مشرف کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا بھی بینظیر قتل کیس بارے اہم بیان

نیویارک (آن لائن) برطانوی ویزاعظم تھریسامے نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں برطانوی وزیر اعظم نے بے نظیر کی دسویں برسی کے سال میں دل کی گہرائیوں سے بے نظیر کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سال بے نظیر کی دسویں برسی ہے اور یہ ا±س عورت کی برسی جس نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا اور آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں بہت سے لوگ موجود ہیں جو ا±ن کو جانتے تھے۔ بے نظیر کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اور یہ ا±ن لوگوں نے کیا جن کے نظریے کے خلاف اقوام عالم متحد ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ایک ایسا ملک جس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت کچھ سہنا پڑا،جمہوریت کو بچانے کے لیے بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں جب میں سوچتی ہوں سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگ پوری دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے،بہت سارے خاندان،دوست اور بہت سارے کیمیونٹی اس دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے دہشت گردی میں متاثر ہونے والے کی قربانیوں کو سراہا اور اور اپنی تقریر میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والے سے خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف علی زرداری کی مبارکباد کی وجہ بھی سامنے آگئی

ساہےوال(نمائندہ خبرےں)ساہےوال مےں پےپلز پارٹی ضلع ساہےوال کے زےر اہتمام بلاول بھٹو زردای کے کامےاب جلسے پر آصف علی زرداری نے ساہےوال ڈوےژن اور ضلع کی تنظےموں کے علاوہ پی اےس اےف تنظےموں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے مبارک بار دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہےوال پہلے بھی پےپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور گز شتہ روز بلاول بھٹو کے تارےضی جلسے کو کامےاب کر وا کر ثابت کر دےا ہے کہ ساہےوال ہمےشہ سے پےپلز پارٹی کا لارڑکانہ رہا ہے انہوں نے ضلعی صدر زکی چو ہدری ،مہر غلام فرےد کاٹھےا،خرم وٹو ،پی اےس اےف کے سابق جنرل سےکرٹری سر مد شفقت اور خصوصا چو ہدری شفقت کی شب و روز محنت کو سراہا اور انہوں نے ان کا شکرےہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ الےکشن سے قبل دوسرا جلسہ مےں ساہےوال مےں خود کروں گا زکی چو ہدری نے بتاےا کہ ساہےوال جلسے کی کامےابی پر آصف علی زرداری نے ٹےلی فون کر کے کہا کہ آپ کی دن رات محنت کا صلہ ہے کہ آپ نے چئےر مےن پےپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جلسے کو کامےاب کراےا اس کے علاوہ سےنٹر اعتزاز احسن اور دےگر راہنماﺅں نے ساہےوال کامےاب جلسے پر ہمےں مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مےرا مر نا جےنا پےپلز پارٹی سے ہے اور انشاءاللہ ساہےوال کو پےپلزپارٹی کو لاڑکانہ ثابت کرےں گے۔ےاد رہے کہ گز شتہ روز جلسے سے قبل بلاول زرداری بھٹو بذرےعہ ہےلی کاپٹر ساہےوال پہنچےا ور سےدھا زکی چو ہدری کی رہا ئش گاہ پر گئے اور وہاں پر پےپلز پارٹی کے عہدےداروں اور راہنماﺅں سے الگ الگ مےٹنگز کی کہ پارٹی کو کس طرح فعال کےا جائے اس سے قبل سی ای سی کے ممبر سابق وفاقی وزےر مہر غلام فرےد کاٹھےا کی رہا ئش گاہ پر بھی گئی اور رات کو ہی تما مصروفےات ترک کر کے لاہور روانہ ہو گئے جبکہ بلاول بھٹو نے آج کا دن بھی ساہےوال ڈوےژن مےں گزارنا تھا۔

نیا این آر او۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زردای فوج کے ساتھ این آر او کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں فوج کے پیغام بھجوایا کہ آپ ریاست مخالف لیڈر کو ترجیح دینگے یا ایک جھوٹے کرپٹ لیڈر کو ترجیح دینگے یعنی نوازشریف کو ریاست مخالف اور خود کو معمولی کرپٹ لیڈر قرار دیا یہ انکشاف معروف تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے چند سنیٹرز کے ذریعے فوج کو پیغام بھیجا فوج کی جانب سے جواب دیا گیا کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے کرپشن اب کسی طور قبول نہیں ہے۔

وطن واپسی ،مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عبوری ضمانتوں کے لیے وکلاءمشاورت ، وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جلد وطن واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں کے لیے وکلاءسے بات چیت مکمل کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ کے پروٹوکول افسر نے احتساب عدالت میں 20ستمبر کو دوران پیشی بتایا تھا کہ سیٹ کنفرم تھی تاہم وہ بعض مصروفیات کے باعث نہ آ سکے جس پر عدالت نے 25ستمبر کو انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔

”وعدہ معا ف گواہ“سب سے بڑی خبر سے تھر تھلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ آصف زرداری محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کئی بار پرویز مشرف سے ملے لیکن دونوں نے کبھی محترمہ بارے ایک لفظ نہ کہا یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیسز اور نجفی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ن لیگ کی سیاست رک گئی ہے۔ شہبازشریف بھی ایک طرح سے وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اب وہ بڑے بھائی کے سامنے بھی وعدہ معاف گواہ بنتے ہیں یا نہیں وقت بتائے گا اسحاق ڈار تو پیدائشی وعدہ معاف ہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی ایل این جی، قطری خط ودیگر اندرونی معاملات پر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ خالد شہنشاہ آصف زرداری کے انتہائی قریب تھا بلاول ہاﺅس کا سیکیورٹی انچارج تھا اسے منصوبہ کے تحت تنہا کیا گیا اور گھر کے باہر لیاری گینگ کے امان ڈکیت گروپ کے ہاتھوں قتل کرایا گیا اس کی بیوی کو پلاٹ اور بعدازاں امریکہ بھیج کر خاموش کرادیا گیا سپریم کورٹ محترمہ قتل کیس پر سوموٹو لے اور جے آئی ٹی بنوائے تو قاتل سامنے آسکتے ہیں۔ بلاول بختاور اور آٓصفہ اب بچے نہیں رہے انہیں سوال پوچھنا چاہیے کہ ان کی والدہ کا قاتل کون ہے میران شاہ میں کرکٹ میچ ہوا تاہم 35 پنکچر والا کہی نظر نہ آیا۔ ریاست اب پورے ملک میں اپنی رٹ قائم کررہی ہے۔

چھوٹا سا طبقہ غریبوں پر ظلم کر رہا ہے : عمران خان

جہلم(ویب ڈیسک) چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب کہ ملک کی تباہی کی اصل وجہ میرٹ کا نہ ہونا ہے۔جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی قوم کیلیے کھیلنا شروع کرتے ہیں تو وہ قوم جیت جاتی ہے، تحریک انصاف کی بہترین ٹیم بنا رہا ہوں، میرے کھلاڑی اپنے لیے نہیں قوم کیلیے کھیلیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت جب کسی طاقتور کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا لیکن انصاف کمزورکو چاہیے ہوتا ہے، دیہات میں غریب پر سب سے بڑا ظلم تھانے کچہری کا ہوتا ہے، عدالتی اور معاشی انصاف کے بعد سب سے اہم چیز میرٹ ہے جب کہ معاشرہ ترقی تب کرتا ہے جب کمزور اوپر آتا ہے لیکن جب تک انصاف نہ ملے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا تو وہ لیڈرز کیسے بن سکتے ہیں، جن لوگوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ملک کیسے ٹھیک کریں گے جب کہ آصف زرداری نے کاغذ کا ٹکرا دکھایا اور کہا کہ مجھے پارٹی وراثت میں مل گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ ختم کر کے سول سروس کو تباہ کیا گیا، جمہوریت میں لیڈرشپ میرٹ پر آتی ہے جب کہ بادشاہت میں لیڈرشپ خاندان کے ذریعے آتی ہے، مسلمانوں میں بادشاہت پروان چڑھی جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے مگر یورپ میں جمہوریت آ گئی جس سے انہوں نے ترقی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ اور ہاکی کا چیمپئن رہ چکا ہے مگر آج ہمارے پاس اولمپک کیلیے ایک بھی کھلاڑی نہیں ہے جب کہ کھلاڑی نہ ہونے کی وجہ میرٹ کا نہ ہونا ہے۔
خواجہ آصف کے گھر کی صفائی کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا وزیر ہے جو دوسرے ملک کا اقامہ رکھتا ہے اور دبئی سے 50 ہزار درہم تنخواہ بھی وصول کرتا رہا۔ عمران خان نے خواجہ آصف کو اقامہ آصف کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتا ہے کہ پہلے پاکستان کو اپنے گھر کی صفائی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو پہلے اپنے ذہن کی صفائی کرنی پڑے گی کیونکہ گندگی ان کے ذہن میں بھری ہوئی ہے، جس ملک کے 70 ہزار لوگوں نے دوسری کی جنگ میں قربانیاں دی ہوں اور 100 ارب روپے سے زیادہ معاشی نقصان برداشت کیا ہو، وہاں آپ بھارت، امریکا اور افغانستان کی زبان بول رہے ہوں کہ پاکستان اصل مسئلہ ہے، آپ وہ کام کر رہے ہو جو پاکستان کے دشمن کر رہے ہیں۔

نوبل انعا م یافتہ ملالہ سے بھارت کی بیباک ترین اداکارہ کی ملاقات،وجہ کیا بنی

نیو یارک (ویب ڈیسک)نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے ملی ہیں۔بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ، پریانکا عالمی ادارے یونیسف کی امن کی سفیر ہیں اور حال ہی میں وہ شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کرنے اردن اور عمان کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے نہ صرف بچوں سے ملاقات کی بلکہ ان کی تعلیم اور بہتری کے لیے بھی مختلف امور سرانجام دئیے اور اب پریانکا نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔
پریانکا نے اپنی اور ملالہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملالہ کی ہمت، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں مستقبل میں ملالہ کی زندگی پر ناول لکھنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی کتنی اسمارٹ، متاثر کن شخصیت کی مالک ، حوصلہ افزا اور مزاحیہ ہے، انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ آپ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے رول ماڈل ہیں میں نے آپ کے اوراپ کے والد مسٹر یوسفزئی کے ساتھ چند گھنٹے گزارے انہوں نے مجھے میرے والد کی یاد دلادی ،میں نے اس ملاقات میں آپ کے بارے میں صرف یہی رائے قائم کی ہے کہ آپ ایک نوجوان لڑکی ہیں جس کے کچھ خواب ہیں، آپ کا مزاحیہ انداز، ہندی فلموں سے آپ کاپیار میں کبھی نہیں بھولوں گی اس کے علاوہ چھوٹی سی عمر میں آپ کے اوپر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے مجھے فخر ہے کہ میں آپ کی دوست ہوں آپ دنیا کی تمام خواتین کے لیے مثال ہیں، آپ سے ہندی اور اردو میں بات کرنے اور اپنے خفیہ راز شیئر کرنے لیےبے چین ہوں۔

باربی ڈول کترینہ کیف کی نئی مختصر ویڈیو سو شل میڈیا پر چھا گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی حال ہی میں جاری کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں کترینہ تولیے کے ساتھ مختلف کرتب دکھاتی نظر آرہی ہیں۔کترینہ کیف بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو متناسب رکھنے کے لیے جم میں کڑی محنت کرتی ہیں، حال ہی میں کترینہ کی پرسنل ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور کترینہ کیف تولیے کے ساتھ مختلف ورزش کرتی نظرآرہی ہیں۔

سعودی عر ب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھی سٹیڈیم میں جانے کی اجا زت مل گئی

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تاہم خواتین کو یہ اجازت کسی کھیل کا میچ دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ قومی دن کی تقریبات کو دیکھنے کے لیے دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ سعودی حکومت ا?ہستہ ا?ہستہ قوانین تبدیل کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین کو بھی داخلے کی اجازت ہو گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواتین اپنے مرد سرپرست کے ساتھ اسٹیڈیم میں ا?سکیں گی لیکن انہیں خواتین کے لئے مخصوص سیکشن میں بیٹھنا ہو گا۔ شاہ فہد اسٹیڈیم میں 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور یہاں مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کا بندوبست کیا جائے گا۔ عام طور پر اس اسٹیڈیم میں فٹبال میچز ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین سختی سے نافذ ہیں اور خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کرنے اور دیگر سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔ البتہ اب سعودی حکومت ”وڑن 2030“ کے تحت معاشی اور سماجی اصلاحات کر رہی ہے

بینظیر بھٹو کا قتل کس نے کروایا ؟ سابق سپہ سالار کا چونکا دینے والا ویڈیو بیان!

دبئی (ویب ڈیسک) سابق  صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری ملوث ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام الزام لگایا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو ان کے شوہر آصف علی زرداری نے قتل کرایا، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر سب پاکستانیوں کو تشویش ہے ایس پی سعود اور خرم شہزاد جیسے اچھے افسران کو 17 ، 17 سال کی کی سزا سنادی گئی لیکن جیل میں بند اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے مجھے للکارا ہے جو میری برداشت سے باہر ہے، میں خاموش تھا لیکن آصف زرداری نے پہلی بار میرا نام لے کر بی بی کے قتل کا الزام مجھ پر لگایا اس لئے اب میں اس بات کا جواب ضرور دوں گا، میرا تجزیہ ثابت کرے گا کہ بے نظیر کا قاتل کون ہے جب کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرانے اور بھٹو خاندان کو تباہ کرنے کے ذمہ دار بھی آصف زرداری ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کسی بھی قتل کیس میں دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ یا نقصان کسے ہوا، بی بی کے قتل سے مجھے تو نقصان ہوا اور فائدہ آصف زرداری کو ہوا، آصف زرداری نے اپنے 5 سالہ دور صدارت میں مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر کے قتل کی تحقیقات نہیں کروائی۔  یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ اس سازش کے پیچھے کون تھا، بیت اللہ محسود نے مجھ پر حملے کروائے وہ میرا دشمن ہے، میں اور حکومت پاکستان اسے ختم کرنا چاہتے تھے میں اس سے رابطہ نہیں کرسکتا تھا، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی خاد، افغان صدر حامد کرزئی یا طالبان کے ذریعے بیت اللہ محسود سے یہ کام کروایا گیا ہو تاہم افغان صدر حامد کرزئی سے بھی میرے تعلقات کشیدہ تھے اور میرے پاس ایسے لوگ نہیں تھے جن کے ذریعے میں اس پر اثر انداز ہوسکتا لیکن آصف زرداری اور ایک اہم شخصیت کے کرزئی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بہترین سیکیورٹی تھی اور بے نظیر نے 2 گھنٹے تک عوام سے خطاب کیا اور محفوظ طریقے سے اپنی گاڑی میں سوار ہوگئیں، میں تحفظ کا ذمہ دار نہیں تھا مگر تحقیقات کی جائیں کہ بلٹ پروف گاڑی کی چھت کٹوا کر اس میں کھڑکی کس نے بنوائی اور پھر کس نے بے نظیر کو فون کرکے اس کھڑکی سے سر باہر نکالنے کا کہا ، وہ فون بعد میں غائب کردیا گیا اور 2 سال بعد ثبوت ختم کرکے منظرعام پر لایا گیا۔ گاڑی کے اندر محفوظ بیٹھے صفدر عباسی، ناہید خان اور مخدوم امین فہیم جیسے چشم دید گواہوں کو بیانات کے لئے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری کے جیل کے ساتھی خالد شہنشاہ اور رحمان ملک کو کس تجربے کی بنیاد اور ایما پر بے نظیر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی، رحمان ملک سیکیورٹی انچارج ہونے کے باوجود اسلام آباد کیوں بھاگ گئے تھے، بے نظیر کی واپسی کو روٹ کیوں اور کس نے تبدیل کروایا تھا ان تمام پہلوؤں پر نظر دوڑائی جائے تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ قاتل آصف علی زرداری ہیں۔ میں بلاول، آصفہ، بختاور، بھٹو خاندان اور تمام سندھی بھائیوں سمیت تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں کہ آصف زداری عوام کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں لیکن اگر شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو پتہ چل جائے گا کہ آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو قتل کروایا اس لئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں، سربراہ پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تاریخی اور کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، میڈیا اور فاٹا کے بہادر لوگوں کا تاریخی میچ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے اور یہ نیا پاکستان اور نیا شمالی وزیرستان ہے۔

 
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ باحوصلہ قومیں کس طرح مشکل حالات پر قابو پاتی ہیں، آج کے ایونٹ کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابوپانے والی قوم ہیں۔

ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگیا اور اب ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون جیسے واقعات کی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمارے خلاف ملک کی اشرافیہ نے ہم پر بے حد الزامات لگائے لیکن آج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمے تک غریب لوگوں کو فتح نہیں مل سکتی، عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے لیکن ابھی انصاف کے بہت مرحلے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کمیشن نے جو بھی تجویز دی اس پر عمل درآمد ہوگا مگر یہاں تو رپورٹ ہی منظر عام پرنہیں لائی گئی، انسانیت کا قتل کیا گیا،انکوائری رپورٹ کودبا کر رکھا گیا یہ کہاں کا انصاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن کی رپورٹ میں آپکو ذمہ دار نہیں بنایا گیا تو آپ نے کیوں رپورٹ دبا کررکھی، رپورٹ دبانے کا مقصد کیا ہے، کیا آپ قاتلوں کوتحفظ دے رہے ہیں اور اگر رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی تو توہین عدالت کیلیے رجوع کریں گے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں 3 سال تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی لیکن ہم ناامید نہیں ہوئے جب کہ شہدا کی تعداد 14 سےکہیں زيادہ تھی مگر کئی شہدا کی لاشیں غائب کردی گئیں تاہم ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، ہم نے کسی بھی صورتحال میں صبر اور قانون کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی اداروں کو تباہ کرنے میں لگے ہیں، نوازشریف نے نااہل ہونے کے بعد عدلیہ کے خلاف بہت کچھ کہا جب کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتے ہیں، آپ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی آپ کی زبان پر آگئی۔

طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہے ہیں، اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ قاتل ہیں جب کہ اب نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگا، اسحاق ڈار بھاگے ہوئے ہیں،ان کو منایا جارہاہےکہ وہ واپس نہ آئیں، نوازشریف کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔

سعودی شاہ کا برمی مسلمانوں کیلئے حیران کُن اعلان

ریاض (آئی این پی) سعودی شاہ سلمان کا روہنگیا مہاجرین کے لیے 1.5 کروڑ ڈالر کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دفتر کے مشیر اور کنگ سلمان سینٹر فار ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریسکیو کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرکز کو 1.5 کروڑ امریکی ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ رقم جو میانمار میں نسل کشی اور تشدد کے سبب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین پر خرچ کی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے بیان میں الربیعہ نے بتایا کہ حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی