعد جب کمپنی کے ایک ہندو ملازم نے شکایت کے ازالے کی ذمہ داری سنبھالی تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین پوجا سنگھ اور ٹیلی کام کمپنی ائرٹیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پوجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر لکھا ہے کہ ‘ڈیر شعیب، آپ مسلمان ہیں اور مجھے آپ کے کام کرنے کے طریقے پر بھروسہ نہیں ہے۔۔۔ اس لیے میری شکایت کے ازالے کے لیے آپ کسی ہندو ملازم کو بھیجیں۔’اس کے بعد ائرٹیل کی جانب سے ایک ہندو ملازم نے پوجا سنگھ سے ٹوئٹر پر ہی رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔مصنف اور کالم نگار چیتن بھگت نے طنزیہ کہا کہ ‘ڈیر سک (بیمار) میڈم، یہ ائرٹیل کی کسٹمر سروس ہے، ہندو کے لیے ایک دبائیے، شمالی ہندوستانی کے لیے دو دبائیے۔۔۔ مبارک ہو، آپ ملک کو تقسیم کرنے اور ہماری سیاست کو انھیں باتوں میں الجھائے رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس تنقید کے بعد ائرٹیل نے ایک بیان جاری کرکےکہا کہ ‘ڈیر پوجا، ائرٹیل مذہب یا ذات کی بنیاد پر بالکل تفریق نہیں کرتا۔۔۔ اور ہم آپ سے بھی درخواست کریں گے کہ آپ بھی نہ کریں۔ ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرا دی کمپنی اس الزام کو مسترد کرتی ہے کہ اس نے صارف کا نامناسب مطالبہ تسلیم کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے ‘اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہوا ہو اور صارف ہم سے دوبارہ رابطہ کرے تو کسٹمر کیئر ٹیم کا جو بھی رکن دستیاب ہوتا ہے وہ جواب دیتا ہے۔۔۔ہم سب سے درخواست کریں گے کے وہ اسے مذہبی رنگ نہ دیں۔ائرٹیل کے بیان پر اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا کہ ‘پانچ گھنٹے بعد ائرٹیل کی جانب سے تعصب کو چھپانے کے لیے یہ افسوس ناک کوشش کی گئی ہے۔۔۔ گڈبائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv