کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بہت ضروری ہے لیکن اسے قومی وحدت کی قیمت پر کسی صورت نہیں بننا چاہیے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کرنا چاہیے، 2014 کے دھرنوں کی وجہ سے سی پیک ایک سال تاخیر کا شکار ہوا اور دھرنے دے کر 7 ماہ تک پاکستان کو مکمل بند کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں اندرون سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ مافیا اور بوری بند لاشیں ملنا معمول تھا تاہم ہماری حکومت نے کراچی سے دہشت گردی ختم کرنے کا ا?پریشن شروع کیا جب کہ ا?ج تک کراچی کو معاشی حق نہیں دیا گیا، ماضی کی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو ٹینکر مافیا سے نجات نہیں دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے چار بڑے ایشوز کو سیاسی جماعتوں سے مل کر حل کریں گے، بجلی اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جتنا بھی پیسہ لگا، ہم لگائیں گے، عوام نے دوبارہ موقع دیا تو کراچی کا کوڑا 6 ماہ میں اٹھوائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کراچی کے شہریوں کا حق ہے، میٹرو بس اور اورنج لائین لاہور کے بجائے پہلے کراچی میں لگنا چاہیں تھیں۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پانچ سال کے دوران ہم نے کارکردگی کا معیار قائم کردیا، نئے لگنے والے 4 نئے پاورپراجیکٹ کی ورک ایفیشنسی گدو پلانٹ سے 10 فیصد زیادہ ہیں، ان 4 پلانٹس کے لگانے میں ایک سوبارہ ارب روپے کی بچت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی وحدت کی قیمت پر کالاباغ ڈیم نہیں بننا چاہیے، بھاشا ڈیم پانی کے مسئلے کا حل ہے جس کے لیے زمین خرید کر سو ارب انوسٹ کردیے جب کہ ڈیم سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، اور اب ہمیں ہندوستان کے ساتھ معاشی جنگ جیتنی ہے۔
Monthly Archives: June 2018
کشادہ مکان برائے فروخت ،قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
ہیوسٹن، ٹیکساس(ویب ڈیسک) اگر آپ پاکستانی سیاستدانوں کی وسیع و عریض جائیدادوں کی انتہائی کم قیمت دیکھ کر حیران ہیں تو مزید حیران ہونے کےلیے تیار ہوجائیے کیونکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 6708 مربع فٹ (745 مربع گز) رقبے پر پھیلا ہوا ایک مکان صرف ”1 ڈالر“ (ایک ڈالر) میں فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔بیری لیف کورٹ، ہیوسٹن میں واقع یہ مکان 5 بیڈرومز، ایک چھوٹے اور دو بڑے باتھ رومز، وسیع لاو¿نج اور باغیچے پر مشتمل ہے جسے اس کے مالک نے صرف ”1 ڈالر میں برائے فروخت“ کا اشتہار لگا کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔البتہ پوری بات صرف اتنی سی نہیں بلکہ اس مکان کے مالک نے اشتہار میں ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ خریدار اس مکان کو خریدنے کےلیے ”بہترین قیمت“ لگائیں جبکہ اس کی کم سے کم ممکنہ قیمت ایک ڈالر متعین کی گئی ہے۔اس دلچسپ حرکت کا مقصد مذکورہ مکان کی موزوں ترین قیمتِ فروخت کا تعین کرنا ہے۔ تاہم گزشتہ برس جمع کرائی گئی ٹیکس دستاویزات میں اس مکان کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر ظاہر کی گئی تھی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے شہباز شریف کو دن میں تارے دکھا دئیے ،چونکا دینے والا انکشاف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ شہباز شریف نے خود کو ہر ادارے کا انچارج بنایا ہوا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے نگراں حکومت کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ابھی تک اپنے بندے پورے نہیں کر سکی، کیا حکومت صرف پانچ وزرائ کے ساتھ چل سکتی ہے؟ پانی و بجلی کے امور پر ہنگامی صورتحال میں کام کرنا ہوگا، وزیراعظم سے درخواست کروں گا پانی اور بجلی کے معاملے کو خود دیکھیں، نگراں وزیراعظم پانی کی قلت پر اجلاس بلائیں، جب تک مسئلے کا حل نہ نکلے مت اٹھیں، تمام ذمہ دار حکام کو ایک ساتھ ملکر فیصلہ کرنا ہو گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ اسلام آباد کی روزانہ کی ضرورت 120ملین گیلن ہے تاہم شہری علاقوں میں 58.71 ملین گیلن روزانہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ 24 گھنٹے پانی کی فراہمی دیں تو سات روز میں پانی کے ذخائر ختم ہو جائیں۔ میونسپل کارپوریشن حکام نے بتایا کہ حکومت نے کارپوریشن کو ایک پیسہ نہیں دیا، تنخواہ کے واجبات بھی سی ڈی اے سے لیکر ادا کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو ہر ادارے کا انچارج بنایا ہوا تھا، کوشش کرتا ہوں ایگزیکٹو کی حدود میں نہ جاو?ں، ہم اپنے اختیارات کے اندر رہ کر ہدایات جاری کر سکتے ہیں، پانی کے مسئلے کا حل وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ پانی کے بغیر تو نہیں رہ سکتے، شہر کی آدی آبادھی پانی سے محروم ہے، منصوبے افسر شاہی کا شکار ہو کر بند بھی ہو جاتے ہیں، رپورٹس آ جاتی ہیں مگر پیش رفت کچھ نہیں ہوتی، ہر ادارہ دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے، مجھے بتا دیں وفاقی حکومت کیا ہے میں اسے بلا لیتا ہوں، پانی کی قلت کا ذمہ دار کون ہے اور قلت کو دور کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، پالیسی پر عمل نہ کرنے والے ذمہ داری پہلے لوگوں پر ڈال دیں گے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریز اور وفاقی وزیر کو طلب کرلیا۔
پیپلز پارٹی کے فیصل آبا د سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار فائنل
فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل آباد کے 10 قومی ا ور 21 صوبائی حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔وبائی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے 12 حلقوں کے امیدوار فائنل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد کے حلقے این اے 101 سے طارق باجوہ، 102 سے شاہ جہان کھرل، 103 سے شہادت بلوچ، 104 سے رانا فاروق سعید جبکہ 105 سے چوہدری اعجاز کو پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ این اے 106 سے سعید اقبال، 107 سے سردار محمد، 108 سے ملک اصغر علی قیصر، 109 سے حاجی محمد افضل تیر کے نشان پر میدان میں اتارے جائیں گے۔این اے 110 میں سنی اتحاد کونسل چیئرمین صاحبزادہ حامد رضائ کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہو گی جبکہ پی پی 99 سے رانا شفقت، 101 سے سکندر جتوئی، پی پی 104 سے پیر غلام رسول، 105 سے رانا فاروق سعید، 107 سے شہباز لونا، 108 رانا شبیر، 112 سے عدیل تاج کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح پی پی 113 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرے گی جبکہ پی پی 114 سے شکور گجر، 115 سے نجف ورائچ، 116 سے اشفاق حسین اور 117 سے چوہدری صادق پیپلز پارٹی کہ امیدوار ہونگے۔
ہائے میں مر گئی ۔۔رنویر سنگھ کی تصویر نے دپیکا کو بڑا جھٹکا دیدیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بچپن کی ایک تصویر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو حیران کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سی نامور شخصیات اکثر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ان میں سے ایک نام فلم انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کا بھی ہے جو مختلف اقسام، انداز اور رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے جانے اور غیر معمولی ہیئر اسٹائل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر دپیکا پڈوکون حیران رہ گئیں۔ رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ موحوک اسٹائل اور اپنے چہرے کے خدوخال کی وجہ سے بالکل بھی پہچانے نہیں جارہے جب کہ ا±نہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر 1985ءکی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ا±ن کا یہ شوق فلمی دنیا میں انٹری کے بعد سے نہیں بلکہ بچپن سے ہے۔رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر پر دپیکا نے حیرانی کا اظہار بھی کیا اور ردعمل میں تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’نہیں‘ کہا۔
آخر کار پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار بارے وہ خبر آ گئی جس کا انتظار تھا
ممبئی(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارنک جوناس نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق کردی۔ امریکی گلوکارنک جوناس اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔ممبئی کے نئے گھرکی پارٹی کی خوشی میں دونوں ہی ممبئی پہنچے ہیں۔ گزشتہ روزپریانکا اپنی والدہ اورنک جوناس کے ساتھ ممبئی کے مہنگے ریستوران میں ڈنرکے لیے بھی گئے تھے۔گلوکارکی جانب سے اداکارہ کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب نک جوناس کی جانب سے انسٹگرام پرایک وڈیو شئیرکی جس میں وہ اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے نظرا?رہے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔
ٹکٹ واپس کیوں لی ؟عائشہ نذیر جٹ نے بڑا کھڑاک کر دیا
بوریوالا(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیرجٹ نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما عائشہ نذیر جٹ کا کہناتھا کہ این اے 162 ،163 کی نشست جیت کرعمران کوبطورتحفہ دینگے،ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹکٹوں کے معاملے پرعمران خان پردباوڈالاگیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹوں کے معاملے پراسحاق خاکوانی کاعمل داخل ہے،اسحاق خاکوانی نے ضمنی الیکشن میں بھی نقصان پہنچایاتھا،عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں اورکرپٹ عناصرکوترجیح دیتے ہیں۔
ترکی میں طیب اردگان کی جیت پر عمران خان نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ ” صدر رجب طیب اردگان آپ کو انتخابی کامیابی پر مبارک ہو ، امید ہے ان کا نیادور ترکی کی عوام کیلئے استحکام اور خوشحالی لائے گا۔ ترک صدر طیب رجب اردوان نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار صدارتی ریس میں ان سے کہیں پیچھے رہ گئے۔ رجب اردوان نے 52فیصد ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کی۔ اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سعودی عرب میں خواتین نے اکیلے ڈرائیونگ شروع کر دی ، میوزک بھی سنا
ریاض(اے این این ) سعودی خواتین کیلئے بڑی خبر سعودی عرب میں گزشتہ رات 12بجتے ہی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ رات 12 بجے 28 سال بعد خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پرعائد پابندی ختم ہوگئی جس کے بعد سعودی خواتین کو طویل انتظار کے بعد تنہا گاڑی چلانے کی اجازت مل گئی۔ پابندی ختم ہوتے ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر شہروں میں بہت سی خواتین گاڑی لے کر سڑکوں پر نکل آئیں جب کہ کچھ خواتین نے دوران ڈرائیونگ عربی میوزک بھی سنا۔ سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے الولید بن طلال کا سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پرعائد پابندی کے خاتمے پر کہنا ہے یہ ایک عظیم کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا ان کی بیٹی ریم طلال نے بھی اپنی بچیوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھاکر گاڑی چلائی۔ جب کہ اس دوران وہ خود بھی گاڑی میں موجود تھے انہوں نے کہا اب خواتین کو ان کی آزادی مل گئی ہے۔ گاڑی چلانے پر انہوں نے اپنی بیٹی کی تالیاں بجاکر شاندار انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے ریم طلال پہلی سعودی شہزادی ہیں جنہوں نے کارچلائی۔سعودی ٹی وی اینکر سبیکا الدوساری کا کہنا ہے کہ یہ ہر سعودی خاتون کیلئے تاریخی لمحات ہیں۔سعودی عرب میں رات 12 بجے ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی تقریبا تین ملین خواتین لائسنس حاصل کرسکتی ہیں اور 2020تک ڈرائیونگ شروع کرسکتی ہیں۔ دوسری جانب گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے سے گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد تھی۔ پابندی کے خاتمے سے قبل خواتین گاڑی چلانے کے لیے شوفرز رکھتی تھیں یا انہیں کہیں جانے کے لیے اپنے مرد رشتے داروں پر انحصار کرنا پڑتا تھا لیکن اب پابندی کے خاتمے سے خواتین شوفرز رکھنے یا اپنے مرد رشتے داروں پر انحصار کرنے سے آزاد ہوگئی ہیں۔خواتین کوڈرائیونگ کرنے کی اجازت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم خواتین کارکنوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے نتیجے میں ملی، ایمنسٹی کے مطابق کم ازکم 8 خواتین کواس مہم کے دوران جیل جانا پڑا اورانہوں نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں نہ صرف مقدمات کا سامنا کیا بلکہ جیل بھی کاٹی۔سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کااعلان گزشتہ برس ستمبرمیں کیاگیا تھا، جب کہ سعودی عرب میں رواں ماہ کی ابتدا میں کئی دہائیوں کے بعد کسی خاتون کو پہلا ڈرائیونگ لائسنس دیاگیا۔واضح رہے کہ خواتین کو گاڑی چلانے اجازت تو مل گئی ہے تاہم خواتین دوران ڈرائیونگ تصویر نہیں بناسکتیں، سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران تصویر بنانے پر خواتین کو دو سے پانچ برس قید اورایک سے تین لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ووٹ دینا عورت کی شرعی ذمہ داری ، وڈیرے انہیں روکتے ہیں
لاہور(وقائع نگار)مرکزی علماءکونسل کے دارالافتاءکے سربراہ مفتی حفظ الرحمن بنوری اور دیگر مفتیان کی مشاورت سے تیار کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا عورت کی شرعی ذمہ داری ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا پورا حق دیا گیا ہے۔ عورتوںکو ووٹ ڈالنے سے اسلام نہیں جاگیردار اور وڈیرے روکتے ہیں۔الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن پر خواتین عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔عورتوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے والوںکیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ الیکشن کمیشن ایسے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے جس نے اپنی بہن اوربیٹی کو وراثت میں اس کا حق نہ دیا ہو۔مرکزی علماءکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ذرائع ابلاغ کو فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دئیے۔ الیکشن 2018ءکے انتخابات میں ملک و قوم کو محب وطن ،ایماندار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے ۔یہ اسی صورت ممکن ہوگی جب قومی یکجہتی کو فروغ دیکر پوری پاکستانی قوم اپنا دینی اور آئینی فریضہ سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرے گی۔ سیاسی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کی سیاسی وانتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا مو¿ثر طریقے سے کردار اداکریں۔عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے اسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے کسی قسم کے دباﺅ ،لالچ ،مفاد اور مصلحت سے بالاتر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ایک بہتر قیادت سامنے آئے گی جو پاکستان کو موجودہ حالات کے بھنور سے نکال سکے گی۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی علماءکونسل کے تحت مختلف شہروں میں ”ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہونا چاہئے“ کے عنوان پر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اس سلسلہ میں 26جون کو ملتان،بہاولپور ،27جون رحیم یارخان ،خان پور،28جون کو خانیوال اورساہیوال میں ”ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہونا چاہئے“ کے عنوان پر سیمینارز ہوں گے۔
زرداری کاتحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والوں سے رابطہ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والے اہم رہنما¶ں کی فہرست بھی طلب کر لی ، ملک احسان بڈانا کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے حلقہ میں اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دیں، گزشتہ روز پیپلزپارٹی اسلام آباد کے سینیئر نائب صدر ندیم ملک، حلقہ این اے 53کے امیدوار راجہ عمران اور ملک احسان بڈانا سے زرداری ہا¶س میں اہم ملاقات کی، اس دوران قمر الزمان کائرہ بھی موجود تھے، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے احسان بڈانا کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر اسلام آباد کے نائب صدر ملک ندیم کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ راجہ عمران اشرف کی بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، اس موقع پر قمر الزمان کائرہ کو ٹاسک دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما¶ں جو کہ ٹکٹ سے محروم ہو گئے ہیں انکی فہرست تیار کرکے بتائیں، پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہ غریبوں اور مزدورں کی ہے کہ اس پارٹی میں متوسط طبقہ کی عزت کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں عام آدمی کو پارٹی میں شامل کرکے عوام کی خدمت پر مامور کیا جائے، اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ندیم ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باشعور نوجوانوں سے بہت امید ہیں وابستہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ دن رات ایک کرکے پارٹی کیلئے انتھک کوششیں کریں گے، راجہ عمران اشرف سے کہا کہ یوتھ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور آپ یوتھ کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو کامیابی آپ کا سہرا بنے گی۔
ترلے کام نہ آئے ، ن لیگ نے چوہدری نثار کیخلاف امیدوار کھڑے کر دئیے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے، (ن) لیگ نے این اے 59 اور پی پی 10 کیلئے راجہ قمرالاسلام جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں مسلم لیگ (ن)نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن)لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ(ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے بارڈرپرباڑلگانےوالی پارٹی پرفائرنگ کی جس میں سپاہی نیازعلی شہید ہو گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک کے لئے قوم کے ایک اوربیٹے نے جان قربان کردی۔ پاک افغان بارڈرپرسرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ اس وقت کیا جب باڑ لگائی جارہی تھی، حملہ میں شہید ہونےوالا29 سال کاسپاہی نیازعلی مردان کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ، پاکستان ہر حال میں بارڈر پر باڑ لگائے گا اورافغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ یادرہے کہ پاک افغان سرحد پر2611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہےجبکہ 255 کلومیٹر باڑ لگائی جاچکی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی جس سے سپاہی نیاز علی شہید ہوگئے، وہ سرحد پار باڑ لگا رہے تھے، ہم بغیر خوف وخطر باڑ لگانے کا عمل مکمل کریں گے، باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکار ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پر 255کلو میٹر طویل باڑ لگائی جاچکی ہے، 397کلو میٹر تک باڑ لگانے کا عمل دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔


















