تازہ تر ین

ووٹ دینا عورت کی شرعی ذمہ داری ، وڈیرے انہیں روکتے ہیں

لاہور(وقائع نگار)مرکزی علماءکونسل کے دارالافتاءکے سربراہ مفتی حفظ الرحمن بنوری اور دیگر مفتیان کی مشاورت سے تیار کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا عورت کی شرعی ذمہ داری ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا پورا حق دیا گیا ہے۔ عورتوںکو ووٹ ڈالنے سے اسلام نہیں جاگیردار اور وڈیرے روکتے ہیں۔الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن پر خواتین عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔عورتوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے والوںکیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ الیکشن کمیشن ایسے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے جس نے اپنی بہن اوربیٹی کو وراثت میں اس کا حق نہ دیا ہو۔مرکزی علماءکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ذرائع ابلاغ کو فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دئیے۔ الیکشن 2018ءکے انتخابات میں ملک و قوم کو محب وطن ،ایماندار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے ۔یہ اسی صورت ممکن ہوگی جب قومی یکجہتی کو فروغ دیکر پوری پاکستانی قوم اپنا دینی اور آئینی فریضہ سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرے گی۔ سیاسی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کی سیاسی وانتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا مو¿ثر طریقے سے کردار اداکریں۔عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے اسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے کسی قسم کے دباﺅ ،لالچ ،مفاد اور مصلحت سے بالاتر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ایک بہتر قیادت سامنے آئے گی جو پاکستان کو موجودہ حالات کے بھنور سے نکال سکے گی۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی علماءکونسل کے تحت مختلف شہروں میں ”ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہونا چاہئے“ کے عنوان پر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اس سلسلہ میں 26جون کو ملتان،بہاولپور ،27جون رحیم یارخان ،خان پور،28جون کو خانیوال اورساہیوال میں ”ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہونا چاہئے“ کے عنوان پر سیمینارز ہوں گے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv