78واں یو م پاکستان آج قو می جوش و جذبے سے منا یا جا ئیگا

اسلام آباد/لاہور (این این آئی) 78واں ےوم پاکستان آج 23مارچ (جمعہ) کو قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے، ےوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی کی دعاﺅں سے ہوگا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماﺅں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کی گراﺅنڈ میں مسلح افواج کی طرف سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور، ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈ میں حصہ لیں گے۔ ملک میں تیار کیے گئےJF-17 تھنڈر طیارے سمیت لڑاکا طیارے فضائی مظاہرہ پیش کریں گے، ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی ریہرسل میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل لڑاکا طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج بھی پریڈ کا حصہ ہوگی۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنوں نے یوم پاکستان کےلئے خصوصی پروگرام تیار کئے ہیں جس کا مقصد 1940 میں منظور کی جانے والی قرار داد لاہور کی اہمیت کو ا جاگر کرنا ہے جس سے قیام پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ اسلام آباد پریڈ گراﺅنڈ سے یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ کا آنکھوں دیکھا حال براہ راست نشر کیا جائے گا۔ خصوصی پروگرام سکھی گھر بھی نشر کیا جائے گا جس میں جمہوری جدوجہد میں خواتین اور ذرائع ابلاغ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ قرار داد پاکستان کی تاریخی اہمیت کے بارے میں ایک خصوصی سیمینار بھی نشر کیا جائے گا۔ ملک بھر سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے خصوصی رپورٹیں دیں گے۔ خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل نے بھی طویل دورانیے کی نشریات ترتیب دی جس میں مذاکرے، ملی نغمے اور نیوز رپورٹس شامل ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں جاری، مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراو¿نڈ میں مرکزی تقریب جاری ہے۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقاریب سجائی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراو¿نڈ میں جاری مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے بھی یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کا مارچ پاسٹ اور فضائیہ کا ایئر شو بھی ہوگا، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی برآمد ہوں گے۔

مداح نے رنویر کی برہنہ ویڈیو بنا ڈالی

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ہیرو رنویر سنگھ کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مداح نے ا±ن کی برہنہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شرارتوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عوام میں بھی بہت مقبول ہیں لیکن اداکار کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مداح نے چینجنگ روم میں ا±ن کی برہنہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ تیراکی کرنے کے بعد جب وہ چینجنگ روم میں برہنہ حالت میں بال خشک کر رہے تھے تب انھیں احساس ہوا کہ ایک شخص چپکے سے ا±ن کی ویڈیو بنا رہا ہے تو میں نے ا±س شخص کو ظنزیہ انداز میں کہا کہ ’اگر فلیش لائٹ بند کرلیتے تو پکڑے نہیں جاتے‘۔رنویر سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ میری لائٹ والی بات کا سن کر وہ گھبرا سا گیا اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن میں بھی زور سے چلایا اور اسی حالت میں ا±س کے پیچھے لپکا اور بلاآخر اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گیا اور اس سے موبائل لیکر توڑنا پڑا کیوں کہ اگر میں اپنا دماغ حاضر نہیں رکھتا تو میری برہنہ ویڈیو وائرل ہو جاتی۔

سنجے دت اپنی زندگی کی غلط تصویر پیش کرنے پرشدید برہم

ممبئی (ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارتی مصنف یاسر عثمان کو ان کی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کردیا۔اداکار سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے اتار چڑھاو¿کا شکاررہی ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں سنجے دت متعدد اداکاراو¿ں کے ساتھ تعلقات سمیت منشیات اور اسلحہ کیس میں بھی کئی بار جیل کی ہوا کھاچکے ہیں، تاہم جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت نے اپنی پچھلی زندگی کو خیر باد کہتے ہوئے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے، لیکن شاید لوگ ان کی پچھلی زندگی کو بھلا نہیں پارہے ہیں۔بھارت کے نامور مصنف یاسر عثمان نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر کتاب لکھی ہے جس کانام ”سنجے دت؛ ان کہی کہانی“ ہے۔ کتاب میں عثمان نے سنجے دت کی پچھلی زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی موت کا اتنا زیادہ صدمہ ہواتھا کہ ان کی موت کے تین سال بعد تک سنجے دت روئے نہیں تھے۔

ٹائیگرشروف کا فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے اپنی نئی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔فلم ’ہیرو پنتی‘ سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اپنے ایکشن اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کے آئیڈیل تصور کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر ہدایت کار کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں جب کہ حال ہی میں فلم ’باغی ٹو‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے والے ٹائیگر نے اپنی نئی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی فلمسازی میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے دوسرے سیکوئل کے مرکزی کردار ٹائیگر شروف نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق انکشاف کیا کہ میں اس فلم میں کچھ نیا اور مختلف کرنے کی کوشش کررہا ہوں جوکہ فلم ’باغی ٹو‘ کے کردار کے برعکس ہے کیوں کہ اس فلم میں مار دھاڑ وغیرہ کچھ نہیں ہے۔

دبئی: 3 خواتین کی جنس تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی تین خواتین نے مردوں جیسی مشابہت سے تنگ آکر حکومت سے اپنی جنس کو تبدیل کروانے کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ان تینوں خواتین کی عمر 25 برس ہےجن کی آواز اور جسامت مردوں سے مشابہت رکھتی ہے۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ خواتین نے کئی مرتبہ علاج کروایا لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے جنس تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔تینوں خواتین نے تنگ آکر دبئی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی تمام آفیشل دستاویزات میں ان کی جنس اور نام تبدیل کردیا جائے تاہم دبئی حکومت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا اور انہیں خاتون کی پہچان پر ہی قائم رہنے کا حکم دیا ہے۔خواتین کے وکیل علی عبد اللہ منصوری نے خلیج ٹائم کو بتایا کہ ان کی موکلان اب اس حوالے سے درخواست فیڈرل سپریم کورٹ میں دائر کریں گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، اسحاق ڈار

لندن(ویب ڈیسک )سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) نے خود کہا تھا کہ وہ میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈے اے نے جب مجھ سے کہا کہ وہ میرے گھر کے سامنے والی سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں تو میں نے ڈی جی سے کہا کہ مجھے تو اعتراض نہیں لیکن آپ چاہیں تو قریبی مکینوں سے پوچھ لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے غلط بیانی کی کہ میں نے انہیں فون کیا تھا، عدالت کوتمام حقائق اکھٹے کرنا چاہیے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے کو میں نے کبھی زبانی حکم نہیں دیا،ایل ڈی اے کیا فون پر چلتاہے؟ میں نے تو کبھی کسی کو کام نہیں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے ملک دشمنوں کی طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے ملک کو 8 کھرب روپے کا نقصان ہوا، خبردار کرتا ہوں کہ مہنگائی نہ روکی نہ گئی تو تباہی آئے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ٹیک آف کے مرحلے میں تھے کہ ملک کی ٹانگ کھینچ لی گئی، ہر کوئی ماہرمعیشت بنا ہوا ہے پاکستان میں میری پالیسی جاری رکھی جاتی تو آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ نہ جانا پڑتا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر از خودنوٹس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں ڈی جی لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اسحاق ڈارنے پارکنگ کے لیے سڑک چوڑی کرنے کی درخواست کی تھی، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا، آپ کو اسحاق ڈارنے تحریری طور پر درخواست دی تھی؟ ڈی جی نے کہا کہ مجھے اسحاق ڈار نے فون کرکے سڑک بنانے کا کہا تھا۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک کی جگہ سڑک بنانے اور سڑک کی جگہ دوبارہ پارک بنانے کا خرچہ اسحاق ڈار سے لیں۔

نوزائیدہ بچے بولنے سے پہلے سوچنے سمجھنے لگتے ہیں

لندن(ویب ڈیسک )حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نومولود بچوں میں سوچنے کی صلاحیت بولنے سے قبل ہی پیدا ہوچکی ہوتی ہے ایک سال کی عمر کا بچہ منطقی طور پر سوچنے لگتا ہے۔مو¿قر سائنسی تحقیقی جریدے ”سائنس“ میں ہونے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 12 ماہ کا بچہ بولنے کے قابل تو نہیں ہوپاتا، تاہم ا±س میں منطقی طور پر سوچنے کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوتی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں ہونے والی ایک اور تحقیق سے پتا چلا تھا کہ منطقی طور پر سوچنے کی عمر 3 یا 4 سال ہوسکتی ہے تاہم نئی تحقیق نے اس نظریئے کو غلط ثابت کردیا ہے۔ماہرین نفسیات نے یہ تحقیق 144 نومولود بچوں پر کی، جن میں سے 72 بچوں کی عمر 12 ماہ اور دیگر بچوں کی عمر 19 ماہ تھی، مگر ان میں سے کسی بھی بچے نے ابھی بولنا بھی شروع نہیں کیا تھا۔ تحقیق کے دوران نومولود بچوں کو خاموش اور جذبات سے عاری ماوں کی گود میں رکھا گیا تھا تاکہ بچے کسی سے شعوری طور پر منسلک ہوکر ہدایات نہ لے سکیں جب کہ اسی دوران کمپیوٹر کی اسکرین پر کئی حرکت کرتی چیزیں دکھائی جاتی رہیں۔کمپیوٹر کی اسکرین پر نظر جمائے نومولود بچے ا?تی جاتی اشیاء کو بغور دیکھتے رہے جب کہ اسکرین کے خالی ہونے پر اشیاء کے آنے کے منتظر دکھائی دیئے۔ حیران کن طور پر جلد ہی بچوں کو پتا چل گیا کہ اسکرین سے کون سی اشیاءکتنی دیر غائب رہیں گی اور اتنے انتظار کے بعد وہ دوبارہ نظر جمالیتے تھے جب کہ پسندیدہ اشیاء کے آنے سے ان کی فاتحانہ مسکراہٹ ”پیشگی اندازہ“ لگانے کا پتا دیتی۔نومولود بچوں کے ردعمل کا مشاہدہ کرنے والی کیسانا الورٹی اور تحقیقی ٹیم نے اپنے تحقیقی مقالے میں بتایا کہ بچوں کی سوچنے کی صلاحیت حیرت انگیز تھی۔ وہ کمپیوٹر اسکرین پر آنے والی اشیاءکے تسلسل کو سمجھنے میں کامیاب ہوگئے اور غائب ہونے کے بعد دوسری شے کے آنے سے قبل سوچتے اور جو ذہن آتا اگر وہی شے کمپیوٹر اسکرین پر نمودار ہو تو جواب کی درستگی پر فاتحانہ مسکراہٹ نمودار ہوتی جب کہ غلطی پر تجسس اور ندامت کے اثرات بھی چہرے پر دیکھے گئے۔

مریم نواز کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی جانب سے چوہدری نثار سے متعلق جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غالب کا ایک شعر پڑھا تھا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے، دنیا کا دستور ہے چلتا رہتا ہے۔مریم نواز نے کہا تھا کہ اگر اچھے لوگوں کے ساتھ نیکی کی جائے تو نسلوں تک یاد رکھی جاتی ہے اور اگر برے انسانوں کے ساتھ نیکی کی جائے تو وہ الٹی چالیں چلتے ہیں۔آج چوہدری نثار کی جانب سے بھی نواز شریف کے شعر کا جواب شعر کی صورت میں دیا گیا ہے۔چوہدری نثار کی جانب سے جاری تحریری جواب میں منیر نیازی کا شعر کہا گیا۔ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو جو شخص سنتا ہے وہ بول بھی تو سکتا ہےسابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب احسان انسان نہیں اللہ کرتا ہے انسانوں پر، اگر آپ نے کسی پر احسان کیا ہے تو بہت سے لوگوں نے آپ پر بھی احسان کیے ہوں گے، آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہیے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جس طرح کی زبان مریم نواز کی جانب سے ان کے بارے میں استعمال کی جا رہی ہے وہ اسی پیرائے میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ابھی میرے دل میں شریف خاندان کے لیے احترام باقی ہے اس لیے جواب نہیں دے رہا اور اور میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ خود کو کافی حد تک قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا ہے لیکن اگر کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات آتے رہے تو تفصیلی وضاحت کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

پاکستان نہ آنے والے غیرملکی کرکٹرز سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بعد شاہد آفریدی نے بھی کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ایسے غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ نہ کیا جائے جو پاکستان نہیں آتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں پی ایس ایل کے میچ سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے اور خوشی کی بات ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو ڈرافٹنگ کے دوران ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے جو پاکستان آنے سے انکار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، انہیں بھی پاکستان سپر لیگ میں آنا چاہیے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ہو رہی ہے ، ون ڈے کرکٹ بھی ہونی چاہیے۔