پولنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل مریم نواز کی اچانک ایسی جگہ انٹری کہ سب دیکھتے رہ گئے

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں پولنگ کا عمل کچھ دیر میں ختم ہونے کو ہے لیکن پولنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل ہی مریم نواز رائیونڈ سے ماڈل ٹان پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نواز 180ایچ ماڈل ٹان پہنچ گئی ہیں جہاں الیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرپرویز ملک بھی موجود تھے۔

حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلی بم گرادیا, قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے گزشتہ چار سال سے غریبوں کی سینے پر منگ دلتے ہوئے پانچ سال قبل صنعتی بجلی کے ریٹ کو گھریلو ریٹ مقرر کر کے غریبوںکو غریب تر کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ۔2008میں تجارتی بجلی کے ریٹ 7.63تھا جبکہ گھریلو صارفین کو 4.15میں مل رہی تھی ،2017میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 7.82روپے مقر ر کرکے بجلی کو مہنگا ترین کر کے کمریں توڑ دی ہیں ۔معلومات کے مطابق2010میں بجلی قیمت میں دھیرے دھیرے اضافہ شروع ہوا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے موجودہ حکومت نے ایک دو چھلانگیں لگا کر صنعتی بجلی ریٹ کے برابر کر کے غریب کو بہترین تحفہ دیدیا جو کہ اس وقت مہنگی ترین بجلی ہے وہ ملک کی عوام کو دی جارہی ہے ۔

اسلام آباد کی اہم ترین عمارت کی چھت پر ,جاسوسی آلات نصب کرنے بارے خبر نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد (صباح نیوز) آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ مےں انکشاف کےا گےا ہے کہ اسلام آباد مےں امریکی سفارتخانے کی 8 منزلہ عمارت کی تعمےر، ا ین او سی کے بغےر کی گئی۔ اےن او سی کی منظوری وزےر اعظم نے دےنا تھی اےن او سی ملنے سے قبل ہی عمارت کی تعمےر شروع کی گئی اے جی پی کی رپورٹ مےں اسلام آباد میں ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کےا گےا ہے ۔آڈیٹر جنرل نے امریکی سفارت خانے کی آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کی چھت علاقے میں حکومتی دفاتر پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ڈپلومیٹک اینکلیو میں عمارتوں کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اس علاقے میں صرف 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظور دے سکتا ہے تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت کا کیس 8 منزلہ ہونے کی وجہ سے عجیب ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے امریکی سفارتخانے کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کو وزیر اعظم کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہوا تھا، لیکن وزیر اعظم کے پاس زیر التوا منظوری کے باوجود عمارت میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے 2012 میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کی وسیع تعمیرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمارت کی پہنچ شاہراہِ دستور سے متصل بیشتر وزارتوں اور دیگر سرکاری عمارتوں تک ہو جائے گی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمارت کی چھت پر حکومتی دفاتر کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نے منظوری نہیں دی تھی لہذا اس عمارت کے منصوبے اور اس کی ساخت میں بے ضابطگیوں کی اعلی سطح پر انکوائری کی جانی چاہیے۔

”چوتھی واری وی شیر“

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ہونے والا وار عوام نے اپنے سینے پر لے لیا ،میری والدہ اور نواز شریف کافون آیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیروں کا شکریہ اداکرنا,عوا م نے آج ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں مانتے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹان لاہو ر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا مقابلہ سب کے ساتھ تھا ،مسلم لیگ کے شیروں نے آج ثابت کردیا کہ وہ اپنے لیڈر سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے جی ٹی روڈ پر ان کا استقبال کیا ،یہ آپ کی ہی محبت ہے کہ وہ آج کامیاب ہوئے ۔ آج ہونے والی نواز شریف کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ این اے 120کی عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ اپنے سر لے لیا،عوام نے ناانصافی پر اپنا ردعمل دے دیا ہے ،عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر اپنا فیصلہ دے دیا۔ پانامہ فیصلے پر عدلیہ کے ترجمان مسترد ہوگئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو کام نہیں کرنے دیاگیا،ان کوراتوں رات اٹھا لیا گیا ،پولنگ کے دوران جب ایک بچی شیر کی پرچی لے کر اندر گئی تو اسے کہا گیا کہ آپ کاووٹ یہاں نہیں ہے ،لیکن جب وہ مخالفین کی پرچی لے کر گئی تو اس کا ووٹ نکل بھی آیا،ایسے ہتھکنڈوں سے آپ عوام کی طاقت کو روک نہیںسکتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میں انتخابی مہم چلا رہی تھی ،تب مجھے کہاگیا کہ نواز شریف اکیلا ہی لڑ رہا ہے ،جو اکیلاہوتا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مد د ہوتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے جو بھی مسائل ہیں ،وہ جلدازجلد ہو ں گے ،دعا کریں کہ میری اور آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ،تو میں ان کے ساتھ حلقے میں آں گی ۔عوام نے آج فیصلہ کر دیا کہ اب صرف کی ووٹ کی حکمرانی ہو گی،اب صرف وہی فیصلہ قبول ہو گا جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہو گی،آپ نے آج پھر ثابت کر دیا کہ آج بھی نواز شریف ہے کل بھی نواز شریف ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے وعدہ لیا کہ ووٹ کی حرمت کی حفاظت کریں گے ،جبکہ ایک بار پھر میاں صاحب وی لو یوکا نعرہ بلند کیاگیا۔ این اے 120 میں ن لیگ کی برتری، مریم نواز کا رزلٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار، ماڈل ٹان میں وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے، ٹویٹر پر شیر چوتھی واری فیر کا نعرہ، کہتی ہیں نواز شریف اور کلثوم نواز نے اپنے شیروں کیلئے مبارکباد بھجوائی ہے۔ این اے 120 میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد ماڈل ٹان میں وکٹری سپیچ کرتے ہوئے مریم نواز مخالفین پر خوب گرجیں برسیں، کہتی ہیں مسلم لیگ ن کے شیرو! بہت بہت مبارک ہو، کامیابی پر اللہ کا کروڑ دفعہ شکر ادا کرو، میاں صاحب! لاہور کہہ رہا ہے “وی لو یو”، مسلم لیگ ن اکیلی کھڑی تھی، آپ کا مقابلہ ان کے ساتھ بھی تھا جو نظر نہیں آتے لیکن عوام نے فیصلے پر فیصلہ سنا دیا، آج وہ سب ہارے جنہوں نے نواز شریف کے گرد گھیرا ڈالا تھا، ہمارے کارکنوں پر کالے کپڑے ڈال کر گھروں سے اٹھایا گیا، ابھی تک امجد نذیر بٹ لاپتہ ہیں اور یو سیز کے کئی اور لوگ بھی غائب ہیں، جب کل مجھے معلوم ہوا اور میں نے اپنے کارکنوں کو فون کئے تو وہ بولے، باجی! فکر نہ کریں، یہ تو کچھ بھی نہیں، ہم نے بڑے بڑے آمروں کا مقابلہ کیا ہوا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شیر کی پرچی رکھنے والوں کو کہا گیا کہ تمہارا ووٹ نہیں ہے، دوسری جماعت کی پرچی والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئیں، تم ایسے ہتھکنڈوں سے عوام کی طاقت کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان رو رہا ہو گا، اس کے رونے کا وقت ہے۔ مریم نواز بولیں، انتخابی مہم کے دوران لوگوں نے مجھ سے کہا، ہمیں پتہ ہے نواز شریف اکیلا لڑ رہا ہے، جیہڑا کلا، اوہدے نال اللہ، آپ نے نواز شریف کیخلاف ساری سازشوں کو ناکام بنایا، آپ نے فیصلہ کر دیا کہ عوام کی حکمرانی چلے گی اور وہی قبول ہو گا جس کے پیچھے عوام کھڑے ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ہاتھ اٹھا کر وعدہ کرو کہ ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نواز شریف کا ساتھ دو گے اور نواز شریف کیخلاف ہر سازش میں دیوار بن کر کھڑے ہو جا گے، میں بھی وعدہ کرتی ہوں کہ این اے 120 کے مسائل کو دن رات ایک کر کے حل کروں گی، دعا کرو کہ ماں صحتیاب ہو کر گھر آ جائے، میں اور میری ماں آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر رہیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے، آج مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ بیگم کلثوم نواز کی فتح کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنمامسلم لیگ(ن) مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم کامیاب ہوئے۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چوتھی واری فیر شیر، مریم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے ہمراہ ماڈل ٹان میں قائم سیکرٹریٹ میں الیکشن مہم کو مانیٹر کیا ، جس کے دوران انہوں نے بھرپور نعرہ بازی بھی کی۔

لیگی خاتون ایم پی اے کے بیان نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو اس وقت سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حمایتیوں کے ہاتھوں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا جب انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے۔ حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں این اے 120 کے ووٹرز کے تاثرات بیان کیے اور ان کی طرف بات منسوب کرکے بتایا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا ، ہم انہی کو ووٹ دیں گے اور وہی جیتیں گی۔ ووٹرز، حنا پرویز بٹ کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا ٹرولز بھی میدان میں آگئے اور ان کی خوب ٹرولنگ شروع کردی۔ اقبال وزیر بریار نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم پارٹی کو ووٹ ڈالتے ہیں کتوں کو نہیں۔

اذیت کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟, دیکھئے خبر

لندن ( بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈاکر کو لندن میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لئے حسن نواز کے دفتر پہنچے تین منٹ تک دروازہ کے باہر بیلیں بجاتے رہے مگر کسی نے دروزہ نہ کھولا۔ میڈیا کی کوریج پر وزیر خزانہ نے پھیجے مڑ کر دیکھا تو ایک بار پھر دروازے کھولنے کیلئے ایک ہاتھ سے دروازے کا ہولڈر گھماتے رہے اور دوسری ہاتھ سے گھنٹی بجاتے رہے تاہم دروازہ نہ کھلنے پر وہ اپنے کوٹ اور ٹائی کو ٹھیک کرتے رہے ،تین منٹ کی اذیت کے بعد دروازہ کھلا تو فورا اندر چلے گئے۔

ماں کی سیٹ بیٹی نے جیت لی ,ملی مسلم لیگ کی تیسری پوزیشن ,دیگر جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تمام پولنگ سٹیشنز سے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول، مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز61572 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 48381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، کلثوم نواز کی13191 ووٹوں کی برتری۔۔دن کے آغاز میں ووٹنگ ٹرن آو¿ٹ انتہائی کم رہا لیکن دوپہر کے بعد عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور آخری گھنٹے میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا بہت رش دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج مسلم لیگ ن کے حق میں آنے کے بعد پارٹی کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز سمیت متعدد پارٹی رہنماﺅں نے جیت پر مبارکباد دی۔ اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی الیکشن جیتا لیکن آج پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کو صرف 2 ہزار 692 ووٹ ملے۔ ملک کے سیاسی منظر نامے میں اس حلقے کے ضمنی انتخاب کو بے حد اہمیت دی جا رہی تھی تاہم اب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے۔ این اے 120 کے ٹوٹل 220 پولنگ اسٹیشنز سے کلثوم نواز کو 59 ہزار 413، یاسمین راشد کو 46 ہزار 145، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ کو 4 ہزار 268 ووٹ ملے۔ لاہور کے حلقہ این اے 120 میںپاک فوج کے انتظامات سنبھالنے کے باعث ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغازمقررہ وقت پر آغاز،صبح پولنگ کی شرح دس فیصد جبکہ سہ پہرہوتے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔تمام حلقہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ،پولنگ بوتھ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ وقت کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ووٹرز کوہدایات جاری کی گئی تھی کہ ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے قومی شناختی کارڈکا ہونالازمی ہوگا۔جبکہ حاملہ اور عمر رسیدہ افراد کوبغیر کسی لائن میں لگے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہےں اور ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ اسٹےشنز کے اندر آنے کی اجازت دی گئی،الےکشن کمیشن کی طرف سے طے کئے گئے اےس او پےز اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹےشنز سے مقررہ فاصلے پر سےاسی جماعتوں کے کےمپوں کا بھی انعقاد کےا گےا جہاں سےاسی جماعتوں کے کارکن پرجوش نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے امےدوار کی جےت کےلئے پرعزم نظر آ ئے،ووٹرز کو پولنگ اسٹےشنوں تک لانے کی سہولت امےدواروں کی طرف سے فراہم کی گئی،پولنگ کا عمل شروع ہونے کے وقت لاہورےوں کی طرف سے ووٹ کا سٹ کرنے کاسلسلہ سست روی کا شکار رہا تاہم لاہور ی ناشتہ کرنے کے بعد پرجوش نظر آئے اور اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود سےاسی جماعتوں کے کےمپوں مےں ووٹرز اور سپورٹرز کا رش دےکھنے مےں آےا،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مومن پورہ بلاک ون مےںپولنگ کا عمل انتہائی پرامن انداز مےں شروع ہوا،جہاں 5پولنگ اسٹےشن بنائے گئے ہےں،اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول شےش محل روڈ راج گڑھ اور ریواز گارڈن مےں بھی پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹرز کی قطارےں لگ گئےںجبکہ معمر افراد بھی رش سے پہلے پہلے جوق در جوق ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے،وزےر خوراک پنجاب بلال ےاسےن نے سنٹرل ماڈل ہائی سکول مےں اپنا ووٹ کاسٹ کےا،وزےر اعلیٰ پنجاب کے مشےرخواجہ احمد حسان نے کرےم پارک مےں پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لےا اور پولنگ کے انتظامات پر اطمےنان کا اظہار کےا،مےڈےا سے گفتگو مےں ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ ووٹ کا حقےقی حقدا رکون ہے،اےن اے 120مسلم لےگ(ن) کا گڑھ ہے،امےد ہے نواز شرےف کی جےت ہو گی،انہوںنے کہا کہ حلقہ مےں بڑا دنگل ہونے جا رہا ہے اور انتہائی اچھے انداز مےں پولنگ کا عمل جاری ہے،پی ٹی آئی کی امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کا کہنا ہے کہ آج کا دن بڑا اہم دن ہے،اور این اے 120مےں تارےخ رقم ہونے جا رہی ہے،ووٹرز آرام کو چھوڑےں گھروں سے نکلےں اوراپنے مقدس ووٹ کا استعمال کرےں، حلقہ میںرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 321633 ہے ،ضمنی انتخاب میں 220 پولنگ اسٹیشنزاور 568 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہےں ،220 پریزائیڈنگ آفیسرز، 568 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز اور 568 پولنگ آفیسر ز تعینات کئے گئے ہےں،حلقے میں پہلی بار تجرباتی طور پر مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ووٹر پہلے مینوئل طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسکے بعد بائیو میٹرک مشین سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ بائیو میٹرک مشینوں پر انگوٹھے کے نشان سے ووٹر کی تصدیق کی جائے جبکہ مشین پر نصب کیمرہ ووٹر کا چہرہ مشین میں موجود ڈیٹا کے ساتھ تصدیق کرے گا۔حلقہ میں 50 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 50 بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کی گئیں،اس نشست کے لیے کل 44 امیدوار میدان میںتھے جن میں سے 8 امیدوار سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے تاہم اس مقابلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا۔ حلقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت فوج، پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات رہی۔ڈی آئی ئی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق حلقے میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، 220 پولنگ اسٹیشنز پر7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں 6 ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز اور46 ایس ایچ اوز تعینات ہیں، 105 عمارتوں میں 220 پولنگ اسٹیشن ہیں جنہیں 5 زون میں تقسیم کےا گیا ہے اور ہرزون کا انچارج اے ایس پی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کی 30 گاڑیاں، پیرو اور ڈالفن فورس گشت کررہی ہے، روف ٹاپ سکیورٹی اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے بتایا کہ ایس پی آصف صدیق ٹریفک کی نگرانی کر رہے ہےں۔سی ٹی او کے مطابق الیکشن کے دوران 580 وارڈنز اور افسران ڈیوٹی دے رہے ہیں، 4 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز اور 14 پٹرولنگ افسران ڈیوٹی پر ہیں، 480 وارڈنز، 86 لیڈی وارڈنز بھی حلقے میں تعینات ہیں جب کہ 2 ٹریفک رسپانس یونٹ،6 لفٹرز اور 2 بریک ڈاو¿ن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حلقے میں کل3لاکھ 21ہزار 786ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جس میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144ہے،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ این اے 120 میں کل 220پولنگ سٹیشنزبنائے گئے ہیں اورپولنگ بوتھ کی تعداد 573ہے، جن میں سے مردوں کیلئے 103 جبکہ خواتین کیلئے 98 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیںاسی طرح مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ بنائے گئے ۔تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج فوج تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کی نااہل کے باعث خالی ہوئی تھی ، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر سمیت 44امیدواران کے درمیان مقابلہ تھا۔اےن اے 120 کے غےر حتمی اور سر کا ر ی نتائج میں مسلم لےگ ن کی کا مےا بی کے بعد شہرمیں پا بند ی کے باوجود متعد د علاقوں میں ہو ائی فا ئر نگ سمےت آتش با زی کا سلسلہ رات گئے تک جا ر ی ر ہا ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقہ میں ما جد ظہو ر کے د فتر کے با ہر کا رکنو ں نے ہو ائی فا ئر نگ کی اور آتش با زی کا مظاہر ہ بھی کےا ۔ اسی طر ح شفےق آبا د ، ساند ہ ، اےم اے او کالج ، اسلا م پو ر ہ سمےت متعد د علاقوں میں را ت گئے تک ہوائی فا ئر نگ کا سلسلہ جا ر ی ر ہا ۔ذرا ئع نے د عو ی کےا ٰہے کہ پو لیس نے مزنگ کے علاقہ سے ما جد ظہو ر ے د فتر کے با ہر فا ئر نگ کر نے والے دو افرا د کو حرا ست میں لےا ہے ۔دوسری جا نب پو لیس کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو گرفتا ر نہیں کےا گےا ۔

یار سگریٹ کا سوٹا ذرا سوچ کے لگانا کیونکہ۔۔۔

 نیویارک (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں جہاں پرتشدد اور خانہ جنگی کے واقعات میں جانیں ضائع ہوئی ہیں، وہیں تمباکو نوشی اور دل کے عارضے کے باعث بھی لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد کی صحت خوراک کی کمی اور ذہنی انتشار کے باعث خراب بھی ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوبل برڈن آ ڈیزیز نامی ادارے کی جانب سے 2016ءکی ہلاکتوں کے اعداد و شمارمیں بتایاگیا ہے کہ 130 ممالک میں 2500 ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک شخص خوراک کی کمی کے باعث موت کے منہ میں گیا اور صرف تمباکو نوشی کے باعث ہی 71 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

کلثوم نواز جیت کر بھی وزیر اعظم ہاوس نہیں جاسکیں گی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن میں جیت بھی گئیں تو وزیراعظم ہاو¿س تک نہیں پہنچ سکیں گی، وزیراعظم شاہد خاقان استعفیٰ نہیں دینگے، ن لیگ کے لوگ اٹھائے نہیں گئے خود ہی غائب ہوئے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھی، نواز شریف کافی دیر بعد میڈیا سے بڑی محتاط گفتگوکی اور پہلی بار” مجھے کیوں نکالا“ نہیں کہا بلکہ محتاط گفتگو سے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ ان سے نرمی اختیار کی جائے، حکومت میں ہوتے ہوئے ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز اگر کم ووٹوں سے جیتی ہیں تو بھی یہ ن لیگ کا بڑا نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ لگا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا نقطہ نظر بھی مختلف ہے، وہ یو این میںکیا بات کرینگے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کیلئے جو تقریر تیار کی گئی ہے وہ نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتی تاہم وہ اس تقریر کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرینگے۔ آج بیگم کلثوم اورخواجہ آصف کے اقاموںکے کیسز کی بھی سماعت ہونی ہے، بیگم کلثوم نواز جیت کر بھی وزیراعظم ہاو¿س نہیں پہنچ سکیں گی، آنےوالے دنوں میں یہ بات ثابت ہوجائے گی۔

اگر نیب نے حکم دیا تو نوازشریف کو گرفتار کرلیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر نیب عدالت حکم جاری کرےگی تو نوازشریف کو ضرور گرفتار کیاجائیگا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف انکے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے تاہم چودھری نثار کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انکو پارٹی کے فیصلوں پر عمل کرنا چائیے کیونکہ اگر پارٹی نے کوئی رائے مانگی ہے تو ہر انسان اپنی رائے دیگالیکن اگر پارٹی نے تمام رہنماوں لیکر فیصلہ کیا ہے تو ہر پارٹی رہنما کو چائیے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کرے۔

پنجاب کے مشہور شہر پر بھارتی فوج کا زبردست حملہ ، پاک فو ج کی جوابی کاروائی ، شہریوں کے اللہ اکبر کے نعرے

پسرور (ویب ڈیسک )بھارتی سکیورٹی فورسز کی پاکستانی سرحدی علاقے چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک بچی سمیت چار افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں پر بچی کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے بھارتی گولہ باری سے کھنور ، ہرپال۔ چارواہ و گردونواح میںمعتدد مویشی ہلاک اور درجنوں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں پنجاب رینجر کی بھر پور جوابی کارروائی ہندو بینا کی توپیں خاموش۔ واقعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی پاکستانی سرحدی علاقے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائیرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی سرحدی علاقے کھنور۔ ہڑپال۔ اور چارواہ میں ایک بچی طیبہ۔ دلاور حسین۔ امجد علی اور فرقان شدید زخمی ہو گئے جن کو زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں پر بچی کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے ان دیہاتوں میں متعدد مویشی ہلاک ہو گئے اور درجنوں مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئی دوسری طرف پنجاب رینجر ز کی بھر پور جوابی کاروائی کے بعد ہندو بینا کی توپیں خاموش ہو گئی اس موقع پر ورکنگ باونڈری کے قریبی رہا شیوں نے بتایا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور شکر الحمداللہ ہم مسلمان قوم ہیں اور مسلمان تو جذبہ سے لڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہندو بینا اتنا کمزور ہے کہ چھپ کروار کرتا ہے بھارت 1965کی پاک بھارت جنگ بھول چکا ہےجب پاکستان کی مسلح افواج نے انڈیا کے دانت کھٹے کر دئیے تھے اس وقت تو پاکستان کے پاس اتنا جدید اسلحہ بھی موجود نہ تھا اب تو پاکستا ن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک ایٹمی قوت ہے اور بھارت کو ایک اشارے سے تباہ و برباد کر سکتا ہے اس لیے مکار بھارت کو پاکستان پر حملہ تو کیا اس بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے

29ہزار ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشان غائب, سنسنی خیز انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) حلقہ این اے 120 میں 29607 ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا۔29607 ووٹرز کا بائیو میٹرک ریکارڈ نہ ہونے اور محض شناختی کارڈ دیکھ کر ووٹ ڈالنے سے غلطی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے پولنگ عملہ کو انتہائی احتیاط سے کام کرنا ہوگا کیونکہ ان حالات میں دھاندلی کا خطرہ ہے ۔ ادھر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اپنے دفتر میں ہائیکورٹ کے حکم پر انگوٹھوں کے نشانات نہ رکھنے والے 29 ہزار ووٹروں کی فہرست بھی آویزاں کر دی ہے جہاں متعلقہ ووٹروں کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر رحم زادہ نے کہا کہ 29607 ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات نہیں اور الیکشن کمیشن کو نادرا سے جو لسٹ ملی ہے اس پر الیکشن ہوگا جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہیں وہ ووٹ ڈال سکیں گے ، الیکشن کمیشن کا پرانا نظام بائیو میٹرک نہ ہونے کی وجہ سے انگوٹھوں کے نشانات غائب ہیں تاہم دھاندلی کا کوئی امکان نہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے, تحریک انصاف میں کھلبلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایات پر وفاقی پولیس نے پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور عمران خان کی گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی۔ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔