رونالڈو کا گول، پرتگال مراکش کیخلاف فتح یاب

ماسکو(ویب ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے ہرادیا۔ریال میڈرڈ اسٹار نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔مراکش کی جانب سے پرتگال کا اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم یورپی ٹیم نے اسے گول کرنے سے باز رکھا۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں ا?گئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔اب بین الاقوامی میچوں کے دوران سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی فہرست میں رونالڈو صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔پرتگال کا اگلہ میچ 25 جون کو ایران کے خلاف ہوگا جبکہ مراکش کی ٹیم اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ (ویب ڈیسک)مانسہرہ کے علاقے سچہ بیلہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بھی حادثے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ضمانت پر رہا ملزمان شعیب شیخ، محمد جنید اور یونس عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے گئے جس پر ملزمان صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

فٹ بال ورلڈکپ کی رپورٹنگ کے دوران اس خاتون رپورٹر کیساتھ ایک شخص نے کیمرے کے سامنے ہی انتہائی شرمناک کام کر دیا، ویڈیو نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران جرمن ٹی وی کیلئے رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دینے والی کولمبین خاتون صحافی جولیتھ گونزالز تھیران کیساتھ ایک شخص نے انتہائی شرمناک حرکت کر دی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔جولیتھ گونزالز تھیران سرانسک میں تھیں اور لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص اچانک کیمرے کے فریم میں داخل ہوا اور خاتون رپورٹر کی چھاتی پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے گال پر بوسہ دیدیا۔ جرمن ٹی وی چینل ڈوئچے ویلے کیلئے کام کرنے والی مذکورہ خاتون صحافی نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے براہ راست رپورٹنگ شروع ہونے کا آغاز کیا اور جیسے ہی وہ لائیو گئیں تو اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنا دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کافی دیر سے اس جگہ پر کھڑی تھیں لیکن مذکورہ شخص نے صرف اس لئے کیمرہ آن ہونے کا انتظار کیا تاکہ وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں۔جولیتھ نے کہا ”میں لائیو ٹیلی کاسٹ شروع ہونے سے تقریباً 2 گھنٹے پہلے وہاں موجود تھی اور تیاری کر رہی تھی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ لیکن جیسے ہی ہم لائیو گئے، اس شخص نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ میرے پاس آیا، میرے گال پر بوسہ دیا اور میری چھاتی پر ہاتھ لگایا۔“ مذکورہ شخص کی شرمناک حرکت کے باوجود جولیتھ نے اپنی رپورٹنگ جاری رکھی تاہم بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی لائیو ٹیلی کاسٹ ختم ہوا تو ہم نے اس شخص کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ شخص مقامی ہے یا ان ہزاروں سیاحوں میں سے ایک ہے جو فٹ بال ورلڈکپ دیکھنے کیلئے سرانسک میں موجود ہیں۔مذکورہ شخص کی شہریت سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کے حلئے سے بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اگر وہ فٹ بال دیکھنے کا شوقین ہے تو کس ٹیم کی حمایت کر رہا ہے۔ اس واقعے کی پوری دنیا میں شدید مذمت کی جا رہی ہے اور موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ خواتین رپورٹرز کو ایسے مقامات پر عدم تحفظ کا احساس کیوں دلایا جا رہا ہے۔ وہ ایک پروفیشنل خاتون ہے اور اسے ہر جگہ اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباسد (ویب ڈیسک)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا۔اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے طور پر ذمہ داریاں نبھانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔اشتر اوصاف نے 29 مارچ 2016 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔اشتر اوصاف نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دیا ہے۔عاصمہ حامد کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی حکومت کی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل یعنی 29 مئی کو ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔

ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک)ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 97 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔مشتاق یوسفی طویل عرصے سے علیل تھے۔ چند روز قبل انہیں نمونیہ کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔اہلخانہ کے مطابق انہیں کوئی خاص عارضہ نہیں تھا تاہم عمر کے باعث وہ اکثر بیمار رہتے تھے۔مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر، 1921ئ کو ہندوستان کی ریاست ٹونک، راجھستان میں پید اہوئے اور ا?گرہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔ان کی پانچ کتابیں شائع ہوئیں جن میں چراغ تلے (1961ئ )، خاکم بدہن (1969ئ )،زرگزشت (1976ئ )،آبِ گم (1990ئ )،شامِ شعرِ یاراں (2014ئ ) شامل ہیں۔آپ کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ئ میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے بھی نوازا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ممتاز مزاح نگار کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔

ن لیگ کے معروف رہنما اپنے حلقے میں پہنچے تو ووٹروں نے پکڑ لیا اور۔۔۔ پھر کیا ہوا ؟ جان کر ن لیگی اپنے حلقوں میں جانے سے ہی ڈرجائیں

ڈی جی خان(ویب ڈیسک)لیگی رہنماجمال خان لغاری کی رونگھن آمد پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ان کی گاڑی روک لی۔ سوال کاجواب نہ دے سکنے اور شہریوں کے بار بار استفسارپرجمال لغاری واپس چلے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رہنماجمال خان لغاری رونگھن پہنچے تو شہریوں نے ان کی گاڑی روک لی اور احتجاج شروع کر دیا جس پر وہ گاڑی سے باہر آئے اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہا ں افسو س کرنے کے لئے آیا ہوں کوئی ووٹ مانگنے نہیں آیا۔جس پر مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ 5 سال کہاں تھے؟ تب بھی فوتگیاں ہوتی رہیں ہیں۔اس کے ساتھ مظاہرین نے دیگر مسائل پر بھی سوالات کئے۔جن کا جمال لغاری جواب نہ دے سکے اور یہ کہتے چلے گئے کہ تم لوگ میرے سوال کا 25جولائی کو جواب دینا ،مجھے بحث نہیں کرنی۔شہریوں کے احتجاج اور بار بار کے استفسارپرجمال لغاری واپس چلے گئے۔

بھارت: پاکستانی نغمے پر رقص کرنے کے الزام میں 5 بچوں سمیت 8 افراد گرفتار

بہار(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں پولیس نے پاکستانی نغمے پر رقص کرنے کے الزام میں 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع روہتاس کے علاقے نصری گنج میں چاند رات کو پیش آیا جہاں 100 سے زائد افراد ایک پاکستانی نغمے پر رقص کر رہے تھے۔رقص کی ویڈیو گزشتہ اتوار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر روہتاس کی ضلعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں چندن تھاتھیرا نامی ایک ہندو نے رقص کی ویڈیو بناکر انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے مقامی رہنما منوج بجرنگی کو بھجوا دی جس نے ویڈیو پولیس کو فراہم کی۔ضلعی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں تقریب کا انعقاد کرنے والے محمد رضا خان، ڈی جے آپریٹر اشیش کمار اور ڈرائیور مکیش کمار شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف بغاوت اور انتشار پھیلانے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی آر میں نامزد نوجوان اشیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ قوالیاں لگا رہا تھا کہ اچانک غلطی سے پاکستانی نغمہ لگ گیا۔دوسری جانب روہتاس پولیس کے ایس پی ستاویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا جاچکا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا یہ ویڈیو حقیقی ہے یا کسی نے جھوٹی افواہ پھیلائی ہے۔

کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر، پہچاننا مشکل

ممبئی (ویب ڈیسک )کامیڈین کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر آگئے لیکن انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہو گیا۔کپل شرما کا کیریئر عروج سے زوال کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے میں ان کے 2 کامیڈی شو بند ہوچکے ہیں۔دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی ناکامی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ٹوئٹس کیں اور ایک صحافی کو بھی دھمکیاں دیں جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ڈپریشن (ذہنی تناو¿) کے علاج کے لیے دنیا سے پوری طرح کٹے ہوئے تھے اور اب انہیں تقریباً 2 ماہ بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔کپل شرما کی ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن خاصا بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مداحوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے موٹاپے کا اعتراف کیا ہے اور ایک مداح کی جانب سے پروفائل پکچر کی تبدیلی کا کہا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب تک وہ واپس پرانی حالت میں نہیں آجاتے اس وقت تک تصویر نہیں بدلیں گے۔یاد رہے کہ کپل شرما گزشتہ سال ساتھی اداکاروں سے لڑائی کے بعد سے ڈپریشن کا شکار ہیں، اسی وجہ سے ان کا مشہور کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ بند ہوگیا تھا۔

ڈولفن سکواڈکا فوری ایکشن ، میٹرو بس سٹیشن کے عملے کی خاتون مسافر سے بدتمیزی

  1. لاہور (ویب ڈیسک )ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میٹروبس اسٹیشن نمبر 2 نیازی چوک پر خاتون مسافر سے عملے کی تلخ کلامی اور گالی گلوچ کرنے پر نہ صرف معاملے کو فوری طور پر سنبھالا بلکہ خاتون کیساتھ بد تمیزی کی معذرت بھی کراوائی ۔

لاہور ہائیکورٹ کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)\ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بندش کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

روس میں فٹبال کا عالمی میلہ، حکومت نے روسی خواتین کو میچز دیکھنے کیلئے آنیوالے سیاحوں کیساتھ انتہائی شرمناک کام کی کھلی چھٹی دیدی

ماسکو ( ویب ڈیسک ) روسی حکومت نے اپنے ہی ملک کی سینئر خاتون قانون دان کی روسی خواتین کوغیر ملکیوں سے جنسی تعلق رکھنے سے گریز کی اپیل نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کیلئے جنسی تعلق کی کھلی چھوٹ دے دی ۔ ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ روسی خواتین اپنے ذاتی معاملات خود طے کر سکتی ہیں اور عالمی کپ مقابلوں کے دوران وہ اگر کسی کے ساتھ جنسی رابطہ پیدا کرنا چاہتی ہیںتو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔کریملن کی طرف سے روسی خواتین کی ذاتی زندگی پر یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے، جب روسی خاتون قانون دان تامارا پلینٹنوا نے کہا تھا کہ روسی خواتین ورلڈ کپ مقابلوں کو دوران روس آنے والے سیاحوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے نے سے گریز کریں کیونکہ یوں ’روسی نسل‘ مخلوط ہو جانے کا خدشہ ہو گا۔ تاہم روسی حکومت نے اس سینیئر قانون دان کے اس تجویز کے جواب میں کہا کہ روسی خواتین جس کے ساتھ چاہیں، سوئیں۔70 سالہ خاتون سیاستدان تامارا پلینٹنوا روسی پارلیمان میں امور خانہ داری امور کی چیئرپرسن ہیں۔ وہ پہلے بھی خبردار کر چکی ہیں کہ غیر ملکیوں سے جنسی رابطے کے نتیجے میں ایسا ممکن ہے کہ روسی خواتین ’کسی اور نسل‘ کے بچوں کی نشوونما کر رہی ہوں۔ نسل پرستی پر مبنی ان کا یہ بیان فٹ بال کے عالمی منتظم ادارے فیفا کی بنیادی اقدار سے متصادم تھا۔ فیفا نسل پرستی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ایک ریڈیو پروگرام میں انہوں نے اپنے اس خدشے کا اظہار کہ روسی نسل خراب ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ مقابلوں کے دوران روس میں ایسی نوجوان خواتین ہوں گی جو کسی سے ملیں گی اور ان کے بچوں کو جنم دے دیں گی‘۔ اس معمر سیاستدان نے مزید کہا، ”مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔اس متنازعہ بیان میں تامارا پلینٹنوا نے مزید کہاکہ ہمیں صرف اپنے بچوں کو ہی جنم دینا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے نتیجے میں روسی خواتین کو اپنا وطن چھوڑ کر کہیں اور بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ1980ءمیں روس میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس دوران غیر ملکی سیاحوں نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور بچے پیدا کرنے کے بعد انہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔تامارا پلینٹنوا کے ان بیانات کے کچھ گھنٹوں بعد ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان سے دوری اختیار کر لی تھی۔ انہوں نے کہاکہ روسی خواتین اپنے ذاتی معاملات کا خود خیال رکھ سکتی ہیں وہ دنیا کہ بہترین خواتین ہیں۔

کلثوم نواز سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی ، کیاوہ وفات پا چکی ہیں ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وینٹی لیٹر غیر معینہ مدت کے لیے رہے گا تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دماغی طور پر انسان کی موت ہو جائے اور اس کے بعد ورثا کی مرضی میں ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز کو کب وینٹی لیٹر ہٹانے کی اجازت دینی ہے اور جیسے ہی مریض کا وینٹی لیٹر کو اتارتے ہیں تو اس کے انتقال کا باقاعدہ اعلان کر دیا جاتا ہے کلثوم نواز کا وینٹی لینٹر غیر معینہ مدت کیلئے رہنے کاحسین نواز کااعلان سے ثابت ہو رہا ہے۔کہ اب شریف خاندان نے فیصلہ کرنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹر کب ہٹایا جائے،بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور ان کے وینٹی لیٹر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، معروف صحافی صابر شاکر کاسنسنی خیز انکشاف، نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے متعلق تشویشناک خبر دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مریض کوغیر معینہ مدت کیلئے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنےکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دماغی طور پر انسان کی موت ہو جائے اور اس کے بعد ورثا کی مرضی میں ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز کو کب وینٹی لیٹر ہٹانے کی اجازت دینی ہے اور جیسے ہی مریض کا وینٹی لیٹر کو اتارتے ہیں تو اس کے انتقال کا باقاعدہ اعلان کر دیا جاتا ہے۔ کلثوم نواز کا وینٹی لینٹر غیر معینہ مدت کیلئے رہنے کا حسین نواز کااعلان سے ثابت ہو رہا ہےکہ اب شریف خاندان نے فیصلہ کرنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا وینٹی لیٹر کب ہٹایا جائے،بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور ان کے وینٹی لیٹر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے چند ڈاکٹرز سے پوچھا ، کہ وینٹی لیٹر غیر معینہ مدت تک رہنے کاکیا مطلب ہے، جس پر ڈاکٹر نے مجھے ایک مثال دی کہ شاہد خاقان عباسی کےبھائی اوجڑی کیمپ سانحے میں زخمی ہوئے تھے، انہیں دس سال وینٹی لیٹرپر رکھا گیا ، دس سال کے بعد ان کے خاندان نے فیصلہ کیا کہ ان کا وینٹی لیٹر ہٹا دیا جائے اور جونہی وینٹی لیٹر ہٹایا گیا ان کا انتقال ہو گیا جس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیاوہاں ان کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹرز تھے جن میں سے ایک ڈاکٹر ڈیوڈ تھے۔ایک ڈاکٹر آنکولوجی اور ایک سرجری کے ڈاکٹر ہیں۔ کلثوم نواز کے علاج کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ان کے گلے میں کینسر کے آثار دوبارہ نظر آئے جس پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اب چھ سے آٹھ ماہ کا وقت ہے۔اگر ہم کلثوم نواز کے انتقال کی افواہوں اور ڈاکٹرز کی تب کہی گئی۔بات کا جائزہ لیں تو یہی چھ آٹھ ماہ نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں کھینچے ہیں، انہوں نے اپنے روڈ میپ کے مطابق احتساب عدالت میں کیسز کو نویں مہینے میں داخل کر دیا ہے۔ وہاں سے جو ڈاکٹرز کی رائے تھی، اس کے مطابق نواز شریف اور مریم نوازاحتساب عدالت میں اپنے مقدمے کو آگے لے کر بڑھے ہیں۔