تازہ تر ین

فٹ بال ورلڈکپ کی رپورٹنگ کے دوران اس خاتون رپورٹر کیساتھ ایک شخص نے کیمرے کے سامنے ہی انتہائی شرمناک کام کر دیا، ویڈیو نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران جرمن ٹی وی کیلئے رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دینے والی کولمبین خاتون صحافی جولیتھ گونزالز تھیران کیساتھ ایک شخص نے انتہائی شرمناک حرکت کر دی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔جولیتھ گونزالز تھیران سرانسک میں تھیں اور لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص اچانک کیمرے کے فریم میں داخل ہوا اور خاتون رپورٹر کی چھاتی پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے گال پر بوسہ دیدیا۔ جرمن ٹی وی چینل ڈوئچے ویلے کیلئے کام کرنے والی مذکورہ خاتون صحافی نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے براہ راست رپورٹنگ شروع ہونے کا آغاز کیا اور جیسے ہی وہ لائیو گئیں تو اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنا دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کافی دیر سے اس جگہ پر کھڑی تھیں لیکن مذکورہ شخص نے صرف اس لئے کیمرہ آن ہونے کا انتظار کیا تاکہ وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں۔جولیتھ نے کہا ”میں لائیو ٹیلی کاسٹ شروع ہونے سے تقریباً 2 گھنٹے پہلے وہاں موجود تھی اور تیاری کر رہی تھی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ لیکن جیسے ہی ہم لائیو گئے، اس شخص نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ میرے پاس آیا، میرے گال پر بوسہ دیا اور میری چھاتی پر ہاتھ لگایا۔“ مذکورہ شخص کی شرمناک حرکت کے باوجود جولیتھ نے اپنی رپورٹنگ جاری رکھی تاہم بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی لائیو ٹیلی کاسٹ ختم ہوا تو ہم نے اس شخص کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ شخص مقامی ہے یا ان ہزاروں سیاحوں میں سے ایک ہے جو فٹ بال ورلڈکپ دیکھنے کیلئے سرانسک میں موجود ہیں۔مذکورہ شخص کی شہریت سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کے حلئے سے بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اگر وہ فٹ بال دیکھنے کا شوقین ہے تو کس ٹیم کی حمایت کر رہا ہے۔ اس واقعے کی پوری دنیا میں شدید مذمت کی جا رہی ہے اور موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ خواتین رپورٹرز کو ایسے مقامات پر عدم تحفظ کا احساس کیوں دلایا جا رہا ہے۔ وہ ایک پروفیشنل خاتون ہے اور اسے ہر جگہ اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv