اورنج ٹرین ،ہزاروں چولہے ٹھنڈے ،عوام میں شدید پریشانی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی روٹس کی بندش کیلئے ایل ٹی سے مشاورت شروع۔ ایل ڈی سی کے بی ٹی اور بی فور نجی ٹرانسپورٹ کے روٹ نمبر 105‘ 107‘ 102 اور 103 بند کردیئے جائیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریک سے ملحقہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سات روٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے روٹس کی بندش کے لیے ایل ٹی سی سے مشاورت شروع کر دی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات اورنج لائن منصوبہ کی نذر ہونے لگیں۔ اورنج ٹرین کے ٹریک کی تعمیر کے بعد پبلک2 ٹرانسپورٹ کے سات روٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے گیارہ روٹ بالواسطہ متاثر ہوں گے۔ 7 روٹس بند کرنے کے بعد چار پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ ٹھوکر نیاز بیگ جی ٹی روڈ اور ریلوے سٹیشن سے چلنے والے ایل ٹی سی کے دو روٹس بی ٹو اور بی فور کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ ملتان روڈ، ملتان چونگی، سبزہ زار، سکیم موڑ، چوبرجی، جی ٹی روڈ اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے پانچ روٹس 105،107،104،102 اور 103 بھی بند کر دئیے جائیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریک کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور ایل ٹی سی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش پر عمل درآمد بھی کرائے گی۔

ن لیگ باغی پرپھر مہربان

لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف چھوڑ کر آنے والے جاوید ہاشمی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو سینٹ کی اسی جنرل سیٹ کیلئے امیدوار بنایا جا رہا ہے جس پر 2012ءمیں موجودہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سنیٹر بنے تھے اور پھر مئی 2015ءمیں گورنر پنجاب بنائے جانے سے یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ جس پر سعود مجید کو مئی 2015ءمیں سینٹ کیلئے منتخب کروایا گیا۔

کپتان کی سادگی خیبرپختو نخواحکومت کو لے ڈوبی،کپتان کی حرکت سے سب پریشان

پشاور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال کیا اور ہیلی کاپٹر کو رکشہ بنادیا اور انہوں نے 18ہزار کلومیٹر کا سفر صرف 21لاکھ میں کیا وہ سرکاری طور پرکیا ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر وں میں وزیراعلی پرویز خٹک کی منظوری سے مسافت کے لحاظ سے تقریبا آدھی دنیا کا مفت سفر کیا۔ ان کے 40 فضائی سفروں پر اٹھنے والے اخراجات کی رقم تو کروڑوں روپے میں ہے تاہم صوبائی حکومت کی سرکاری دستاویز میں ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی مد میں صرف 21 لاکھ7 ہزار 181 روپے کے اخراجات کا تذکرہ ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں ایم آئی 171 اور ایکیوریل پرتقریبا 74 گھنٹے اڑان بھری۔ عمران خان نے ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے سفر کیا جس پر 12 لاکھ 70 ہزار 306 روپے کے اخراجات آئے جبکہ اسی طرح ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے سفر کیا گیا جس پر 8لاکھ 36 ہزار 875 روپے خرچہ آیا۔ دستاویز کے مطابق عمران خان نے کل 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹرز پر پرواز کی اور اس پر مجموعی طور پر 21 لاکھ7 ہزار 181 روپے کے اخراجات آئے، اس حساب سے فی گھنٹہ سفر کا اوسط خرچہ 28 ہزار 475 روپے بنتا ہے لیکن وزیراعلی کے پرنسپل ایڈوائزر برائے ٹیکنیکل ٹریننگ اور ایوی ایشن محمد امین کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر پر فی گھنٹہ ڈیرھ سے دو لاکھ روپے خرچہ آتا ہے اور ڈیڑھ لاکھ روپے فی گھنٹہ کے حساب سے عمران خان کے 74 گھنٹوں کا خرچہ ایک کروڑ 11 لاکھ روپے بنتا ہے۔

راﺅ انوار کے گھر پر اشتہار ی کا پوسٹر چسپاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر را انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی چھاپہ مار ٹیم نے ایف ٹین فور گلی 43 کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کے باہر را انوار کے اشتہاری ہونے کا پوسٹر بھی چسپاں کر دیا گیا ہے کہ جس پر تحریر موجود ہے کہ جس شخص کو بھی را انوار کے بارے میں علم ہو وہ پولیس کو آگاہ کرے۔ آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے را انوار کی گرفتاری کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کہنا تھا کہ تاحال را انوار کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم را انوار کی گرفتاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناءرا انوار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد میں اپنے گھر پر چھاپے کی تردید کر دی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ سابق ایس ایس پی نے کہا کہ اسلام آباد میں چھاپہ ٹی 43 مکان نمبر 133 سیکٹر ایف 10 میں مارا گیا، جس مکان پر چھاپا مارا گیا وہ میرا نہیں ہے۔ معطل ایس ایس پی ملیر نے اسلام آباد ایف ٹین کے مکان کے یوٹیلیٹی بلز بھی بھیج دیے ہیں، یوٹیلیٹی بلز اور پراپرٹی ٹیکس کے بل پر مالک مکان کا نام وقاص رفعت درج ہے۔ را انوار نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں پیش نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس جس مکان پر چھاپہ مارا وہ 25 سال پہلے فروخت کر دیا تھا جب کہ شناختی کارڈ پر پتہ سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر تبدیل کروایا۔

پاکستان کے متعلق عالمی بینک کی خو فنا ک رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) پاکستان میں فضائی آلودگی ایک بحران کی شدت اختیار کرچکی ہے اور ہر سال اس آلودگی سے 20 ہزار افراد وقت سے قبل موت کے شکار ہورہے ہیں جبکہ مزید 5 لاکھ افراد اس سے کئی امراض کا سامنا کررہے ہیں۔ورلڈ بینک نے اس تناظر میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان کلیننگ پاکستانی ائیر، پالیسی آپشنز ٹو ایڈریس دی کوسٹ آف آﺅٹ ڈور پلیوشن ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں اور وہاں سواریوں اور توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس سے گنجان آباد شہروں میں فضائی آلودگی ایک خوفناک مسئلے کے طور پر سامنے آئی ہے اور ناقص فضا و ہوا سے ماحولیاتی تباہی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عوام کے معیار زندگی پر فرق پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی فضا میں آلودگی کی وجہ بننے والے ذرات یا پارٹیکل میٹر (پی ایم) خطے کے دیگر ممالک کے شہروں سے بھی زیادہ ہیں اور ان ممالک میں بھوٹان، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک نے اپنے طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان کو اب بھی ان اقدامات پر عمل کرنا ہے اور ورنہ اسے آلودہ ہوا کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ عالمی بینک نے اس ضمن میں ایک مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ملک میں 2007ءسے 2011ءتک پائے جانے والے فضائی آلودگی کے ذرات یا پی ایم کو ناپا گیا جن میں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور سیسہ سرِفہرست ہے۔کراچی کی فضا میں پی ایم 25 فضائی آلودگی کی شرح 88 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔ یہ مقدار عالمی ادارہ صحت کی رہنما ہدایت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ صرف کراچی میں سالانہ 9000 افراد فضائی آلودگی سے قبل از وقت موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ بیس برس میں پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد بیس لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ ہو چکی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں کی سالانہ تعداد 450 فیصد سے بڑھ کر 600 فیصد تک ہوئی ہے۔ سیمنٹ، چینی، سٹیل، پاور پلانٹ اور کھاد بنانے والے کارخانوں کو فرنس آئل سے چلایا جا رہا ہے۔ جس سے سلفر کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ہر روز 54 ہزار میٹرک ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے جو یا تو نشیبی علاقوں میں پھینکا جا رہا ہے یا پھر اسے جلا دیا جاتا ہے۔ کسان فصل کٹائی کے بعد گنے کے کھیتوں اور چاول کی پھوگ کو جلا رہے ہیں ۔ خشک موسم اور تیز رفتار ہوائیں سندھ اور جنوبی پنجاب میں گردوغبار بڑھا رہی ہیں اور یوں پی ایم 10 کی مقدار ہوا میں بڑھتی جاری ہے۔ اور یوں پی ایم 10 کی مقدار ہوا میں بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کیے جا رہے ہیں۔

سینٹ الیکشن ،پی ٹی آئی کا حیران کر دینے والا اقدام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن رکوانے میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن کی فکر لاحق ہو گئی۔ سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے پارلیمانی لیڈرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب میں کم سیٹوں کے باوجود سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا گیا۔پہلے تحریک انصاف سینیٹ الیکشن کی بجائے عام انتخابات کی خواہشمند تھی۔ لاکھ کوششیں کیں، مطالبہ بھی کیا مگر سینیٹ الیکشن رکوانے میں ناکامی کے بعد اب پی ٹی ا?ئی کو سینیٹ الیکشن کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے۔پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی کم ارکان کے باوجود سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے 30 ارکان ہیں اور اس کیلئے پنجاب میں اکیلے سینیٹ کی سیٹ نکالنا مشکل ہے۔ پارٹی کو اس مقصد کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سے اتحاد کرنا پڑے گا۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی نے پارلیمانی لیڈرز کے مشاورتی اجلاس طلب کر لئے ہیں۔

مو نس الہی کی نیب میں پیشی ،حقائق بھی سامنے آگئے

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی گزشتہ روز نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے نیب لاہور نے چوہدری مونس الٰہی کو ان کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا چوہدری مونس الٰہی کے بارے میں انہوں نے اپنی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے نیب لاہور کو پہلے ہی تمام ریکارڈ فراہم کر رکھا تھا جس کی نیب لاہور نے پیشی کے دوران باقاعدہ تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے نیب لاہور کے سامنے پیش ہو کر اپنی آف شور آف کمپنیوں کے بارے میں نیب لاہور کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی آف شور کمپنی ایف بی آر میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جس کے ثبوت نیب کو دئیے گئے ہیں۔ تاہم نیب لاہور نے مونس الٰہی سے اپنے اثاثوں و بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے آف شور کمپنی کو فراہم کئے گئے پیسوں کے حوالے سے سوال کئے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اکاﺅنٹ سے کتنی ٹرانزکشن کی اور اس وقت ان کے اکاﺅنٹ میں کتنی رقم موجود ہے۔

نیب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اورتبادلے کیے گئے ہیں ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر کو نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال شریف خاندان کے خلاف دو کیسز کی نگرانی کررہے ہیں مگر حال ہی میں ناصر اقبال کے خلاف ایک شکایت سامنے آئی تھی کہ ا نہوں نے اپنے ہی ماتحت کو جس بے جا میں رکھا تھا جس کی شکایت چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے پاس گئی تھی اس لیے انہیں تبدیل کر دیا گیا ہے عرفان نعیم منگی سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی چھ رکنی جے آئی ٹی کے ممبر تھے اب انہیں ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔اب وہ شریف خاندان کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کی نگرانی کریں گے جبکہ مرزا عرفان بیگ کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ فرمان اﷲ کو ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ناصر اقبال کو ڈی جی آگاہی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ فاروق ناصر اعوان کو ڈی جی ٹریننگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا خسارہ خطرناک سطح پر ،جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن نے گزشتہ سال کیا کمایا کیا گنوایا منظر عام پر آگیا ایئر لائن نے جتنے پیسے کمائے اس کے آدھے کے نقصان میں رہے خسارے کے سبب تنخواہوں کی ادائیگی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سال 2017 میں اٹھاسی ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا تاہم ایئر لائن کو چھیالیس ارب روپے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ناقص تجارتی پالیسی اوراضافی اخراجات کی وجہ سے ادارے کو ایک سال میں کل آمدن کے نصف سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پی آئی اے نے پہلی سہہ ماہی میں 21 ارب روپے کمائے اور 11 ارب روپے کا نقصان کیا۔دوسری سہ ماہی میں ادارے نے22ارب روپے کا روینیو حاصل کیا11.5ارب روپے کا نقصان اٹھایا۔ تیسری سہ ماہی میں پی آئی اے کا ریوینیو 24ارب روپے رہا اور نقصان کا تخمینہ 8ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پیر پگا ڑا کا نواز شریف کو ایسا جواب جس کی امید بھی نہ تھی

کراچی (آن لائن) حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا نے نوازشریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف یکم فروری کو کراچی کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں، اس دوران وہ مسلم لیگ سندھ کے رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے،جبکہ ن لیگ کی جانب سے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے بھی رابطہ کیا ہے اور نواز شریف سے فوری ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حروں کے روحانی پیشوا نے نوااز شریف نے نوازشریف سے فوری ملاقات سے معذرت کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے جواب دیا ہے کہ ابھی روحانی سفر پر مصروف ہوں۔ اس لئے فوری ملاقات ممکن نہیں ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی جانب سے پیرپگارا سے دو مرتبہ رابطے کیے گیے۔ ن لیگ نے یکم یا دو فروری کو ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی ہے ،ذرائع کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا چولستان میں حرجماعت کی دعوت پر ہیں،پیرپگارا ناراضگی کے سبب بھی ملنے کے فوری خواہشمند نہیں۔

فوج پیچھے چلی جا ئے گی،مگر کب ؟چینل ۵ کے پروگرام میں کا لم نگاروں کی رائے نے سب کو حیران کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار رانا محبوب اختر نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ ملک کے سربراہ کو صادق و امین ہونا چاہئے، اب جو پاکستان میں اس وقت جو ولایت کے درجے پر فائز ہو وہی اس کو پورا کر سکتا ہے وگرنہ کوئی اس کڑے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ چینل۵ کے حالات حاضرہ پرمشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اس وقت بہت ہی اہم موڑ پر ہے۔ معطل ایس ایس پی راﺅ انوار محض ایک علامت ہے بیماری اس سے بڑی ہے یہ پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ جہاں یہ خطرہ ہوتا ہے کہ مجرم عدالت سے بچ جائے گا اس قسم کے اقدمات کئے جاتے ہیں۔ ایماندار لوگوںکی حکومت سامنے آئی تو فوج خود ہی پیچھے چلی جائے گی۔کالم نگار جاوید کاہلوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کوئی شخص آدھا سا ایماندار ہے اور آدھا بے ایمان۔ کوئی شخص اگر ایماندار نہیں تو وہ مکمل نااہلی کے دائرے میں آتا ہے پارلیمنٹ میں جتنے لوگ ہوتے ہیں کیا بائیس کروڑ عوام میں سے اتنے بھی لوگ نہیں جو ان کی جگہ لے سکیں۔ ماورائے عدالت قتل کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی شخص کی جانب لینا معمولی بات نہیں۔ اگر ڈیپارٹمنٹ ایسا کوئی فیصلہ کرے تو تو محکمے میں چند مخصوص لوگ ہوتے ہیں جو یہ کام انجام دیتے ہیں ۔راﺅ انوار کو آصف زرداری کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔مکرم خان نے کہا کہ راﺅ انوار کسی بھی دور میں خبروں سے غائب نہیں رہے لیکن وہ کبھی پکڑے نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں کرپشن کے معاملے میں تاحیات پابندی لگنی چاہئے۔ میں بطور صحافی میری رائے ہے کہ اگر نقیب اللہ کو اٹھایا گیا تو اس کی کوئی توجہ ہو گی۔راﺅ انوار کو آئی جی سندھ تک گرفتار نہیں کرسکے۔ جب تک حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے مجھے یہ نہیں پتہ چلا وہ وہاں پاکستان کے سفیر تھے یا امریکہ کے۔ چین میں بھارتی سفیر سے چین کے اعلی سطح کے لوگوں نے بات کی کہ سی پیک پر اختلافات دور کرنے کو تیار ہیں لیکن بھارت حقیقت پسندی دکھائے۔ حالات حاضرہ پر کمال دستر س رکھنے والے سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے آئین میں اس بات کا وضاحت نہیں کیا گئی کہ نااہلی کتنی مدت کےلئے ہونی چاہئے۔اگر انسان نے کسی ایک جگہ غلطی ہو جائے تو نااہلی پر معافی ضرور ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے ان کا بھی باہر اقامہ ہے۔ابھی تک نہ تو انہیں کوئی ادارہ گرفتار کر سکا کیا کسی ادارے کو 444 ہلاکتیں نظر نہیں آئیں جو کراچی میں ماورائے عدالت کی ہوئیں اگر راﺅ انوار ان کو جائز مار رہا تھا تو اس کے پیچھے کون تھا۔انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ کی بات آئے تو اس میں صرف حسین حقانی نہیں اور بھی بہت سی چیزیں سامنے آتی ہیں۔

زینب قتل کیس ،اہم شخصیت کی خود کشی نے کیس کا رخ ہی بدل دیا

لاہور( نیٹ نیوز) قصور میں زینب قتل کیس میں تفتیش کے دوران گرفتاری کے بعد رہا کئے جانے والے روحانی پیشوا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، قصور میں پیرaو والا محلے میں صدر تھانے کی حدود میں روحانی پیشوا کی لاش ان کے مکان کے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، روحانی پیشوا بابا شبیر عرف چنی پیر کے ماننے والوں کی جانب سے پولیس کو واقعے سے مطلع کیا گیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے روحانی پیشوا کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے دوہفتے قبل بابا شبیر کو زینب قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا تھا، بابا شبیر کے بھتیجے محمد عمر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے انہیں10 روز تک حراست میں رکھے جانے، تفتیش اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کئے جانے کے باعث بابا شبیر ذہنی طور پر بہت پریشان تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے سے قبل بابا شبیر نے وضو کیا اور میں سمجھا کہ شاید وہ ہمیشہ کی طرح عبادت کیلئے جارہے ہیں۔

قصور میں درندگی کے وا قعات نہ رک سکے ایک اور خو فنا ک واقعہ

قصور (بیورو رپورٹ) قصور میں ایک اور نوعمر لڑکے کو اغواءکرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا گیا نظام پورہ روڈ قصور کے شہباز احمد کے بیان کے مطابق وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران خرم شریف اور احمد وغیرہ اس کے گھر میں آئے اور اس کے بھائی محمد عباس بعمر 13 سال کو اپنے ساتھ لے گئے ملزمان نے محمد عباس کو اپنے ڈیرہ پر لیجا کر اس پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی اسکے کپڑے اتار کر جنسی زیادتی کرتے رہے بچے کی چیخ و پکار سن کر علاقہ کے لوگ وہاں پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے محمد عباس کو خون میں لت پت بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے جب اس سلسلہ میں پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تفتیشی افسران نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم یہ معاملہ زیادتی کی بجائے لڑائی جھگڑے کا معلوم ہوتا ہے۔